Tag: Rain

  • اسلام آباد: نواز شریف مستعفی ہوکرالیکشن کرائیں، عمران خان

    اسلام آباد: نواز شریف مستعفی ہوکرالیکشن کرائیں، عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور سے آزادی مارچ کی قیادت کرتے ہوے چالیس گھنٹے میں اسلام آباد ہپہنچے ہیں اور یہاں پہنچتے ہی انہوں نے کارکنوں سے خطاب کیا اور مطالبہ کیا کہ نواز شریف مستعفی ہو کر الیکشن کروائیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف برادران نے ملک میں بادشاہت قائم کر رکھی ہے ملک کو حقیقی آزادی ملنے تک یہا ں سے نہیں اٹھیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم پر جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کا الزام لگایا جارہا ہے لیکن اس ملک میں جمہوریت ہوگی تو ڈٰی ریل ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے خط کے ذریعے حکومت نے مطلع کیا کہ پنجابی طالبان حملہ کر سکتے ہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گجرانوالہ میں گلو بٹوں نے پولیس وین میں چھپ کر حملہ کیا۔

    عمران خان کا کہناتھا کہ دھاندلی کی انتہا ہو گئی ہے پنجاب میں لاکھوں بیلٹ پییر جعلی چھپوائے گئے تحریک انصاف دھاندلی کے الیکشن کو کبھی قبول نہیں کرے گی

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ انصاف ملنے کا کوئی طریقہ نظر نہیں آرہا تھا اس لئے سڑکوں پر آنا پڑا اور اب انصاف لئے بغیر نہیں جائیں گے۔

    عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کو سہہ پہر تک کی مہلت دتے ہوئے تین بجے سہ پہر سے وزیراعظم کےمستعفی ہونے تک دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے۔

    انہوں نے نواز خاندان کی کرپشن کی داستانوں کو دہراتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ عوام پر حکومت کرنے کے اہل نہیں ہیں اور اب تحریک انصاف ہی نیا پاکستان بنائے گی۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کسی کا بھی خوف نہیں ہے کیونکہ خوف انسان کو غلام بنادیتا ہے نیا الیکشن ضرورہوگا نیا وزیر اعظم بھی آئے گا اور نیا پاکستان بن کر رہے گا۔

  • پشاور بارش کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 16ہوگئی، 80زخمی

    پشاور بارش کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 16ہوگئی، 80زخمی

    پشاورمیں بارش نے تباہی مچادی، چھتیں اور دیواریں گرنے سے سولہ افراد جاں بحق اور اسی زخمی ہوگئے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

    پشاور میں تیز آندھی اور بارش نے تباہی مچادی، مختلف علاقوں میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ، جاں بحق ہونے والے بچے مدرسے کے طالب علم تھے طوفانی ہواوں نے درخت گرادیے ، کئی علاقوں میں چھتیں ، دیواریں اور بجلی کے پول زمیں بوس ہوگئے، تیز بارش اور طوفانی ہواوں نے مواصلاتی نظام درہم برہم کرکے رکھ دیا اور شہر کا بڑا علاقہ بجلی کا نظام فیل ہوجانے کے باعث اندھیرے میں ڈوب گیا ، تیز اور موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے ۔

  • پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ،موسم خوشگوار

    پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ،موسم خوشگوار

    لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رم جھم برستے بادلوں نے موسم خوشگوارکردیا۔ تو شدید گرمی سے پریشان سندھ والوں کو ابر کرم برسنے کا انتظار ہے۔ کہیں گہرے بادل چھائے ہیں تو کہیں بارش اورٹھنڈی ہوا تو کہیں گرمی نے  جینا محال کیا ہوا ہے ،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کا موسم خوشگوار ہے ۔لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ روالپنڈی ، اسلام آباد سمیت پنجاب اور کشمیر میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے، کہیں بارش اور تیز ہواوں نے  گرمی کا زور توڑ دیا ۔ تو کہیں گرمی سے عوام پریشان ہیں ،کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں حبس نے شہریوں کے معمولات بری طرح متاثر کر دیے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران سندھ سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا۔ گرشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت داالبندین میں چوالیس اور سب سے زیادہ بارش لاہور میں چار ملی میٹر ریکارڈ کی گئی

  • لاہور: موسلا دھاربارش کے بعد موسم خوشگوارہوگیا

    لاہور: موسلا دھاربارش کے بعد موسم خوشگوارہوگیا

    لاہور: سیاست کا موسم تو لاہور میں بہت گرم ہے لیکن لاہور کاخود کا موسم بارش نے خوشگواربنادیاہے۔ لاہورشہرمیں صبح سویرےسےبادل ایسے برسناشروع ہوئےکہ بارش نے شہرمیں جل تھل  کردیا۔لاہورشہراورگردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھاربارش نے موسم سہاناکردیا اورلاہوریوں کے گرمی سے مرجھائے چہرے کِھل اُٹھےہیں۔

    موسلادھاربارش سےلاہورکے شہری خُوب لُطف اندوزہورہےہیں۔لاہور کے منچلے تو ہیں سب سے آگے لیکن لاہوری کڑیاں بھی کسی سے کم نہیں،لڑکیاں بھی بارش کے مزے لینےکے لئے موٹربائیک لےکر نکل کھڑی ہوئیں۔لاہورکے روڈبارش سے دُھل کرنکھر آئے ہیں۔ قصور اورپنجاب کے دوسرے شہروں میں بھی موسلا دھاربارش کا سلسلہ جاری ہے۔

  • کراچی میں ہلکی بارش ، بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود

    کراچی میں ہلکی بارش ، بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود

    کراچی : رات گئے ہلکی بارش ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع آبر الود ہے جبکہ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
    ملک کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، گجرانوالہ، پشاور، مالاکنڈ، حیدرآباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

    آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب میں گجرانوالہ،لاہور، سرگودھا ڈویژن، خیبر پختونخواہ میں مالاکنڈ، کوہاٹ، پشاور، ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ فیصل آباد کراچی ، حیدرآباد، سکھراور میر پور خاص میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے ۔

  • مانچسٹر ٹیسٹ:انگلینڈ نے چھ وکٹوں پردو سو سینتس رنز بنالئے

    مانچسٹر ٹیسٹ:انگلینڈ نے چھ وکٹوں پردو سو سینتس رنز بنالئے

    مانچسٹر ٹیسٹ کے دوسرے بارش کے باعث صرف چھتیس اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔ انگلینڈ نے بھارت کیخلاف پہلی اننگز میں چھ وکٹوں پر دو سو سینتس رنز بنالئے ہے۔ مانچسٹر ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز تین کھلاڑی آؤٹ ایک سو تیرہ رنز پر شروع کی تو نائٹ واش مین کرس جورڈن تیرہ رنز پر بھارت کا پہلا شکار بنے۔

    ای این بیل اور معین علی کے یکے بعد دیگرے آؤٹ ہونے سے بھارت نے میچ میں کچھ حد تک واپسی کی۔ جوس بٹلر اور جو روٹ کے درمیان سرسٹھ رنز کی شراکت نے میچ کو ایک بار پھر انگلینڈ کی جانب موڑ دیا ہے۔ بارش کے باعث کھیل روکا تو جو روٹ اڑتالیس اورجاس بٹلر بائیس رنزبناچکے تھے۔ بارش کے باعث دوسرے روز چوون اوورز کا کھیل ممکن نہ ہوسکا۔

  • محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی پیش گوئی کردی

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی پیش گوئی کردی

    کراچی : شہریوں کا انتظار ختم ہوا اب کراچی میں بھی بادل کھل کر برسیں گے۔  چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں بارش کا امکان کے مطابق کراچی اور ساحلی علاقوں میں جمعرات سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا، کہیں گر می کا زور برقرار ہے تو کہیں بارش سے موسم خوشگوار کراچی والوں کو شدت سے بارش کا انتظار ہے ۔ اب  انتظار ختم ہوگاکیونکہ محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشی کی نوید سنادی ۔

    آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران سندھ بھر میں مون سون کا نیا سسٹم داخل ہوگا ۔جس سے سندھ کے مشرقی علاقوں میں بارش کا امکان ہے ۔ جبکہ کراچی اور ساحلی علاقوں میں جمعرات سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔اندرون سندھ ابر آلود موسم نے گرمی کی شدت کو کم کیا۔جس سے گرمی سے بلبلائے شہریوں نے سکھ سانس لیا ہے۔

    جبکہ راولپنڈی، گوجرا نوالہ، سرگودھا، ساہیوال اور ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر بادلوں کے سائے میں رہیں گے،تاہم بیشتر شہروں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

  • بارشوں کے بعد موسم خوشگوار،گرمی کا زور ٹوٹ گیا

    بارشوں کے بعد موسم خوشگوار،گرمی کا زور ٹوٹ گیا

    ملک بھر میں مون سون کی بارشوں نے گرمی کا زور توڑ دیا ہے ۔ بیشتر شہروں موسم خوشگوار ہے۔ کہیں کالے کالے بادلوں کا راج ہے تو کہیں بارشوں کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔ متعدد شہروں میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔مون سون کی بارشوں نے گرمی کو بھگا دیا ہے۔ کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد سے موسم انتہائی خوشگوار ہے ۔

    جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں تیز اورہلکی بارشوں نے حبس کا زور توڑ دیا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش نور تھل میں چالیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی،لاہور گوجرانوالہ، سرگودھا ،ملتان ،بہاولپور، ،ساہیوال ،ہزارہ ،کوہاٹ ، قلات، مکران،میرپور خاص ، کراچی ڈویژن سمیت کشمیر گلگت بلتستان کے چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

  • کراچی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش

    کراچی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش

    کراچی: شہر قائد میں گرج چمک اور گرد کےتوفان کے ساتھ موسلا دھار بارش شروع ہوگیؑ۔

    کراچی میں رات گئے تیز ہواوں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، میٹروول اور نیول کالونی میں دیوارگرنےسےبچےسمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے،کےالیکٹرک کے فیڈر ٹرپ کرجانے سےشہرکا بیشرحصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

    تیزموسلا دھاربارش نے جھل تھل ایک کردیا اوربارش کا پانی شہرکی سڑکوں جمع ہوگیا، بارش کے بعد شہر میں کےالیکٹرک کے 170فیڈر ٹرپ کر گئے اور شہر کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

    دوسری جانب بارش کے بعد سائٹ میٹروول کےعلاقے میں دیوارگرنےسے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، بلدیہ تاون کےعلاقےنیول کالونی میں دیوار گرنےسے تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

  • کراچی : بارش کے بعد موسم خوشگوار۔ بیس گھنٹے سےبجلی غائب

    کراچی : بارش کے بعد موسم خوشگوار۔ بیس گھنٹے سےبجلی غائب

    ملک بھر میں بارش کے بعد موسم تو خوشگوار ہوگیا لیکن کراچی ،حیدرآباد سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں سولہ سے بیس گھنٹے سےبجلی غائب ہے۔کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں دو زور سے جاری برکھارت سے موسم تو بہتر ہوگیا ، لیکن مختلف علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔پارش کی بوندیں پڑتے ہی ایک بار پھرمتعدد فیڈر ٹرپ کر گئے۔

    کراچی میں کل شام بارہ گھنٹے کے بعد بحال کی گئی۔جو رات دو جے سے پھر بندہے صدر، ڈیفنس،گلشن اقبال، لانڈھی، اور کیماڑی سمیت کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں۔ کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کا شدید بحران جاری ہے۔عوام بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے بلبلا اٹھے،

    گزشتہ روز سےپیدا ہو نے والا بجلی کا شدید بحران ختم ہو نے کے بجائے شدت اختیار کر تا جارہا ہے۔صدر، بلدیہ ٹاون ،ڈیفنس ،لانڈھی ،کورنگی،ملیر ، گلستان جوہر، نارتھ کراچی اور اطراف کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ بجلی کی طویل بندش کے باعث عوام کو سخت پریشانی کا سامناہے ۔

    بجلی غائب ہونے کے باعث پمپنگ اسٹیشنز بند ہونے سے شہر کو پانی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے۔کراچی کے علاوہ حیدرآباد، میرپور، بدین، ٹھٹہ اور گردو نواح میں بھی بارش کے بعد بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے روزے داروں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا