Tag: Raja Riaz Opposition Leader

  • شاہ محمود قریشی بھی پی ٹی آئی چھوڑ دیں گے، راجا ریاض کا دعویٰ

    شاہ محمود قریشی بھی پی ٹی آئی چھوڑ دیں گے، راجا ریاض کا دعویٰ

    فیصل آباد : تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ مجھے اکتوبر انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی بھی پی ٹی آئی چھوڑ دیں گے۔

    ایک نجی ٹیلی وژن کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اکتوبر میں انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے، تاہم حکومت کو چھ ماہ تک توسیع دینے کی گنجائش ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر موجودہ حکومت کی توسیع کا معاملہ ایوان میں آیا تو اس کی بھرپور حمایت کروں گا۔

    راجا ریاض

    پی ٹی آئی چھوڑ کر جانے والوں سے متعلق انہوں نے دعویٰ کیا کہ شاہ محمود قریشی بھی جلد تحریک انصاف چھوڑ دیں گے کیونکہ انہوں نے کمٹمنٹ کی اسی لیے اڈیالہ سے رہائی ملی ورنہ آپ کے سامنے ہے جو کمٹمنٹ نہیں کرتا وہ جیل سے گھر نہیں جاتا۔

    غلط مشورے دینے والے سب سے پہلے تحریک انصاف چھوڑ کر گئے، جہانگیر ترین کی جماعت میں شمولیت سے متعلق افواہوں پر فل اسٹاپ لگاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرا استحکام پاکستان پارٹی میں جانے کا کوئی چانس نہیں۔

    راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ آئندہ سیاسی مستقبل کا فیصلہ ساتھیوں کی مشاورت سے کروں گا، ان کو بھی ساتھ لے کر چلنا ہے ان کے ساتھ بیٹھوں گا پھر فائنل ہوگا،

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کا مزید کہناتھا کہ 13 اگست تک تو ممبر قومی اسمبلی و اپوزیشن لیڈر ہوں، قومی اسمبلی مدت پوری کرے گی اس کے بعد فیصلہ کریں گے کہ کیا کرنا ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ روز چنیوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ 3 سال پہلے چیئرمین پی ٹی آئی سے اختلاف کیا اور جہانگیر ترین کا ساتھ دیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو ثبوت بھی دیے کہ عثمان بزدار اور فرح گوگی کرپشن کر رہے ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی اتنی دلیری کے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں کہ لوگ سچ سمجھنے لگ جاتے ہیں، انہوں نے پاکستان کا قرض رکوانے کیلیے امریکا کو خطوط لکھے، انہوں نے خودکش دھماکا کرکے پی ٹی آئی تباہ کردی۔

  • عمران خان دوبارہ ٹکٹ دیں گے بھی تو نہیں لوں گا، راجہ ریاض

    عمران خان دوبارہ ٹکٹ دیں گے بھی تو نہیں لوں گا، راجہ ریاض

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ عمران خان دوبارہ ٹکٹ دیں گے بھی تو نہیں لوں گا، مریم نواز نے ٹکٹ دینے کے لیے کہا تو سوچ سکتا ہوں۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میزبان کاشف عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کا بیڑاغرق ہی پی ٹی آئی نے کیا ہے۔

    راجہ ریاض نے کہا کہ اپوزیشن لیڈرکا عہدہ چھوڑنے کیلئے تیار ہوں لیکن رولز کے مطابق چلیں گے، پہلے تو الیکشن کمیشن نے ارکان کو بلایا ہے وہاں پیش ہوں گے، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرچکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان ایوان میں آئیں انہیں ویلکم کریں گے، ہم تو پہلے ہی اسمبلی میں انہیں بلاتے رہے لیکن یہ لوگ نہیں آئے، آج بھی پی ٹی آئی کاحصہ ہوں، آج عمران خان بھی ہمارا مؤقف تسلیم کررہے ہیں۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی اور دہشت گردی کی ذمہ دارپی ٹی آئی ہے، موجودہ حکومت کو کوئی غیرقانونی کام نہیں کرنا چاہیے، ملک میں کسی کوحق نہیں کہ اداروں کیخلاف بات کرے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے مقدمہ درج کرایا اور فواد چوہدری کی گرفتاری ہوئی، جو میرے خیال میں درست عمل ہے بلکہ الزمات لگانے پر شیخ رشید کی گرفتاری بھی درست ہوئی ہے۔

    راجہ ریاض نے کہا کہ ہمارا اسمبلی سے نہ جانے کا فیصلہ درست تھا، پی ٹی آئی ارکان دوبارہ واپس آرہے ہیں توہمارےفیصلے کی تائید ہے، راجہ ریاض

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے اداروں کیخلاف زبان استعمال کی ہے تو وہ ہی جواب دے سکتے ہیں، جو بھی اداروں کیخلاف بات کرے گا اس کے خلاف بھی کارروائی ضرور ہونی چاہیے۔ ،

    راجہ ریاض نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات90دن میں ہونے ہیں اور ہونے بھی چاہئیں، کل حکومت کے سامنے مطالبہ رکھوں گا کہ90دن کے اندر الیکشن کرائیں، اگر نہ کیے گئے تو بیٹھ کرمشاورت کرینگے، الیکشن نہیں ہوتے تو ہم احتجاج بھی کرسکتے ہیں، عدالت بھی جاسکتے ہیں۔ ،

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عامرڈوگرکو گرفتار کیا گیا جو غلط ہے اس کی مذمت کرتا ہوں، شیریں مزاری کو بھی غلط گرفتار کیا گیا تھا جو قابل مذمت ہے، اعتماد کی تحریک میں شہبازشریف کو بالکل اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے۔