Tag: Raja Umar Khattab

  • کراچی میں لاکھوں غیر قانونی اسلحہ موجود ہے، انچارج سی ٹی ڈی

    کراچی میں لاکھوں غیر قانونی اسلحہ موجود ہے، انچارج سی ٹی ڈی

    کراچی : انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے کہا ہے کہ کراچی میں لاکھوں کی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ موجود ہے۔

    کراچی میں اے آر وائی نیوز کے نمائندے نذیر شاہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کے پاس ہتھیاروں کی فراوانی ہے۔

    راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ آئی جی سندھ نے اسلحہ سپلائی لائن پر خصوصی ٹاسک سی ٹی ڈی کو دیا تھا، کوشش کے باوجود سی ٹی ڈی ڈیٹا حاصل کرنے میں ناکام رہی، محکمہ داخلہ سندھ سی ٹی ڈی کو معلومات فراہم نہیں کررہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آرمڈ ٹریفکنگ مانیٹرنگ ڈیسک ایسٹ ،ویسٹ، ساؤتھ میں بنائی گئی، اسلحے کو بلیک گرے اور وائٹ کیٹگری میں تقسیم کردیا گیا روزانہ پکڑے جانے والے ایک ایک ملزم سے تفتیش الگ الگ کی گئی۔

    تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ کراچی میں تمام تر اسلحہ باہر سے آتا ہے، ٹرانسپورٹ اور آن لائن پرچیزنگ کے ذریعے اسلحہ یہاں تک پہنچتا ہے، خیبرپختونخواکے 17 ڈیلرز ہیں جو کراچی ہتھیار بھیجتے ہیں، غیر قانونی ہتھیار 2صوبے کراس کرکے کراچی تک پہنچتے ہیں۔

    راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ اب تک 17ڈیلرز کے 150 ہتھیار ہم پکڑ چکے ہیں، 5لاکھ والے ہتھیار کی کاپی 50 ہزار میں مل جاتی ہے، جن کی کوالٹی اتنی اچھی ہوتی ہے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔

    انچارج سی ٹی ڈی نے کہا کہ ایک زمانہ تھا جب کرائے پر ہتھیار ملتے تھے، اب تو کرمنلز ایک دوسرے کو ویسے ہی وارات کیلئے دے دیتے ہیں، اسلحے کی دکانوں میں گولیوں کا حساب کتاب بھی نہیں رکھا جاتا۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ کراچی میں لاکھوں کی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ موجود ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں دفن کیے جانے والے ہتھیاروں کی نہیں بلکہ جو جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں میں ہیں ان کی بات کررہا ہوں۔

    ایک سوال کے جواب میں راجہ عمر خطاب نے کہا کہ ایک دن دیا جائے کہ غیرقانونی اسلحہ رجسٹرڈ کروالیا جائے،اس کے بعد اتنی سخت سزا دی جائے کہ جیسے اغوا برائے تاوان کی ہوتی ہے۔

  • کراچی میں‌ مسلسل دھماکے اور انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا طرز عمل

    کراچی میں‌ مسلسل دھماکے اور انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا طرز عمل

    کراچی: شہر قائد میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ماضی کی طرح انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا طرز عمل وہی رہا، ہر واقعے کے بعد وہ جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایک طرف کراچی دہشت گردی کے واقعات کی زد میں آ گیا ہے، اور دوسری طرف انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب جائے وقوعہ پر صرف مشہوری کے لیے حاضری دینے کا رویہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

    چند دن قبل صدر دھماکے کے بعد بھی انچارج سی ٹی ڈی جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچے تھے، اور گزشتہ رات بولٹن مارکیٹ دھماکے میں بھی راجہ عمر خطاب تاخیر سے مشہوری کے لیے پہنچے، انھوں نے پریس کانفرنس کی اور چلتے بنے۔

    میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب تھا، اور پولیس موبائل ٹارگٹ تھی، آج کے اور صدر دھماکے میں مماثلت ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ رات کراچی میں بولٹن مارکیٹ میمن مسجد کے قریب اقبال کلاتھ مارکیٹ میں دھماکے میں ایک خاتون جاں بحق اور بچے سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    کراچی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    زخمیوں میں اے ایس آئی سمیت 2 اہل کار شامل ہیں، دھماکے میں کھارادر تھانے کی موبائل تباہ، کئی موٹر سائیکلوں اور رکشے کو نقصان پہنچا، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے دھماکے کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کراچی میں دہشت گرد متحرک ہو رہے ہیں، یہ دہشت گردی کا مسلسل تیسرا واقعہ ہے، پولیس اور ادارے اپنا انٹیلیجنس کا کام تیز کریں۔

  • دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں غیر ملکی ایجنسیاں ملوث ہیں: راجا عمر خطاب

    دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں غیر ملکی ایجنسیاں ملوث ہیں: راجا عمر خطاب

    کراچی: انچارج سی ٹی ڈی نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں غیر ملکی ایجنسیاں ملوث ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دہشت گردی کے تین واقعات کے تانے بانے آپس میں مل رہے ہیں۔

    [bs-quote quote=”شہری سم خریدنے کے بعد شناختی کارڈ نمبر سے آن لائن تصدیق ضرور کرایں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”راجا عمر خطاب”][/bs-quote]

    انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب نے کہا کہ افغانستان میں اس وقت پاکستانی سمز بھی فروخت کی جارہی ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ موبائل فون سمز کی بائیومیٹرک تصدیق ضروری ہے، چینی قونصلیٹ حملہ کرنے والے ایک دہشت گرد کی سم بائیو میٹرک مشین پر رجسٹرڈ ہے، حالیہ دہشت گردی کے تین واقعات کے تانے بانے آپس میں مل رہے ہیں.


    مزید پڑھیں: چینی قونصلیٹ حملہ، چینی حکومت نے شہدا کے ورثا کے لئے 60 لاکھ کی امدادی رقم جاری کردی


    راجا عمرخطاب نے کہا کہ مفت سم کی لالچ میں شہری اپنا بائیو میٹرک کرا دیتے ہیں، ایجنٹس سمز فروخت کررہے ہیں، جس کا فائدہ دہشت گرد اٹھا رہے ہیں.

    انچارج سی ٹی ڈی نے خبردار کیا کہ شہری سم خریدنے کے بعد شناختی کارڈ نمبر سے آن لائن تصدیق ضرور کرایں.

    انھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی اے کو زائدسمز کی فروخت روکنے کے لئےخط لکھ رہے ہیں.

  • کراچی کے تعلیمی اداروں میں کالعدم تنظیموں کے نیٹ ورک کا انکشاف

    کراچی کے تعلیمی اداروں میں کالعدم تنظیموں کے نیٹ ورک کا انکشاف

    کراچی : سی ٹی ڈی کے انچارج عمرخطاب نے انکشاف کیا ہے کہ کالعدم تنظیموں نے مختلف جامعات اور کالجز میں دہشتگردی کے نیٹ ورک قائم کرلئے ہیں.

    سی ٹی ڈی کے انچارج عمرخطاب نے پریس کانفرنس میں خوفناک انکشاف کیا ہے کہ جہادی تنظمیوں نے تعلیمی اداروں میں پنجے جمالئے ہیں.

    عمرخطاب کے مطابق خواتین کا ایک گروہ بھی سرگرم ہے، جو درس و تدریس کی آڑ میں طلبا کو گمرا ہ کررہا ہے، خواتین گروہ کی سربراہی خالد باری کی اہلیہ کررہی ہیں، گروہ میں شامل خواتین پروپیگنڈے کےذریعے تعلیمی اداروں کے طلباء ذہین سازی کرکے دہشتگردی کی طرف مائل کرتی ہیں۔