Tag: rain expect

  • سمندری طوفان پاکستانی ساحل کےقدرے دور سے گذرے گا، محکمہ موسمیات

    سمندری طوفان پاکستانی ساحل کےقدرے دور سے گذرے گا، محکمہ موسمیات

    کراچی: محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ سمندری طوفان  نیلوفراس وقت شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔

     چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم کے مطابق عمان کے ساحل سے ٹکرانے سے قبل ہی طوفان کا رخ تبدیل ہوجائے گا، سمندری طوفان ساحل سے ٹکرانے سے قبل اپنا رخ تبدیل کرتے ہوئے شمال مشرق کی جانب بڑھے گا۔

     محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان پاکستان کے ساحلی علاقوں سے قدرے دور سے گذرے گا،یہ طوفان بھارتی گجرات میں جاکر ٹکرائے گا ، آئندہ دو روز میں کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا، اورسمندری طوفان سے ننگرپارکر، شورکوٹ، عمرکوٹ، چھاچھرو، سمیت ٹھٹھہ اور بدین میں بھی بارشیں ہونگی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 30 اور 31 اکتوبر کو طوفان کے اثرات بارش کی صورت میں کراچی میں ظاہرہوں گے ،بادلوں کا پھیلاؤ پچاس سے 70 کلومیٹر تک ہوگا، جو بارش کا سبب بنے گا۔

  • محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بارش کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بارش کی پیش گوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی ۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں خیبر پختونخوا اور پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بادل خوب برسے، بارش سے گرمی اور حبس ختم ہوا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ سب سے زیادہ بارش پارا چنار اور دیر میں آٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی، اسلا م آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان، کشمیر میں تیز ہواؤں، آندھی چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔