Tag: raj nath singh

  • پاکستان سے بھارتی فوجی کو چھڑانے کیلئے اقدامات کریں گے، راج ناتھ سنگھ

    پاکستان سے بھارتی فوجی کو چھڑانے کیلئے اقدامات کریں گے، راج ناتھ سنگھ

    نئی دہلی : بھارت نے اپنے فوجی کے پکڑے جانے کی تصدیق کردی ہے ، بھارتی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے بھارتی اہلکار کو چھڑانے کیلئے اقدامات کریں گے۔


    بھارتی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ بھارتی اہلکاروں اور شہریوں کا غلطی سے سرحدپار کرنا معمول کی بات ہے، غلطی سے سرحد پار کے طریقہ کار سے واپس بھیج دیا جاتا ہے، پاکستان سے بھارتی اہلکار کو چھڑانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے اپنے فوجی کے پکڑے جانے کی تصدیق کردی ہے، پکڑے گئے چندو بابو لال چوہان کا تعلق راشٹریہ رائفلز سے ہے، بھارتی فوجی چندوبابولال ایل او سی پر دراندازی کی کوشش میں پکڑا گیا تھا۔


    مزید پڑھیں : پاکستان نے دراندازی کرنے والی بھارتی فوجی کو پکڑلیا


    پاکستانی فوج نے ایل او سی پر کاروائی کرتے ہوئے ایک بھارتی فوج کو گرفتار کرلیا تھا، گرفتار بھارتی فوجی کی شناخت چندو بابو لال کےنام سےہوئی، دوران تفتیش چندوبابولال نے بتایا کہ پاک فوج کی چوکی کوتباہ کرنے کا ٹاسک ملاتھا۔

    بائیس سالہ بابو لال کاتعلق اکیاسی آرمررجمنٹ سےہے، وہ ایک سال چار ماہ سےایل او سی پرتعینات تھا، چندو بابو لال کو اسلحے اور بارود سمیت پکڑا گیا جبکہ یونٹ کے پندرہ سپاہیوں کے ساتھ نکیال سیکٹرمیں دراندازی کی کوشش کی تو پاک فوج کی کارروائی میں چھ بھارتی فوجی مارے گئے۔


    مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 2 فوجی اہلکار شہید


    یاد رہے کہ گذشتہ روز ہندوستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھمبھر، کیل، تتہ پانی اور لیپا سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی، جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا، اس واقعہ میں پاک فوج کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

    ایل او سی پر فائرنگ بعد ہی بھارتی ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیکس کیں۔


    مزید پڑھیں : پاکستان نے سرجیکل اسٹرائیک کے بھارتی دعوی کو مسترد کردیا


    تاہم آئی ایس پی آر نے لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیکس کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے ایسے جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیا تھا۔

  • پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر اپنا نقطہ نظر تبدیل کرنا ہوگا ، راج ناتھ سنگھ

    پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر اپنا نقطہ نظر تبدیل کرنا ہوگا ، راج ناتھ سنگھ

    سرینگر : بھارت ہمیشہ سے پاکستان پر الزام تراشیاں کرتا چلا آرہا ہے، بھارتی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر اپنے مؤقف کو تبدیل کرنا ہوگا جبکہ بھارتی حکومت نے کشمیری عوام اور بھارتی فورسز سے امن بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کیلئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ دو دن کے دورے پر سرینگر پہنچے، راج ناتھ سنگھ دورہ مقبوضہ کشمیر کشمیری قیادت کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں کیونکہ راج ناتھ سنگھ کو مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی حمایت نہیں مل سکی۔

    مزید پڑھیں :  کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے، بھارت نہیں، سرتاج عزیز

    راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کشمیرپر اپنی پالیسی اور سوچ کو بدلنا ہوگا ، پاکستان خود بھی دہشت گردی کا شکار ہے، اس کشمیر میں تشدد کو فروغ نہیں دینا چاہئے، وزیر اعظم نریندر مودی وادی کے حالات سے بہت پریشان ہیں، کشمیر کے حوالے سے پاکستانی حکومت کا کردار ٹھیک نہیں ،پڑوسی ملک خود دہشت گردی کا شکار ہے، اسے کشمیری نوجوانوں کو دہشت گردی پر اکسانا نہیں چاہئے، پاکستان کشمیری نوجوانوں کو ہتھیاراٹھانے پر اکسا رہا ہے ،ہمیں اسے روکنا ہے۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر: حریت رہنما سید علی گیلانی گرفتار

    انکا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے کشمیر کے ساتھ صرف ضرورت کا نہیں، بلکہ جذباتی رشتہ بھی رکھنا چاہتی ہے، جموں و کشمیر کے حالات پر ہم کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں چاہتے،ہم پھر دہراتے ہیں کہ اگر کسی کو کوئی شکایت ہے تو اسے بات چیت کے ذریعہ حل کیا جا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ 8 جولائی کو مجاہد کمانڈر مظفر وانی کی شہادت کے بعد وادی میں بھارتی افواج کے خلاف شدید مظاہرے شروع ہوئے تھے، مظاہرین پر قابض فوج نے فائرنگ کردی تھی، جس کے بعد اب تک بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید افراد کی تعداد 56 ہوگئی ہے جبکہ 5 ہزار افراد زخمی ہیں جبکہ مسلسل سترہویں دن بھی کرفیو نافذ ہے، کرفیو کے باعث کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں کی شدید قلت ہوگئی ہے۔ انٹرنیٹ، موبائل سروس بدستور بند ہیں جبکہ اخبارات پر بھی پابندی عائد ہے۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر: 17ویں دن بھی کرفیو نافذ، شہادتوں کی تعداد 56ہوگئی

    بھارتی بربریت کے خلاف حریت کانفرنس نے آج مظاہروں کا اعلان کر رکھا تھا، جس کے دوران حریت رہنما سید علی گیلانی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

  • پاکستان پڑوسی ممالک سے تعلقات بہتر رکھے، بھارتی وزیر داخلہ

    پاکستان پڑوسی ممالک سے تعلقات بہتر رکھے، بھارتی وزیر داخلہ

    سری نگر : بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے اگر پاکستان کو اپنا مفاد عزیز ہے تو پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات بہتر رکھے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ نے پاکستان کو پھر دھمکی دیدی، مقبوضہ کشمیر میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کو اپنا مفاد عزیز ہے تو اسے پڑوسی ملکوں سے بہتر تعلقات قائم رکھنے ہونگے ۔

    انہوں نے  کہا کہ بھارت کے خلاف منفی سرگرمیوں سے باز رہنا ہوگا ۔ بھارتی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اپنی سلامتی اور خود مختاری کے خلاف سرگرمیوں پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے پاکستان کی طرف دوستی کا بڑھایا تھا مگر پاکستان کی طرف سے اس پیشکش کا مثبت جواب نہیں دیا گیا۔

  • بھارتی وزیرِ داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اپنے وزیرِ دفاع کے بیان کی حمایت کردی

    بھارتی وزیرِ داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اپنے وزیرِ دفاع کے بیان کی حمایت کردی

    نئی دہلی: بھارت کے وزیرِ داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اپنے وزیرِ دفاع کے اس بیان کی حمایت کی ہے، جس میں انھوں نے کہا تھا کہ بھارت کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دہشت گردوں کا استعمال کرنا چاہیے۔


    دہشت گردی کا جواب بھی دہشت گردی سے دیا جائے گا، بھارتی وزیرِ دفاع


    واضح  رہے کہ  گذشتہ دنوں بھارت کے وزیرِ دفاع منوہر پاریکر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ دہشت گردی کا جواب بھی دہشت گردی سے دیا جائے گا، دہشت گردوں کو ختم کرنے کےلیے دہشت گردوں کو ہی استعمال کرنا چاہیے۔

    انھوں نےکہا ’یہ ضروری نہیں ہے کہ دہشت گردوں کوختم کرنے کے لیے ہمیشہ ہمارے فوجی ہی لڑیں۔ ہمیں دہشت گردوں کو مارنے کے لیے دہشت گرد استعمال کرنے چاہيئں۔


    مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا  بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر شدید ردِ عمل


    جس کے بعد مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی وزیر دفاع منوہرپاریکر کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت پہلا ملک ہے، جس کے وزیر نے کھلے عام دہشت گردی کی حمایت کی ہے، انکا کہنا تھا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک  کے ساتھ بہتر تعلقات کی پالیسی پرعمل پیرا ہے، بھارت کی طرف سے بیان دہشت گردی میں ملوث ہونے کے خدشات کی تصدیق کرتا ہے۔


    بھارتی وزیرِ داخلہ کا سرتاج عزیز کے ردِ رعمل کا جواب


    اب بھارتی وزیرِ داخلہ راج ناتھ سنگھ نے سرتاج عزیز کے ردِ رعمل کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب کو معلوم ہے کہ کون دہشت گردی میں ملوث ہے؟

    بھارتی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ میں پاکستان سے یہ توقع کروں گا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف مہم میں بھارت کےساتھ مکمل تعاون کرے گا، خاص طور پران حالات میں جب کہ اب وہ وہ خود دہشت گردی کا شکار ہے۔

  • بھارتی وزیرکی ہرزہ سرائی، پاکستان پرپھردہشتگردی کا الزام

    بھارتی وزیرکی ہرزہ سرائی، پاکستان پرپھردہشتگردی کا الزام

    ممبئی :  بھارتی وزیرداخلہ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے پاکستان پردہشت گردی کا الزام لگا دیا،تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے روایتی پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردی کا ذمہ دارپاکستان کوقراردیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق وزیرداخلہ راج سنگھ نے پاکستان کے خلاف حسب معمول ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ممبئی حملوں کا ذمہ دارپاکستان کو قراردیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ہونے والی دہشت گردی میں پاکستان کا ہاتھ ہے۔

    پاکستان نان اسٹیٹ ایکٹروں کے ذریعے بھارت میں دہشت گردی کررہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم پاکستان میں ہے جس کوبھارت کے حوالے کے مطالبے پرپاکستان نے عمل نہیں کیا۔