Tag: Raja Pervez ashraf

  • راجا پرویز اشرف بلامقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب

    راجا پرویز اشرف بلامقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب

    پی پی رہنما راجا پرویز اشرف بلامقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں ان کے مقابلے کسی اور امیدوار کے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطاب پی پی پی رہنما راجا پرویز اشرف بلامقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔

    آج اسپیکر کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کے آخری وقت تک راجا پرویز اشرف کے مقابل کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کے بعد انہیں بلامقابلہ کامیاب قرار دیا گیا۔

    دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن 12 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔

    شیڈول کے مطابق کل کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی۔

    مزید پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے بلانے کا کیس: وفاق، قاسم سوری اور سیکرٹری قومی  اسمبلی کو نوٹس جاری

    قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے بلانے کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق، قاسم سوری اور سیکریٹری قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کیے ہیں۔

  • 4 اپریل سیاہ دن ہے ، ہمارے قائد کوپھانسی دی گئی،  راجہ پرویز اشرف

    4 اپریل سیاہ دن ہے ، ہمارے قائد کوپھانسی دی گئی، راجہ پرویز اشرف

    سکھر : پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ 4 اپریل سیاہ دن ہے ،ہمارے قائد کوپھانسی دی گئی، اس دن ذوالفقار  علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کریں گے، آج پاکستان کا ہرشہری پریشان ہے، حکومت نام کی کوئی چیزنہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 4 اپریل سیاہ دن ہے ،ہمارے قائد کوپھانسی دی گئی، ذوالفقار بھٹو ایسی شخصیت تھی جس نے کم عرصے میں جمہوریت دی۔

    راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا 9 کروڑ99لاکھ20ہزار لوگوں کاسیاست میں دخل نہیں تھا، چار اپریل کوذولفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے، عوام کے دلوں میں شہید بھٹو اور بے نظیر بھٹو زندہ ہیں۔

    عوام کے دلوں میں شہید بھٹو اور بے نظیر بھٹو زندہ ہیں

    سابق وزیراعظم نے کہا پیپلز پارٹی مہنگائی کےخلاف جدوجہد اور ذمےداری ادا کرتی رہےگی، ہرشہری پریشان ہے، ڈالر بڑھ جاتاہے وزیر اعظم اوروزیر خزانہ کہتے ہیں علم ہی نہیں ڈالر بڑھ گیا ہے، قیمتیں بڑھتی ہیں توکہتےہیں یہ توبہت ضروری تھا۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا عمران خان نے کہا تھا 200ارب ڈالر ملک میں لائیں گے، حکومت جتنے دن قائم رہے گی عوام کو سب بھگتناپڑےگا، پیپلز پارٹی کااپنا نظریہ اپنی سوچ ہے ،اپنے انداز سے سیاست کرتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی ہر بات کا جواب دینا ضروری نہیں۔

    حکومت جتنے دن قائم رہے گی عوام کو سب بھگتناپڑےگا

    انھوں نے کہا نیب سےصرف اتنا مطالبہ کیاہےکہ سب کے ساتھ برابری کاسلوک کیاجائے۔

    خیال رہے  سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی 4 اپریل کو منائی جائے گی، سندھ حکومت کی جانب سے برسی کے موقع پر سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 39 ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عوام اور کارکنان شرکت کریں گے۔

  • اقتدار اسی کے پاس ہو جس کوعوام چاہیں، عمران خان کو بھی موقع ملنا چاہیے ،پرویز اشرف

    اقتدار اسی کے پاس ہو جس کوعوام چاہیں، عمران خان کو بھی موقع ملنا چاہیے ،پرویز اشرف

    لاہور : پیپلز پا رٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ اقتدار اسی کے پاس ہو جس کوعوام چاہیں، عمران خان کے پاس اکثریت ہے تو حکومت بنانے کا موقع ملنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے سنجیدہ سیاست کا مظاہرہ کیا ، بلاول بھٹونے کہا ہمیں پارلیمان کے فروغ سے نہیں ہٹنا چاہیے، جماعتوں کو قائل کیا کہ پارلیمان میں جائیں۔

    راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا تحفظ چاہتےہیں ا یسا قدم نہیں کہ جمہوریت کونقصان پہنچے ، اقتدار اسی کے پاس ہو جس کوعوام چاہیں ، عمران خان کو بھی موقع ملنا چاہیے۔

    انھوں نے کہا درجہ چہارم کے لوگوں کو ملازمتیں قانون کے مطابق دی تھیں، عمران خان کےپاس اکثریت ہے تو حکومت بنانے کا موقع ملنا چاہیے، اکثریتی جماعت کو حکومت نہ بنانے دینے کو کوئی پسند نہیں کرتا۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا اپوزیشن جماعتیں کا اقتدار اپنے ہی درمیان رکھنے کا تاثر غلط ہے، انتخابات پرجیتنے والوں سمیت سب نے اعتراضات اٹھائے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما ہمیشہ عدالتوں میں پیش ہوئے ، میرے اور نواز شریف کے نیب کیس کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

  • نواز شریف نے63،62 نکالنے سے منع کیا آج خود شکار ہوئے ،راجہ پرویزاشرف

    نواز شریف نے63،62 نکالنے سے منع کیا آج خود شکار ہوئے ،راجہ پرویزاشرف

    لاہور : سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف نے63،62 نکالنے سے منع کیا آج خود شکار ہوئے، نواز شریف نے قومی اداروں کو نشانہ بنا کر بیس کروڑ عوام کی توہین کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ جب یوسف رضا گیلانی کو نااہل کیا گیا اور دیگر رہنماؤں کو عدالت نے سزائیں دیں تو پیپلز پارٹی نے ریلی نہیں نکالی تھی۔

    راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جس طرح قومی اداروں کو نشانہ بنایا، اس سے 20 کروڑ عوام کی توہین ہوئی ہے، کیا ہم نےقومی اداروں کی تضحیک کی۔

    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جب نیب کو نواز شریف کے خلاف ریفرنس بھیجا تو نواز شریف کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا، یہ دوہرا معیار کیوں ہے؟ میرا اور یوسف رضا گیلانی کانام اب تک ای سی ایل میں ہے۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا نواز شریف اور اسکی فیملی کو تفتیش سے گزرنا ہے، ان کا نام ای سی ایل میں ہونا چاہیئے، نام ای سی ایل میں نہ ڈالنے پر وزارت داخلہ نےنوٹس نہیں لیا، میرا اور یوسف رضا گیلانی کانام اب تک ای سی ایل میں ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ 62،63 کی آمرانہ شق سیاست دانوں کو بلیک میل کرنے کے لئے تھی، میں نے کہا تھا آرٹیکل 62 اور 63 کو آئین سے نکالا جائے لیکن میاں صاحب اسے برقرار رکھنے پر بضد تھے، آج وہ خود 62، 63 کا شکار ہوگئے، آئین اور قانون کے راستے پر چلنا ہی ہماری ذمہ داری ہے، ہم نے ہمیشہ آئین کی بالا دستی کے لئے جدوجہد کی ہے۔

    اس قبل عدالت نے نیب کو سابق وزیراعظم کے وکیل کو ریفرینس کی واضح نقول دینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سماعت انیس سمتبر تک ملتوی کر دی ، راجہ پرویز اشرف پر گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں پر نیب ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • غیرقانونی بھرتیاں،سابق وزیراعظم راجا پرویزاشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری

    غیرقانونی بھرتیاں،سابق وزیراعظم راجا پرویزاشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری

    کراچی: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔   

    تفصیلات کے مطابق سابق لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم راجاپرویز اشرف کیخلاف گیپکوبھرتیاں کیس کی سماعت شروع ہوئی توسابق وزیراعظم کے وکیل نےموقف اختیار کیا کہ راجہ پرویز اشرف ملک سے باہر ہیں، پیش نہیں ہو سکتے۔

    جس کے بعد عدالت نے ایک بار پھر سابق وزیراعظم راجا پرویزاشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اٹھارہ اپریل کو راجا پرویز سمیت تمام ملزمان کو پیش کرنے کاحکم دیدیا۔

    دوسری جانب راجا پرویز اشرف کیجانب سے حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کی گئی تھی ، جس میں استدعا کی گئی کہ سابق وزیراعظم کو عدالت میں حاضری سے استثنی دیا جائے تاہم احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم کی حاضری سے استثنی کی درخواست مستردکردی۔

    عدالت نے راجہ پرویز اشرف کی حاضری کے موقع پر پہلے ہی فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے، نیب ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو گیپکو میں 437 غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت انیس اپریل تک ملتوی کر دی۔

    راجہ پرویز اشرف کے وکیل افتخار شاہد نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف پر گیپکو میں چار سو سے زائد مبینہ طور پرغیرقانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔


    مزید پڑھیں : ہمارے ہاتھ صاف ہیں‘امید ہےعدالت سے انصاف ملے گا‘ راجہ پرویز اشرف


    یاد رہے  گزشتہ ماہ کے آغاز میں گلف رینٹل پاور کیس کی سماعت کے بعد راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھ پر مالی کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے، تاہم اختیارات کے ناجائز استعمال کے کیس بنائے گئے ہیں، ہم اپنی پاک دامنی کوعدالت میں ثابت کریں گے۔

    راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم عدالت میں سرخروہوں گے، کیونکہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں، امید ہےعدالت سےانصاف ملے گا۔

     

  • حالیہ ڈرون حملہ حدود کی خلاف ورزی اور تقدس کی پامالی ہے، راجا پرویز اشرف

    حالیہ ڈرون حملہ حدود کی خلاف ورزی اور تقدس کی پامالی ہے، راجا پرویز اشرف

    کراچی: سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاناما کے معاملے میں پیپلزپارٹی اگرمفاہمت کرے گی یا منافقت وہ کسی سے چھپ کرنہیں کرے گی سب کے سامنے ہوگا، پاناما کے معاملے متحدہ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ نواز شریف استعفیٰ دیں۔

    کراچی میں کنزیومر چوائس ایوارڈ کی تقریب کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف کاکہنا تھا کہ حالیہ ڈرون حملہ حدود کی خلاف ورزی اور تقدس کی پامالی ہے حکومت کو اس حوالے سے سخت موقف اختیارکرنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو پاناما کے معاملے میں اپنی پوزیشن عوام کے سامنے واضح کرنا ہوگی،دبئی میں اہم سیاسی لیڈران موجود ہیں تاہم ملاقات کے حوالے سے کوئی امکان نہیں، انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حولے سے حکومت کو فیصلہ کرنا ہے مگر یہ قبل از وقت بات ہے ، ابھی آرمی چیف نے ملازمت میں توسیع نہیں مانگی ہے ،پاکستان کو دہشت گردی کاسامنا ہے اسے روکنا ہے۔

    راجا پرویز اشرف کاکہنا تھا کہ صارف کے حقوق کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس میں سیل بنایا جائے ،صارف کے نمائندی تنظیم مصنوعات میں شامل اجزاء کی سائڈ افکیٹ پر بھری ریسرچ کریں، اورکنزیومر کورٹس کا بھی کام جلد مکمل کیا جائے ۔

  • سندھ میں احتساب ہوسکتا ہے توپنجاب میں کیوں نہیں، راجہ پرویز اشرف

    سندھ میں احتساب ہوسکتا ہے توپنجاب میں کیوں نہیں، راجہ پرویز اشرف

    گوجرانوالہ : پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اگر سندھ میں احتساب ہوسکتا ہے تو پنجاب کو سینہ تان کر کہنا چاہئیے کہ آؤ ہمارا بھی احتساب کرو۔

    دودھ میں دھلے ہوئے افراد نیب سے کیوں پریشان ہیں، سندھ میں احتساب ہوسکتا ہے توپنجاب میں کیوں نہیں ،یہ بات انہوں نے گوجرانوالہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

    راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہم نے بے قصورہوکر بھی عدالتوں کا سامنا کیا، پیپلز پارٹی نے سندھ میں رینجرزاور نیب سے مکمل تعاون کیا، پنجاب حکومت کو بھی چاہیے کہ نیب کے ساتھ تعاون کرے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر سندھ میں احتساب ہوسکتا ہے تو پنجاب کو سینہ تان کر کہنا چاہئیے کہ آؤ ہمارا احتساب کرو، پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی نیب کا سامنا کیا تھا لیکن ہم نے شور نہیں مچایا تھا تو اب نیب میں کسی بزنس مین کو دو گھنٹے بٹھانے پرحکومت کا شور مچانا درست نہیں۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احتساب ہر شخص کا ہونا چاہئیے دودھ میں دھلے ہوئے افراد نیب سے کیوں پریشان ہیں؟

    پٹھان کوٹ کے واقعہ کی ایف آئی آر کے اندراج پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ایف آئی اے درج کرنا حکومت پاکستان کی کمزوری ہے۔ پاکستان کا پٹھان کوٹ واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • پیپلزپارٹی نے سینٹ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

    پیپلزپارٹی نے سینٹ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

    کراچی: پیپلزپارٹی نے تین مارچ کوہونے والے سینٹ انتخابات کیلئےملک بھرمیں اپنے امیدواروں کااعلان کردیاہے، بارہ افراد سینٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔

    پیپلزپارٹی پالیمنٹرین کے سیکریٹری جنرل راجہ پرویز اشرف نے  میں پریس کانفرنس میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا اس موقع پر پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب شیریں رحمان، جام مہتاب ڈھر، راشد ربانی، وقار مہدی، سعید غنی ، جمیل سومرو بھی موجود تھے۔

    اعلان کے مطابق سندھ سے پیپلزپارٹی کے سات امیدوارہوں گے، پنجاب سے ایک، بلوچستان اورکے پی کے سے تین اورفیڈرل کیپٹل سے ایک امیدوارہوگا۔

    جاری کردہ ناموں کے مطابق سندھ سے جنرل نشستوں پرپانچ امیدوارجن میں اسلام الدین شیخ، رحمان ملک، سلیم مانڈی والا، انجنیئر گیان چند اورعبداللطیف انصاری شامل ہیں۔

    ٹیکنوکریٹ نشستوں پرفاروق ایچ نائیک اورخاتون کی نشست پرسسی پلیجو کوٹکٹ دیا گیا ہے۔

    راجہ پرویزاشرف کے مطابق پنجاب سے جنرل نشست پرندیم افضل چن، وفاقی کیپٹل کی نشست پرنرگس فیض ملک، کے پی کے سے جنرل نشست پر صوبائی صدرخانزادہ خان، اورنورعالم، ٹیکنوکریٹ کی نشست پرہمایوں خان امیدوارہوں گے۔

    راجہ پرویزاشرف کاکہنا تھا کہ اس وقت سینیٹ میں پیپلزپارٹی کے 41 ارکان ہیں جن میں سے20ارکان گیارہ مارچ کورٹائرڈ ہوجائیں گے، سینیٹ کے ایوان میں اس کے بعد بھی 21 ارکان موجود ہوں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں راجہ پرویز اشرف کاکہنا تھا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان اختلافات کسی کی خواہش ہوسکتی ہے لیکن اس میں کوئی صداقت نہیں، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سینیٹ کے انتخابات میں ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیا ہے جو پارٹی کے ساتھ ہمیشہ مخلص رہے ہیں۔

    ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بعد پیپلزپارٹی نے سات امیدواروں کومیدان میں اتارا ہے، واضح رہے کہ سندھ سے پیپلزپارٹی کے آٹھ سینیٹرزرٹائرڈ ہورہے ہیں، جن میں سلیم مانڈی والا، رحمان ملک، اسلام الدین شیخ، اورفاروق ایچ نائیک کو ایک مرتبہ پھرسینیٹ کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔

    سندھ سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ کیلئے مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جمیل الزمان، پیپلزپارٹی کراچی کے صدرقادر پٹیل، مولا بخش چانڈیو، گل محمد لاٹ سمیت 105افراد نے درخواستیں دی تھیں۔

  • سابق وزیراعظم کے گھرکے باہرسےرکاوٹیں ہٹا دی گئیں

    سابق وزیراعظم کے گھرکے باہرسےرکاوٹیں ہٹا دی گئیں

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے گھرکے باہرسےرکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔

    سپریم کورٹ کے حکم پر اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف اور وفاقی وزیر حمید اللہ جان کے گھروں کے باہرسے رکاوٹیں ہٹادی گئیں۔

    ٹریفک کی روانی کوبہتربنانے اور لوگوں کی مشکلات دور کرنے کے لئے سپریم کورٹ نے اسلام آباد پولیس کو نوے مختلف مقامات پرلگائی گئی رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ حکم پرعملدرآمد کرتے ہوئے شہر میں رکاوٹیں ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا۔

     اس سلسلے میں سابق وزیراعظم راجہ پروزیراشرف اوروفاقی وزیرحمید اللہ جان کے گھروں کے باہرلگائی گئی رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا۔تمام علاقوں سے رکاوٹوں کو مکمل طورپرہٹایا جائے گا۔

  • امین فہیم ناراض نہیں ہیں، خورشید شاہ

    امین فہیم ناراض نہیں ہیں، خورشید شاہ

    کراچی: سابق وزیرِاعظم راجہ پرویزاشرف اوراپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے مخدوم امین فہیم سے اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کے بعد وضاحت کی ہے کہ امین فہیم کو پارٹی سے کوئی ناراضگی نہیں ہے۔

    سابق وزیرِاعظم راجہ پرویز اشرف اوراپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نےمخدوم امین فہیم سےان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی،دونوں رہنماؤں نےامین فہیم کو آصف زرداری کاخصوصی پیغام پہنچایا۔

    ملاقات کےبعد میڈیاسےبات کرتےہوئےخورشیدشاہ کاکہناتھاکہامین فہیم پہلےبھی مشرف سےملتے رہےہیں سیاسی لوگ ہیں ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں اورمخدوم امین فہیم کی پارٹی سےکوئی ناراضگی نہیں ہے ۔