Tag: rain Saudi Arabia

  • سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں بارش کا الرٹ جاری

    سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں بارش کا الرٹ جاری

    سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے ملک کے بیشتر علاقوں میں ہفتے سے بدھ تک بارش، گرج چمک اور گردآلود طوفانی ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ مملکت میں بارش سے متاثرہ مقامات سے دور رہا جائے۔متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارش سے مکہ ریجن بھی متاثر ہوسکتا ہے۔ بارش سے قبل طائف، میسان، اضم، العرضیات میں گرد آلود تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ جبکہ الکامل میں ہلکی اور درمیانی بارش جبکہ الجموم، بحرہ، رانیہ، الخرمہ اور المویہ میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    جازان، الباحہ، عسیر کے علاقے درمیانی سے شدید بارش اور جازان، مدینہ، حائل اور القصیم کے علاقے ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش سے متاثر رہیں گے۔

    ایران میں شدید بارشوں سے سیلاب، 7افراد جاں بحق

    شہری دفاع کے بیان کے مطابق ریاض میں ہلکی سے درمیانی بارش جبکہ القویعیہ، الغاط، شقراء، ثادق، عفیف، الدوادمی، المجمعہ، الزلفی، مرات اور وادی الدواسر میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

  • سعودی عرب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشیں

    سعودی عرب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشیں

    سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں سے شہری علاقوں کے علاوہ صحرائی ریگستان بھی پانی سے بھر گئے۔

    عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بریدہ، دمام، الخبر، ریاض، الخرج، القصیم، الاحساء، الجبیل اور دیگر علاقوں میں تیز بارشیں ہوئی ہیں۔

    مملکت میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث اہم شاہراہوں اور انڈر پاسز میں پانی بھر گیا جبکہ متعددگاڑیاں پانی کی نذر ہوگئیں۔

    سعودی ٹریفک پولیس نے عوام سے غیر ضروری سفر اور صحرائی وادیوں میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کی پیش گوئی

    سعودی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بارش کا پانی کاروباری مراکز میں بھی داخل ہوگیا جبکہ خراب موسم کے سبب متعدد پروازوں کو بھی منسوخ کرنا پڑ گیا۔