Tag: rain forecast

  • آج سے ملک بھر میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگا: محکمہ موسمیات

    آج سے ملک بھر میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگا: محکمہ موسمیات

    اسلام آباد: ملک بھر میں آج سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج شام شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ کل رات تک جاری رہ سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے ملک بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ اور نوابشاہ میں آج ہلکی بارش کا امکان ہے۔ مالا کنڈ، ہزارہ، مری، گلیات، گلگت بلتستان، کوئٹہ اور کشمیر میں شدید برفباری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کاسلسلہ کل رات تک جاری رہ سکتا ہے۔ بارش کے دوران کراچی میں کم از کم درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

    دوسری جانب بالائی علاقوں میں برفباری نے سردی کے ساتھ مشکلات بڑھادیں۔ اسکردو میں درجہ حرات منفی 20، استور میں منفی 16، اور کالام میں منفی 14 تک گر گیا۔

    تحصیل آلائی اور بٹگرام کی کئی رابطہ سڑکیں برف سے ڈھک گئیں جس سے عوام کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    شمالی بلوچستان میں بھی موسم شدید سرد ہے، کوئٹہ میں درجہ حرات منفی 4 اور قلات میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات نے کوئٹہ، ژوب اور قلات میں بھی بارش کی نوید دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ بدھ سے جمعرات تک جاری رہے گا۔

    برف باری کے دوران مالا کنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

  • کراچی میں آئندہ 3روز تک موسم ابرآلود اور ہلکی بارش کا امکان

    کراچی میں آئندہ 3روز تک موسم ابرآلود اور ہلکی بارش کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو بھی خوشخبری سنا دی، آئندہ تین روز تک موسم ابرآلود اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں‌ آئندہ تین روز تک شہر میں موسم ابرآلود رہے گا، بعض علاقوں میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے، ٹھٹھہ میں بھی موسم نے رنگ بدل لیا، ساحلی علاقوں میں تیز طوفانی ہواؤں نے گرمی کا زور توڑ دیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تین روز سے جاری گرمی کی شدید لہر آج بھی اندرون سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں برقرار رہے گی، چوبیس گھنٹے کے دوران جیکب آباد ، دادو،تربت،نواب شاہ میں انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

    ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا، جہلم، مری، سیالکوٹ، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت آزاد کشمیر کے علاقوں میں بادل برسے تو روزے داروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئیں۔

  • کراچی، سندھ ، پنجاب، بلوچستان میں بارش کا امکان

    کراچی، سندھ ، پنجاب، بلوچستان میں بارش کا امکان

    اسلام آباد: ملک بھر میں سردی زوروں پر ہے، محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں سمیت کراچی ، سندھ ، پنجاب اور بلوچستان بھر میں بارش نوید سنا دی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ، سندھ، پنجاب، بلوچستان میں زبردست بارش کا امکان ہے، عوام گرم کپڑے اور چھتریاں نکال لیں ، سندھ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں موسم سرما کی بارش سردی کا زور بڑھا دے گی۔

    لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں نے بلوچستان ، گلگت بلتستان اور مالاکنڈ سمیت کئی بالائی اور میدانی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت پارہ چنار میں منفی نو ڈگری سینٹی گریڈ،اسکردو اور استور میں منفی آٹھ، قلات اور مالم جبہ میں منفی پانچ،کوئٹہ میں منفی دو اور چترال میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔