Tag: rain forecast

  • سعودی عرب: مکہ ریجن سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کا الرٹ

    سعودی عرب: مکہ ریجن سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کا الرٹ

    سعودی عرب کے موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے مملکت کے کئی علاقوں میں جمعے سے آئندہ منگل پانچ دن تک موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مرکز کے سرکاری ترجمان حسین القحطانی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حائل، قصیم، عسیر اور جازان ریجن کے علاوہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، الشرقیہ اور حدود الشمالیہ کے علاقے بارشوں کی زد میں ہوں گے۔

    ترجمان کے مطابق جمعے سے اتوار تک مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، الشرقیہ، عسیر، نجران اور جازان ریجن کے کئی علاقوں میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے‘۔

    ترجمان نے بتایا کہ بارش کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چلنے اور ساحل پر اونچی لہریں اٹھنے کا امکان ہے۔

    علاوہ ازیں محکمہ شہری دفاع نے بھی جمعے سے منگل تک مملکت کے بیشتر علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

    سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کی جانب سے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، کہ محفوظ مقامات پر رہیں، سیلابی مراکز، وادیوں اور نشیبی مقامات کی طرف نہ جائیں۔

    سعودی عرب: ریاض میں متعدد غیر ملکی گرفتار

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بارش کے دوران میڈیا اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے ذریعے دی جانے والی ہدایات پر عمل کریں۔

  • سمندری ہوائیں بند ہونے سے کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، آج بھی بارش کی پیشگوئی

    سمندری ہوائیں بند ہونے سے کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، آج بھی بارش کی پیشگوئی

    کراچی میں سمندری ہوائیں ایک بار پھر معطل ہونے سے گرمی بڑھ گئی ہے جس نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم شام یا رات میں بوندا باندی یا ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کی ہوا میں نمی کے تناسب میں اضافے سے گرمی کی شدت زیادہ ہے، سمندری ہوائیں بند ہوگئیں جبکہ موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو کہ 34 ڈگری محسوس کیا جارہا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 15 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، نمی کا تناسب 81 فیصدہے، دن میں سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی جس کے بعد شام، رات میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ دن میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا اور ہوا 20 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

  • کراچی میں آج بارش ہوگی یا نہیں؟ پیشگوئی جاری

    کراچی میں آج بارش ہوگی یا نہیں؟ پیشگوئی جاری

    کراچی: شہر قائد میں موسم کی صورت حال بہتر ہو گئی ہے، گزشتہ چند دنوں کی بارش کے بعد موسم خوش گوار ہونا شروع ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج کراچی کا موسم ابر آلود رہے گا، تاہم شہر میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں دن کے اوقات میں آج کچھ علاقوں میں بوندا باندی ہو سکتی ہے، تاہم گرج چمک کے ساتھ بارش نہیں ہوگی۔

    شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، صبح سویرے ہوا میں نمی کا تناسب 88 فی صد تھا۔

  • آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں میں ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں میں ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں میں ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں میں ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے، خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں لینڈسلائیڈنگ اور فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق شمالی پنجاب اور جنوبی خیبر پختون خوا میں دریاؤں میں بہاؤ تیز ہونے کا امکان ہے، اور نالوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں ہل ٹورنٹ اور لینڈسلائیڈنگ بھی متوقع ہے۔

    این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں بھی سیلابی صورت حال کے امکانات ہیں، جب کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں اربن فلڈنگ اور نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

    ادھر حویلی لکھا، دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، ہیڈ سلیمانکی میں پانی کی آمد 57196، اور اخراج 46186 کیوسک ہے، ہیڈ گنڈاسنگھ پر پانی کا اخراج 63300 کیوسک ہے۔

    جلالپور بھٹیاں میں ہیڈ قادرآباد کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے، دریائے چناب میں ہیڈ قادرآباد کے مقام پر پانی کا بہاؤ 106306 کیوسک ہے، جب کہ پانی کا اخراج 96306 کیوسک ہے۔

  • کراچی اور حیدرآباد میں آج پھر بارش کی پیشگوئی

    کراچی اور حیدرآباد میں آج پھر بارش کی پیشگوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں آج پھر بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج کراچی اور حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوگی۔

    آج کراچی شہر کا موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 89 فی صد، رفتار 8 سے 10 ناٹیکل مائیل ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش کشمیر میں ہوئی، کشمیر میں چھتر کلاس کے مقام پر 55 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، ساہیوال میں 49 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اور لاہور میں گلشن راوی میں 42، لکشمی چوک پر 33 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ کے مقام پر 27 ملی میٹر بارش ہوئی، جب کہ کراچی میں نارتھ کراچی میں 42 اور سنگجانی میں 31 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، بالاکوٹ اور قلات میں 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

  • کراچی میں آج بارش کے حوالے سے پیش گوئی؟

    کراچی میں آج بارش کے حوالے سے پیش گوئی؟

    کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کی پیش گوئی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی شہر کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 72 فی صد، ہوا 8 نارٹیکل مائل کی رفتار سے مغرب کی سمت سے چل رہی ہے، جب کہ آج شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز نارتھ کراچی میں بارش 4.0 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گلشن حدید میں بارش 3.0 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، سرجانی ٹاؤن میں 1.0 ملی میٹر اور گلشن معمار میں 2.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

  • کیا آج بارش ہوگی؟

    کیا آج بارش ہوگی؟

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج اور کل آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل موسمیات کی جانب سے 7 اور 8 جولائی کو بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا، جب کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 30.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت 37 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جا رہی ہے، ہوا شمال مغرب کی سمت سے چل رہی ہے، اور نمی کا تناسب 77 فی صد ہے۔

  • پنجاب بھر میں بارش کی پیش گوئی،الرٹ جاری

    پنجاب بھر میں بارش کی پیش گوئی،الرٹ جاری

    لاہور: پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر میں بارش کی پیش گوئی سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے پیش گوئی کی ہے کہ 22 مئی کو مغربی ہوائیں ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس کی وجہ سے 22 سے 26 مئی تک اسلام آباد، مری، راولپنڈی میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے الرٹ کے مطابق چکوال، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، ننکانہ، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، منڈی بہاالدین میں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

    الرٹ کے مطابق ناروال، قصور، پاکپتن، اوکاڑہ، ساہیوال، رحیم یارخان، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بہاولنگر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

    الرٹ میں کہا گیا ہے کہ 23 سے 25 مئی تک پنجاب میں آندھی سے فصلوں، کمزور عمارات کو نقصان کا خطرہ ہے، بارش کے دوران سیاح اور مسافر غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

    بارش کے باعث جاری گرمی کی شدت میں کمی کا بھی امکان ہے۔

  • کراچی میں کل اور پرسوں بارش کی پیشگوئی

    کراچی میں کل اور پرسوں بارش کی پیشگوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں کل اور پرسوں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ آج شہر کا مطلع صاف اور تیز دھوپ رہنے کی توقع ہے، تاہم جمعرات کو شہر کے شمال/شمال مشرقی (مضافاتی علاقوں) میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ شہر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہوگا۔

    سسٹم کے زیر اثر جامشورو، حیدر آباد، مٹیاری، ٹھٹھہ، ٹنڈو الہیار، ٹنڈو محمد خان، میرپور خاص، سانگھڑ، عمر کوٹ، نوشہرو فیروز، جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور، گھوٹکی، سکھر، بدین میں آج کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

    صوبے کے اکثر اضلاع میں 17 سے 20 مارچ کے دوران گرج چمک کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش ہو سکتی ہے، اور بیش تر مقامات پر گرد آلود ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

  • آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے کون سے علاقوں میں بارش کا امکان ہے؟

    آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے کون سے علاقوں میں بارش کا امکان ہے؟

    اسلام آباد: نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کشمیر، کے پی، اسلام آباد، بالائی پنجاب میں بارش کا امکان ہے۔

    این ایف آر سی سی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جنوبی مشرقی سندھ، اور گلگت بلتستان میں آندھی اور بارش کا امکان ہے، جب کہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    بارش سے کشمیر اور خیبر پختون خوا کے پہاڑی علاقوں اور گلگت بلتستان، گلیات اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔

    این ایف آر سی سی کے مطابق کشمیر، شمال مشرقی پنجاب اور بالائی کے پی میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی، جب کہ سندھ، وسطی جنوبی پنجاب، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، لسبیلہ، خانر پور، مٹھی، سبی اور نورپور تھل میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    این ایف آر سی سی نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سیلاب سے سب سے زیادہ انفرا اسٹرکچر کو سندھ اور خیبر پختون خوا میں نقصان پہنچا ہے، 6579 کلومیٹر سڑکیں، 246 پُل اور 173 دکانیں تباہ ہوئیں۔