Tag: raise

  • ایک ماہ میں 3 بار قیمت میں اضافے کے بعد بجلی مزید مہنگی کرنے کی تجویز

    ایک ماہ میں 3 بار قیمت میں اضافے کے بعد بجلی مزید مہنگی کرنے کی تجویز

    اسلام آباد: رواں ماہ بجلی کی قیمت میں 3 بار اضافے کے بعد مزید اضافے کی درخواست پیش کردی گئی، بجلی کی قیمت میں 2 روپے سے زائد فی یونٹ اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے ایک ماہ کے لیے بجلی 2 روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔

    سی پی پی اے نے نیپرا کو ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دی ہے۔ سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ ستمبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 7 روپے 68 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ اسی ماہ بجلی کی پیشگی پیداواری لاگت 5 روپے 2 پیسے فی یونٹ تھی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ ستمبر میں بجلی کی پیداوار میں پانی سے 36.2 فیصد بجلی پیدا کی گئی، کل بجلی کی پیداوار میں کوئلے سے 17.05 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ مقامی گیس سے 8.9 جبکہ درآمد ایل این جی سے 18.9 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ مہنگے فرنس آئل سے بجلی کی لاگت 19 روپے 23 پیسے فی یونٹ رہی۔

    یاد رہے کہ اکتوبر میں بجلی کی قیمتوں میں 3 بار اضافہ کیا جاچکا ہے، 15 اکتوبر کو بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا۔

    گزشتہ روز بھی نیپرا نے کےالیکٹرک کے لیے بجلی کی قیمت میں 69 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا ہے، مذکورہ اضافے کا اطلاق صرف نومبر کے بلوں پر ہوگا۔

  • صدر ٹرمپ نے تجارتی معاہدے کے لیے چین پر دباو بڑھا دیا

    صدر ٹرمپ نے تجارتی معاہدے کے لیے چین پر دباو بڑھا دیا

    واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر دباؤ بڑھانے کےلیے مزید 325 ارب ڈالر مالیت کی چینی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی معاہدے کے لیے چین پر دباو بڑھا دیا ہے اور کہا ہے کہ امریکہ اس ہفتے چین کی 200 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف یا ٹیکس بڑھائے گا۔

    ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ 200 ارب ڈالر مالیت کے مصنوعات کے علاوہ مزید مصنوعات پر بھی ٹیرف بڑھایا جائے گا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اقدام چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کے حوالے سے بڑی کشیدگی اور ٹرمپ کے لہجے میں تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے حالانکہ گزشتہ جمعے کو صدر ٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارتی معاہدے کے حوالے سے بات چیت میں پیش رفت کی خبر دی تھی۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز نے امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل کے حوالے سے کہا کہ ٹرمپ کے بیان کے بعد چین رواں ہفتے طے شدہ بات چیت منسوخ کرنے پر غور کر رہا ہے۔

    اخبار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے بیان پر چینی اہلکار حیران رہ گئے ہیں، ٹرمپ انتظامیہ کے ایک عہدیدار کے مطابق چین کے نائب وزیر اعظم لیوہی کے ساتھ کم از کم 100 رکنی چینی وفد نے تجارتی مذاکرات کے لیے امریکہ آنا ہے۔

    امریکہ عہدیداروں کو فوری طور پر معلوم نہیں کہ آیا چین مذاکرات میں شرکت کرے گا یا نہیں اور امریکی تجارتی نمائندے کے آفس نے بھی فوری طور پر اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

    چین کی وزارت تجارت نے بھی اس معاملے پر فوری طور پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے، امریکہ کے سیکرٹری خزانہ اسٹیو منوچن نے گزشتہ ہفتے بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات کو بارآور قرار دیا تھا لیکن امریکہ کے تجارتی نمائندے رابرٹ لائیتھزر کی جانب سے دی جانے والی ایک پیش رفت رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ چین پہلے سے طے شدہ وعدوں سے پیچھے ہٹ رہا ہے۔

    ماہرین کے مطابق شاید اسی رپورٹ نے صدر ٹرمپ کو اس تازہ ترین اقدام پر مجبور کیا ہے۔صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ ’چین کے ساتھ ٹریڈ ڈیل جاری ہے لیکن بہت ہی سست رفتاری سے کیونکہ انہوں نے دوبارہ مذاکرات کی کوشش نہیں کی۔

    ٹرمپ نے کہا 200 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر آئندہ جمعے سے ٹیکس 10 فیصد سے بڑھ کر 25 فیصد ہو جائے گا۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ جلد ہی چین کے 325 ارب ڈالر مالیت کی مزید مصنوعات پر 25 فیصد تک ٹیکس بڑھائے گا۔

  • جہانگیر ترین کا  لودھراں کی ذہین بچی کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان

    جہانگیر ترین کا لودھراں کی ذہین بچی کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان

    لودھراں : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے ضلع بھر میں پہلی پوزیشن لینے والی غریب بچی کے تمام تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے تعلیم دوستی کا ثبوت دے دیتے ہوئے غریب بچی کے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کا اعلان کرنے کے احسن اقدام اٹھایا ہے۔

    جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ اقراء کی حوصلہ افزائی کےلیے تعلیمی اخراجات اٹھانے کی ذمہ داری لیتا ہوں، اقراء اور اس کے خاندان سے ہر ممکن تعاون کروں گا۔

    سینئر رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مشکل گھریلو حالات کے باوجود اقراء نے ہمت نہیں ہاری، اقراء نے پانچویں جماعت کے امتحان میں ضلع میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ذہین طالبہ اقراء ن ے امتحانات میں 500 میں سے 486 نمبر حاصل کیے تھے۔

    مزید پڑھیں : صرف ایک شخص ہے جسے لیڈر مانتا ، وہ عمران خان ہیں ، جہانگیر ترین

    یاد رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا جہانگیر ترین کا معترف ہوں، البتہ حکومتی اجلاس میں ان کی شرکت سے چیف جسٹس کے فیصلےکی تضحیک ہوتی ہے، اپوزیشن کوبولنےکا موقع ملتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نااہل نوازشریف کے لئے علیحدہ اور جہانگیرترین کے لئے علیحدہ قانون نہیں ہوسکتا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پپغام میں کہا صرف ایک شخص ہے جسے لیڈر مانتا اور اس کے سامنے جوابدہ ہوں، وہ لیڈرعمران خان ہیں، ہراتارچڑھاؤ میں ان کے ساتھ رہا اوراپنی آخری سانس تک رہوں گا، دوسرےاپنی عجیب وجوہات کی وجہ سے کیا کہتے ہیں مجھے فرق نہیں پڑتا۔

  • امریکی بچے نے میکسیکن سرحدی دیوار کے لیے ہزاروں ڈالر فنڈ جمع کرلیا

    امریکی بچے نے میکسیکن سرحدی دیوار کے لیے ہزاروں ڈالر فنڈ جمع کرلیا

    واشنگٹن : امریکا کے کمسن شہری نے صدر ٹرمپ کی میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر میں مدد کرنے کےلیے چاکلیٹ فروخت کرکے خطیر رقم جمع کرلی تاکہ غیر قانونی ہجرت کو روکا جاسکے۔

    تفصیلات کے مطابق امریی ریاست آسٹن کے شہر ٹیکساس کے رہائشی 7 سالہ بینٹن اسٹیون امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اتفاق کرتے ہوئے امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کےلیے عملی جدوجہد شروع کردی ہے۔

    چھوٹے ہٹلر کے نام سے مشہور بینٹن کے والدین نے بتایا کہ ’ان کے بچے نے اسٹیٹ آف دی یونین تقریر سننے کے بعد میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کےلیے چندہ جمع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بچے کے والدین امریکا کی حکمران جماعت ریپبلیکن سے تعلق رکھتے ہیں جنہوں نے سیاست میں دلچسپی لینے پر اپنے بیٹے کی حوصلہ افزائی کی۔

    مذکورہ بچے کے والدین کا خیال ہے کہ بینٹن ٹیلی ویژن پر سیاسی پروگرام دینے اور کھانے کے دوران والدین سے سیاسی گفتگو سننے کے باعث سیاست کی جانب راغب ہوا ہے۔

    بچے کی والدہ جینیفر کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں ہمارے لیے یہ بات ضروری ہے کہ ہماری اولادیں جانتی ہے کہ دنیا میں کیا چل رہا ہے، ہم کہاں کھڑے ہیں‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بینٹن دو دنوں میں میکسیکو دیوار کی تعمیر کیلئے 5 ہزار امریکی ڈالر (6 لاکھ 95 ہزار روپے) جمع کرچکا ہے۔

    بینٹن کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ پاگل ہیں جو مجھے چھوٹا ہٹلر کے نام سے بلارہے ہیں اور کچھ لوگ واقعی میرے کام سے بہت خوش ہیں۔

    میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرسکتا ہوں: ڈونلڈ ٹرمپ

    مذکورہ بچے کا کہنا تھا کہ میں طے شدہ منصوبے کے تحت چاکلیٹ کی فروخت حاصل ہونے والی رقم صدر ٹرمپ کو بھیجوں گا تاکہ غیر قانونی طور پر ہجرت کرکے ہمارے ٹاؤن میں رہتے ہیں۔

  • ووٹ فروخت کرنے والا گناہ گار ہے تو خریدنے والا؟ سراج الحق کا سوال

    ووٹ فروخت کرنے والا گناہ گار ہے تو خریدنے والا؟ سراج الحق کا سوال

    اسلام آباد: جماعت اسلامی کے امیر اور سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ووٹ فروخت کرنے والے اراکین کو پارٹی سے نکالنے کا اچھا فیصلہ کیا مگر سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر ووٹ فروخت کرنے والا گناہ گار ہے تو خریدنے والا کون ہے؟

    اے آر وائی کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ پی پی اورپی ٹی آئی نے ہمیشہ ایک دوسرے سے اختلاف کیا مگر سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا جس کے بعد سینیٹ ہال میں زرداری کے حق میں نعرے لگے۔

    اُن کا کہنا تھاکہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے والا گناہ گار ہے تو پھر خریدنے والا کیا ہے؟ دیکھنا ہوگاجنہوں نےووٹ خریدا ان کی آئینی واخلاقی حیثیت کیاہے کیونکہ پی پی کے پاس اتنے امیدوار نہیں تھے اس لیے سوال پیدا ہوتا ہے کہ سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین کی نشست پر کیسے فتح یاب ہوئے۔

    سراج الحق کا کہناتھا کہ تحریک انصاف نے ووٹ فروخت کرنے والے اراکین کو نوٹس دے کر اچھا کام کیا، عمران خان نے ایسے 20 اراکین کو پارٹی سے نکالا اُن کے اس اقدام کی مکمل حمایت کرتا ہوں، فواد چوہدری نے جو بھی باتیں کیں اُن پر ردعمل دینا اپنے منصب کے منافی سمجھتا ہوں۔

    امیر جماعتِ اسلامی کا کہنا تھاکہ اصولوں کی بنیاد پر تحریک انصاف کے ساتھ خیبرپختونخواہ حکومت میں شامل ہوئے تھے یہ ملکی سطح کا اتحاد نہیں بلکہ مخلوط حکومت کے ساتھ شرکت ہے۔ سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ’میٹرو منصوبے تاخیر سے شروع ہوا جس کی وجہ سے پشاورکھنڈرمیں تبدیل ہوگیاجبکہ یہی شہر اُس سے پہلے بہت خوبصورت ہوگیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اوگرا کی پیٹرول2روپے 36پیسے مہنگا کرنے کی تجویز

    اوگرا کی پیٹرول2روپے 36پیسے مہنگا کرنے کی تجویز

    اسلام آباد : حکومت کی جانب سے عوام پر ایک اور کاری وار کی تیاری کرلی گئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں انیس روپے تینتیس پیسے تک کا اضافہ تجویز کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مہنگے ٹما ٹر پیاز کی قیمت سے بے حال عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی گئی ہے، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی ہے۔

    سمری میں سفارش کی گئی ہے کہ یکم اکتوبر سے پیٹرول دو روپے چھتیس پیسے فی لیٹر مہنگا کیا جائے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے بیس پیسےفی لیٹر اضافہ کیا جائے ۔

    اوگرا نے مٹی کا تیل انیس روپے سرسٹھ پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی چودہ روپے دس پیسے کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب وزارت خزانہ کو یہ بھی تجویز دی ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی اور ٹیکس کی شرح کم کرکے قیمتوں کو پرانی سطع پر برقرار رکھا جائے۔

    وزیر خزانہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد حتمی اعلان کل کریں گے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ کومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا۔

    اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی ، جس کے بعد وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔