Tag: railway

  • ریلوے میں ای ٹکٹنگ کے لیے موبائل ایپ متعارف

    ریلوے میں ای ٹکٹنگ کے لیے موبائل ایپ متعارف

    لاہور : پاکستان ریلوے نے ای ٹکٹنگ کے لیے موبائل ایپ متعارف کروا دی، اب ریلوے کے مسافر اسمارٹ فون کے ذریعے بھی ٹکٹ بک کرا سکیں گے، خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ٹرینوں میں ایڈوانس بکنگ کو فروغ دینے کے لیے باقاعدہ حکمتِ عملی مرتب کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اکیسویں صدی میں ریل کے نظام کو انیسویں اور بیسویں صدی کے مطابق نہیں چلایا جاسکتا، یہ صدی انٹرنیٹ اور موبائل ٹیکنالوجی کی صدی ہے، ہمیں اپنے مسافروں کو جدید دورکے تقاضوں کے مطابق سہولتیں فراہم کرنا ہوں گی۔

    وہ ریلوے ہیڈکوارٹرزمیں پاکستان ریلویز میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال میں فروغ کے حوالے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کی آفیشل کی ایپ گوگل اسٹور پر دستیاب ہے، اوقات کار، ٹریول، ٹکٹس، ہیلپ لائن، فریٹ اور فیڈ بیک کی آپشنز موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آئن لائن سروس سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ 48 ٹرینیں جن کی ریزویشن ای ٹکٹنگ پرآ چکی ان کے موبائل فون پر ٹکٹ بک کروائے جا سکتے ہیں۔ کسی بھی جگہ پر ٹکٹ بک کروا ئی جائے اس کے کوئی چارجز نہیں ہے۔

    یو بی ایل اکاﺅنٹ سے بھی بکنگ ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کے پاس اسمارٹ فون نہیں ہوگا ان کے لئے کال سنٹرز کا اجرا ء کیا جائے گا، موبائل ایپ کو نئی ٹیکسی سروس سے جوڑا جائے گا تاکہ ٹرین تک آنے میں مشکلات نہ ہوں۔

    وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ٹکٹ گم ہونے کی صورت میں متبادل طریقہ کار وضع کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ اس سلسلے میں فول پروف طریقہ کار اپنانے میں عوام کی مشکلات کے ازالے کو پہلی ترجیح کے طور پر رکھا جائے۔

  • چارمسافرٹرینیں نجی شعبہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ

    چارمسافرٹرینیں نجی شعبہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان ریلوے نے چار مسافر ٹرینیں نجی شعبہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    ریلوے ذرائع سے ملنے والی تفصیلات  کے مطابق ہزارہ ایکسپریس، فرید ایکسپریس ، بولان ایکسپریس اور خوشحال خان خٹک ایکسپریس نجی شعبہ کے حوالے کی جا رہی ہیں۔

    یہ ٹرینیں لاہور سے کراچی اورکوئٹہ کے مابین کافی عرصے سے چل رہی ہیں۔ مذکورہ ٹرینوں کو خسارے میں چلنے کے باعث نجی شعبے کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ان ٹرینوں کی ٹکٹنگ، ڈائیننگ کار اور کارگو کے شعبے پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔

     

  • پاک چین اقتصادی راہداری کو متنازعہ نہیں بننے دیں گے، سعد رفیق

    پاک چین اقتصادی راہداری کو متنازعہ نہیں بننے دیں گے، سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ریلوے کے حوالے سے جو ٹارگٹ دیا تھا وہ پورا ہوچکا ہے، ریل کا پہیہ چل چکا ہے۔

    لاہور میں ترقیاتی منصوبے کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اس سال ریلوے نے بتیس ارب روپے کا ٹارگٹ مختص کیا لیکن ہم اڑتیس روپے منافع کمائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں آئے روز نئے منصوبوں کا آغاز ہوتا ہے اورنج لائن ٹرین اور بجلی کے منصوبے اس کی مثال ہیں۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ زرداری اور مشرف کو کسی نے نہیں روکا تھا کہ وہ بجلی کے منصوبوں پر کام کریں لیکن ان کے دور ِحکومت میں پاکستان آگے کے بجائے پیچھے گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اپوزیشن کی سنجیدہ سیاست کا مینڈیٹ ملا ہے لہذاانھیں اسمبلی میں اپنا کردارادا کرنا چاہیے۔

    سعد رفیق کا کہنا تھا پاک چائنہ اکنامک کوریڈور خطے میں گیم چینجرثابت ہوگالہذااسے کالا باغ ڈیم منصوبے کی طرح متنازعہ نہیں بننے دیں گے۔

  • ایم کیوایم جرائم پیشہ افراد کواپنی صفوں سے نکالے، خواجہ سعد رفیق

    ایم کیوایم جرائم پیشہ افراد کواپنی صفوں سے نکالے، خواجہ سعد رفیق

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن این اے کا ایک سو پچیس کا مقدمہ عدالت میں لڑے گی جبکہ این اے ایک سو بائیس کا مقدمہ عوامی عدالت میں لڑا جائے گا۔

    ایم کیوایم کوجرائم پیشہ افراد کواپنی صفوں سے نکالناہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ریلوے پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمیں سرحد پر بھارت جیسے دشمن کا سامنا ہے، مودی سرکارنےپاک بھارت تعلقات کوخراب کیا،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے لڑائی نہیں چاہتے،اس کے بیانات کا جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پی ٹی آئی کے استعفوں کی پالیسی ایم کیو ایم کے لئے اپنائی گئی ہے۔ ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہیں اسے اپنی صفوں میں موجود دہشت گردوں کو نکال باہر کرنا چاہیئے۔

    سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کی زمینوں کو قبضہ مافیا سے واگزار کرایا جائے گا۔ریلوے کے اثاثوں کی حفاظت کرنا ہو گی۔

  • سمہ سٹہ میں مال گاڑی کو حادثہ، پنجاب بلوچستان ریلوے ٹریفک معطل

    سمہ سٹہ میں مال گاڑی کو حادثہ، پنجاب بلوچستان ریلوے ٹریفک معطل

    مظفر گڑھ: پاکستان ریلوے کی مال گاڑی ٹریک سے اتر گئیں جس کے سبب پنجاب اور بلوچستان کے درمیان ٹرینوں کی آمدو رفت تعطل کا شکار ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی مال گاڑی کی دوبوگیاں سمہ سٹہ کے مقام پر ٹریک سے اتر گئی جس کے نتیجے میں اپر پنجاب کو بلوچستان سے منسلک کرنے والی ریلوے لائن پر ٹرینوں کی آمد ورفت موطل ہوگئی ہے۔

    train

    ریلوے ذرائع کے مطابق حکام جائے حادثہ پر پنچ چکے ہیں اور پٹری سے اتر جانےوا لی بوگیوں کو خالی کرالیا گیا ہے لیکن تا حال مذکورہ لائن پر ٹریفک کی بحالی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ ٹریک انتہائی قدیم ہے اور کئی مقامات پرخستہ حالی کاشکار بھی ہے لیکن محکمہ ریلوے کی جانب سے اس کی مرمت پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔

    train


    فوجیوں کو لے جانے والی ٹرین نہرمیں جاگری، 12 جاں بحق


    واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں پاک فوج کے جوانوں اور ان کے اہل خانہ کو منتقل کرنے والی ٹرین کی تین بوگیوں پل ٹوٹنے کے سبب جمکہ چھتہ نہر میں گر گئی تھی جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

  • عمر کوٹ : ٹرین پٹری سے اتر گئی، بیس مسافر زخمی

    عمر کوٹ : ٹرین پٹری سے اتر گئی، بیس مسافر زخمی

    عمر کوٹ : ٹرین پٹڑی سےاترگئی،جس کےنتیجےمیں بیس مسافر زخمی ہوگئے، مسافروں کو طبی امدادکےبعدراجن پورمنتقل کردیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے پشاور جا نے والی ٹرین عمر کوٹ کے مقام پر پٹڑی سے اتر گئی اور ٹرین کی چار بوگیاں الٹ گئیں، جس کے نتیجہ میں بیس مسافر زخمی ہو گئے۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پولیس کے مطابق پٹڑی کمزور ہو نے کی وجہ سے ٹرین الٹی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا۔

    تحقیقات کے لئے پولیس ریلوے عملے کے ساتھ موقع پر موجود ہے، مسافروں کو طبی امداد کے بعد بسوں کے ذریعے راجن پور منتقل کردیا گیا ہے۔

  • مسافروں ٹرینوں کےکرائے میں  5فیصد کمی کا نوٹیفکیشن جاری

    مسافروں ٹرینوں کےکرائے میں 5فیصد کمی کا نوٹیفکیشن جاری

    لاہور: پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں تین سے پانچ فیصد کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

     مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اطلاق لاہور سے کراچی چلنے والی قراقرم ایکسپریس پر نہیں ہوگا،جبکہ نجی شعبہ کے زیر انتظام چلنے والی شالیمار ایکسپریس اور بزنس ٹرین کے کرائے کم نہیں ہوں گے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس، عوام ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، ملت ایکسپریس اکبر بگٹی اور جعفر ایکسپریس کی تمام کلاسز پر تین فیصد کمی ہوگی۔

    جبکہ بولان میل ، بہاؤالدین ذکریا ایکسپریس، فرید ایکسپریس، سکھر ایکسپریس کی تمام کلاسز پر کرائے میں پانچ فیصد کمی ہوئی مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں دس روپے سے ایک سو تیس روپے تک کمی ہوئی۔

    دوسری جانب مسافروں نے ٹرینوں کے کرائے میں معمولی کمی کو مسترد کرتے ہوئے بیس فیصد تک کرائے کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ سیاسی ہے ، سعد رفیق

    فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ سیاسی ہے ، سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیرِریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کسی ڈکٹیٹرکا نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کا متفقہ ہے دہشت گردخارجی ہیں جنھیں معاف نہیں کیا جائے گا۔

    لاہور میں ہزارہ ایکسپریس کے نئے روٹس کے افتتاح کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ڈکٹیٹروں نے مخالفین سے انتقام لینے کے لیے ماضی میں فوجی عدالتیں بنائیں مگر اس بار یہ فیصلہ کسی ڈکٹیٹر نے نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں نے کیا ہے جسے اسپیڈی ٹرائل ،اسپیشل کورٹ یا فوجی عدالتوں میں سے جو نام دینا چاہیں دے دیں۔

    انہوں نے کہا کہ قوم اس وقت حالت جنگ میں ہے اور قومیں ایسے مواقع پر سخت فیصلہ کرتی ہیں دہشت گرد خارجی ہیں جن کے خاتمے کے لیے حکومت سے جو کچھ بن پائے گا وہ کریں گے۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی جانب سے مارشل لاء کی بات کرنا انتہائی غیر مناسب ہےدہشت گردی کے خلاف حکومت اپوزیشن اور فوج اکٹھی ہے تو کچھ لوگوں کے پیٹ میں درد ہورہا ہے

  • تمام سامان کوچیک کرناممکن نہیں،آئی جی ریلوےکااعتراف

    تمام سامان کوچیک کرناممکن نہیں،آئی جی ریلوےکااعتراف

    لاہور: آئی جی ریلوے نے تمام سامان کی چیکنگ نہ کرنے کا اعتراف کر لیا، جی ایم ریلوے نے سرعام کی ٹیم کی تعریف کے بجائے مقدمہ درج کرادیا۔

    اے آر وائی نے غیرقانونی اسلحے کی ترسیل کا اسٹنگ آپریشن کیا،ریلوے کی نااہلی اور کرپشن سے پردہ اٹھایا، ریلوے نے بڑے آرام سے ناجائز اسلحہ ایک شہر سے دوسرے شہر پہنچا دیا،  نااہلی کا راز فاش ہوا تو جی ایم ریلوے نے اسلحہ کیسے پہنچا پر فوکس کے بجائے سرعام کی ٹیم پر مقدمہ بنا دیا۔

    پریس کانفرس میں سادہ مزاج نظر آنے والے جی ایم ریلوے جاوید انور واقعی سادہ سے انسان ہیں یا پھر وہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا اے آروائی کے خلاف اسکرپٹ پڑھتے نظر آئے، جی ایم ریلوے کی پوری پریس پی ٹی وی پر بھی دکھائی گئی، ایسا لگ رہا ہے حکومت اے آر وائی کے خلاف تمام وسائل استعمال کرنے پر اتر آئی ہے۔

    آئی جی پولیس ریلوے نے اس معاملے میں اپنی نااہلی کا اعتراف کچھ اس طرح کیا،میڈیا کے اسٹنگ آپریشن پوری دنیا میں ہوتے ہیں، لیکن ایسا صرف پاکستان میں ہوتا ہے کہ نااہلی کا اعتراف کرنے اور اٹھائے جانے والے مسئلے کے حل کے بجائے مسائل کی نشاندہی کرنے والے میڈیا کو ہی زیر عتاب لانے کی کوششیں شروع کر دی جائیں۔

  • ریلوے پولیس کےدوسواہلکار راولپنڈی روانہ ہوگئے۔

    ریلوے پولیس کےدوسواہلکار راولپنڈی روانہ ہوگئے۔

    کراچی:کراچی اورسکھر ڈویژن سے ریلوے پولیس اہلکاروں کو راولپنڈی طلب کرلیاگیا،دوسو اہلکارخیبرمیل کے ذریعے راولپنڈی روانہ ہو گئے۔

    اسلام آباد،راولپنڈی میں ریلوے تنصیبات کی حفاظت کےلئے کراچی اورسکھرڈویژن سے ریلوے پولیس کی نفری طلب کر لی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق چودہ اگست کو ممکنہ صورتحال سےنمٹنے کے لئے ریلوے پولیس کے اہلکاروں کو اسلام آباد اور راولپنڈی میں ریلوے کی تنصیبات پرتعینات کیا جائے گا، ریلوے پولیس کے دوسو سے زائد اہلکار خیبر میل کے ذریعے راولپنڈی روانہ ہو گئے۔