Tag: RAIN IN KARACHI

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش، موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش، موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بارش برسانے والے سسٹم کی کراچی میں انٹری، شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، حیدری، فرئیر ہال، ماڑی پور روڈ اور اطراف میں وقفے وقفے سے بوندا باندی جاری ہے۔

    سائٹ ایریا اور اطراف میں گرج چمک کے ساتھ بارش جاری ہے جبکہ سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، منگھوپیر ناگن چورنگی، نارتھ کراچی، تیسر ٹاؤن میں بارش جاری ہے۔

    اس کے علاوہ ملیر، قائد آباد، بھینس کالونی، شاہ لطیف ٹاؤن، گلشن حدید، اسٹیل ٹاؤن، شارع فیصل، شاہ فیصل کالونی، کورنگی، قائدآباد اور دیگر علاقوں میں بھی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں آج بہت زیادہ غیر معمولی بارش کا امکان نہیں، کراچی میں آج صرف ہلکی بارش کے ساتھ آندھی کا امکان ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ دوسرے اسپیل کے زیر اثر کراچی میں تیز بارش ہوسکتی ہیں، 18 اور 19 اپریل کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  • کراچی میں کل سے بارشوں کا امکان

    کراچی میں کل سے بارشوں کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات نے اہلیان کراچی کو خوشی کی نوید سنادی، شہر قائد میں کل سے بارش کا قوی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل یعنی اتوار سے منگل تک سندھ میں کمزور مون سون ہواؤں کی واپسی کے باعث ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

    ماہر موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ایک کمزور شدت کا ہوا کا کم دباؤ موجود ہے، ہوا کام دباؤ آئندہ دو روز کے دوران وسطی بھارت تک آسکتا ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ سسٹم کے زیر اثر گجرات اور بحیرہ عرب میں بالائی فضا میں سرکولیشن بننے کا امکان ہے، 20 سے 22 اگست تک کمزور مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہوسکتی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے منگل تک تھرپارکر، مٹھی، بدین، میرپور خاص اور گردونواح میں بارش متوقع ہے جبکہ حیدرآباد، ٹھٹھہ، نوری آباد اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

  • کراچی میں بارش کا سلسلہ شروع، موسم خوشگوار

    کراچی میں بارش کا سلسلہ شروع، موسم خوشگوار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس کے بعد شہر بھر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔

    اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مغربی ہواؤں کے کم دباؤ کا سسٹم فعال ہوگیا ہے جس کے سبب مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عزیز آباد، فیڈرل بی ایریا، اورنگی ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد اوردیگر ملحقہ علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش، موسم خوشگوار - Pakistan - Dawn  News

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئندہ چند گھنٹے تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے، اس دوران شہر میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔

  • محکمہ موسمیات کے اہلیان کراچی کو بارش کی نوید سنادی

    محکمہ موسمیات کے اہلیان کراچی کو بارش کی نوید سنادی

    کراچی : آج بروز اتوار شمال مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب میں بارش کا امکان ہے، جبکہ خیبر پختونخوا، کراچی سمیت اندرون سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ان علاقوں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، گزشتہ 24گھنٹے میں سب سے زیادہ بارش ژوب میں24ملی میٹر ریکارڈ کی گئی

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج بروز اتوار کی شام گرج چمک کے ساتھ ہلکی و معتدل بارش کا امکان ہے جبکہ پیر سے دوبارہ تیزدھوپ پڑنے کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہفتے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور مطلع بیشتروقت صاف رہا۔ دن کے اوقات میں حدت محسوس کی گئی۔ شہر کے مضافاتی علاقے گڈاپ ٹاؤن میں شام کے وقت ہلکی بارش ہوئی۔

    محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آج شام گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اورکہیں معتدل بارش ہوسکتی ہے، آئندہ تین روز کے دوران صبح سے دوپہر کے درمیان بلوچستان کی شمال مغربی جبکہ شام کے وقت جنوب مغربی سمندری ہوا چل سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ نمی کاتناسب 55فیصد تک بڑھنے کے سبب حدت محسوس کی جاسکتی ہے۔

  • کراچی میں  بارشیں کب تک ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    کراچی میں بارشیں کب تک ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    کراچی : شہر قائد میں آج پھر بادلوں کے برسنے کی امیدیں ہیں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی بادل برسنے کو بے تاب ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کہیں معتدل، کہیں ہلکی اور کہیں بوندا باندی کا امکان رہے گا، کراچی کے اطراف میں بارش برسانے والے بادل ابھی بھی موجود ہیں۔

    موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ کراچی کا مطلع آج جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، آج دن اوررات کے اوقات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 28.6 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، کم سے کم درجہ حرارت 31 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

    تازہ ترین پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں مون سون بارشوں کا ہیوی اسپیل چند روزمیں داخل ہوگا، آئندہ چند روزمیں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔

    اس کے علاوہ کراچی شہر میں اس وقت شدید حبس ہے اور سمندری ہوائیں مکمل طور پر معطل ہیں، آج کم سے کم درجہ حرارت28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس وقت شہر کا موجودہ درجہ حرارت31ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت38ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب76فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    شہر قائد میں دوپہر کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے، بارش کا یہ سلسلہ 9اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے، بارش میں شدت10اگست تا13اگست کے دوران رہے گی۔

    علاوہ ازیں موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے، کوئٹہ، خضدار، ژوب، بارکھان اور قلات میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

  • کراچی میں آج پھر بارش اور بوندا باندی کا امکان

    کراچی میں آج پھر بارش اور بوندا باندی کا امکان

    کراچی : شہر قائد میں آج پھر بادلوں کے برسنے کی امیدیں ہیں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی بادل برسنے کو بے تاب ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کہیں معتدل، کہیں ہلکی اور کہیں بوندا باندی کا امکان رہے گا، کراچی کے اطراف میں بارش برسانے والے بادل ابھی بھی موجود ہیں۔

    موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ کراچی کا مطلع آج جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، آج دن اوررات کے اوقات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 28.6 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 83فیصد ہے، جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواکی رفتار 10 ناٹیکل مائل ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

  • کراچی : کہاں کتنی تیز بارش ہوئی؟

    کراچی : کہاں کتنی تیز بارش ہوئی؟

    کراچی : گزشتہ شام کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے۔

    اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے اولڈ ایئرپورٹ کے علاقے میں 33.2 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق جناح ٹرمینل پر34.2ملی میٹر بارش جبکہ پی اے ایف بیس فیصل پر24،پی اے ایف بیس مسرور پر19 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    نارتھ کراچی میں27.8 ،اورنگی ٹاون میں 35.8 ملی میٹربارش ، ڈیفنس فیز2ٹو میں 15، صدر میں 2.2ملی میٹر بارش ہوئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے قائد آباد میں35.5، سعدی ٹاؤن میں 50.5 ملی میٹربارش اور گلشن حدید میں67،سرجانی ٹاؤن میں27.3 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کیماڑی میں17.4 ،گڈاپ ٹاؤن میں10ملی میٹر بارش ، کورنگی میں 26.5ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

  • کراچی اور اندرون سندھ تیز بارش کی پیشگوئی

    کراچی اور اندرون سندھ تیز بارش کی پیشگوئی

    کراچی : موسم کا حال بتانے والوں نے آج شہر قائد میں بارش کی پیشگوئی کی ہے اس کے علاوہ تیز ہوائیں بھی چلیں گی، اندرون سندھ بھی تیز بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کراچی میں آج بھی گرج چمک کےساتھ تیز بارش کا امکان ہے، موجودہ درجہ حرارت28ڈگری سنٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

    کراچی میں 18کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ دن میں درجہ حرارت33سے35ڈگری سینٹی گریڈتک رہےگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن کے اوقات میں30سے35کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےہوائیں چلیں گی۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے تازہ صورتحال جاری کی گئی ہے جس کے تحت ہوا کا کم دباؤ شمال مشرق کی جانب بڑھ گیا ہے، ہوا کے کم دباؤ کارخ شمال عرب کے وسط کی جانب ہے۔

    خبر کے مطابق لسبیلہ،اوتھل، سونمیانی، اورماڑہ، پسنی میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے، گوادر، جیونی، تربت، آواران اور کیچ کے علاقے میں بھی بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق دادو ،جامشورو ، میرپورخاص، تھرپارکر، عمرکوٹ میں آج شام بارش کا امکان ہے، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان ، ٹنڈو الہ یار میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

  • آج کراچی میں زوردار بادل برسیں گے، محکمہ موسمیات نے وقت بھی بتا دیا

    آج کراچی میں زوردار بادل برسیں گے، محکمہ موسمیات نے وقت بھی بتا دیا

    کراچی : شہر قائد کےمختلف علاقوں میں رات سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی ہے، بارش کے بعد سڑکوں پر ہونے والی پھسلن کے باعث صبح صبح متعدد موٹر سائیکل سوار گر پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے سے ہی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا تاہم چند لوگ معمولی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    شہر کے مختلف علاقوں صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف میں بھی بارش جبکہ نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، سخی حسن، منگھوپیر، نیوکراچی، بفرزون، شادمان ٹاؤن میں بھی بادل برسے۔

    محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ آج کراچی میں دوپہر کے وقت گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کرلیں۔

    موسم کی تازہ صورتحال کے مطابق اس وقت موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوائیں9کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن میں درجہ حرارت34سے36ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، دن میں18کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےہوائیں چلیں گی۔

    دوسری جانب حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں درخت گرنے سے 11 کے وی کی تاریں ٹوٹ گئیں، جس کے بعد شدید گرمی میں کئی گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

    اس کے علاوہ اندرون سندھ کے شہروں لاڑکانہ، میرپورخاص اور گرد و نواح میں بھی بارش کے بعد گرمی کی شدت کچھ حد تک کم ہوگئی ہے اور شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔

  • لاہور میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار، بجلی غائب

    لاہور میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار، بجلی غائب

    لاہور : مون سون کی بارشوں نے لاہور میں جل تھل ایک کردیا، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے، شہر کی اہم شاہراہیں زیرآب آگئیں۔

    لاہور ميں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگيا جبکہ کئی فيڈرز ٹرپ ہونے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    محکمہ موسميات کے مطابق لاہور کے جیل روڈ پر33.6 ،ایئرپورٹ پر 45.5،گلبرگ میں 57.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

    موسلادھار بارش کے باعث شہر کے نشيبی علاقے زيرآب آگئے، لکشمی چوک اور نسبت روڈ سمیت شہر کی مختلف سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہوگیا۔

    لکشمی چوک پر 85،اپر مال پر69، مغل پورہ میں 66،تاج پورہ میں83 ملی میٹر، نشتر ٹاؤن میں 80 ،چوک نا خدا پر67 ،پانی والا تالاب میں104 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ فرخ آباد میں101 ،گلشن راوی میں78, اقبال ٹاؤن میں41، سمن آباد میں50 ملی میٹربارش ہوئی۔

    اس حوالے سے ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ جوہر ٹاؤن میں 63 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، پانی والا تالاب میں سب سے زیادہ 104 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    اس کے علاوہ کوپر روڈ، لکشمی چوک، دوموریہ، جی پی او، کشمیر روڈ، قینچی اسٹاپ، شاہ جمال اور اللہ ہو چوک کے علاقے کلیئر کردیے گئے ہیں۔