Tag: Raiwand March

  • رائے ونڈ مارچ قوم کی تقدیر کا فیصلہ کرے گا،عمران خان

    رائے ونڈ مارچ قوم کی تقدیر کا فیصلہ کرے گا،عمران خان

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ 30 ستمبر کا دن قوم کی تقدیر کا فیصلہ کرے گا اس لیے پوری قوم بھرپورتعداد میں رائے ونڈ مارچ میں شرکت کرے۔

    عمران خان لاہورمیں تحریک انصاف کے پنجاب آفس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کررہے تھے اُنہوں نے پورے ملک کی عوام کو مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ رائے ونڈ مارچ میں پوری قوم کو شریک ہونا چاہیے کیوں کہ یہ دن قوم کی تقدیر کا فیصلہ کرے گا۔

    تحریک انصاف کے چیرمین کا کہنا تھا کہ کرپٹ حکمرانوں نے ملک کے اداروں کو کوکھلا کردیا ہے اور جب ادارے تباہ ہو جاتے ہیں تو ملک تباہ ہوجاتا ہے اس لیے پوری قوم سے اپیل ہے کہ ملک کو بچانے کے ہمارے ہمراہ نکلیں۔

    انہوں نے وزیر اعظم پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ادارے بادشاہ سلامت سے ڈرتے ہیں کہ کہیں انتقامی کارروائی نہ ہوجائے اس لیے یہ ادارے میاں برادران کے خلاف فیصلے کیسے کریں گے یہی وجہ ہے کہ ہم کرپشن کا کیس عوام کی عدالت میں لے آئے تا کہ عوام کو انصاف ملے اور ملک کرپشن سے پاک ہو۔

    سربراہ تحریک انصاف عمران خان کا پنجاب میں کسانوں کی گرفتاری پر کہنا تھا کہ کسان تنظیموں کے رہنما ہمارے پاس آئیں ہم کسانوں اور مزدوروں کے مسائل حل کریں گے ،ان کے خلاف ہونے والے ظلم و تشدد پرکسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    قبل ازیں عمران خان نے تحریک انصاف کے وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے انصافی کارکنان کے خلاف جھوٹے مقدمات بنا کر مارچ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تو وکلاء کارکنان کی قانونی مدد کے لیے ہروقت موجود رہیں۔

  • مشن رائیونڈ ، تحریک انصاف کا راستے بند ہونے کی صورت میں پلان بی تیار

    مشن رائیونڈ ، تحریک انصاف کا راستے بند ہونے کی صورت میں پلان بی تیار

    لاہور: تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ کے راستے بند ہونے کی صورت میں پلان بی تیار کرلیا ہے، فیصل واوڈا نے اڈا پلاٹ تک پہنچنے کیلئے متبادل حکمت عملی تیارکرلی جبکہ کپتان نے قافلوں کی قیادت بھی بانٹ دی ہے۔

    تحریک انصاف کا مشن رائیونڈ مارچ شروع ہونے میں دو دن باقی ہے، اڈا پلاٹ تک کیسے اور کس طرح پہنچنا ہے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں ہیں جبکہ راستے بند ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی نے پلان بی ترتیب دے دیا ہے۔

    فیصل واوڈا کراچی سے خصوصی گاڑیاں لے کر لاہور روانہ ہونے کو تیار ہیں، انہوں نے ساتھیوں کے ہمراہ نقشے پر سارا پلان ترتیب دیا کہ راستے بند ہوئے تو کیسے پہنچنا ہے۔


    مزید پڑھیں : رائیونڈکسی کی جاگیر نہیں،پورےپاکستان سے لوگوں کو رائیونڈ لے کرجائیں گے، عمران خان


    ذرائع کے مطابق لاہور آنیوالی گاڑیوں میں بلٹ پروف، بم پروف اور الیکٹرانک جیمر شامل ہیں، فیصل واوڈا کی ٹیم میں پچاس سے زائد تربیت یافتہ کارکن ہیں، کپتان نے رائیونڈ مارچ کے قافلوں کی ذمہ داری بھی سونپ دی۔


    مزید پڑھیں :  رائیونڈ مارچ : صوبائی حکومت کوئی رکاوٹ نہیں‌ ڈالے گی، رانا ثناء اللہ


    خیبر پختون خوا سے آنے والے قافلوں کی قیادت پرویز خٹک کریں گے، جنوبی پنجاب کے قافلے شاہ محمود قریشی اور اسحاق خاکوانی کی قیادت میں مارچ کریں گے، عارف علوی، فردوس شمیم اور عمران اسماعیل سندھ کے قافلے لیکر رائیونڈ پہنچیں گے۔

    بلوچستان کا قافلہ یار محمد رند کی قیادت میں پہنچے گا، فیصل آباد سے چوہدری سرور، ساہیوال سے اعجاز چوہدری، راولپنڈی سے عامرکیانی اور لاہور سے قافلوں کی قیادت علیم خان کریں گے۔

    چیئرمین عمران خان زمان پارک لاہور سے رائیونڈ پہنچیں گے۔


    مزید پڑھیں: پاکستان بھر سے لوگ 30 ستمبر کو رائے ونڈ پہنچیں، عمران خان


    واضح رہے کہ سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے 30 ستمبر کو رائے ونڈ میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان بھر کے عوام سے رائے ونڈ پہنچنے کی درخواست کی ہے۔

  • رائے ونڈ مارچ والوں کو کرایہ بھی دیں گے اور سواری بھی، رانا ثناء اللہ

    رائے ونڈ مارچ والوں کو کرایہ بھی دیں گے اور سواری بھی، رانا ثناء اللہ

    لاہور : پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رائے ونڈ مارچ میں جانے والوں کو ہم کرایہ بھی دیں گے اور سواری بھی۔ تحریک انصاف کے کارکنان کو رائے ونڈ مارچ میں مکمل سکیورٹی اور کھلے راستے دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ رائے ونڈ مارچ کے شرکاء کو ہم کرایہ بھی دیں گے اور ان کو سواری بھی فراہم کی جائے گی تاکہ احتجاج کرنے والے آرام سے جلسہ کر سکیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر اس کے باوجود بھی عمران خان رائے ونڈ مارچ میں پانچ لاکھ تو دور کی بات اگر دو لاکھ افراد بھی جمع نہ کر پائے تو احتجاج کرنے والوں کو قوم سے معافی مانگ کر سیاست چھوڑ دینی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میڈیا میں زندہ رہنے کے لئے رائے ونڈ مارچ کے بارے میں تمام منفی خبریں خود پھیلا رہی ہے، قائد نواز شریف کی ہدایت پر رائے ونڈ مارچ کے روٹ پر کوئی لیگی کارکنان یا ڈنڈا بردار فورس نہیں ہو گی اور پنجاب بھر سے پی ٹی آئی کے قافلوں کو حفاظت کے ساتھ لاہور آنے دیا جائے گا۔

     

  • رائے ونڈ مارچ روکنے کی درخواست پر سماعت 28 ستمبر کو ہوگی

    رائے ونڈ مارچ روکنے کی درخواست پر سماعت 28 ستمبر کو ہوگی

    لاہور: چیف جسٹس نے تحریک انصاف کے 30 ستمبر کو رائے ونڈ مارچ روکنے کی درخواست پر 28 تاریخ کو سماعت کی تاریخ مقرر کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے سربراہ کی جانب سے رائے ونڈ مارچ کو روکنے کے حوالے سے درخواست دائر کی گئی تھی ، جس پر عدالت نے سماعت کے لیے 28 تاریخ مقرر کردی ہے۔

    درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ درخواست پر سماعت کرے گا۔ بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس انوار الحق اور جسٹس قاسم خان شامل ہیں۔

    پڑھیں:  رائے ونڈ مارچ کے لیے تحریک انصاف کی تیاریاں زور و شور سے جاری

    رائے ونڈ مارچ روکنے کے حوالے سے درخواست مقامی شہری عاطف نے دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ’’عمران خان کرپشن کو بنیاد بنا کر حکمراں جماعت کے خلاف پورے ملک میں نفرت انگیز تقاریر کررہے ہیں جس سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے‘‘۔

    مزید پڑھیں:   رائے ونڈ مارچ کی تاریخ کیلئے پی ٹی آئی کا اہم اجلاس طلب

    درخواست گزار نے مزید کہا ہے کہ ’’چیئرمین تحریک انصاف نے وزیر اعظم پاکستان کی رہائش گاہ پر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان مختلف گروپس بنانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، اگر تحریک انصاف نے 30 ستمبر کو رائے ونڈ کا رُخ کیا تو دونوں جماعتوں کے کارکنان میں تصادم کا خدشہ ہے‘‘۔

    درخواست میں ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ ’’تحریک انصاف کو رائے ونڈ دھرنا دینے سے فوری روکتے ہوئے اس کے خلاف احکامات جاری کیے جائیں‘‘۔لاہور ہائی کورٹ نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو 28 تاریخ کو طلب کرلیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  رائیونڈ مارچ: فیصل آباد میں پی ٹی آئی کی خواتین نے بلا فورس تیار کرلی

    یاد رہے تحریک انصاف کی جانب سے ملک میں کرپشن کے خلاف تحریک احتساب ریلی کا آغاز کیا گیا تھا، جو ملک کے مختلف علاقوں میں نکالی گئیں تاہم عمران خان نے رائے ونڈ مارچ کو فائنل راؤنڈ قرار دیتے ہوئے قوم سے اس ریلی میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

    دوسری جانب حکمراں جماعت کی جانب سے تحریک انصاف کی ریلی کو روکنے کے لیے کارکنان پر مبنی فورس تشکیل دی گئی ہے جس کے جواب میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادتوں نے جوابی فورس بنا دی ہے۔

  • رائیونڈ مارچ: فیصل آباد میں پی ٹی آئی کی خواتین نے بلا فورس تیار کرلی

    رائیونڈ مارچ: فیصل آباد میں پی ٹی آئی کی خواتین نے بلا فورس تیار کرلی

    فیصل آباد: رائیونڈ مارچ سے قبل ن لیگ نے ڈنڈا فورس تیار کی تو جواب میں پی ٹی آئی کی خواتین نے بلا فورس تیار کرلی ہے مارچ کے حوالے سے دونوں جانب تیاریاں عروج پر پہنچ ہیں۔

    رائیونڈ مارچ روکنے اور کرنے کی تیاریاں جاری ہیں مارچ کو روکنے کے لئے ن لیگ کی ڈنڈا اور انڈا بردار فورس تیار ہوگئی، جواب میں تحریک انصاف کے کھلاڑیوں نے بلے اٹھالئے اور بلا فورس تیار کرلی۔

    فیصل آباد میں لیگی کارکنان سے نمٹنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی خواتین نے بلا فورس تیار کرلی ہے جو رائے ونڈ مارچ کے دوران آنے والے کو منہ توڑ جواب دینگی۔


    PTI’s "Balla Force” ready for Raiwind March by arynews

    ملتان میں شیر کے متوالوں نے رائیونڈ مارچ کے خلاف کچہری چوک پر احتجاج کیا اور گوعمران گو کے نعرے لگائے، جبکہ ملتان میں ہی پی ٹی آئی کے کارکنان نے بلے اور ڈنڈے تھام لیے ہیں۔

    کراچی میں پی ٹی آئی کے کفن پوش دستے نے ن لیگیوں کو چوڑیاں پہنانے کا عزم کرلیا، تیس ستمبر کس کے لئے ستمگر ثابت ہوگا اس بات کا فیصلہ تو آنے والا وقت ہی کرے گا لیکن فی الحال دونوں جانب سے تیاریاں بھرپور ہیں۔

  • رائیونڈ مارچ: پی ٹی آئی کی خواتین کا کفن پوش دستہ تیار

    رائیونڈ مارچ: پی ٹی آئی کی خواتین کا کفن پوش دستہ تیار

    کراچی: حکمراں جماعت کی جانب سے بنائی گئی فورسز کے جواب میں تحریک انصاف نے بھی فورسز بنانے کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے کراچی سے رائیونڈ مارچ کے لیے خواتین کا کفن پوش دستہ تیار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رائیونڈ مارچ سے قبل حکمران جماعت اور تحریک انصاف میں فورسز بنانے کا مقابلہ جاری ہے، مسلم لیگ ن کے ڈنڈا برداروں کے جواب میں کراچی سے تعلق رکھنے والی تحریک انصاف کی کارکنان پر مشتمل کفن پوش فورس تیار کرلی گئی ہے۔

    پڑھیں:    ن لیگ کی ٹماٹر فورس کے مقابلے میں پی ٹی آئی کی آلو فورس تیار

    یہ دستہ پی ٹی آئی کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے تیار کیا ہے، فورس میں شامل خواتین 30 ستمبر کو رائیونڈ جانے والے مارچ میں شرکت کریں گی جبکہ کفن پوش خواتین نے مسلم لیگ ن کے ڈنڈا بردار اور گلو بٹوں کے لیے چوڑیاں بھی تیار کرلی ہیں۔

    دستے میں شامل خواتین کا کہنا ہے کہ ’’اگر رائیونڈ مارچ کے دوران ن لیگ کے گلو بٹوں نے ہمارے کارکنان کو روکنے کی کوشش کی تو انہیں چھٹی کا دودھ یاد دلا دیں گے ہم پر امن لوگ ہیں مگر ہر بات کا جواب دینا جانتے ہیں‘‘۔

    مزید پڑھیں:  رائیونڈ مارچ روکنے کیلئے مسلم لیگ یوتھ ونگ کی ڈنڈا بردار فورس قائم

    ریلی میں شرکت کرنے والی خواتین کارکنان اور کفن پوش فورس کے لیے خصوصی بس تیار کی گئی ہے جبکہ کفن پوش خواتین کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لیے رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے، اب تک 150 سے زائد خواتین نے اس دستے میں شمولیت کے لیے اپنے کوائف مقامی قیادت کو جمع کروادئیے ہیں۔

  • رائے ونڈ مارچ کے لیے تحریک انصاف کی تیاریاں زور و شور سے جاری

    رائے ونڈ مارچ کے لیے تحریک انصاف کی تیاریاں زور و شور سے جاری

    لاہور : رائے ونڈ مارچ کی تیاریاں زور و شور سےجاری ہیں، پی ٹی آئی نے اڈا پلاٹ سےٹھوکر نیاز بیگ کے روٹ کو سجانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تیس ستمبر کو رائے ونڈ مارچ کیلئے تحریک انصاف کی بھرپور تیاریاں جاری ہے، پی ٹی آئی نے اڈہ پلاٹ سے ٹھوکر نیاز بیگ کے روٹ پر بینرز ،فلیکسز ،پوسٹرز، کپتان کی تصاویر کے ہورڈنگ کی سجاوٹ کا فیصلہ کیا ہے، تحریک انصاف نے مارچ کے لئے حکمت عملی فائنل کرلی ہے۔

    ذرائع کے مطابق کارکنوں کی آسانی کے لیے روٹ کا نقشہ جاری ہوگا، مارچ کا پہلا انٹری پوائنٹ قزلباش چوک ہوگا، بھوبتیاں چوک مارچ کے قافلوں کا دوسرا انٹری پوائنٹ ہوگا، گجومتہ ،کاہنہ فلائی اوور ،ڈیفنس روڈ تیسرا انٹری پوائنٹ ہوگا۔

    ٹھوکر نیاز بیگ اور کالاشاہ کاکو موٹر وے سے آنے والی ٹریفک کا داخلی راستہ قزلباش چوک ہوگا، شاہدرہ سے جی ٹی روڑ کے ذریعے آنے والے قافلے بھی کالاشاہ کاکو سے قزلباش چوک پہنچیں گے، ملتان جی ٹی روڑ سے آنے والےقافلے بھو بھتیاں چوک سے رائے ونڈ روڈ پر آئیں گے۔

    قافلے رائے ونڈ پہنچنے کے لیے فیروز پور روڑ کو بھی استمعال کریں گے، گجومتہ،کاہنہ فلائی اوور سے ہوتے ہوئے ڈیفنس روڈ سے قافلے رائے ونڈ روڑ پر آئیں گے، رائے ونڈ ،قصور سے آنے والے قافلے نیو رنگ روڑسے ہوکر ڈیفنس روڈ کی جانب سے آئیں گے۔


    مزید پڑھیں: پاکستان بھر سے لوگ 30 ستمبر کو رائے ونڈ پہنچیں، عمران خان


    واضح رہے کہ سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے 30 ستمبر کو رائے ونڈ میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان بھر کے عوام سے رائے ونڈ پہنچنے کی درخواست کی ہے۔

  • گھروں کے باہرمظاہرے کی روایت خود نواز لیگ نے ڈالی

    گھروں کے باہرمظاہرے کی روایت خود نواز لیگ نے ڈالی

    کراچی : پاکستان کی سیاست میں مخالفین کے گھروں کا گھیراؤ، احتجاج اورحملہ کرنے کی روایت نواز لیگ نے ڈالی۔

    آج سے چار ماہ قبل نواز لیگ کے کارکنان نے مغربی لندن کے علاقے رچمنڈ میں عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما اسمتھ کی رہائش گاہ کے باہراحتجاج کر کے کیا تھا۔

    نواز لیگ کے کارکنوں نے جمائمہ کے گھر کا گھیراؤ کرلیا، لیگی کارکنوں نے احتجاج کے دوران عمران خان کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی تھی۔

    اس کے علاوہ اس روایت کا آغازانیس سو نوے کی دہائی میں بھی نواز لیگ کے کارکنوں نے ڈیرہ غازی خان میں سابق صدر فاروق احمد لغاری کے گھرپر بھی دھاوا بولا تھا۔

    اسی سے متعلق : لیگی کارکنان کاجمائما کےگھر کے باہر مظاہرہ ،عمران خان کیخلاف نعرے

    سیاست میں مخالفین کے گھروں کا گھیراؤ، احتجاج اورحملہ کرنے کی روایت ن لیگ نےڈالی، اب تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ کا اعلان کیا ہے تو کھلاڑیوں کا راستہ روکنے کیلے نون لیگ کے متوالوں نے نواز شریف جانثار فورس بنا لی۔

    رائے ونڈ مارچ کے موقع پر اگر سیاسی کارکنوں میں تصادم ہوا تو اس ناخوشگوار واقعے کے ملکی سیاست پر دور رس نتائج مرتب ہوں گے۔

     

  • اپنے قائد کے گھرکی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتے ہیں، عابد شیرعلی

    اپنے قائد کے گھرکی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتے ہیں، عابد شیرعلی

    فیصل آباد : وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ جاتی امرا کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عابد شیر علی نے کہا کہ ہمارے گھروں پر حملہ ہوا تو خاموش نہیں رہیں گے ہم اپنے اوراپنے قائد کے گھرکی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتے ہیں ہمارے گھر کی طرف اگر کوئی گیا تو وہ واپس نہیں آسکے گا۔

    انہوں نے کہا عمران خان کو سیاست میں رہنے کیلئے چند لاشیں چاہئیں جو ہم نہیں گرنے دیں گے۔ پی ٹی آئی کی سیاست رائے ونڈ کی نہر میں غرق ہوجائے گی ۔ کوئی نقصان ہوا توعمران خان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرکے جیل میں ڈالیں گے۔

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جھوٹی سیاست کو الیکشن کمیشن اورسپریم کورٹ نے بھی رد کردیا ہے، اس لیے وہ مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا۔

    عمران خان رات کو سوتے وقت وزیراعظم ہوتے ہیں، صبح اصل حالت میں آجاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رائیونڈ مارچ کے بعد پی ٹی آئی کی سیاست رائے ونڈ میں ہی غرق ہوجائے گی۔

     

  • رائیونڈ مارچ : صوبائی حکومت کوئی رکاوٹ نہیں‌ ڈالے گی، رانا ثناء اللہ

    رائیونڈ مارچ : صوبائی حکومت کوئی رکاوٹ نہیں‌ ڈالے گی، رانا ثناء اللہ

    لاہور: صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف اور اُن کی جماعت ملک میں انتشار اور افراتفری چاہتے ہیں تاہم مسلم لیگ ن اس ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ’’3 ستمبر کی ریلی کو بھی فیصلہ کُن دن قرار دیا گیا تھا تاہم قوم نے جمہوریت کے دشمنوں کو بری طرح مسترد کردیا ہے‘‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’’پنجاب حکومت رائیونڈ ریلی میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی کیونکہ ہم تحریک انصاف کی انتشار کی پالیسی کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اُن کا کہنا تھا کہ ’’جانثار فورس کارکنوں کا اپناجذبہ ہے وہ اپنے قائد کے دفاع کے لیے خود میدان میں آئے ہیں تاہم پارٹی نے انہیں کوئی پالیسی نہیں دی‘‘۔

    پڑھیں: پاکستان بھر سے لوگ 30 ستمبر کو رائے ونڈ پہنچیں، عمران خان

    یاد رہے تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ سے قبل لیگی کارکنان کی بڑی تعداد ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے رائیونڈ پہنچ گئے ، کارکنان کا کہنا ہے کہ ہم ہرصورت اپنے قائد کا دفاع کریں گے‘‘۔

    بعد ازاں وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کارکنان کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’رائیونڈ مارچ کے حوالے سے کارکنان پرامن رہیں، عمران خان فارغ آدمی ہیں اُن کے پاس ضائع کرنے کے لیے وقت بہت ہے‘‘۔

    مزید پڑھیں:  عمران خان بے روزگار اور فارغ آدمی ہیں، مریم نواز

    دوسری جانب عمران خان نے ورکرز کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے رائیونڈ مارچ کے پروگرام کا اعلان کیا اور کارکنان و عوام کو 30 ستمبر کو  رائیونڈ پہنچنے کی اپیل کی، عمران خان کا کہنا تھا کہ ’’یہ فیصلہ کُن مظاہرے ہے اگر اس وقت کچھ نہ کیا گیا تو آئندہ بھی ملک میں کرپشن کرنے والا گروہ حکمرانی کے مزے لیتا رہے گا‘‘۔