Tag: raja parvez ashraf

  • ساہیوال واقعے پر پورے ملک کے عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، راجہ پرویزاشرف

    ساہیوال واقعے پر پورے ملک کے عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، راجہ پرویزاشرف

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعے پر پورے ملک کے عوام   میں شدید غم و غصہ ہے، جس معاملے کو سرد خانے میں ڈالنا ہو تو اس کی جے آئی ٹی بنادی جاتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ جس ادارے نے لوگوں کو دہشت گردی سے بچانا ہے اسی نے بےگناہوں کو قتل کیا، معصوم بچوں کے سامنے ان کے والدین کو مار دیا گیا۔

    راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ حکومت کے وزرا کا واقعے کے بعد بیان حد درجہ قابل اعتراض ہے، ساہیوال واقعے پر ادارے کی طرف سے بہانے بازی کی کوشش کی گئی، اس واقعے کے بعد ہر آدمی اپنے آپ کو ریاست میں غیرمحفوظ سمجھ رہا ہے۔

     سانحے پر پوری دنیا کے لوگوں میں غم و غصہ ہے، واقعہ موجودہ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ کیا جن کے ماں باپ کو بے دردی سے قتل کردیا جائے کیا ان بچوں کو پھول دیئےجاتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کس ریاست کا نقشہ ہے جو ہمارے سامنے رکھا جارہا ہے، یہ کیسی ریاست ہے جہاں محافظ معصوم لوگوں کو قتل کررہے ہیں، یاد رکھیں کہ جب ظلم حد سےبڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔

    واقعے کی تحقیقات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی مذاق بن کر رہ گئی ہے، جس معاملے کو سرد خانے میں میں ڈالنا ہوتاہے تو جےآئی ٹی بنادی جاتی ہے، وزیراعظم کو اخلاقی طورپر اس واقعے پر استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

  • رینٹل پاور کیس:راجہ پرویز اشرف نیب عدالت میں پیشی، سماعت ملتوی

    رینٹل پاور کیس:راجہ پرویز اشرف نیب عدالت میں پیشی، سماعت ملتوی

    اسلام آباد : ا حتساب عدالت نے رینٹل پاور کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نیب عدالت میں پیش ہوئے ۔جہاں ریفرنس کی نقول حاصل کی گئیں۔

    راجہ پرویز اشرف کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ریفرنس کو پڑھنے کے بعد دلائل دیں گے، جس پر عدالت نے سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

    واضح رہے کہ راجہ پرویز اشرف سمیت 9 افسران کے خلاف مالی بدعنوانی پر نیب نے ریفرنس دائر کیا تھا۔

    سابق وزیر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریفرنس مالی بدعنوانی کا نہیں صرف اخیتارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام ہے ۔اس کو بھی جھوٹا ثابت کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ میرےخلاف کرپشن کےثبوت نہیں ہیں، عدالتوں کااحترام کرتےہیں،امیدہےانصاف ملےگا۔

  • عمران خان نے غدار اور لوٹے پی ٹی آئی میں جمع کرلئے، راجہ پرویز اشرف

    عمران خان نے غدار اور لوٹے پی ٹی آئی میں جمع کرلئے، راجہ پرویز اشرف

    میر پور آزاد کشمیر : پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نےکہاہے کہ عمران خان کا دل بڑا ہے جو سارے جہاں کے لوٹےاور بھگوڑوں کوپارٹی میں شامل کرلیا۔

    ان خیالات کا اظہار پی پی رہنماؤں نے میر پور آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق میرپور آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کے جیالوں نے عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا ۔

    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان پر شدید تنقیدکی، ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں کھڑے ہوکر کشمیر کی بات نہ کرنا غداری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سارے ملک کے غدار اور لوٹے اپنی پارٹی میں جمع کرلئے ہیں۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کی بات کرنے والے اب مذاکرات کے منکر ہیں۔

    پارٹی رہنماؤں کاکہنا تھاکہ اقوام متحدہ کو اپنی ساکھ بچانے کیلئے کشمیر کی قراردادوں پر عملدرآمد کروانا ہوگا۔

  • سینیٹ الیکشن کے بعد ہارس ٹریڈنگ کی صدائیں بلند

    سینیٹ الیکشن کے بعد ہارس ٹریڈنگ کی صدائیں بلند

    اسلام آباد: انتخابات میں ایسی ہارس ٹریڈنگ ہوئی کہ لوگ چپ نہ رہ سکے،کہیں کسی نے مک مکا کا الزام لگا یا تو کہیں کسی کو سات ووٹ غائب ہونےپر حیرت تھی۔

    سینیٹ انتخابات کے معرکہ میں ہارس ٹریڈنگ کی حوصلہ شکنی کے لئے سب ہی متحد تھے، لیکن الیکشن کے بعد ہارس ٹریڈنگ کی صدائیں شروع ہوگئی۔

    مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما شہریار مہر کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ بھرپور طریقے سے ہوئی۔

     پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ آٹھ ووٹ تھے پھر ستائیس کیسے پڑے،ان کا کہنا تھامسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے مک مکا کیا ہے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ نے بھی تصدیق کی کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کو بیس کے بجائے ستائیس ووٹ ملے۔

    لیگی رہنما راجہ ظفر الحق نے ووٹ ٹوٹنے کو غلطی قرار دیا،کچھ بھی ہو ملک میں ہرالیکشن کے بعد دھاندلی کا شور ضرور ہوتاہے۔

  • سینیٹ الیکشن کےغیرحتمی نتائج، سندھ میں پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کا کلین سوئپ

    سینیٹ الیکشن کےغیرحتمی نتائج، سندھ میں پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کا کلین سوئپ

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی اوراس کی اتحادی جماعت ایم کیوایم نے سندھ میں کلین سوئپ کرکےن لیگ اور فنکشنل لیگ کو اپ سیٹ کردیا۔

    سندھ میں ن لیگ اورفنکشنل لیگ کو اپ سیٹ کا سامنا کرنا پڑگیا، پیپلزپارٹی اور اتحادیوں نے کلین سوئپ کردیا۔

    جنرل نشستوں پر پیپلزپارٹی کے پانچوں امید وار کامیاب ہوگئے،جن میں شامل ہیں اسلام الدین شیخ، رحمان ملک عبداللطیف انصاری، سلیم مانڈوی والااور انجنیئر گیان چند کامیاب ہوئے، جبکہ دو نشستوں پرایم کیوایم کے امید وارمیاں عتیق اور خوش بخت شجاعت کامیاب ہوئے۔

    دونوں جماعتوں کے دو دو سینیٹر بیرسٹر سیف ،نگہت مرزا اور فاروق ایچ نائیک اور سسی پلیجو پہلے ہی بلامقابلہ ہی منتخب ہوچکے ہیں۔

    فنکشنل لیگ کے امام الدین شوقین جنہیں ن لیگ کی بھی حمایت حاصل تھی صرف تیرہ ووٹ ہی حاصل کرپائے جب کہ پارٹی پوزیشن کے مطابق انہین اٹھارہ ووٹ ملناتھے،یعنی کہ پانچ ارکان سندھ اسمبلی نے اپنی ہی جماعت کےامیدواروں کوووٹ نہیں دیا۔

  • سینیٹ الیکشن: پیپلزپارٹی نے آئینی ترمیم کی مخالفت کردی

    سینیٹ الیکشن: پیپلزپارٹی نے آئینی ترمیم کی مخالفت کردی

    اسلام آباد:حکومت کو پیپلزپارٹی کا جواب مل گیا، پیپلز پارٹی نے سینٹ الیکشن کے لئے آئینی ترمیم کی مخالفت کردی۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجا پرویزاشرف نےکہاہے کہ سینیٹ الیکشن کیلئے پیپلزپارٹی آئینی ترمیم کی کسی صورت حمایت نہیں کریگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ایک ملک میں دو قوانین نہیں ہو سکتے،عوام خفیہ اور ایم پی اے اوپن ووٹ کیوں دیں؟

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  ذاتی مفاد کے لئے کوئی ترمیم عوام قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس جماعت کے اصول کہاں گئے؟ پی ٹی آئی بھی حکومت کی ہمنوا بن گئی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں راجا پرویزاشرف نے کہا کہ ائین کوئی موم کی ناک نہیں کہ  جسے جب چاہے مروڑدیا جائے۔ پیپلز پارٹی ہر صورت آئین کا دفاع کریگی۔

  • پیپلزپارٹی دورکی ترقیاتی اسکیموں کی رپورٹ طلب

    پیپلزپارٹی دورکی ترقیاتی اسکیموں کی رپورٹ طلب

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پرویزاشرف کےدورمیں ستانوے ارب روپےکی خوردبردکی گئی۔سیکریٹری کابینہ کے انکشاف پر کابینہ کمیٹی نےپیپلز پارٹی دورکی ترقیاتی اسکیموں کی رپورٹ طلب کرلی۔رانامحمد ایاز کی زیرصدارت ہونےوالےقومی اسمبلی کی کابینہ کمیٹی کےاجلاس کوسیکریٹری کابینہ اخلاق تارڑ نے بریفنگ دی۔

    اخلاق تارڑ نے انکشاف کیا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پرویز اشرف کی جانب سے ستانوے ارب روپے خورد برد کی گئی۔ ترقیاتی فنڈ کی مد میں جاری ستانوےارب روپےکا کوئی حساب کتاب مو صول نہیں ہوا، سیکٹریری کابینہ نے کمیٹی کو بتایا کہ ترقیاتی فنڈ کی مد میں رقم براہ راست ڈی سی اوز کو جا ری ہو تی رہی، معاملےکی تحقیقات کا آغاز کر دیاگیاہے۔

    بریفنگ پرکابینہ کمیٹی نے پیپلز پارٹی دورکی تمام ترقیاتی اسکیموں کا آڈٹ کر اکررپورٹ دو ماہ میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ساتھ ہی اربوں کا گھپلا کرنےوالوں کوکٹہرے میں لانے کی سفارش بھی کردی