Tag: raj kundra

  • بھارتی حکام کا شلپا شیٹی اور راج کندرا کے گھر پر چھاپہ

    بھارتی حکام کا شلپا شیٹی اور راج کندرا کے گھر پر چھاپہ

    بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور بھارت کی مشہور کاروباری شخصیت راج کندرا کے گھر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے چھاپہ مارا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے راج کندرا کے گھر اور دفتر سمیت متعدد دیگر مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ای ڈی  کی جانب سے یہ کارروائی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی، جو مبینہ طور پر فحش فلمیں اور مواد کی تیاری اور موبائل ایپلیکیشنز کے ذریعے اس کی تقسیم کی گئی تھی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ای ڈی کے حکام نے بتایا اس معاملے میں راج کندرا کے کچھ ساتھیوں کے ٹھکانوں کی بھی تلاشی لی گئی ہے، ان تحقیقات کا مقصد اس غیر قانونی کاروبار میں شامل افراد اور فنڈز کے ذرائع کا پتہ لگانا ہے۔

    واضح رہے کہ راج کندرا کو 19 جولائی 2021  کے روز ممبئی پولیس نے فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا بعد ازاں  تقریباً ڈھائی ماہ بعد  انھیں ضمانت  ملی تھی۔

    ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے کہا  تھا کہ راج کندرا ایپلی کیشن ہاٹ شاٹس کو ممبئی کے ایک آفس سے چلارہے تھے،  مزید برآں راج کندرا کے  لیپ ٹاپ سے برآمد پریزنٹیشن میں فنانشل پراجیکٹس کے علاوہ مارکیٹنگ کی حکمت عملی کی تفصیلات موجود تھیں جب کہ لیپ ٹاپ سے مبینہ طور پر جنسی مواد کے اسکرپٹ بھی برآمد کیے گئے تھے۔

  • شلپا شیٹھی راج کندرا کی کروڑوں کی جائیداد کی مالک بن گئیں

    شلپا شیٹھی راج کندرا کی کروڑوں کی جائیداد کی مالک بن گئیں

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اپنے شوہر راج کندرا کی کروڑوں کی جائیداد کی مالک بن گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی بزنس مین راج کندرا نے گرفتاری کے تقریباً 6 ماہ بعد کروڑوں کی جائیداد شلپا شیٹھی کے نام کر دی ہے، راج فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار ہوئے تھے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کندرا نے جوہو میں اوشین ویو والے بنگلے سمیت 5 فلیٹس شلپا شیٹھی کو منتقل کیے ہیں، جن کی قیمت 38 کروڑ 5 لاکھ روپے ہے، راج نے پانچ فلیٹوں والی عمارت کی پوری پہلی منزل شلپا کے نام کی۔

    راج کندرا کو گزشتہ برس جولائی میں فحش فلمیں بنانے اور انھیں موبائل ایپس پر نشر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں انھیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

    یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اداکارہ نے ٹرانسفر ڈیڈ پر 1.9 کروڑ کی ڈیوٹی ادا کی ہے، جوہو کا بنگلا 5995 مربع فٹ ہے، اور اس کی موجودہ قیمت 65,000 فی مربع فٹ ہے۔

    واضح رہے کہ جس وقت راج کندرا کو گرفتار کیا گیا تھا وہ وقت شلپا شیٹھی کے لیے کافی مشکل تھا کیوں کہ بھارتی میڈیا میں راج کندرا کے ساتھ شلپا شیٹھی پر بھی فحش مواد بنانے کا الزام لگایا جا رہا تھا۔

  • شلپا شیٹھی کا اپنے شوہر کیخلاف اہم بیان سامنے آگیا

    شلپا شیٹھی کا اپنے شوہر کیخلاف اہم بیان سامنے آگیا

    ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اپنے شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے بعد سے انتہائی پریشانی کا شکار ہیں، ان کا کہنا ہے کہ مجھے ذرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ کن کاموں میں مصروف ہے۔

    اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ شلپا شیٹھی راج کندرا کے کارناموں سے بے خبر تھیں۔ ان کے پاس اپنے شوہر کے بارے میں جاننے کا وقت ہی نہیں تھا۔

    پولیس کی جانب سے راج کندرا سے متعلق سوال پر شلپا شیٹھی کا کہنا تھا کہ وہ کام کے سلسلے میں اس قدر مصروف تھیں کہ نہیں جانتی تھیں راج کیا کر رہے ہیں۔

    14 سو صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں شلپا شیٹھی نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ انہیں اس قسم کی کسی ویب سائٹ کے بزنس کا معلوم نہیں تھا، اور نہ ان سے آنے والے پیسے کے بارے میں جانتی تھیں۔

    کچھ عرصہ پہلے بھارتی میڈیا نے رپورٹ دی تھی کہ بالی ووڈ اداکارہ اپنے شوہر راج کندرا سے علیحدگی کا سوچنے لگی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا جب سے پورنو گرافی کیس میں گرفتار ہوئے ہیں تب سے شلپا شیٹھی کی مشکلات کم ہونے کے بجائے مزید بڑھتی جا رہی ہیں۔ کبھی پولیس اداکارہ کو تفتیش کے لیے بلاتی ہے تو کبھی گھر پر پولیس کا چھاپا پڑجاتا ہے۔

    اس کے علاوہ اداکارہ کو مالی مسائل کا بھی سامنا ہے تاہم شلپا ان تمام مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے شوہر راج کندرا سے علیحدگی کا سوچ رہی ہیں۔

    خیال رہے کہ بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا چند ماہ سے پولیس کی حراست میں ہیں اور عدالت نے اہم ملزم ہونے پر چند روز قبل ان کی درخواست ضمانت بھی مسترد کردی تھی۔

    حال ہی میں ایک بھارتی اداکارہ کو بھی راج کندرا کی موبائل ایپ میں چند پروڈیوسر کے ہمراہ فحش مواد اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جن کی درخواست ضمانت بھی سیشن کورٹ نے مسترد کردی ہے۔

  • آئی پی ایل اسکینڈل: سپریم کورٹ نے گروناتھ اورراج کندرا کوسٹےبازی کامجرم قراردے دیا

    آئی پی ایل اسکینڈل: سپریم کورٹ نے گروناتھ اورراج کندرا کوسٹےبازی کامجرم قراردے دیا

    نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے انڈین پریمئرلیگ میں سٹے بازی کے خلاف کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے آئی سی سی کےسربراہ کے داماد گرو ناتھ اور شلپاشیٹھی کے شوہرراج کندراکومجرم قراردےدیا۔

    بھارتی سپریم کورٹ نے سٹے بازی کے خلاف اپنا تفصیلی فیصلہ سنادیا جس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ سری نواسن کےداماد گروناتھ اورشلپاشیٹھی کے شوہرراج کندرا سٹے بازی میں ملوث ہیں۔ کیس کا فیصلہ 130
    صفحات پرمشتمل ہے۔

    بی سی سی آئی کے سابق سربراہ سری نواسن پر بھی سٹے بازی کے الزامات تھے لیکن ثبوت نہ ہونے کے باعث انہیں
    مقدمے سے بری کردیا گیا۔

    بھارتی عدالت نے فیصلہ’جسٹس مکل مدغل کمیٹی‘کی جانب سے جمع کرائی گئی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں دیا
    جس کے مطابق چنائی سپرکنگز کےسربراہ گروناتھ میپین جو کہ سری نواسن کے دامادہیں سٹے بازی میں ملوث ہیں۔

    دوسری جانب بھارتی اداکارہ شلپا سیٹھی کے شوہر اورراجھستان رائلز کے شراکت دارراج کندرا کے خلاف بھی سٹے بازی کا جرم ثابت ہوگیا ہے۔

    کسی بھی رشتے دار کے کرپشن میں ملوث ہونے کی صورت میں آئی سی سی کے آئین کے مطابق سری نواسن کی
    حیثیت پرکوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ کا آئین ان کے لئے مشکلات ضرور پیدا کرسکتا ہے۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ ممگدل کمیٹی نے تمام قوائد و ضوابد کی پاسداری کی ہے لہذا اس فیصلے کو
    چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ بی سی سی آئی میں چند لوگوں کی اجارہ داری ہے لیکن کرکٹ بورڈ بھی آئین اور عدالت سے بالاتر نہیں ہے۔

    بھارتی صحافی چندریش نارائین نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی فیصلہ ہےاورنہ صڑف بھارتی کرکٹ بلکہ عالمی کرکٹ پر بھی اس کے اثرات ہوں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ اس فیصلے کے بعد آئی پی ایل کا مستقبل کمزور نظر آرہا ہے۔

    سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد راجھستان رائلزاورچنائی سپر کنگز کا مستقبل بھی خطرے میں پڑگیا ہے۔

    بھارتی سپریم کورٹ نے تقریباً 18 ماہ سٹے بازی کے اس مشہور ترین اسکینڈل کا فیصلہ سنانے میں صرف کئے۔