Tag: rajanpur accident

  • راجن پور: مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم. 4 افراد جاں بحق

    راجن پور: مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم. 4 افراد جاں بحق

    راجن پور : کوٹلہ حسن شاہ کے قریب مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور 30سے زائد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرائیورز کی غفلت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن گئی، کراچی سے پشاور جانیوالی مسافر کوچ کوٹلہ حسن شاہ کے قریب ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثے میں کئی جانوں کے ضیاع کے علاوہ تیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر روجھان اور راجن پور کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی۔

    زخمیوں میں کم عمر بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، حادثے کے بعد ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

  • راجن پور:مسافرکوچ، ٹریلر میں تصادم، بچہ جاں بحق،19زخمی

    راجن پور:مسافرکوچ، ٹریلر میں تصادم، بچہ جاں بحق،19زخمی

    راجن پور : انڈ س ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ انیس افراد زخمی ہوگئے۔

    زرائع کے مطابق راجن پور کے قریب انڈ س ہائی وے پر مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم ہوا ، جس کے نتیجے میں ایک بچہ جان بحق جبکہ انیس افراد زخمی ہوگئے۔

    زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال راجن پور منتقل کردیا گیا ہے۔

    مسافر کوچ باجوڑ ایجنسی سے کراچی جارہی تھی۔

  • راجن پور: ویگن اور ٹرک میں تصادم، 3افراد جاں بحق ، 3زخمی

    راجن پور: ویگن اور ٹرک میں تصادم، 3افراد جاں بحق ، 3زخمی

    راجن پور: انڈس ہائی وے پر ویگن اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر راجن پور سے ڈی جی خان جانے والی وین کو مخالف سمت سے آنے والےتیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ویگن ڈرائیور سمیت تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔

    حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال راجن پور منتقل کیا زخمیوں میں ایک مرد ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہے۔

     جاں بحق ڈرائیور کا تعلق جام پور سے تھا۔

  • راجن پور:بس اور گاڑی میں تصادم،7افراد جاں بحق،25زخمی

    راجن پور:بس اور گاڑی میں تصادم،7افراد جاں بحق،25زخمی

    راجن پور: بس اور گاڑی کے تصادم کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور پچیس افراد زخمی ہوگئے۔

    زرائع کے مطابق راجن پور میں انڈس ہائی وے پر دو بسوں اور گاڑی کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق  جبکہ پچیس زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    اسپتال زرائع کے مطابق کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہیں ، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔