Tag: rain alert

  • مکہ اور مدینہ سمیت مختلف ریجنوں میں بارش کا الرٹ جاری

    مکہ اور مدینہ سمیت مختلف ریجنوں میں بارش کا الرٹ جاری

    سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بدھ کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت 9 ریجنوں میں بارش سے متعلق موسمی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ ریجنوں میں مختلف درجے کی بارش، تیز ہوا، گرج چمک، گرد و غبار اور حد نگاہ متاثر ہونے کے امکانات ہیں‘۔

    رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ طائف، العرضیات، میسان، جدم، یلملم اور القنفذہ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے‘۔

    ’مملکت کے بعض شہروں میں گرد آلود تیز ہوا چلے گی جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے‘۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ’یہی صورتحال مدینہ منورہ شہر کے علاوہ العیص، وادی الفرع، خیبر، بدر اور المہد میں ہوگی جہاں شام 8 بجے تک موسم غیر یقینی ہوگا‘۔

    محکمے کا مزید کہنا تھا کہ ’ریاض ریجن کے مختلف شہروں میں گردو غبار رہے گا جبکہ بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے‘۔

    بھارت میں شدید بارشوں سے معمولات زندگی مفلوج، اسکول و کالج بند

    رپورٹس کے مطابق ’تبوک میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی جبکہ مشرقی ریجن میں شام 8 بجے تک گرد چھائی رہے گی‘۔

    محکمے نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں تیز بارش اور گرج چمک رہے گی جس کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے‘۔

  • بھارت کی مختلف ریاستوں میں موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری

    بھارت کی مختلف ریاستوں میں موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری

    بھارت کے شمال میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے دہلی میں بھی تیز بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 18 جولائی تک ہلکی سے درمیانی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، وہیں اتر پردیش، بہار، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، راجستھان، مدھیہ پردیش میں بھی شدید بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے، اتر پردیش کے 13 اضلاع میں آج تیز بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بہرائچ، بلرام پور، گونڈا، اعظم گڑھ، جونپور، مہاراج گنج، وارانسی، چندولی، مرزا پور، امبیڈکر نگر، پریاگ راج، بلیا میں شدید بارشیں ہوسکتی ہیں، جبکہ بہار کے آرہ، پٹنہ، نالندہ، لکھی سرائے، جموئی، اورنگ آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔

    رپورٹس کے مطابق پہاڑی ریاستوں میں بھی مسلسل بارش ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے عام زندگی بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ہماچل پردیش میں 17 جولائی تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

    رپورٹس کے مطابق شملہ اور سولن ضلع میں بارش کو لے کر یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اترا کھنڈ کے دہرہ دون، باگیشور اور نینی تال میں شدید بارش کا آرینج الرٹ جاری کردیا گیا ہے، جبکہ ریاست کے دوسرے ضلعوں میں بھی ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش میں آج موسم تبدیل ہوسکتا ہے، ریاست کے کئی ضلعوں میں بارش کا امکان ہے، کچھ مقامات پر درجہ حرارت معمول سے تھوڑا کم ہوسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق راجستھان کے کوٹا، جئے پور، اجمیر اور جودھپور ڈویژن کے ضلعوں میں بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیا جاچکا ہے، جبکہ کونکن اور گوا میں الگ الگ مقامات، گجرات، وسطی مہاراشٹر کے گھاٹ علاقوں میں بھی تیز بارش کا امکان ہے۔

    نیو یارک، موسلا دھار بارشوں سے سیلاب کا خطرہ، ایمرجنسی نافذ

    رپورٹس کے مطابق اگلے 7 دنوں تک شمال مشرقی ہند میں کئی مقامات پر گرج اور بجلی کڑکنے کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے، آسام اور میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور اروناچل پردیش، تریپورہ میں بعض مقامات پر تیز بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

  • مکہ اور مدینہ میں آج تیز ہوا اور بارش کی پیشگوئی

    مکہ اور مدینہ میں آج تیز ہوا اور بارش کی پیشگوئی

    سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ آج ریاض، مشرقی ریجن اور نجران میں مطلع گرد آلود ہوگا جبکہ جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن کے شہروں طائف اور میسان میں درمیانے درجے کی بارش ہوسکتی ہے جبکہ الخرمہ، المویہ، تربہ اور اللیث میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق جدہ، رابغ اللیث اور دیگر ساحلی علاقوں میں 49 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک تیز ہوا چلے گی۔

    محکمہ موسمیات کا مدینہ منورہ ریجن کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’الرایس اور ینبع میں تیز ہوا چلے گی جبکہ المہد اور وادی الفرع میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘۔

    ریاض اور مشرقی ریجن کے بیشتر شہروں میں مطلع گرد آلود رہے گا جبکہ تیز اور گرد آلود ہوا کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی۔

    الباحہ، عسیر اور جازان کے بعض علاقوں میں تیز جبکہ دیگر علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے، جبکہ دل بھر گرج چمک ہوتی رہے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کویت، سعودی عرب اور اردن کے کئی علاقوں کو گردو غبار کے طوفان نے متاثر کیا تھا، کویت میں خراب موسم کے باعث تین پروازوں کو دمام میں اتارا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق گردو غبار کے طوفان باعث کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حفاظی اقدامات کے تحت پروازوں کو دمام جانے کی ہدایت کی گئی۔

    کویتی سول ایوی ایشن کے مطابق مسافروں کی سلامتی کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کے تحت مصر کے شہر قاہرہ اور اسیوط سے کویت آنے والی پروازوں کو دمام روانہ کیا گیا۔

    سعودی عرب: حج ضوابط کی خلاف ورزیاں، 42 غیرملکی گرفتار

    واضح رہے ان دنوں کویت میں موسم شدید غبار آلود ہے جس سے حد نگاہ متاثر ہوتی ہے، ہوا کی رفتار بھی 35 ناٹیکل میل (70 کلو میٹر فی گھنٹہ) سے زائد ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ بھی 300 میٹر سے کم تھی۔

  • سعودی عرب: مکہ ریجن سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری

    سعودی عرب: مکہ ریجن سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری

    سعودی عرب میں محکمہ شہری دفاع کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں بدھ سے آئندہ اتوار تک بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق الجموم، میسان، مکہ مکرمہ، طائف، اضم، العرضیات، الکامل اور دیگر علاقے بارشوں کی زد میں رہیں گے۔

    شہری دفاع کے مطابق نجران اور مدینہ منورہ ریجن میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش جبکہ الباحہ، عسیر اور جازان ریجن بھی درمیانے درجے سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

    سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کی جانب سے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، کہ محفوظ مقامات پر رہیں، سیلابی مراکز، وادیوں اور نشیبی مقامات کی طرف نہ جائیں۔

    سعودی عرب میں تعطیل کا اعلان

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بارش کے دوران میڈیا اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے ذریعے دی جانے والی ہدایات پر عمل کریں۔

  • سعودی عرب: مکہ مکرمہ اور ریاض میں بارشوں کا الرٹ جاری

    سعودی عرب: مکہ مکرمہ اور ریاض میں بارشوں کا الرٹ جاری

    سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کی جانب سے ریاض اور مکہ مکرمہ میں بارشوں کے سلسلے میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق المجمعہ، شقرا، مرات، ریاض ریجن، الدرعیہ، حریملا، رماح، ضرما، الزلفی، الغاط، ثادق میں بارش، تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کا امکان ہے۔

    قومی مرکز کے بیان کے مطابق ’الافلاخ، الحریق، الخرج، الدلم، المزاحمیہ، حوطہ بنی تمیم، الرین اور القویعیہ کمشنریوں میں بھی بارش اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

    مکہ مکرمہ میں موسمیات کے نگراں طلال الحازمی کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ میں آنے والے دو دنوں کے دوران بارش کا قوی امکان موجود ہے۔

    طلال الحازمی نے مکہ شہر اور اس کے اطراف رہنے والے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ بارش اور اس کے اثرات سے بچنے کے لیے محتاط رہیں اور موسمی حالات سے باخبر رہیں۔

    قیامت خیز گرمی پڑنے سے متعلق خوفناک انکشاف

    دوسری جانب وزارت ماحولیات، پانی و زراعت کی جانب سے پیر اور منگل کو مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شمالی حدود ریجن میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔

  • سعودی عرب: محکمہ موسمیات کا بارشوں سے متعلق الرٹ جاری

    سعودی عرب: محکمہ موسمیات کا بارشوں سے متعلق الرٹ جاری

    سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اس سال موسم سرما میں الشرقیہ، القصیم، مدینہ منورہ، حائل اور شمالی حدود ریجنوں میں بارش معمول سے زیادہ ہو گی۔ پچاس فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔‘

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سعودی عرب کے دیگر علاقوں میں موسم سرما کی بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی۔‘

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ تبوک، الجوف اور شمالی حدود ریجنوں میں معمول سے زیادہ بارشیں فروری میں ہوں گی جبکہ ’ریاض، الشرقیہ اور حائل ریجنوں کے بعض علاقوں میں جنوری کے دوران بارشیں معمول سے زیادہ ہوگی۔

    قومی مرکز کے مطابق جنوری میں درجہ حرارت مملکت کے تمام علاقوں میں 50 سے 70 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔

    قومی مرکز کے مطابق فروری میں مملکت کے تمام علاقوں میں درجہ حرارت 70 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔

    امریکا کی متعدد ریاستوں میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی

    ریاض، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، القصیم اور الشرقیہ ریجنوں کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت صرف ایک ڈگری زیادہ ہوگا۔بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت کا اوسط معمول سے زیادہ ہوگا۔

  • بارشوں سے سیلابی صورتحال کا خطرہ، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

    بارشوں سے سیلابی صورتحال کا خطرہ، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

    کوئٹہ : محکمہ موسمیات نے کوئٹہ سمیت بلوچستان میں آج سے بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ بارشوں سے سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان میں آج سے بارش کا امکان ہے ، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ، جس میں کہاہے کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواکے ساتھ بارش کا امکان ہے، بارشوں سے سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔

    دوسری جانب راولپنڈی اور گردنواح میں موسلادھار بارش نے موسم سہانا کر دیا جبکہ واسا نے بھی مون سون کی بارش کے باعث ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    کراچی میں صبح سویرے بوندا باندی کےبعدمطلع ابر آلود اور موسم خوشگوار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بونداباندی کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کاامکان ہے۔

  • کراچی والے تیار ہوجائیں ! کل اور پرسوں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش، الرٹ جاری

    کراچی والے تیار ہوجائیں ! کل اور پرسوں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش، الرٹ جاری

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل اورپرسوں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی کردی ، جس کے بعد پی ڈی ایم اے نے بارشوں کے نقصانات سے بچنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں کل اورپرسوں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجستھان میں لوپریشرایریاموجود ہے جبکہ تھرپارکر، بدین، میرپور خاص، عمرکوٹ ودیگر شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

    سندھ میں تیز بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ہے ، پی ڈی ایم اے نے کراچی،سندھ کےتمام اضلاع کےڈی سیز،ڈی ڈی ایم ایزکو ہدایات کردیں۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا محکمہ موسمیات نے 21 اور 22 اگست کو تیزبارشوں کی پیشگوئی کی ہے، بارشوں کےنقصانات سےبچنےکیلئےہر ممکن اقدامات کئے جائیں ، انتظامیہ متحرک رہے، مشینری،عملہ سڑکوں پرموجود رہے۔

    خیال رہے پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں نے تباہی مچا دی، چھتیں اور دیواریں گرنے سمیت مختلف واقعات میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چھتیں گرنے کے واقعات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انتظامیہ سے حادثات کی رپورٹ طلب کر لی۔

  • کراچی والے تیار ہوجائیں! اتوار کی رات موسلادھار بارش، اربن فلڈ کا خطرہ

    کراچی والے تیار ہوجائیں! اتوار کی رات موسلادھار بارش، اربن فلڈ کا خطرہ

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں اتوار کی رات گرج چمک کیساتھ بارش کا الرٹ جاری کردیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ اربن فلڈ کا خطرہ ہے، تمام ادارے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اتوار کی رات گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے ، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ہے اور کہا
    پیر ،منگل کو موسلادھار بارش سےکراچی،ٹھٹھہ،حیدرآباد،بدین میں اربن فلڈکاخطرہ ہے، تمام ادارے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

    یاد رہے پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے کراچی، سکھر، شہید بے نظیرآباد اور میرپور خاص ڈویژن کے کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ، بدین اورحیدرآباد میں بارش متوقع ہے۔

    مراسلے میں مون سون کی بارشوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مون سون کے موسم میں بارشوں کے ساتھ ساتھ آسمانی بجلی گرنے کے امکانات بھی ہیں۔

    مزید پڑھیں : کراچی سمیت سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی، آسمانی بجلی گرنے کے امکانات، تباہی پھیلنے کا خدشہ

    پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ مون سون کی بارشوں میں تیز ہواوں کے سبب بڑے پیمانے پر تباہی پھیلنے کا خدشہ ہے، تمام متعلقہ ادارے مون سون کی بارشوں سے پہلے تمام احتیاطی تدابیروں پر عمل درآمد کرلیں۔

    خیال رہے محکمہ موسمیات نے بارشوں کےحوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں اگلےہفتےسےمون سون بارشوں کےسلسلےکاآغازہوگا، 6 سے 8 جولائی کودرمیانے درجہ کی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

    ڈائریکٹرمیٹ کے مطابق رواں سال معمول سے10فیصدزیادہ بارشیں متوقع ہے، بارشوں سے گرمی کی شدت میں کمی ہونے کا امکان ہے۔

  • بدھ سے جمعہ کے دوران بارشوں کا نیا الرٹ جاری

    بدھ سے جمعہ کے دوران بارشوں کا نیا الرٹ جاری

    کراچی : محکمہ موسمیات نے ملک میں بدھ سے جمعہ کے دوران بارشوں کا نیا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں سے سندھ کے کچھ علاقوں میں گندم کی کٹائی متاثر ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک میں بدھ سے جمعہ کے دوران بارشوں کا نیا الرٹ جاری کردیا اور کہا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ تیزہوائیں چلنے اور ژالہ باری کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا نیا سسٹم ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہوگیا ہے ، یہ نظام ملک بھر میں بارشوں کا باعث بنے گا، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ آج کہیں ژالہ باری اور کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بدھ سے جمعہ کے درمیان تیز بارش کا امکان ہے جبکہ کے پی، کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب اور سندھ میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

    مزید پڑھیں : محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنادی

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل کی شام سے جمعرات تک کوئٹہ، ژوب، پشین، ہرنائی، قلعہ عبد اللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ، پنجگور، زیارت، قلات اور مستونگ میں بارش ہوگی جبکہ بارشوں سے سندھ کے کچھ علاقوں میں گندم کی کٹائی متاثر ہوگی ۔

    دوسری جانب خیبر پختونخوا میں کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بارشوں کا نیا سلسلہ جمعہ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ تیز بارشوں کے باعث بعض اضلاع میں فلیش فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ، تیز بارش، برفباری اور ژالہ باری کے پیش نظر پیشگی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔