Tag: Rain

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، سردی میں اضافہ

    کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، سردی میں اضافہ

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا، بارش کا سلسلہ آج رات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    شہر کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہورہی ہے، سہراب گوٹھ، فیڈرل بی ایریا، عزیز آباد، گلشن اقبال، جمشید ٹاؤن، بہادرآباد، گلستان جوہر، بلدیہ، اورنگی ٹاؤن، ناظم آباد، حسن اسکوائر، گڈاپ کاٹھور، سپر ہائی وے اور گلشن معمار میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    محکمہ موسمیات نے حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ اور نوابشاہ میں آج ہلکی بارش کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔ مالا کنڈ، ہزارہ، مری، گلیات، گلگت بلتستان، کوئٹہ اور کشمیر میں شدید برفباری ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کاسلسلہ آج رات تک جاری رہ سکتا ہے۔ بارش کے دوران کراچی میں کم از کم درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

    ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور سرد ہواؤں سے کڑاکے کی سردی ہوگی، برف باری کے دوران مالا کنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

  • آج سے ملک بھر میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگا: محکمہ موسمیات

    آج سے ملک بھر میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگا: محکمہ موسمیات

    اسلام آباد: ملک بھر میں آج سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج شام شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ کل رات تک جاری رہ سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے ملک بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ اور نوابشاہ میں آج ہلکی بارش کا امکان ہے۔ مالا کنڈ، ہزارہ، مری، گلیات، گلگت بلتستان، کوئٹہ اور کشمیر میں شدید برفباری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کاسلسلہ کل رات تک جاری رہ سکتا ہے۔ بارش کے دوران کراچی میں کم از کم درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

    دوسری جانب بالائی علاقوں میں برفباری نے سردی کے ساتھ مشکلات بڑھادیں۔ اسکردو میں درجہ حرات منفی 20، استور میں منفی 16، اور کالام میں منفی 14 تک گر گیا۔

    تحصیل آلائی اور بٹگرام کی کئی رابطہ سڑکیں برف سے ڈھک گئیں جس سے عوام کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    شمالی بلوچستان میں بھی موسم شدید سرد ہے، کوئٹہ میں درجہ حرات منفی 4 اور قلات میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات نے کوئٹہ، ژوب اور قلات میں بھی بارش کی نوید دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ بدھ سے جمعرات تک جاری رہے گا۔

    برف باری کے دوران مالا کنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

  • امریکا میں سخت سردی، طوفان نے کئی ریاستوں کو لپیٹ میں لے لیا

    امریکا میں سخت سردی، طوفان نے کئی ریاستوں کو لپیٹ میں لے لیا

    واشنگٹن: امریکا میں یخ بستہ ہواؤں نے خون جمانا شروع کردیا، سردی کے طوفان نے کئی امریکی ریاستوں کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کئی امریکی ریاستوں میں شدید سردی کے طوفان کے آمد کے بعد ہنگامی حالات کا نفاذ کردیا گیا ہے، دیگر ریاستوں میں لاکھوں امریکی اس طرح کی سرد ہواؤں کا پہلی مرتبہ سامنےکریں گے۔

    مڈ ویسٹ میں اتنی سردی ہوگی جتنی انٹراکٹیکا میں ہوتی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں شدید سرد ہواؤں کے ساتھ مائنسوٹا میں درجہ حرارت منفی 65 ڈگری تک گر سکتا ہے۔

    شکاگو اور مائین اپولس میں میں منفی 50، ایس ٹی لوئس میں منفی 24 اور بفیلو میں منفی 17 ڈگریز تک درجہ حرارت گرسکتا ہے۔

    ساؤنڈ بائٹس برف باری کے آغاز کے ساتھ ہی شاہراہوں پر حادثات کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، امریکا میں سردی اتنی شدید بڑھے گی کہ تمام جھیلیں اور دریا منجمد ہوجائیں گے۔

    امریکا اور برطانیہ میں برفباری سے نظام زندگی منجمد ہوگیا

    لوگوں کو کثیر تعداد میں راشن اور دیگر ضروریات کا سامان جمع کرنے کی ہدایات کردی گئی، ہزاروں پروازیں منسوخ، تعلیمی ادارے اور دفاتر بند کر دیے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ان ریاستوں میں رہنے والے پچیس سال کی عمر کے افراد پہلی مرتبہ ایسی سردی دیکھیں گے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی امریکا اور پورپی ممالک میں شدید برفباری کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا تھا جبکہ پروازیں بھی منسوخ کردی گئی تھیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں امریکا کے جنوب مشرقی علاقوں میں موسم کی پہلی برفباری سے موسم سرد ہوگیا تھا، جبکہ برفباری سے ہونے والے حادثات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں بارش کی پیش گوئی کردی

    محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں بارش کی پیش گوئی کردی

    کراچی: محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں آج ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج رات ہلکی بارش ہوگی، جو جمعرات کی صبح تک جاری رہے گی۔

    ڈائریکٹر میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج رات ہونے والی بارش جمعرات کی صبح تک جاری رہے گی، اور کم ازکم درجہ حرارت 9سے10 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا نیا سسٹم آج سے پاکستان میں داخل ہوگا، کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے میں ہلکی بارش کا امکان ہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج سے موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ ملک کے بیشتر شہروں میں موسم سرد اور خشک ہے۔

    خیال رہے کہ رواں ہفتے کے وسط میں ملک میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی ہے، آج سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ مختلف علاقوں میں پھیل جائے گا اور یہ سلسلہ جمعرات تک بالائی علاقوں میں برقرار رہے گا، جبکہ مغربی ہواؤں کے زیر اثر بارشیں اور بعض مقامات پر برفباری متوقع ہے۔

  • کراچی میں ایک بار پھر بارش کا امکان

    کراچی میں ایک بار پھر بارش کا امکان

    اسلام آباد : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارش برسانے والا نیا سسٹم کل سے پاکستان میں داخل ہوگا، کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے میں ہلکی بارش کا امکان ہے ، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق  محکمہ موسمیات نےملک بھر میں کل سے موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے جبکہ ملک کے بیشتر شہروں میں موسم سرد اور خشک ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا نیا سسٹم کل سے پاکستان میں داخل ہوگا، جس سے بدھ سےجمعرات کے دوران کراچی ،لاہور، کوئٹہ، پشاور، اور اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔

    کراچی میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم آئندہ 24 گھنٹےمیں بوندا باندی کاامکان ہے، مغرب سےبارش برسانےوالےسسٹم کےباعث بونداباندی ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح کے وقت درجہ حرارت 13 ڈگری ریکارڈکیاگیا، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری اور ہوامیں نمی کا تناسب 28 فیصدہے جبکہ ہوا 3 ناٹیکل میل فی گھنٹہ کی رفتارسےچل رہی ہے۔

    دوسری جانب سوات، چترال، مری، گلگت بلتستان اور کشمیر میں شدید برفباری کی توقع ہے ،اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈ کا خدشہ ہے۔

    محکمہ موسمیات نے رواں ہفتےکےوسط میں ملک میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کی پیشگوئی بھی کی ہے ، مغربی علاقوں میں آج رات مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگا، بدھ کومغربی ہواؤں کاسلسلہ مختلف علاقوں میں پھیل جائےگا اور یہ سلسلہ جمعرات تک بالائی علاقوں میں برقراررہےگا،مغربی ہواؤں کےزیراثر بارشیں اوربعض مقامات پربرفباری متوقع ہے۔

    واضح رہے یاد رہے کہ ہفتے کو رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا تھا۔

  • کراچی میں رات گئے بوندا باندی، سردی کی شدت میں اضافہ

    کراچی میں رات گئے بوندا باندی، سردی کی شدت میں اضافہ

    کراچی: شہرقائد میں رات گئے بوندا باندی نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا، محکمہ موسمیات شہر میں بارش کے نئے سسٹم کی پیش گوئی کرچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات گئے بونداباندی نے ایک بار پھر بارش کی امید پیدا کر دی، محکمہ موسمیات انتیس اور تیس جنوری کو بارش کی پیشگوئی کرچکا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد رہے گا،میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔

    آج کوئٹہ، قلات، ژوب، بارکھان میں بارش کی توقع ہے جبکہ مری، دیر، چترال، گلگت، اسکردو، مظفرآباد میں برفباری کی پیشگوئی ہے۔

    بارش زحمت بن گئی، پھلوں اور سبزیوں کی ترسیل متاثر، قیمتوں میں اضافہ

    تربت اور کراچی میں بادل چھائے رہیں گے اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت بگروٹ اور کالام میں منفی بارہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں کراچی میں موسلادھار بارش ہوئی تھی، بارش کے بعد سڑکوں‌ پر سیوریج اور بارش کا پانی کھڑا ہوگیا جس کی وجہ سے شہریوں‌کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    بعد ازاں شہری انتظامیہ کے بلدیاتی عملے نے لیاقت آباد اور غریب آباد انڈر پاس سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی نکاسی کا معاملہ حل کیا۔

  • بارش زحمت بن گئی، پھلوں اور سبزیوں کی ترسیل متاثر، قیمتوں میں اضافہ

    بارش زحمت بن گئی، پھلوں اور سبزیوں کی ترسیل متاثر، قیمتوں میں اضافہ

    کراچی: بارش زحمت بن گئی، سپر ہائی وے پر واقع سبزی اور فروٹ منڈی میں کچرے اور گندگی کے ڈھیر لگ گئے.

    تفصیلات کے مطابق اندرون ملک بارش اور دھند کی وجہ سے سبزی اور  پھلوں کی ترسیل شدید متاثر ہوئی ہے، جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوگیا.

    بارش کا پانی منڈی کی دکانوں اور شیڈز میں داخل ہونے سے آلو، پیاز اور دیگر سبزیاں اور پھل ضایع ہوگئے، جس کے باعث تاجروں کو لاکھوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا، کیچڑ اور تعفن سے تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔

    تاجروں کے مطابق منڈی سے کروڑوں روپے کے محصولات اور کرایہ وصول کیا جاتا ہے، مگر سبزی منڈی کی سڑکوں کی نہ تو مرمت کی گئی، نہ ہی نکاسی آب کا نظام  درست کیا گیا.

    مزید پڑھیں: کراچی میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ، بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان

    نظام کی خرابی کی وجہ سے سڑکوں بارش کا پانی منڈی میں کھڑا ہوگیا، کاروبار کو شدید نقصان پہنچا، گلے سڑے پھلوں کے ڈھیر لگنے سے تعفن پھیل رہا ہے۔

    تاجروں‌ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت مارکیٹ کمیٹی اور انتظامیہ کی غفلت کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کرے اور کروڑوں روپے ٹیکس وصولی کی حساب لیا جائے۔

  • کراچی میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ، بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان

    کراچی میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ، بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان

    کراچی: شہرقائد میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

    گزشتہ دنوں کراچی میں بارش سے سردی میں اضافہ بدستور جاری ہے جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، مردان، کوہاٹ، پشاورڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

    پاکپتن شہر اور مضافاتی علاقوں میں دھند چھائی ہوئی ہے، دھند سے حد نگاہ پندرہ میٹر تک محدود ہوگئی جبکہ پنجاب کے دیگر میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند کی توقع ہے۔

    بارش کا سلسلہ ختم، آج صبح سے کراچی کا موسم معمول پر آجائے گا: محکمہ موسمیات

    گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی نو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی میں موسلادھار بارش ہوئی تھی، بارش کے بعد سڑکوں‌ پر سیوریج اور بارش کا پانی کھڑا ہوگیا جس کی وجہ سے شہریوں‌کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    بعد ازاں شہری انتظامیہ کے بلدیاتی عملے نے لیاقت آباد اور غریب آباد انڈر پاس سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی نکاسی کا معاملہ حل کیا۔

    خیال رہے کہ میئر کراچی نے بارش کے بعد شہر کی سڑکوں پر کھڑے پانی کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی تھی۔

  • بارش کا سلسلہ ختم، آج صبح سے کراچی کا موسم معمول پر آجائے گا: محکمہ موسمیات

    بارش کا سلسلہ ختم، آج صبح سے کراچی کا موسم معمول پر آجائے گا: محکمہ موسمیات

    کراچی: شہرقائد میں بارش کا سلسلہ ختم ہوگیا، آج صبح سے شہر کا موسم معمول پر آجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم ختم ہوگیا، تاہم آج رات کہیں کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے، صبح سے موسم معمول پر آجائے گا۔

    ڈی جی میٹ کے مطابق آج رات درجہ حرارت 11سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے، اور شہر میں کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔

    گذشتہ روز سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ آج رات تھم گیا، بارش کے بعد سڑکوں‌ پر سیوریج اور بارش کا پانی کھڑا ہوگیا اور ٹریفک جام کا مسئلہ سامنا آگیا، جس کی وجہ سے شہریوں‌کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    کراچی:‌میئرکا بارش کے بعد شہر کی صورت حال کا نوٹس، ہنگامی اقدامات کی ہدایت

    بعد ازاں شہری انتظامیہ کے بلدیاتی عملے نے لیاقت آباد اور غریب آباد انڈر پاس کو کلیئر کر دیا، انڈر پاس کے سائیڈ پر موجود پرنالوں کو کلیئر کر کے پانی نکال دیا گیا، ساتھ ہی گزشتہ روز لیاقت آباد میں دھسنے والی سڑک بھی کلیئرکر دی گئی۔

    خیال رہے کہ میئر کراچی نے بارش کے بعد شہر کی سڑکوں پر کھڑے پانی کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی تھی۔

  • لاہور میں بوندا باندی، سردی کی شدت میں اضافہ

    لاہور میں بوندا باندی، سردی کی شدت میں اضافہ

    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، شہر بھر میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں بادلوں نے بسیرا ڈال لیا، مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے دھند کا بھی خاتمہ ہوگیا۔

    لاہور جیل روڈ، گلبرگ، مال روڈ اور ماڈل ٹائون میں بوندا باندی کا سلسلہ تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے، محکمہ موسمیات نے لاہور اور نواحی علاقوں میں بارش کی نوید سنا رکھی ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کرکھی ہے۔

    خیال رہے کہ شہر قائد میں گذشتہ روز بادل چھائے رہیں، کراچی سمیت سندھ بھر میں 2 روز تک بوند اباندی کا امکان ہے۔

    ملک بھرمیں بارش کے نئے سلسلے کا آج سے آغازہوگا

    یاد رہے کہ دو روز قبل گلگت، استور، نگر، غذر، ہنزہ اور بلتستان ڈویژن میں ہونے والی برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا تھا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق برف باری کی وجہ سے ضلع نگر میں شاہراہ قراقرم پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔ استور شاہراہ بھی برف باری کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند ہوگئی تھی۔