Tag: raja zafarul haq

  • سینیٹ میں شبلی فراز قائد ایوان اور راجہ ظفرالحق اپوزیشن لیڈر مقرر

    سینیٹ میں شبلی فراز قائد ایوان اور راجہ ظفرالحق اپوزیشن لیڈر مقرر

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرشبلی فراز سینیٹ میں قائد ایوان اور مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ظفرالحق اپوزیشن لیڈر مقرر ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاکستان تحریک انصاف کے شبلی فراز کو سینیٹ میں قائد ایوان جبکہ مسلم لیگ ن کے راجہ ظفرالحق کو قائد حزب اختلاف مقرر کردیا۔

    سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے دونوں کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

    مسلم لیگ ن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو درخواست دی گئی تھی کہ سینیٹ میں ان کے ارکان کی تعداد زیادہ ہے لہذا ان کی پارٹی کے راجہ ظفرالحق کو قائد حزب اختلا ف بنایا جائے۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پیپلزپارٹی سے بھی حمایتی ارکان کے دستخط کے ساتھ درخواست طلب کی تھی۔

    بعدازاں چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کی پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر شیری رحمان کو ہٹاکر مسلم لیگ ن کے راجہ ظفرالحق کو سینیٹ کا نیا اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا۔

    سینیٹ کی تاریخ میں شیری رحمان سینیٹ میں بارہویں اپوزیشن لیڈر تھیں جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے اس عہدے پرفائز ہونے والی وہ ساتویں اپوزیشن لیڈر تھیں۔

    شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں سینیٹرشبلی فراز کو قائد ایوان اور راجہ ظفرالحق کے اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے پرانہیں مبارکباد پیش کی۔

    شبلی فراز سینیٹ میں قائد ایوان نامزد

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سینیٹرشبلی فراز کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کیا تھا۔

  • حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، راجہ ظفر

    حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، راجہ ظفر

    راولپنڈی : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ظفرالحق کہتےہیں کہ احتجاج کا سارا ڈرامہ مشرف کی رہائی کے لئے رچایا جارہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر مشرف کی رہائی کے لیے نواز شریف پر شدید دباو ہے، عمران خان عوام سے سچ نہیں بول رہے ہیں۔

    راولپنڈی میں یوم آزادی کے سلسلے میں تقریب سےخطاب میں راجہ ظفرالحق کا کہنا تھاکہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی۔ انہوں نے عمران خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کے عمران خان نے مفاد کی خاطر مشرف کے ریفرنڈم کی حمایت کی تھی۔

    راجا ظفر الحق کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر مشرف کی رہائی کیلئے شدید دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ کسی صورت آمر کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی جائے۔