Tag: Rain

  • سعودی عرب: مزید بارشوں کا امکان

    سعودی عرب: مزید بارشوں کا امکان

    ریاض: سعودی عرب میں طوفانی بارشوں کے بعد اگلے ہفتے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی، بارشوں کا نیا سلسلہ 4 دن تک جاری رہے گا۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان عقیل العقیل کا کہنا ہے کہ مملکت میں آئندہ ہفتے سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے کے شروع میں ریاض، الشرقیہ، القصیم، عسیر، باحہ، جازان اور مکہ مکرمہ ریجن کے جنوبی ساحلی مقامات پر بارش کا آغاز ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سوموار سے جمعرات تک ریاض، مشرقی ریجن، حائل، مکہ اور مدینہ منورہ تک اس کا سلسلہ پھیل جائے گا اور تمام علاقے بارش کی زد میں ہوں گے۔

  • خانہ کعبہ میں طواف کے دوران بارش، روح پرور مناظر کی تصاویر

    ریاض: سعودی عرب کے شہر مقدس مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین کے طواف اور عبادت کے دوران بادل بھی برستے رہے، حرم کعبہ میں بارش کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں سوموار کے روز شدید بارش ہوئی جس کے دوران بھی عمرہ زائرین طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔

    حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اسکیموں پر عمل درآمد شروع کر رکھا ہے۔

    حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔

    انتظامیہ 200 سے زیادہ نگرانوں، 4 ہزار کارکنان اور 500 سے زیادہ مشینوں کے ذریعے بارش کے دوران پیش آنے والے مسائل سے نمٹ رہی ہے۔

    بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات اور داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

  • رواں موسم میں بے حد کم بارشوں کی پیشگوئی

    رواں موسم میں بے حد کم بارشوں کی پیشگوئی

    اسلام آباد: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اس سیزن میں کم بارشیں ہوں گی، فروری تک ملک میں بہت کم بارشوں کی پیش گوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ فروری تک ملک میں بہت کم بارشوں کی پیش گوئی ہے۔

    سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اس سیزن میں کم بارشیں ہوں گی، دسمبر سے فروری تک درجہ حرارت معمول کے مطابق ہی رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ دسمبر کے آخری ہفتے یا جنوری میں کچھ علاقوں میں شدید سردی کی لہر آسکتی ہے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں اس وقت سردی کی لہر جاری ہے تاہم میدانی علاقوں میں سردی کی شدت کم ہے۔

    صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں اور سردی کی ہلکی سی لہر جاری ہے۔

  • سعودی عرب: صحرا سمندر میں بدل گیا

    سعودی عرب: صحرا سمندر میں بدل گیا

    ریاض: سعودی عرب کے صحرا حائل میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری موسلا دھار بارش کے بعد صحرا سمندر کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔

    قاع الاجفر کے صحرائی علاقے میں تا حد نگاہ پانی جمع ہے جسے دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ شاید ساحل سمندر کی سیر کر رہے ہیں۔

    سعودی فوٹو گرافر محمد عثمان الطویل نے صحرا میں سمندر کے مناظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کر کے سیر و سیاحت اور تفریح کا شوق رکھنے والوں کو کہا ہے کہ وہ ضرور اس علاقے کی سیر کریں۔

    دوسری طرف محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ حائل سمیت مشرقی ریجن، شمالی حدود اور الجوف و مدینہ منورہ کے بعض علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    محکمے کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ، باحہ، عسیر اور جازان میں مطلع ابر آلود ہوگا جس کے باعث درمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے۔

  • بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش

    بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش

    اسلام آباد: ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش کا آغاز ہوگیا جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، بعض علاقوں میں برف باری کا بھی امکان ہے، کراچی میں درجہ حرارت 29 سینٹی گریڈ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے شہر چمن اور گرد و نواح میں یخ بستہ ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی ہورہی ہے جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی بلوچستان کے میدانی علاقوں میں آج رات سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

    دوسری جانب صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع شانگلہ کے مختلف علاقوں میں طویل خشک سالی کے بعد بارش ہوگئی۔

    مینگورہ، کالام، مالم جبہ اور مرغزار میں بھی بارشیں جاری ہیں جس سے موسم مزید سرد ہوگیا، مالم جبہ اور کالام میں برفباری کا بھی امکان ہے جس کے بعد سیاحوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کرلیا ہے۔

    بابو سر ٹاپ کو شدید برف باری کے باعث گزشتہ مہینے ہی بند کیا جاچکا ہے، بابو سر ٹاپ اب اگلے برس مارچ میں کھلے گا۔

    دوسری جانب صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں درجہ حرارت 21 سینٹی گریڈ ہے۔

  • بھارت میں تباہ کن بارشیں اور سیلاب: ہنگامی حالت کا اعلان

    بھارت میں تباہ کن بارشیں اور سیلاب: ہنگامی حالت کا اعلان

    بھارت میں مون سون کی شدید بارشوں کے بعد مختلف شہروں میں سیلاب آنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا، تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے تمام اضلاع میں بارش کی وجہ سے حالات اتنے کشیدہ ہوگئے ہیں کہ ندیوں میں طغیانی اور پانی کی سطح بلند ہونے سے کئی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

    موسم کی خرابی کے پیش نظر نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، مراد آباد، بجنور، کانپور، آگرہ، بلند شہر وغیرہ سمیت کئی اضلاع میں اسکولوں میں چھٹیوں کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دو دنوں سے جاری موسلادھار بارشوں کی وجہ سے دہلی، این سی آر اور مغربی یوپی میں صورتحال مزید خراب ہوگئی، گلیاں پانی سے بھری ہوئی ہیں۔

    تصویر آئی اے این ایس

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مزید تباہ کن بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتر پردیش میں آج یعنی 10 اکتوبر کو بھی بارش جاری رہے گی۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بارش کے الرٹ کے پیش نظر یوپی کے کئی اضلاع میں آج اسکول بند رہیں گے۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے ریاست کے کئی حصوں میں موسلادھار بارش کے باعث جہاں پانی جمع ہونے کی صورتحال ہے وہیں دوسری جانب کئی علاقوں میں بارش کی وجہ سے حادثات بھی دیکھنے میں آرہے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں دنیا بھر میں موسموں کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے، اس کے ساتھ بھارت میں جنگلات کی کٹائی اور ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے بھی انسانی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

  • ملک کے مختلف علاقوں کا موسم : بارش کی صورتحال

    ملک کے مختلف علاقوں کا موسم : بارش کی صورتحال

    اسلام آباد : ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پوٹھوہار، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، خطہ ٔپوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان اور لسبیلہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

    سب سے زیادہ بونیر میں 35 ملی میٹر، دیر زیریں22، مالم جبہ 9، سیدو شریف 8، کاکول 6، پٹن ،بالاکوٹ 4، چترال، میر کھنی ایک، راولپنڈی 30، اسلام آباد 21، مری 9، مظفرآباد 24، ل گڑھی دوپٹہ 15، کوٹلی 14، راولاکوٹ، بابوسر، بگروٹ 7، گلگت 2، چلاس ایک اور لسبیلہ میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

    اتوار کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سبی میں 42 اور بہاولنگر میں 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • بلوچستان میں ایک بار پھر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    بلوچستان میں ایک بار پھر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    کوئٹہ: محکمہ موسمیات نے صوبہ بلوچستان میں ایک بار پھر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیا، زیارت میں اس وقت درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے اضلاع خضدار، لسبیلہ اور آواران میں ایک بار پھر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سب سے کم درجہ حرارت زیارت میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، قلات میں 10 اور صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 15 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

    بارکھان اور ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، خضدار میں 20، پنجگور میں 21، لسبیلہ اور دالبندین میں 23، نوکنڈی میں 24 اور تربت میں 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • بلوچستان میں معمول سے 605 فیصد زائد بارشیں ہوئی ہیں: وفاقی وزیر

    بلوچستان میں معمول سے 605 فیصد زائد بارشیں ہوئی ہیں: وفاقی وزیر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ رواں سال بلوچستان میں معمول سے 605 فیصد زائد بارشیں ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بلوچستان اور سندھ میں تباہ کن سیلاب آئے ہوئے ہیں، پختونخواہ میں بھی مون سون سیزن کے دوران تباہی ہوئی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں چند ملی لیٹر سے زیادہ بارش نہیں ہوتی تھی اس لیے کراچی بارش کے حساب سے ڈیزائن نہیں تھا۔

    انہوں نے کہا کہ رواں سال بلوچستان میں معمول سے 605 فیصد زائد بارشیں ہوئیں۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے تمام ایکشن لے لیں تب بھی ہمیں چیلنجز کا سامنا رہے گا، پاکستان ماحولیاتی تبدیلی میں فرنٹ لائن پر ہے۔

  • بارش کے صاف پانی کو کیسے استعمال میں لایا جاسکتا ہے؟

    بارش کے صاف پانی کو کیسے استعمال میں لایا جاسکتا ہے؟

    کراچی: صوبہ سندھ سمیت ملک بھر میں ہونے والی موسلا دھار بارشیں اکثر اوقات سیلاب لے آتی ہیں جس سے بے تحاشہ نقصان ہوتا ہے، دنیا بھر میں اس پانی کو مختلف طریقوں سے محفوظ کیا جاتا ہے اور کراچی کے شہری نے بھی ایسا ہی کارنامہ انجام دیا ہے۔

    کراچی کے رہائشی محمد امان خان کاکا خیل نے حالیہ مون سون بارش کے کروڑوں گیلن پانی کو محفوظ کر کے مختلف کنوؤں تک پہنچا کر ارد گرد کی خشک بورنگز کو دوبارہ بھر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے محمد امان نے بتایا کہ ہم رین ہارویسٹنگ کے سسٹم پر آئے ہیں اوریہ نظام دنیا میں بہت کامیاب ہے۔ اس سے سیلاب کی تباہ کاریاں اورپانی کی کمی کوحل کیا جا سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شہر کراچی کنکریٹ کا جنگل بنا ہوا ہے، سڑکیں بھی کنکریٹ کی ہے اور عمارتیں بھی کنکریٹ سے بنی ہیں۔ شہر کی عمارتیں اس لیے ٹیڑھی اور بیٹھ رہی ہیں کیوںکہ زمین میں پانی نہیں ہے۔

    محمد امان نے بتایا کہ ہمارے 32 کےقریب پروجیکٹس ہیں، کوئی پروجیکٹ 1 لاکھ گیلن پانی محفوظ کرتا ہے تو کہیں 6 لاکھ گیلن، کہیں 30 لاکھ گیلن پانی محفوظ ہوتا ہے۔ ہم تقریباً کروڑوں گیلن پانی اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ بنا رہے ہیں۔