Tag: Rain with thunderstorm forecast

  • کراچی میں آج گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

    کراچی میں آج گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

    کراچی: محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے ہوئے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ آج شہر کے مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، گرمی کی شدت 38 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم کچھ دیر کے لیے خوشگوار ہوگیا تھا، جبکہ سڑکوں پر پھسلن کے باعث درجنوں موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہوگئے تھے۔

  • کراچی میں آج بھی  گرج چمک کےساتھ  بارش کی پیشگوئی

    کراچی میں آج بھی گرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات کی آج بھی کراچی میں گرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی کردی اور کہا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون چوتھےاسپیل کے تیسرے روز بھی بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا شہرمیں گرج چمک کےساتھ کہیں ہلکی اورکہیں تیزبارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر میں سمندری ہوائیں منقطع ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت31 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت36 سے 38 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

    یاد رہے محکمہ موسمیات نے کراچی میں میں بارش کے ایک اور سسٹم کا الرٹ جاری کیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ شہر میں 27 ستمبر سے 2 اکتوبر تک مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے جاری رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اس دوران تیز اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے، اور طوفانی ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔