Tag: Rajab Butt

  • ڈکی بھائی کی گرفتاری پر رجب بٹ کا ردعمل سامنے آگیا

    ڈکی بھائی کی گرفتاری پر رجب بٹ کا ردعمل سامنے آگیا

    یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی گرفتاری پر یوٹیوبر رجب بٹ کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

    ڈکی بھائی ان دنوں قانونی کارروائی کی زد میں ہیں کیونکہ انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بیٹنگ ایپ کیس میں حراست میں لیا ہوا ہے، انہیں جسمانی ریمانڈ پر رکھا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

    تاہم اب ڈکی کے سابق دوست رجب بٹ نے ان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ڈکی بھائی کو کیوں گرفتار کیا گیا لیکن قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہئے۔

    @rajabibutt #buttisback007 #rajabbutt ♬ original sound – urpartner

    رجب نے کہا کہ ہم سب نے دیکھا ہے کہ پی ایس ایل کے تمام کھلاڑیوں کے پاس بیٹنگ ایپ کے لوگو والی جرسیاں تھیں جب قومی ٹیلی ویژن پر اشتہارات چل رہے تھے۔

    ایجنسیاں بڑی مچھلیوں کے پیچھے کیوں نہیں لگ رہی؟ انہوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کہ سیکڑوں انفلوئنسرز نے ان ایپس کی پروموشن کی ہو اور ایجنسیاں انہیں صرف اس لیے نشانہ بنا رہی ہیں کیونکہ انہیں گرفتار کرنا آسان ہے۔

    Ducky Bhai Case- All Updates

    رجب بٹ کی جانب سے ڈکی اور ان کے خاندان کے لیے ہمدردی کا اظہار بھی کیا گیا جو ان دنوں مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔

  • رجب بٹ کے گھر فائرنگ : گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش اصل حقیقت بتا دی

    رجب بٹ کے گھر فائرنگ : گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش اصل حقیقت بتا دی

    لاہور : معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے دو کرائے کے قاتلوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزمان نے ساری حقیقت پولیس کو بتادی۔

    گزشتہ روز لاہور کے علاقے تھانہ چوہنگ کی حدود میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کا مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا تھا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کرنے میں ملوث 2 ملزمان کر گرفتار کرلیا گیا ہے، جنہوں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے واقعے کے پس منظر اور اس میں شامل افراد کے نام بتا دیے۔

    ملزمان نے پولیس کو بیان دیا کہ ہم  نے شانی ٹائیگر کے کہنے پر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کی تھی، واردات میں عثمان اور لقمان بھی شامل تھے جو اس وقت کار میں موجود تھے۔

    پولیس کے مطابق رجب بٹ کی شہزاد بھٹی سے سوشل میڈیا پر تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد شانی ٹائیگر نے شہزاد بھٹی کے کہنے پر شوٹرز بھیجے تھے۔

    چوہنگ پولیس نے ملزمان کو ویلنشیا اور دیگر علاقوں سے گرفتار کیا، ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے سی سی ڈی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

  • ’مجھے بھی امیر بنادو‘ حرا مانی اور رجب بٹ کی ویڈیو وائرل

    ’مجھے بھی امیر بنادو‘ حرا مانی اور رجب بٹ کی ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی اور یوٹیوبر رجب بٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر اداکارہ حرا مانی اور رجب بٹ کی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہے جس میں اداکارہ اور یوٹیوبر کی گفتگو شامل ہے، اداکارہ نے اس ویڈیو میں یوٹیوبر سے امیر بنانے کی درخواست کی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرا مانی میک اپ روم میں موجود ہیں جبکہ رجب بٹ اپنی ولاگنگ کررہے ہیں، اسی دوران دونوں شخصیات کی آپس میں سلام دعا اور خیر خیریت کا تبادلہ ہوتا ہے۔

     اس دوران حرا مانی رجب بٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہتی ہیں آپ اتنی جانی مانی شخصیت ہیں پلیز مجھے بھی امیر کردو، میرا یوٹیوب چینل آپ بنا دو۔

    رجب بٹ نے اداکارہ کی بات سن کر کہا کہ اس وقت میں پاکستان کا ٹاپ یوٹیوبر ہوں، دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ اگر آپ نے یوٹیوب چینل بنالیا تو آپ ایک ڈراما نہیں کریں گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    رجب بٹ کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ’جس دن آپ کا چینل بن جائے گا میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کو ہاف ملین سبسکرائبرز گفٹ کردوں گا‘۔

  • مشی خان رجب بٹ کی حمایت میں بول پڑیں

    مشی خان رجب بٹ کی حمایت میں بول پڑیں

    پاکستانی ٹیلی ویژن کی سابقہ اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان مشی خان بھی یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ پر تنقید کرنے والوں کے خلاف میدان میں آگئیں۔

    رجب بٹ اپنی عالیشان شادی کے سبب گزشتہ چند دنوں سے خبروں کی زینت بنے ہوئے تھے، اس مہنگی ترین شادی میں پیسوں کی بے تحاشہ نمائش کی گئی جبکہ تقریب میں مدعو مہمانوں نے بھی دل کھول کر دولہے کو سلامی دی۔

    معروف ٹک ٹاکر کی شادی کی تقریب میں ایک شخص ایسا بھی تھا جس نے رجب بٹ اور انکی اہلیہ کو ایک شیر کا بچہ بطور تحفہ پیش کرکے سوشل میڈیا کی توجہ سمیٹ لی۔

    اس معاملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے لاہور کے علاقے پارک ویو میں رجب بٹ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا جہاں شیر کے بچے کو غیر قانونی طور پر رکھا گیا تھا۔

    پولیس نے ٹک ٹاکر کو حراست لیتے ہوئے ان سے بغیر لائسنس اسلحہ بھی برآمد کرلیا، جسکے بعد وہی رجب بٹ جو اپنی شادی کی خوشیوں میں مگن تھے، جیل کی ہوا کھانے پر مجبور ہوگئے۔

    پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ مشی خان بھی آج اس معاملے پر بول پڑیں، انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے یوٹیوبر رجب بٹ کی شادی میں نمودونمائش کا دفاع کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2)

    سابقہ اداکارہ نے کہا کہ ‘یوٹیوبر رجب بٹ نے بالآخر شادی کر لی ہے اور ان کی شادی گزشتہ دو تین دنوں سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہی ہے، ان کی شادی کی پُرتعیش تقریبات تنقید کی زد میں ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ رجب بٹ کو یہ پیسہ دوسروں کی مدد پر خرچ کر دینا چاہیے تھا، لوگوں کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ رجب بٹ لوگوں کی مدد بھی کرتا ہے۔

    مشی نے کہا کہ پنجاب میں ویسے بھی یہ عام بات ہے، یہاں لوگ شادیوں میں پیسے نچھاور کرتے ہیں، یہ انکا خوشی منانے کا طریقہ ہے، اس میں ایسا کیا ہوگیا؟ یہ اس کا اپنا پیسہ ہے، وہ اس کے ساتھ جو کرنا چاہتا ہے اسے کرنے دیں، رجب پر تنقید کرنے والے وہ ہیں جنہیں ایک روپیہ خیرات کرنے کی توفیق نہیں ہوتی۔

    مشی خان لائیو شو کے دوران گر پڑیں، ویڈیو وائرل

    اداکارہ نے کہا کہ سوشل میڈیا صارفین کو اپنی تنقید ایسے لوگوں پر کرنی چاہئے جو شادیوں پر بندوق اور شیر جیسے نامناسب تحائف دے دیتے ہیں، رجب بٹ کو بھی شیر کا بچہ تحفے میں دیدیا گیا تھا، اس نے خود اسے پال نہیں رکھا تھا، کم از کم اُسے اِن چیزوں کا لائسنس حاصل کرنے وقت تو ملنا چاہیے تھا’۔

  • یوٹیوبر رجب بٹ کی گرفتاری اور رہائی، کب کیا ہوا؟ حقیقت سامنے آگئی

    یوٹیوبر رجب بٹ کی گرفتاری اور رہائی، کب کیا ہوا؟ حقیقت سامنے آگئی

    مقبول پاکستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت رجب بٹ کی گرفتاری اور پھر رہائی کیسے ہوئی؟ اپنی شادی میں شیر کا بچہ اور رائفل کا تحفہ لینا مہنگا پڑگیا۔

    لاہور کے تھانہ چونگ کی پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف کے عملے نے مشہور ٹک ٹاکر رجب بٹ کو گزشتہ روز ان کی شادی کے فوری بعد گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

    رجب بٹ کو ان کی شادی کے موقع پر ان کے دوست احباب کی جانب سے ایک عدد شیر کا بچہ اور رائفل تحفتاً پیش کی گئی تھی، سوشل میڈیا پر ان تحائف کی ویڈیو وائرل ہونے پر محکمہ وائلڈ لائف اور مقامی پولیس حرکت میں آگئی۔

    پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف نے 48 گھنٹے بعد کارروائی کرتے ہوئے رجب بٹ کے گھر سے تحفے میں ملنے والا شیر کا بچہ رکھنے کا اجازت نامہ اور رائفل کے کاغذات پیش نہ کرنے پر حراست میں لے لیا۔

    تاہم چند گھنٹے گزرنے کے بعد رجب بٹ کو شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا، پولیس نے رجب بٹ کی رہائی کے عوض ذاتی مچلکے حاصل کیے۔

    یاد رہے کہ حال ہی میں یو ٹیوبر رجب بٹ نے اپنی شادی کے موقع پر خطیر رقم خرچ کی، شادی کے تمام فنکشنز میں لوگوں پر ڈالرز پھینکنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید بھی کی گئی۔

    یاد رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رجب بٹ نے خاص طور پر یوٹیوب پر ان کی ویڈیوز کو لاکھوں مرتبہ دیکھا جاچکا ہے، رجب بٹ کے یوٹیوب چینل کے 4.56 ملین سبسکرائبرز ہیں اور ان کے انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹس پر بھی مداحوں اور فالوورز کی بڑی تعداد موجود ہے۔