Tag: raise-kashmir-issue

  • وزیرخارجہ او آئی سی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اٹھائیں گے

    وزیرخارجہ او آئی سی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اٹھائیں گے

    نائیجریا : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس  میں  مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اٹھائیں گے اور  شرکا کو   صورتحال سے  آگاہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا سینتالیسواں اجلاس آج ہو گا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی اجلاس میں شرکت کےلئے نائیجریا پہنچ گئے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور صدر آزاد کشمیر اجلاس سے خطاب کریں گے۔

    او آئی سی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق شرکا کو آگاہ کیا جائے گا جبکہ اجلاس میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز اور اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    اجلاس میں امریکہ، مشرق وسطیٰ اور عالمی تبدیلیوں پر پاکستان کا موقف پیش کیا جائے گا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ او آئی سی مقبوضہ کشمیر میں بربریت کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے مناسب فورم ہے جبکہ کانفرنس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے بات ہو گی۔

  • ‘وزیر اعظم اس بار بھی اقوام متحدہ کے اہم فورم پر مسئلہ کشمیر اٹھائیں گے’

    ‘وزیر اعظم اس بار بھی اقوام متحدہ کے اہم فورم پر مسئلہ کشمیر اٹھائیں گے’

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم اس باربھی اقوام متحدہ کے اہم فورم پر مسئلہ کشمیر اٹھائیں گے اور مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں فی الفور اٹھائی جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خراب صورتحال میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے ، اقوام متحدہ پرمسئلہ کشمیرکاذکرکرنےپرترک صدر کے شکرگزار ہیں ، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کو سنجیدگی سے لینا ہو گا۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ 2ایٹمی قوتوں میں کشیدگی بڑھی توخطے کے امن کوخطرہ ہوسکتاہے، وزیر اعظم اس باربھی اقوام متحدہ کے اہم فورم پر مسئلہ کشمیر اٹھائیں گے اور دنیا کی توجہ انسانی حقوق خلاف ورزیوں کی طرف دلائیں گے۔

    شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں فی الفور اٹھائی جائیں اور کمیونیکیشن بلیک آؤٹ کوفوری ختم کیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے ایل اوسی کی خلاف ورزیاں کرتاہے، اس وقت بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، بھارت میں روزانہ 1100 کے لگ بھگ لوگ لقمہ اجل بن رہے ہیں۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ بدانتظامی سےتوجہ ہٹانے کیلئےبھارت ایل اوسی پرآبادیوں کونشانہ بنارہاہے ، شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس میں صورتحال کاتفصیلی ذکر کیا ، عالمی برادری کو اس ساری صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔