Tag: rain system

  • مون سون بارشوں کا سسٹم آج سے ملک میں داخل ہوگا

    مون سون بارشوں کا سسٹم آج سے ملک میں داخل ہوگا

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا سسٹم آج سے ملک میں داخل ہوگا، اور آج دن بھر ملک کے بیش تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آج ملک کے وسطی اور جنوبی میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں شام اور رات میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔

    خیبر پختون خوا کے بیش تر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ میں رات کے دوران بادل برسنے کا امکان ہے، چارسدہ، مردان، پشاور، کوہاٹ اور کرم میں بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیش تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، پنجاب کے وسطی اور جنوبی میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، رات میں مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولنگر، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور میں بارش کی توقع ہے۔

    بلوچستان کے بیش تر اضلاع میں دن بھر موسم گرم اور مرطوب رہے گا، قلات، خضدار اور بارکھان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، سندھ کے بیش تر اضلاع میں بھی آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، میر پور خاص میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع ہے، جب کہ گلگت بلتستان میں دن بھر موسم خشک رہے گا۔

  • کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم کمزور پڑ گیا

    کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم کمزور پڑ گیا

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم کمزور پڑ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، تاہم کراچی میں آج بھی تیز بارش کا امکان نہیں ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم کمزور پڑ گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق دادو، گھوٹکی، سکھر، ٹنڈومحمد خان، سجاول، مٹیاری، سانگھڑ، کندھ کوٹ اور کشمور سمیت سندھ بھر میں بارش سے گرمی کی شدت کم ہو گئی ہے۔

    حیدرآباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بادل جم کر برسے اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔ بلوچستان کے اضلاع جعفر آباد، کیچ اور گوادر میں موسلا دھار بارش ہوئی، دشت میں اولے بھی پڑے۔

    کراچی میں بارش ، محکمہ موسمیات کا یوٹرن

    خان پور، لیاقت پور، صادق آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے، یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ پانچ مئی تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

  • کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم تاحال موجود، آج کی پیشگوئی؟

    کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم تاحال موجود، آج کی پیشگوئی؟

    کراچی: شہر قائد میں بارش برسانے والا ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم تاحال شہر میں موجود ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج دوپہر یا شام تک کراچی میں درمیانے درجے کی بارش ہو سکتی ہے، کیوں کہ شہر میں بارش برسانے والا سسٹم بدستور موجود ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج منگل کو دن میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، دن میں ہوا 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

    واضح رہے کہ پیر کو کراچی میں شدید گرمی کے بعد اچانک بادل پھر برس پڑے اور کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے بعد موسلا دھار بارش ہوئی، جس کے نتیجے میں موسم خوش گوار ہو گیا۔

    کراچی میں بادل پھر برس پڑے

    گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش ایئر پورٹ پر 34.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی کے جنوب مشرق میں بھارتی گجرات میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کے باعث شہر میں آج بھی کہیں درمیانی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

  • بارش برسانے والا سسٹم کراچی سے نکل گیا،  سردی کی شدت میں اضافہ

    بارش برسانے والا سسٹم کراچی سے نکل گیا، سردی کی شدت میں اضافہ

    کراچی : ایران سے آنیوالا بارش برسانے والا سسٹم کراچی سے نکل گیا ، جس کے بعد شہر بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایران سے آنیوالابارش برسانے والا سسٹم کراچی سے نکل گیا ہے ، شہر میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں لیکن ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

    کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور 18 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ہے تاہم دن میں ہوا 35 سے 40 کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتارسے چلے گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ایک دو روز بعد رات کادرجہ حرارت 8 ڈگری تک گرجائےگا جبکہ بارش کا آئندہ نظام 18 یا 19 جنوری سے کراچی میں برسے گا۔

    گذشتہ روز فیصل بیس پر 12 ملی میٹر ، مسرور بیس پر 15 ملی میٹر ،یونیورسٹی روڈ پر13.2 ملی میٹر اورسرجانی میں 28ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔