Tag: Railway line

  • سعودی حکومت کا بڑا اقدام : شہریوں کو بڑی سہولت مل گئی

    سعودی حکومت کا بڑا اقدام : شہریوں کو بڑی سہولت مل گئی

    ریاض : سعودی وزیر نقل و حمل و لاجسٹک خدمات انجینیئر صالح الجاسر نے کہا ہے کہ مملکت میں بہت جلد کئی اہم ٹرانسپورٹ منصوبے مکمل کیے جائیں گے جس سے شہریوں کو مزید سہولیات میسر ہوں گی۔

    مجوزہ منصوبوں میں جدہ اور ریاض کے درمیان ریلوے لائن، مشرقی علاقے کو مغربی سے جوڑنے والی ریلوے لائن اور نئی قومی فضائی کمپنی کا قیام قابل ذکر ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق الجاسر نے کہا کہ نئی حکمت عملی کے تحت متعدد بین الاقوامی فضائی گروپ بنائے جائیں گے، لاجسٹک زونز اور پلیٹ فارم قائم کیے جائیں گے۔

    علاوہ ازیں سعودی بندرگاہوں کا بنیادی ڈھانچہ جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، پورے ملک میں سڑکوں کے جال کا معیار زیادہ عمدہ بنایا جائے گا۔

    الشرق الاوسط کے مطابق سعودی عرب فضائی نقل و حمل میں دنیا بھر میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے کی حکمت عملی تیار کررہا ہے، ڈھائی سو سے زیادہ بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی۔

    کارگو سیکٹر کو جدید تر اور وسیع تر بنایا جائے گا،4.5 ملین ٹن سے زیادہ سامان ہوائی جہازوں سے منتقل کیا جائے گا، جدہ ایوان تجارت میں امدادی خدمات اور فضائی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر حسین الزہرانی نے بتایا کہ بڑی بندرگاہوں اور ایئر کارگو کو ایک دوسرے سے مربوط کیا جائے گا۔

  • ٹرین کی پٹری پر بیٹھے موبائل میں مدہوش دو نوجوانوں کے ساتھ اندوہناک سانحہ

    ٹرین کی پٹری پر بیٹھے موبائل میں مدہوش دو نوجوانوں کے ساتھ اندوہناک سانحہ

    نئی دہلی : بھارت میں دو نوجوان موبائل گیم کی بھینٹ چڑھ گئے، ریلوے لائن پر بیٹھ کر کانوں میں ہیڈ فون لگا کر گیم کھیلنا ان کی زندگی لے گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے ٹھاکر نگر میں ریلوے پٹری پر بیٹھ کر موبائل فون پر گیم کھیلنے والے دو نوجوان لوکل ٹرین کی زد میں آنے سے ہلاک ہوگئے جبکہ ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

    اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ جمعرات کی صبح اس وقت پیش آیا جب تین نوجوان ریلوے پٹری پر بیٹھ کر موبائل فون میں گیم کھیل رہے تھے کہ اسی دوران لوکل ٹرین نے آکر انہیں کچل ڈالا۔

    کانوں میں ہیڈ فون لگے ہونے کے باعث وہ اپنی موت کی صورت میں آنے والی ٹرین کی آواز نہ سن سکے، مذکورہ واقعے میں تین میں سے دو نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ تیسرے نوجوان کو انتہائی تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

    علاقہ مکینوں نے صحافیوں کو بتایا کہ یہاں اکثر صبح شام اور رات کے وقت نوجوان ریلوے پٹری پر بیٹھ کر گیم کھیلتے رہتے ہیں اور کھیلنے کے دوران دنیا سے بےخبر ہوکر لاپرواہ ہو جاتے ہیں اور اسی کے سبب یہ واقعہ پیش آیا۔

  • بھارت میں پٹری پر سونے والے17مزدور ٹرین سے کچل کر ہلاک

    بھارت میں پٹری پر سونے والے17مزدور ٹرین سے کچل کر ہلاک

    نئی دہلی : بھارت میں ریلوے لائن پر سونے والے 17 مزدوروں کو ٹرین نے کچل ڈالا، حادثہ صبح 6:30 بجے پیش آیا، غریب مزدور لاک ڈاؤن کے سبب پیدل گھروں کو جارہے تھے کہ تھک کر سوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے اورنگ آبادریلوے اسٹیشن پر 17 مزدور ٹرین کے نیچے آٓکر مارے گئے، حادثہ علی الصبح ساڑھے چھ بجے پیش آیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ اورنگ آباد جالنا ریلوے لائن پر ہوا ہے۔ اطلاع کے مطابق یہ حادثہ صبح 6.30 بجے پیش آیا ہے، فلائی اوور کے پاس پٹریوں پر سو نے والے17مزدور مال گاڑی کے نیچے آکر کچل کر ہلاک  ہوگئے، سب کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، کارماڈ پولیس نے  موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال پہچایا ۔

     

    ایک اسٹیل فیکٹری میں کام کرنے والے سبھی مزدور لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے آبائی گھر جانے کے لیے 45 کلو میٹر پیدل چل کر کارماڈ آئے تھے، تھکان زیادہ ہونے پر وہ پٹری پر ہی سو گئے اور اچانک ان کے اوپر مال گاڑی گزر گئی۔

     نیند میں ہونے کی وجہ سے کسی کو بھی سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔ مرنے والوں میں مزدوروں کے بچے بھی شامل ہیں، حادثے میں چار مزدور شدید زخمی ہوگئے۔

    اطلاع کے مطابق مزدوروں کو دیکھنے کے بعد لوکو پائلٹ نے مال گاڑی کو روکنے کی کافی کوشش کی لیکن ٹرین وقت پر نہیں رک پائی۔ حادثے کے بعد ٹریک پر مزدوروں کی لاشوں کے ساتھ روٹیاں بھی بکھری ملی ہیں جو انہوں نے کھانے کے لیے اپنے پاس رکھی تھیں۔

    مہاراشٹر کے اورنگ آباد حادثہ پر وزیراعظم نریندر مودی نے دکھ کا اظہار کیا ہے، انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اورنگ آباد میں ریلوے حادثے میں جان مال کے نقصان سے بے حد دکھ پہنچا ہے، وزیر ریلوے پیوش گوئل سے بات کی ہے، وہ حالت پر نظر رکھے ہوئے ہیں ہر ممکن مدد کی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں : بھارت، اترپردیش میں خوفناک ٹرین حادثہ، 17 افراد ہلاک

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست اتر پردیش سے نئی دہلی جانے والی فراکا ایکسپریس کے انجن سمیت 9 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں جس کے باعث 17 افراد ہلاک، 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

     

  • مال گاڑی کی زد میں آکر دو افراد جاں بحق دس زخمی

    مال گاڑی کی زد میں آکر دو افراد جاں بحق دس زخمی

    شیخوپورہ : مال گاڑی کی بوگی شیخوپورہ میںریلوے لائن کراس کرنے والے شہریوں پر چڑھ گئی، دو افراد جاں بحق جبکہ دس زخمی ہو گئے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے کوئلہ لے کر لاہورآنے والی مال گاڑی شیخوپورہ کے علاقہ فاروق آباد کے قریب پہنچی توفنی خرابی کے باعث مال گاڑی کی ایک بوگی مال گاڑی سے الگ ہو گئی۔

    مال گا ڑی ریلوے پھاٹک سے گزری تو گیٹ کیپر نے پھاٹک کھول دیا اس غفلت کے باعث بوگی پیچھے سے آئی اور ریلوے لائن کراس کرنے والے تانگہ اور موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ گئی بوگی کی زد میں آکر دو افراد جاں بحق جبکہ دس افراد زخمی ہو گئے ۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹوکی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فاروق آباد اور ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت  تشویشناک ہے۔