Tag: rain forecast in karachi

  • کراچی میں کل اور پرسوں بارش کی پیشگوئی

    کراچی میں کل اور پرسوں بارش کی پیشگوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں کل اور پرسوں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ آج شہر کا مطلع صاف اور تیز دھوپ رہنے کی توقع ہے، تاہم جمعرات کو شہر کے شمال/شمال مشرقی (مضافاتی علاقوں) میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ شہر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہوگا۔

    سسٹم کے زیر اثر جامشورو، حیدر آباد، مٹیاری، ٹھٹھہ، ٹنڈو الہیار، ٹنڈو محمد خان، میرپور خاص، سانگھڑ، عمر کوٹ، نوشہرو فیروز، جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور، گھوٹکی، سکھر، بدین میں آج کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

    صوبے کے اکثر اضلاع میں 17 سے 20 مارچ کے دوران گرج چمک کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش ہو سکتی ہے، اور بیش تر مقامات پر گرد آلود ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

  • بارش کی پیشگوئی ، کراچی ایئرپورٹ پر الرٹ جاری

    بارش کی پیشگوئی ، کراچی ایئرپورٹ پر الرٹ جاری

    کراچی : سول ایوی ایشن نے کراچی میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ایئر سائیڈ اور محکمہ فائربریگیڈ سمیت دیگر اداروں کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے ممکنہ بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا ، جس میں ایئر سائیڈ اور محکمہ فائربریگیڈ سمیت دیگر اداروں کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔

    الرٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے 5 جنوری سے بارشوں کی پیش گوئی کی، ہوائی اڈوں پرمتعین متعلقہ شعبہ جات الرٹ اوراحتیاطی تدابیرکولازمی بنائیں۔

    سی اے اے کا کہنا ہے کہ ہلکے وزن کےطیاروں کی محفوظ مقامات پرمنتقلی کویقینی بنایاجائے اور تیز ہواؤں سے آلات کی کسی بھی دوسرے ایکوپمنٹ سے رگڑ سے بچایا جائے۔

    سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ برڈشوٹرائرسائیڈانسپکٹرزکی ایروڈروم پرتعیناتی یقینی بنائی جائے اور جہاں ضرورت ہوفیومی گیشن اسپرےپرلازمی عمل کیا جائے۔

    دوسری جانب بارشوں کے پیش نظرواٹربورڈ میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے افسران کوعملہ اورمشینری سمیت تیار رہنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

    ایم ڈی واٹربورڈ کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں ڈی واٹرنگ پمپس سمیت دیگرمشینری پہنچادی جائیں۔

    خیال رہے کراچی میں آج رات سےبارش کاسلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کاسسٹم 7 جنوری تک کراچی کواپنی لپیٹ میں لے رکھے گا، کراچی، جامشورو، دادو، سکھر میں تیز بارش ہو سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی نسبت کراچی میں طوفانی بارش کا امکان نہیں تاہم سرد ہوائیں کراچی میں 8 جنوری سے چلنے کی توقع ہے اور رات میں درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری تک گرسکتاہے جبکہ دن میں درجہ حرارت 20 سے 22 ڈگری تک ہوسکتاہے۔

  • کراچی میں کل بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان

    کراچی میں کل بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کل کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کی پیشگوئی کردی ہے اور کہا مغربی ہواؤں کانظام بدھ سےہفتےتک بالائی اوروسطی حصےمیں بارش کا سبب بن سکتاہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مغربی نظام کے زیر اثر  کراچی کے  مختلف علاقوں میں کل بوندا باندی اور ہلکی بارش کاامکان ہے جبکہ   آئندہ 24گھنٹےکے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کانظام بدھ سےہفتےتک بالائی اوروسطی حصےمیں بارش کاسبب بن سکتاہے۔

    دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش نے جل تھل کردیا، محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان  اورکشمیر میں بارشوں کا یہ سلسلہ ہفتے تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    کوئٹہ ، زوب ، پشین، زیارت اور دیگر حصوں میں بارش اورگرد آلود آندھی چلنےکاامکان ہے جبکہ سوات، شانگلہ ، پشاور اور دیگر حصوں میں تیز بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کےمطابق آج ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ  خیبر پختو نخوا، اسلا م آباد، پنجاب،بلو چستا ن کے شمالی علاقوں اور کشمیر میں
    گرج چمک اور تیز ہو اؤں کے سا تھ بارش کی توقع ہے۔

    ملک کے زیریں شہروں ، کراچی، لاہور، ملتان ، فیصل آباد میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ سندھ کے شہرسکھر اور دیگر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔