Tag: railway track blast

  • مستونگ میں ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ، 3 افراد جاں بحق

    مستونگ میں ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ، 3 افراد جاں بحق

    مستونگ : بلوچستان کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک پر بم دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور بارہ زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کےعلاقےدشت میں ریلوےٹریک پردھماکا سے3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ دھماکے سے ریلوے ٹریک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ جاں بحق ہونے والے والے تینوں افراد ریلوے کے ملازم تھے

    واقعے میں 7 افراد بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیاہے،جبکہ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    لیویزذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے صبح 9 بجے راولپنڈی روانہ ہونے والی جعفرایکسپریس جیسے ہی دشت کے قریب پہنچی تو نامعلوم دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو ریموٹ کنٹرول سے اڑادیا، جس سے انجن کے پیچھے موجود پہلی بوگی میں بیٹھے 12 مسافر زخمی ہوگئے ۔

    دھماکے سے ریلوے ٹریک اور ٹرین کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کی اطلاع موصول ہوتے ہی لیویز اور ریسکیو کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، پولیس اور لیویز اہلکاروں کی بھاری نفری کوجائے وقوعہ پر تعینات کیا گیا ہے۔

    متعلقہ حکام دھماکے کی نوعیت کا تعین کررہے ہیں، کہ آیا یہ دھماکہ ریلوے لائن پر ہوا یا ٹرین کی بوگی میں ہوا ہے ؟

  • جیکب آباد: ریلوے ٹریک پر دھماکہ، انجن اور 3بوگیاں پٹری سے اترگئیں

    جیکب آباد: ریلوے ٹریک پر دھماکہ، انجن اور 3بوگیاں پٹری سے اترگئیں

    جیکب آباد: ریلوے ٹریک دھماکے سے اڑا دیا گیا، ٹریک سے گزرنے والی جعفر ایکسپریس کا انجن اور تین بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔

    پولیس کے ذرائع کے مطابق صدر تھانے کی حدود میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا، جس کے باعث ریلوے ٹریک پر پانچ فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا، اس دوران ٹریک سے گزرنے والی جعفر ایکسپریس کا انجن اور تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

    پولیس حکام کے مطابق دھماکے سے کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا، جعفر ایکسپریس راولپنڈی سے کوئٹہ جارہی تھی، حادثے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت کا سلسلہ معطل ہوگیا جبکہ امدادی ٹیمں موقع پر پہنچ گئیں۔

    ریلوے ٹریک کو نقصان سے سندھ بلوچستان کے درمیان ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی، وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ریلوے ٹریک کی بحالی کی ہدایت کی۔

    وزیرِاعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے جیکب آباد کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    وزیرِاعلی سندھ کا کہنا ہے کہ جیکب آباد ریلوے ٹریک پر دھماکا قابل مذمت ہے، مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، ترجمان کے مطابق وزیرِاعلی نے کمشنر،ڈی آئی جی لاڑکانہ ،ایس ایس پی اور ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کے علاج اور ریسکیو کام شروع کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں، ریلوے ٹریک کو فوری بحال کر کے مسافروں کو اپنی منزل پر روانہ کرنے کیلئے جلد اقدامات کیے جائیں۔

  • حیدرآباد: ریلوے ٹریک پر کریکر دھماکا، ٹریک تباہ

    حیدرآباد: ریلوے ٹریک پر کریکر دھماکا، ٹریک تباہ

    حیدر آباد: حسین آباد میں د ھماکے سے ریلوے ٹریک تباہ ہوگیا، جس سے ٹرینوں کی آمدورفت کئی گھنٹے معطل رہی ۔

    حیدر آباد کے علاقے حسین آباد کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ٹرینوں کی آمدورفت چار سے زائد گھنٹے تک معطل رہی ۔ ٹریک کی مرمت کے بعد کوٹری ریلوے اسٹیشن پر کھڑی شالیمار ایکسپریس کو پنجاب کے لیے روانہ کر دیا گیا۔

    حسین آباد ریلوے ٹریک کو گذشتہ شب تخریب کاری کا نشانہ بنایا گیا تھا ٹریک پر پانچ سو گرام بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔

    دھماکے سے کراچی سے پنجاب جانے والے ٹریک کا دو فٹ حصہ پٹڑی سے الگ ہوگیا جبکہ ڈاؤن ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔

  • بختیارآباد: ریلوے ٹریک کو دھماکہ سے اڑا دیا

    بختیارآباد: ریلوے ٹریک کو دھماکہ سے اڑا دیا

    سبی: بختیار آباد کے قریب ڈمبولی کے مقام پر نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو دھماکہ سے اڑا دیا، ٹریک کا دو فٹ کا حصہ تباہ ہوگیا، دھماکہ کے فوری بعد سیکورٹی فورسز اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

    بختیارآباد سے دو کلو میڑ سبی کے طرف ڈمبولی کے مقام پر شرپسندوں نے دھماکہ خیز مواد سے ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کا دو فٹ کا حصہ تباہ ہوگیا اور ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

    واقعے کے فوری بعد پنجاب جعفر ایکسپریس ،اکبر بگٹی ایکسپریس ا ور سندھ سے آنے والی بولان میل کو قریبی اسٹیشنوں پر روک دیا گیا۔

    دھماکہ بعد سیکورٹی فورسز اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کی بحالی کے لئے فوری طور پر کارروائیاں شروع کردی گئیں اور 2 گھنٹے میں مرمت کا کام مکمل کرکے ٹرینوں کی آمدورفت کو بحال کردیا۔

  • سبی : ریلوے ٹریک پردھماکا، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

    سبی : ریلوے ٹریک پردھماکا، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

    سبی: پیر و کنری اور مشکاف کے درمیان ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا، ٹریک کا دو فٹ کا حصہ تباہ ہوگیا ہے جبکہ ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔

    لیویز کے مطابق منگل کی صبح نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے ذریعے ریلوے ٹریک کو اڑایا، جس کے نتیجے میں ٹریک کا دو فٹ کا حصہ تباہ ہوگیا ہے۔

    ریلوے انتظامیہ نے بتایا کہ ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے تاہم متاثرہ ٹریک پر کام جاری ہے اور ایک گھنٹے میں ٹریک کو بحال کرکے ٹرینوں کی آمدورفت بھی بحال ہوجائے گی۔

  • راہوکی: ریلوے ٹریک پر دھماکہ ، جزوی نقصان

    راہوکی: ریلوے ٹریک پر دھماکہ ، جزوی نقصان

    حیدرآباد : راہوکی ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی گئی ، جس کے نتیجے میں ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق راہوکی کے قریب عثمان شاہ ہوڑی کے مقام پر ریلوے ٹریک پر یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے، جس کی وجہ سے ریلوے ٹریک کوجزوی نقصان پہنچا۔

    دھماکوں کے بعد ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت روک کر ٹریک کی مرمت کر دی گئی، پولیس واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے۔