Tag: Rain Water

  • برساتی پانی جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں داخل، مشینری بری طرح متاثر

    برساتی پانی جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں داخل، مشینری بری طرح متاثر

    کراچی: گزشتہ رات ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں برساتی پانی داخل ہو گیا، جس سے مشینری بھی بری طرح متاثر ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں تیز بارش کے بعد پانی جناح اسپتال کے گائناکالوجی وارڈ میں داخل ہو گیا ہے، جہاں مشینری خراب ہونے کی وجہ سے آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

    کراچی میں آج بھی بارش کا امکان

    اسپتال انتظامیہ نے گائنی وارڈ کی مشینری کو بارش سے بچانے کا مناسب انتظام نہیں کیا ہے، دوسری طرف بارش کے بعد جناح اسپتال میڈیکل آئی سی یو میں شارٹ سرکٹ کے بعد آگ لگنے سے بجلی معطل ہو چکی ہے، اور مختلف وارڈز میں اندھیرا چھایا ہوا ہے، جس سے طبی عملے اور مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

    واضح رہے کہ جناح اسپتال کے میڈیکل آئی سی یو میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی تھی، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عملہ نکاسی آب اور دیگر امور میں مصروف ہے، اسٹینڈ بائی جنریٹر سے بجلی کی فراہمی بھی بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

  • ناظم آباد میں انڈر پاسز سے3دن بعد بھی پانی کی نکاسی نہ ہوسکی

    ناظم آباد میں انڈر پاسز سے3دن بعد بھی پانی کی نکاسی نہ ہوسکی

    کراچی : گزشتہ دنوں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث کراچی کے انڈر پاسز تاحال پانی سے بھرے ہوئے ہیں، تین دن بعد بھی ناظم آباد کے دونوں انڈر پاسز سے پانی کا اخراج نہ کیا جاسکا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مصروف ترین علاقے ناظم آباد میں انڈر پاسز سے3دن بعد بھی پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی، انڈرپاس کے قریب قائم پیٹرول پمپ میں کئی فٹ پانی جمع ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

    پانی کے جمع ہونے سے بڑی تعداد میں بچوں نے انڈرپاسز میں تیراکی شروع کردی جو کسی بھی حادثے کا باعث بن سکتی ہے، بچوں کو خطرے سے بچانے کے لیے اس مقام پر پولیس اور دیگر انتظامیہ بھی موجود نہیں ہے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رکاوٹیں کھڑی کرکے آنے جانے والے ٹریک بند کردیے گئے ہیں، گزشتہ روز انڈرپاس میں پھنسی گاڑیوں کو نکال دیا تھا۔

    واضح رہے کہ لیاقت آباد دس نمبر کا انڈرپاس بھی تاحال زیر آب ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے اور مسلسل پانی جمع رہنے سے انڈرپاس میں سڑک پر گڑھے پڑگئے ہیں۔

  • بارش کا پانی آپ کے بالوں کے لیے فائدہ مند

    بارش کا پانی آپ کے بالوں کے لیے فائدہ مند

    خوبصورت اور چمکدار زلفیں ہر انسان کو پسند ہوتی ہیں خصوصاً خواتین اپنے بالوں کو چمکدار اور صحت مند بنانے کے لیے ہر طرح کے جتن اور ٹوٹکے کرتی ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں بارش کا پانی ان تمام ٹوٹکوں پر حاوی ہے؟

    ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش میں نہانے سے ہمارے بال چمکدار اور نرم و ملائم ہوجاتے ہیں، اس کے لیے صرف بارش میں نہانا ہی ضروری نہیں بلکہ آپ بارش کے پانی کو محفوظ کر کے بعد میں بھی اس سے نہا سکتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش کا پانی عام پانی سے مختلف ہوتا ہے، بارش کے پانی کو سافٹ واٹر جبکہ عام پانی کو ہارڈ واٹر کہا جاتا ہے کیوں کے بارش کا پانی نمک اور دیگر معدنیات سے پاک و صاف ہوتا ہے۔

    گو کہ اس پانی میں بھی کچھ کیمیکلز موجود ہوسکتے ہیں تاہم ان کی مقدار اور شدت عام پانی سے کم ہوتی ہے۔

    البتہ اگر آپ بارش کے پانی کو اپنے بالوں کے لیے آزمانا چاہتے ہیں تو خیال رکھیں کہ پہلی بارش میں نہانے سے گریز کریں۔ پہلی بارش فضا میں موجود زہریلی اور مضر گیسوں اور اجزا کو ساتھ لے کر آتی ہے۔

    پہلی بارش کے بعد فضا صاف اور نکھر جاتی ہے جس کے بعد ہونے والی بارشوں کا پانی صاف ہوتا ہے اور یہی پانی آپ کے بالوں کے لیے نہایت فائدہ مند ہوتا ہے۔

  • تیز بارش نے کراچی ایئر پورٹ کی چھتیں بھی ٹپکا دیں، انتظامیہ نے بالٹی رکھ دی

    تیز بارش نے کراچی ایئر پورٹ کی چھتیں بھی ٹپکا دیں، انتظامیہ نے بالٹی رکھ دی

    کراچی : بارش کا پانی کراچی ایئر پورٹ کی عمارت میں داخل ہوگیا، چھت سے ٹپکنے والے پانی کو پھیلنے سے روکنے کیلئے اتتظامیہ نے لاؤنج میں بالٹی رکھ دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کے بعد بارش کے باعث کراچی ایئرپورٹ کی بھی چھتیں ٹپکنے لگیں، کراچی میں ہونے والی بارش کے دوران جناح ٹرمینل کی بین الاقوامی لاؤنج کی چھت ٹپک گئی۔

    ایئرپورٹ انتظامیہ نے بارش کے پانی کیلئے لاؤنج میں بالٹی رکھ دی، واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بارشوں سے متعلق الرٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔

    رین الرٹ کے انتظامات پر سی اے اے خود بھی عمل نہ کرسکی، اس حوالے سے ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ جناح ٹرمینل کی چھت سے آج بارش کے دوران معمولی ٹرپنگ ہوئی، پانی کی ڈریننگ روکنے کیلئے مرمت کا کام کچھ دیر میں مکمل ہوجائے گا۔

  • مزید بارشوں سے کراچی سمیت پورے سندھ میں بڑی تباہی آسکتی ہے، حلیم عادل شیخ

    مزید بارشوں سے کراچی سمیت پورے سندھ میں بڑی تباہی آسکتی ہے، حلیم عادل شیخ

    کراچی : تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پچھلے دنوں ہونے والی بارشوں کو دس دن گزرنے کے باوجود نکاسی آب کا انتظام نہیں ہوسکا، مزید بارشوں کا امکان ہے جس سے کراچی سمیت پورے سندھ میں بڑی تباہی آسکتی ہے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے حلقہ پی ایس99کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بارشوں کو گزرے دس دن ہوگئے ہیں مگر کراچی کے مختلف علاقوں میں جمع ہوا پانی اب تک نہیں نکالا گیا۔

    میرے حلقے احسن آباد،گل گوٹھ، و دیگر علاقوں میں ابھی تک پانی کھڑا ہوا ہے، پی ایس علاقے کی مختلف مساجد اور مدارس میں گندا پانی ابھی تک کھڑا ہے، مؤثر حکمت عملی نہ بنائی گئی تو مزید بارشوں سے تباہی ہوگی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ انہوں نے کے ایم سی اور واٹر بورڈ کی مشینری کے ہمراہ پورا دن جمع پانی کو نکلوانے کی کوشش کی ہے۔

    جمعے سے مزید بارشوں کا امکان ہے اور پانی کا کھڑا ہونا بہت تشویش ناک ہے جس سے کراچی سمیت پورے سندھ میں بڑی تباہی آسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، مزید بارشوں سے نمٹے کیلئے شہری حکومت کو ابھی سے حکمت عملی بنانا ہوگی۔

    حکمت عملی نہ بنائی گئی تو یہ علاقے دوبارہ زیر آب آجائیں گے اور جانی نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت میں محکموں کی تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا بلکہ عوامی خدمت کا جذبہ دکھانے کی ضرورت ہے۔

  • بارش کا پانی : سخی حسن قبرستان میں پچاس ہزار سے زائد قبریں ڈوب گئیں

    بارش کا پانی : سخی حسن قبرستان میں پچاس ہزار سے زائد قبریں ڈوب گئیں

    کراچی : شہر قائد میں حالیہ بارش کے بعد کراچی کا قدیم قبرستان بھی محفوظ نہیں رہا، سیوریج کے پانی میں سخی حسن قبرستان میں پچاس ہزار سے زائد قبریں ڈوب گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ اور کراچی میں مسلسل تیز بارش کے بعد بارش کا پانی سیلاب کی صورت اختیار کرگیا، پورا شہر کسی بڑی جھیل کا منظر پیش کر رہا ہے، جگہ جگہ کھڑے ہوئے بارش کے پانی کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    اس کےعلاوہ کراچی کا سب سے بڑا قبرستان بھی زیر آب آگیا، شہر قائد میں نالوں کی صفائی نہ ہونے سے نالوں کا پانی بھی بارش کے پانی کے ساتھ سخی حسن قبرستان میں داخل ہوگیا۔

    قبرستان میں گندا پانی بھرنے سے50ہزار سے زائد قبریں زیر آب آگئیں، یہی نہیں80ایکڑ پر محیط قبرستان میں ایک لاکھ قبریں زیرآب آنے کا خدشہ ہوگیا۔ متعلقہ حکام کے مطابق قبرستان کے تین حصے گندے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی میں حالیہ بارش کے دوران مختلف واقعات میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے، ڈیفنس، گلستان جوہر اور خاموش کالونی میں 3 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔

    محمود آباد اور پاپوش نگر میں کرنٹ لگنے سے 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، ملیر میں بھی کرنٹ لگنے سے 2 بچے جاں بحق ہوئے۔

  • وزیربلدیات سعیدغنی کی2گھنٹے میں سڑکوں اورگلیوں سے نکاسی آب کی ہدایت

    وزیربلدیات سعیدغنی کی2گھنٹے میں سڑکوں اورگلیوں سے نکاسی آب کی ہدایت

    کراچی : وزیربلدیات سعیدغنی نے متعلقہ اداروں کو 2گھنٹے میں سڑکوں اورگلیوں سے نکاسی آب کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کوتاہی پرافسران وملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کیےجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیر بلدیات سندھ سعیدغنی نے ڈی ایم سیز، سالڈویسٹ اور واٹربورڈافسران سے رابطہ کیا اور 2گھنٹےمیں سڑکوں اورگلیوں سےنکاسی آب کی ہدایت کردی۔

    سعیدغنی نے کہا کوتاہی پرافسران وملازمین کوشوکازنوٹس جاری کیےجائیں گے۔

    دوسری جانب ‌وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز کو فیلڈ میں رہیں اور اپنے ضلع میں عوام کی سہولت کے لیےکام کریں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بارش کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنائیں، ٹریفک کی روانی کیلئے ٹریفک پولیس عوام کا خیال رکھے جبکہ وزیر  بلدیات سعید غنی کو  سڑکوں کی صفائی کا کام شروع کرانے کی ہدایت بھی کی۔

    مزید پڑھیں : کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، موسم سرد

    یاد رہے کراچی میں رات گئے ہونے والی مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش نے شہرکاحلیہ بدل ڈالا، جس کے باعث مختلف علاقوں میں سڑکوں پر جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور شہریوں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑ ا۔

    لیاقت آباد میں سڑک بیٹھ گئی، جس سے متعد د موٹر سائیکل سوار زخمی ہوئے جبکہ جوبلی کےعلاقے میں ایک شخص کرنٹ لگ کرجاں بحق ہو گیا۔

    خیال رہے محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے ، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

  • بارش : قائد اعظم کی جائے پیدائش گندے پانی کی آماجگاہ بن گئی

    بارش : قائد اعظم کی جائے پیدائش گندے پانی کی آماجگاہ بن گئی

    کراچی : شہر قائد میں ہونے والی دو روزہ بارشوں کے بعد بابائے قوم کی جائے پیدائش وزیرمینشن بھی بلدیاتی محکمے کی نااہلی کے سبب تعفن زدہ پانی سے گھری دکھائی دے رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والی دو دن کی بارش نے ایک طرف تو نظام زندگی درہم برہم کردیا تو دوسری جانب حکومتی دعوؤں کی قلعی بھی کھول دی، بابائے قوم کی جائے پیدائش وزیر مینشن بھی حکومتی اداروں کی غفلت اور لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    بابائے قوم محمد علی جناح کی جائے پیدائش وزیر مینشن شہری حکومت کی نا اہلی اور بے حسی کے باعث بارش اور گٹر کے پانی سے گھِرگئی ہے, تالاب کی منظر کشی کرنے والی گلیاں کچرے اور گندگی سے امڈ آئی ہیں۔

    تاریخی ورثے کے سامنے کؤگٹر کے پانی سے اٹھنے والی بدبو گندے پانی کی نہیں بلکہ معاشرے کی مردہ سوچ کی ترجمانی کررہی ہے۔

    کراچی کے علاقے کھارادر میں واقع بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی جائے پیدائش کے اطراف بارش اور گٹر کا پانی حکومت اور سیاستدانوں کی صفائی مہم کا حال بیان کر رہا ہے۔ علاقہ مکینوں کو نماز کیلیے مسجد تک جانے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    بلدیاتی ادارے تاحال وزیر مینشن کے اطرف سے تعفن زدہ پانی کو صاف کرنے سےقاصر دکھائی دیتے ہیں، مذید بارش حالات کو خراب تر کرسکتی ہے۔

  • کراچی: ناتھا خان پل 7 گھنٹے سے بند، مسافر پیدل روانہ، وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر سے معائنہ

    کراچی: ناتھا خان پل 7 گھنٹے سے بند، مسافر پیدل روانہ، وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر سے معائنہ

    کراچی: بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے سبب شارع فیصل اور اطراف میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا، ایئرپورٹ جانے والے مسافر گاڑیاں‌ چھوڑ کر سامان اٹھائے پیدل ایئرپورٹ کی جانب روانہ ہوگئے۔

    CM Sindh’s aerial inspection of Karachi by arynews

    تفصیلات کے مطابق شارع فیصل پر ناتھا خان پل کے دونوں اطراف سڑک پر پانی جمع ہونے سے جہاں ہزاروں مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے وہیں ایئرپورٹ جانے والے مسافر فلائٹس سے محروم ہورہے ہیں۔

    اطلاعات ہیں کہ گزشتہ سات گھنٹے سے ہزاروں افراد وہاں پھنسے ہوئے ہیں، ایئرپورٹ جانے والے مسافر اپنا سامان اٹھائے پیدل روانہ ہوگئے  جب کہ سیکڑوں گاڑیاں ایندھن ختم ہونے پر بند ہوگئیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس اور سندھ حکومت کی ٹریفک کی روانی بحال کرانے میں عدم دلچسپی ہے جس کے سبب مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔

    دریں اثنا وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہیلی کاپٹرکے ذریعے ناتھا خان اور شہر کے دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور پانی کی فوری نکاسی کا حکم جاری کیا۔

    قبل ازیں اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے وزیر بلدیات جام خان شورو نے یقین دلایا تھاکہ ناتھا خان سے بارش کے پانی کی نکاسی جلد ہوجائے گی، مشینیں وہاں روانہ کردی ہیں جنہوں نے کام شروع کردیا ہے۔