Tag: rain expected in karachi

  • کراچی میں بارش  متوقع، سی اے اے نے الرٹ جاری کردیا

    کراچی میں بارش متوقع، سی اے اے نے الرٹ جاری کردیا

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے شہر قائد میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کے بعد ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹ مینجر کی ہدایات پر ہنگامی حالات سے نمٹنے کےلیے منصوبہ بندی کی، ایئرپورٹ مینجر نے ایئرپورٹ کی حدود میں جہازوں کو محفوظ جگہ پارک کرنے کی ہدایت بھی کی۔

    سول ایوی ایشن نے ہدایات جاری کی ہیں کہ طیاروں کے ساتھ وزن باندھا جائے تاکہ ہوا سے دیگر طیاروں سے نہ ٹکرائیں۔

    سی اے اے نے ہدایات کی ہیں کہ ایئرپورٹ رن وے پر محفوظ فضائی آپریشن کےلیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں کیوں کہ بارشوں کے ببعد ایئرپورٹ کے اطراف کیڑے مکوڑے آنے سے پرندے آنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

    سول ایوی ایشن کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے طیاروں کی محفوظ لینڈنگ اور ٹیک آف کےلیے برڈ شوٹرز تعینات کیے جائیں۔

  • کراچی سمیت کئی شہروں میں بارشوں کی پیش گوئی

    کراچی : اسلام آباد سے لیکر کراچی تک کئی شہروں میں بادلوں کا راج ہے، محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت کئی شہروں میں بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات نے آج بھی اسلام آباد ،راولپنڈی ،لاہور گوجرانوالہ ،سرگودھا ،فیصل آباد میں تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کراچی میں بھی آج بادل برسنے کا امکان ہے ۔

    weather

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور اور فیصل آباد میں بھی آج بارش کا امکان ہے جبکہ پشاور، مردان، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ، ڈی آئی خان بنوں اور فاٹا میں آج بادل برسیں گے، سندھ، مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔


     مزید پڑھیں :  محکمہ موسمیات کی کراچی میں آج رات تک بارش جاری رہنے کی پیش گوئی


    واضح رہے کہ کراچی میں جمعہ سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ اب تک جاری ہے، مختلف واقعات میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔