Tag: Rain

  • کہیں جل تھل ایک‘ کہیں آگ برساتا سورج

    کہیں جل تھل ایک‘ کہیں آگ برساتا سورج

    کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم ملتان،راولپنڈی،بہاولپور،ڈی آئی خان ڈویژن،زیریں فاٹا،گلگت بلتستان،کشمیر اور اس سےملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بہاولپور ڈویژن،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

    آئندہ 48گھنٹوں کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ صوبہ سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم راولپنڈی،سرگودھا، ملتان، مالاکنڈ، ہزارہ،ڈی آئی خان ڈویژن،اسلام آباد اورکشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخو ا:لوئیر دیر 07،دروش، بالاکوٹ 01،پنجاب: راولپنڈی(چکلالہ06،شمس آباد03)،اسلام آباد(زیروپوائینٹ،بوکڑہ 03،سیدپور01)،منگلا02، ملتان،کامرہ 01،کشمیر:مظفرآبادمیں 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کچھ اس طرح رہا۔
    دادو،سبی، لاڑکانہ46، نوکنڈی، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد،رحیم یار خان،سکھر45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    آج ریکارڈ کیے گئے کم سےکم اور گزشتہ روز زيادہ سے زیادہ درجہ حرارت (سینٹی گریڈ)،صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب اور اگلے 24 گھنٹوں کا موسم کچھ یوں رہے گا۔

    زرعی مشورے


    موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر کسان حضرات سےگزارش ہے کہ مندرجہ ذیل مشوروں کو مدنظر رکھیں۔

    کسان حضرات موسمی حالات اور پیشگوئی کے مطابق اپنی کھڑی فصلوں اور سبزیوں کی آبپاشی کے معمولات ترتیب دیں-
    چاول کے کاشتکار فصل کی کاشت مکمل کرلیں –
    حالیہ بارشوں کے نتیجہ فصلوں میں پیدا ہونیوالی جڑی بوٹیوں کا خاتمہ یقینی بنائیں-


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • کہیں سورج کا قہر‘ کہیں ابرِ کرم

    کہیں سورج کا قہر‘ کہیں ابرِ کرم

    کراچی: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم راولپنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا، لاہور،فیصل آباد،ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ، بنوں، کوہاٹ، پشاور،ڈی آئی خان، ہزارہ ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور،فیصل آباد،سرگودھا،ساہیوال،ملتان،ڈی جی خان،بہاولپور،پشاور،بنوں،کوہاٹ،مردان،ڈی آئی خان،ہزارہ ڈویژن،فاٹا اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کےدیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

    آنے والے دو دنوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم ہزارہ،کوہاٹ،بنوں، راولپنڈی، ملتان،فیصل آباد، ساہیوال،لاہور، ڈی جی خان ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں مالاکنڈ،ہزارہ،کوہاٹ ڈویژن، پنجاب،اسلام آباد،فاٹا،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں کہیں کہیں پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

    سب سے زیادہ بارش پنجابکے شہر چکوال 63، ملتان 25،سرگودھا(ائیرپورٹ 21،سٹی 14)،فیصل آباد 19،ساہیوال 16،مری، اوکاڑہ 11،قصور10،لاہور(ائیرپورٹ 08،سٹی04)، ٹوبہ ٹیک سنگھ08،بہاولپور 07،منڈی بہاوٰالدین06، جھنگ04،منگلا،جوہرآباد03، جہلم، بھکر، کوٹ ادو02،راولپنڈی،سیالکوٹ (ائیرپورٹ)،نور پورتھل، ڈی جی خان01، خیبرپختونخواہ:لوئیر دیر،کاکول29،مالم جبہ14،کوہاٹ02، بالاکوٹ01،کشمیر: کوٹلی07،گڑھی دوپٹہ04، راولاکوٹ02، گلگت بلتستان: بگروٹ04 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: دادو46، لاڑکانہ،جیکب آباد، سبی، دالبندین، نوکندی، سکھر45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • کراچی میں شروع ہونے والا بونداباندی کا سلسلہ پورے جون میں جاری رہے گا ، محکمہ موسمیات

    کراچی میں شروع ہونے والا بونداباندی کا سلسلہ پورے جون میں جاری رہے گا ، محکمہ موسمیات

    کراچی : شہر قائد کے شہریوں کیلئے خوشخبری محکمہ مو سمیات نے جون میں بوندا باندی کاسلسلہ جاری رہنے کی پیش گو ئی کردی جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سے تو لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی جاسکی لیکن قدرت روزہ داروں پر مہربان ہوگئی، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کا کہنا ہے کہ کراچی میں شروع ہونے والا بوندا باندی کا سلسلہ پورے جون میں جاری رہے گا جبکہ رواں ہفتے موسم خوشگوار رہے گا، شہر میں بارشوں کا آغاز جولائی میں متوقع ہے۔

    دوسری جانب راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تیز ہوا کے ساتھ برکھا برسی تو گرمی کی شدت کم ہوگئی، لاہور میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ کالی گھٹائیں جم کر برسیں، پشاور، مانسہرہ اور گردونواح میں بھی بادلوں نے خوب زور دکھایا۔

    مری اور سوات سمیت بالائی علاقوں میں بھی بارش اور ژالہ باری نے رنگ جمادیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید آندھی اور بارش کی نوید سنائی ہے، خیبرپختو نخوا،فاٹا، گلگت بلتستان،کشمیر، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور،فیصل آباد ڈویژن اور اسلام آباد میں وقفے وقفے کے ساتھ کہیں کہیں تیز ہوا کے ساتھ بادل برس سکتے ہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش،موسم خوشگوار

    پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش،موسم خوشگوار

    لاہور : سخت گرمی میں روزہ گزارنے والوں پر قدرت مہربان ہوگئی، پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور آندھی نے موسم خوشگوار کردیا۔

    بھر شدید گرمی کے بعد بادلوں کا تحفہ پنجاب کے مختلف شہروں میں برسات نے موسم خوشگوار کردیا، میانوالی میں شام ڈھلے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش نے حبس کا زور توڑ ڈالا، سیالکوٹ شہر اور گردونواح میں بھی تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔

    جہلم شہر اور گردو نواح میں بھی بادل جم کر برسے، فیصل آباد اور لاہور میں پارہ چالیس سے اوپر جانے کے بعد تیز آندھی نے موسم خوشگوار کردیا میرپور آزاد کشمیر میں بھی موسم نے کروٹ لی اور تیزبارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئی اور موسم نہایت خوشگوار ہوگیا۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم شام میں بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ سورج سوا نیزے پر رہے گا، لاہورسےحیدرآباد تک پارہ ہائی رہے گا، گرمی کی یہ لہر دو سے تین روز تک برقرار رہے گی جبکہ آزاد کشمیر اسلام آباد راولپنڈی اور مری سمیت بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں‌ گرمی کی فوری لہر کا کوئی امکان نہیں

    کراچی میں‌ گرمی کی فوری لہر کا کوئی امکان نہیں

    کراچی: ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جب کہ کراچی میں گر آلود ہواؤں کا بسیرا رہا،کراچی میں چند روز میں گرمی کی لہر آنے کا امکان نہیں۔

    اطلاعات کے مطابق بارش سے ملک کے کئی شہروں کا موسم خوشگوار ہوگیا اور لوگ لطف اندروز ہوئے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے کئی حصوں میں بارش ہوگی۔

    ایک ماہر موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں بھرپور بارش ہوئی ہے، میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں اور آندھی بھی چلی جس کی وجہ سے پاکستان کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت کافی کم ہوا ہے۔


    دریں اثنا کراچی میں بادل تو نہ برسے لیکن گرد آلود ہوائیں ضرور چلیں، شہری پریشان نہ ہوں، گرمی کی شدید لہر آنے کا امکان نہیں۔ ایک ماہر نے کہا کہ جب بھی بارش دینے والا سسٹم گزرتا ہے تو اس کے پیچھے تیز ہوا آتی ہے، یہ کوئی پریشانی کی بات نہیں۔

    واضح رہے کہ ہیٹ اسٹروک سے قبل از وقت نمٹنے کے لیے کراچی میں کئی جگہ ٹھنڈے پانی کے کیمپ لگائے جاچکے ہیں۔

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری، موسم خوشگوار

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری، موسم خوشگوار

    لاہور / کوئٹہ / فیصل آباد : ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری نے موسم بہار کا حسن دوبالا کردیا. پہاڑوں پر برفباری، مختلف شہروں میں ہلکی اور کہیں تیز برستی برکھا ٹھنڈی ہواؤں نے بہار کے حسن کو مزید نکھار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والی بارش اور برفباری نے موسم کا لطف دوبالا کردیا،مری میں آسمان سے برستے روئی کے نرم گالوں نے وادی کو حسین اور نظاروں کو خواب ناک بنا دیا ہے۔

    دلکش موسم سیاحوں کے من کو گدگدانے لگا ہے۔ کوئٹہ اورچمن میں بادلوں نے ڈیرے ڈال لئے اور موسم بہار کو مہکا دیا، لاہورمیں بادل پہلے گرجےاور پھر خوب برسے مختلف علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔

    اسلام آباد اورفیصل آباد میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، جھنگ ،پنڈی بھٹیاں،شیخوپورہ، قصور، مرید کے میں بوندوں نے موسم سہانا کردیا۔

    موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق ہفتے کے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب میں تو بارش ہوگی لیکن سندھ اوربلوچستان میں موسم خشک رہے گا۔

  • کراچی میں تیز اور گرد آلود ہوائیں، آئندہ 2روز میں سردی میں اضافے کا امکان

    کراچی میں تیز اور گرد آلود ہوائیں، آئندہ 2روز میں سردی میں اضافے کا امکان

    کراچی: شہر قائد میں گرد آلود ہوا چلنے کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہے گا، 37 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےہوا چل رہی ہے جبکہ بارش کا امکان نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح سے کراچی میں تیز اور گرد آلود ہواوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث حد نگاہ بھی کم ہو ہوگئی ہے جبکہ تیز ہواؤں سے مختلف مقامات پر درخت گرنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 30کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےہوا چل رہی ہے، موسم جزوی طورپرابرآلود رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں۔

    کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 15ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    رات گئے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں‌ بارش سے موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق سردی میں آئندہ دو روز میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران،لاہور ،اسلام آباد اور پشاور میں کہیں کہیں بارش کی پیشگوئی کی ہے ، کوئٹہ ،گلگت ،ہنزہ اور چترال میں پہاڑوں پر مزید برفباری کاامکان ہے۔

    سندھ کے میدانی و بالائی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    گزشتہ روز سب کم درجہ حرارت پاراچنار میں منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈرہا۔

  • بارشوں سے بلوچستان میں تباہی، مکانات منہدم، 7 افراد جاں بحق

    بارشوں سے بلوچستان میں تباہی، مکانات منہدم، 7 افراد جاں بحق

    کوئٹہ: بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور برف باری نے کئی علاقوں میں تباہی مچادی، حادثات میں کم ازکم 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، کئی گاڑیاں برساتی نالوں میں بہہ گئیں،متعدد علاقوں میں مکانات گرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش اوربرف باری معمولی وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوگئی، پہاڑ برف میں ڈھک گئے، برساتی نالے بپھر گئے، چمن میں سید حمید ندی میں بارش کے بعد شدید طغیانی کے باعث ایک خانہ بدوش خاندان پھنس گیا۔

    rain-post-1

    بارش کے باعث توبہ اچکزئی میں درجنوں گھر گرگئے، پشین سمیت مختلف علاقوں میں رابطہ سڑکیں بہہ گئیں،فائبر آپٹک کیبل کٹ جانے سے مواصلاتی نظام شدید متاثرہوا۔

    اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ حالیہ بارشوں میں 7 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے ہیں۔

    متاثرہ اضلاع میں ساڑھے 9 ہزار خیمے، ساڑھے 6 ہزار کمبل، ساڑھے 4 ہزار پلاسٹک شیٹس تقسیم کی گئیں۔ تقریباً ساڑھے5 ہزار سلیپنگ بیگ، ساڑھے 8 ہزار ترپالیں اور ساڑھے 7 ہزار کھانے پینے کے سامان کے پیکٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

    rain-post-2

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت دی ہے کہ دور درازعلاقوں تک امدادی سامان پہنچایا جائے،سامان صرف مستحق افراد کو دیا جائے، سامان کی تقسیم میں کسی قسم کا دباﺅ قبول نہ کیا جائے تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو۔

    اسکردوکا زمینی رابطہ تاحال منقطع

    علاوہ ازیں اسکردو شہراور گردونواح میں برف باری کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا، اسکردو کا مضافاتی علاقوں  سے 2 روز بعد بھی زمینی رابطہ بحال نہ ہوسکا، سنگھوس کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

    برف باری اور بارش رکنے تک  صوبائی حکومت نے شہریوں کو سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہری علاقوں میں درجہ حرارت  منفی8  جبکہ بالائی علاقوں میں منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

  • بلوچستان میں بارش اور برفباری، موسم مزید سرد ہوگیا

    بلوچستان میں بارش اور برفباری، موسم مزید سرد ہوگیا

    کوئٹہ : بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش نے نظام زندگی مفلوج کردیا، بارش کے بعد سردی میں مزید اضافہ ہوگیا، نالے مین گاڑی گرنے سے ایک شخص صوبائی حکومت نے شہریوں کو غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان، مری اورکشمیر کے پہاڑی علاقوں پر برفباری جاری ہے، بلوچستان میں بادل ٹوٹ کر برسنے لگے۔ کوئٹہ میں موسلادھار بارش پانچ گھنٹے سے جاری ہے۔ چمن میں برستے بادل بھی رکنے کو تیار نہیں، سات گھنٹے سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔

    ژوب ،قلات ،نوشکی اور چاغی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو رہی ہے، موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، ژوب، قلات نوشکی اور چاغی میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا۔ چمن میں موسلادھار بارش رکنے پر تیار نہیں۔ نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

    برساتی نالے میں گاڑٰی بہہ جانے سے ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے، خوجک ٹاپ ،خواجہ عمران اور توبہ اچکزئی میں بارش کے بعد برفباری پھر سے شروع ہوگئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، کشمیر، گلگت میں بارش کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ سمیت پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

  • ملک بھر میں بارش اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی ،کراچی میں بدھ کو بوندا باندی کا امکان

    ملک بھر میں بارش اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی ،کراچی میں بدھ کو بوندا باندی کا امکان

    اسلام آباد : ملک بھر میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کردی گئی ہے جبکہ کوئٹہ میں ہلکی بارش اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری جبکہ کراچی میں بھی سردی بڑھنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے بارش اور برفباری کا نیا اسپیل کوئٹہ میں داخل ہورہا ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ سے کراچی میں بھی بوندا باندی ہوگی جبکہ پنجاب میں بھی مزید بارشیں اور پہاڑوں پر برف باری ہوگی۔

    آج مالاکنڈ ڈویژن میں کئی مقامات پر بارش ہوئی جس نے سردی میں اضافہ کردیا۔

    آئندہ 24گھنٹے میں بلوچستان میں اکثر مقامات پر جبکہ خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ڈی جی خان، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں اور پہاڑوں پر مزید برفباری کی پیشگوئی کی ہے، پیر سے بدھ کے دوران بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش جبکہ کوئٹہ ، ژوب اورقلات ڈویژن کے پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان جبکہ منگل اور بدھ کے روز مکران اور قلات ڈویژن میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، منگل اور بدھ کے روز سندھ میں بھی کہیں کہیں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا تاہم خیبرپختونخواہ: کالام، پٹن 03، چترال02، بلوچستان: دالبندین، کوئٹہ01، سندھ شہید بینظیرآباد میں01 ملی میٹر بارش کالام1.5 انچ، استور0.6انچ، مالم جبہ0.5 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

    آج ریکارڈ کیےگئےسرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: اسکردو منفی09، پاراچنار منفی07، قلات، مالم جبہ، گوپس منفی06، استور، بگروٹ منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔