Tag: Rajinikanth

  • رجنی کانت کی نئی فلم "جیلر 2 ” کے ٹیزر نے تہلکہ مچا دیا

    رجنی کانت کی نئی فلم "جیلر 2 ” کے ٹیزر نے تہلکہ مچا دیا

    ممبئی : بھارتی ساؤتھ فلموں کے لیجنڈ اداکار رجنی کانت کے مداح ایک بار پھر انہیں بڑے پردے پر دیکھنے کیلیے بے تاب ہیں، فلم "جیلر2” کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلاک بسٹر فلم "جیلر” کی زبردست پذیرائی کے بعد اس کے سیکوئل "جیلر 2” کا اعلان کردیا گیا ہے، جس میں لیجنڈری اداکار رجنی کانت اپنے مخصوص انداز میں نظر آئیں گے۔

    یہ اعلان ایک دھماکہ خیز ٹیزر کے ذریعے کیا گیا ہے جس نے فلمی صنعت میں ہلچل مچادی اور مداحوں کو ان کی واپسی کے لیے مزید بے تاب کردیا۔

    "جیلر 2” کا ٹیزر ہدایت کار نیلسن اور موسیقی کے کمپوزر انیرودھ روی چندر کے ایک پرسکون گفتگو کے منظر سے شروع ہوتا ہے لیکن یہ سکون اچانک ہی ایک پرتشدد ہنگامے میں بدل جاتا ہے۔ان مناظر میں لوگ گولیوں کا شکار بن رہے ہیں، کچھ کو کلہاڑی سے بے رحمی سے مارا جا رہا ہے،۔

    اسی اثناء میں فلم کے مرکزی کردار اور سپر اسٹار منظر میں دھندلکے سے نمودار ہوتے ہیں جن کی آنکھوں میں فولادی چمک اور ہاتھ میں دھواں اڑاتا ہوا پستول ہوتا ہے۔

    ٹیزر کے اختتام پر رجنی کانت اپنے دشمنوں پر ایک بم پھینکتے ہیں، یہ بتاتے ہوئے کہ ٹائیگر دوبارہ لوٹ آیا ہے اور اپنے قبضے کا دعویٰ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

    فلم کے ہدایت کار نیلسن نے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    "جیلر 2” کا ٹیزر سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہا ہے، ہدایت کار نیلسن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا، مداح ان کی جوڑی کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ اگست 2023میں ریلیز ہونے والی فلم "جیلر” کو باکس آفس میں زبردست کامیابی ملی تھی، جس نے دنیا بھر کے فلمی ناظرین کو اپنی جانب متوجہ کیا۔

    واضح رہے کہ "جیلر 2” کے دھماکہ خیز ٹیزر کے ساتھ شائقین اور رجنی کانت کے مداحوں کی توقعات بھی عروج پر ہیں۔ ان کے مداح بے صبری سے رجنی کانت کی واپسی کا انتظار کر رہے ہیں جو یقیناً ایک اور زبردست فلمی تجربہ ہوگا اور باکس آفس پر دھماکہ کرے گا۔

    72سالہ اداکار رجنی کانت کے مداح انہیں اسکرین پر دوبارہ دیکھنے کے لیے انتہائی پُرجوش نظر آتے ہیں، رجنی کانت لگ بھگ پانچ دہائیوں سے ایک سو ساٹھ سے زائد فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں جن میں ہندی، تامل، تیلگو، بنگالی اور ملیالم زبان کی فلمیں شامل ہیں۔

  • رجنی کانت کو اسپتال منتقل کردیا گیا

    رجنی کانت کو اسپتال منتقل کردیا گیا

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رجنی کانت کو پیٹ کی شدید تکلیف کے باعث چنئی کے اپولو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رجنی کانت کا آج کے میڈیکل پروسیجر ہونے کا امکان ہے، رپورٹ میں تصدیق کی گئی کہ اداکار حالت اب پہلے سے بہتر ہے۔

    رجنی کانت کے اہل خانہ یا اسپتال کی طرف سے اس بارے میں ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم اداکار کی صورتحال کا مشاہدہ کر رہی ہے۔ ان کے میڈیکل پروسیجرکی نگرانی ماہر امراض قلب ڈاکٹر سائی ستیش کریں گے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل 2020 میں اداکار نے اسی اسپتال میں باقاعدہ صحت کا چیک اپ کروایا تھا۔

    چنئی کے کاویری اسپتال کا کہنا ہے کہ 2021 میں سپر اسٹار کیروٹڈ آرٹری ریواسکولرائزیشن (Carotid Artery revascularisation)کے پروسیجر سے بھی گزرے تھے۔

    اس سے قبل اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں تامل سپراسٹار نے امیتابھ بچن کے پیر چھونے کی کوشش کی تھی، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

    انسٹاگرام پر مذکورہ واقعے کی ویڈیو کلپ شیئر کی گئی ہے جس میں دونوں ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے اور ملتے نظر آرہے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی امیتابھ بچن نے ہاتھ آگے بڑھایا، تامل اسٹار نے ان کے پاؤں چھونے کی کوشش کی، امیتابھ نے جلدی سے ان کا ہاتھ پکڑا اور پھر انھیں گلے لگا لیا۔

  • عامر خان کے مداحوں کیلئے خوشخبری

    عامر خان کے مداحوں کیلئے خوشخبری

    بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کے مداحوں کیلئے خوشخبری آگئی، اداکار کے مداح جلد ہی انہیں فلم میں ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

    بھارتٰی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان اور ساؤتھ کے نامور ڈائریکٹر لوکیش کاناگاراج کے درمیان رجنی کانت کی فلم ’کولی‘ میں ایک ممکنہ کردار کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق لوکیش کاناگاراج کی پروڈکیشن کے بینر تلے بالی ووڈ اداکار عامر خان فلم ’کولی‘ میں ایک کیمیو اور ایک علیحدہ فلم کریں گے، جس کے لیے دونوں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق عامر خان اور لوکیش کاناگاراج کا تعاون بھارتی سینما میں ایک اہم لمحہ بن سکتا ہے اس کے علاوہ ساؤتھ کے لیجینڈ اداکار راجنی کانت اور عامر خان پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

    واضح رہے کہ عامر خان کو آخری بار 2022 میں فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں مرکزی کردار میں دیکھا گیا تھا جبکہ لوکیش کاناگاراج اس وقت ’کولی‘ کی پروڈکشن میں مصروف ہیں، جس میں راجنی کانت کے ساتھ شروتی ہاسن اور ستیہ راج بھی شامل ہیں۔

  • امیتابھ بچن اور رجنی کانت کی نئی فلم کے سیٹ سے تصاویر وائرل

    امیتابھ بچن اور رجنی کانت کی نئی فلم کے سیٹ سے تصاویر وائرل

    بھارتی فلم انڈسٹری کے دو بڑے اداکاروں بالی ووڈ کے بادشاہ امیتابھ بچن اور ساؤتھ کے شہنشاہ رجنی کانت کی نئی فلم ’ویتیان‘ کے سیٹ سے تصویر منظر عام پر آگئی۔

    بھارتی فلم انڈسٹری کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور ساؤتھ کے شہنشاہ رجنی کانت کی تامل ایکشن  فلم ویتیان اس سال اکتوبر میں ریلیز ہوگی، دونوں سپر اسٹار اس فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

    اس فلم کے سیٹ سے چند نئی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری ہوئی ہیں، جس میں رجنی کانت اور امیتابھ بچن اکٹھے نظر آ رہے ہیں، دونوں ایک پوز دینے کے دوران سوٹ پہنے ایک دوسرے سے گلے ملتے نظر آرہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Amitabh Bachchan (@amitabhbachchan)

    جبکہ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے بھی تصویر شیئر کی ہے، ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’ایک بار پھر تھلا عظیم رجنی سے ملاقات کرنے کا اعزاز حاصل کر رہا ہوں، وہ بالکل نہیں بدلا ہے۔

    ان تصاویر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک مداح نے لکھا’ ہندوستانی سنیما کے 2 حقیقی ڈان، ایک اور مداح نے تبصرہ کیا دو لیجنڈ ‘۔

    یاد رہے کہ فلم ویتیان مجموعی طور پر امیتابھ کی 170ویں اور پہلی تامل فلم ہوگی۔

  • رجنی کانت اور اکشے کمار کا ٹکراؤ، 2.0 کا دھماکا خیز آغاز

    رجنی کانت اور اکشے کمار کا ٹکراؤ، 2.0 کا دھماکا خیز آغاز

    ممبئی: ہندوستانی تاریخ کی سب سے بڑی فلم 2.0 ریلیز ہوگئی، رجنی کانت اور اکشے کمار کے ٹکراؤ نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا.

    تفصیلات کے مطابق ساڑھے پانچ سو کروڑ کی لاگت سے تیار ہونے والی ہدایت کار شنکر کی میگا بجٹ فلم  2.0  آج ریلیز ہوگئی.

    بیش تر فلمی پنڈتوں کی جانب سے رجنی کانت اور اکشے کمار کی اس سائنس فکشن فلم کو سراہا جارہا ہے، مداحوں‌ کا ردعمل بھی مثبت ہے۔  فلم ہندی، تامل، تیلگو زبانوں میں ریلیز کی گئی ہے. پہلے تین دن کے تمام شوز ہاؤس فل ہیں.

    فلم کے دھماکا خیز آغاز کے پیش نظر توقع کی جارہی ہے کہ ابتدائی دنوں میں فلم کھڑکی توڑ بزنس کرے گی. چند تجزیہ کاروں‌ کے مطابق فلم کا بزنس ’’باہوبلی ٹو‘‘ کے قریب پہنچ سکتا ہے.

    یاد رہے کہ باہوبلی ٹو ہندوستان تاریخی کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ہے۔ یہ اکلوتی فلم ہے، جو پانچ سو کروڑ اور ایک ہزار کروڑ کلب کا حصہ ہے۔

    ساڑھے پانچ ارب کی لاگت سے بننے والی بھارت کی مہنگی ترین فلم کا ٹیزرریلیز

    واضح رہے کہ فلم میں ہندوستان کے میگا اسٹار رجنی کانت مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جن کے مداحوں‌ کی تعداد کروڑوں‌ میں ہے.

    فلم میں اکشے کمار کی موجودگی کے باعث خیال کیا جارہا ہے کہ فلم ممبئی بیلٹ میں بھی خوب بزنس کرے گی.

  • پراسرار مخلوق کی تباہی سے شہری خوفزدہ۔۔ ویڈیو دیکھیں

    پراسرار مخلوق کی تباہی سے شہری خوفزدہ۔۔ ویڈیو دیکھیں

    ممبئی: بھارت میں پراسرار مخلوق کی آمد نے تباہی مچا دی جس کے باعث شہری خوفزدہ ہیں، دراصل ہم بات کررہے ہیں بھارت کی نئی آنے والی مہنگی ترین فلم 2.0 کی جس کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فلم کا ٹریلر جاری کرنے کی تقریب چنائی میں منعقد ہوئی جس میں رجنی کانت، اکشے کمار معروف میوزک کمپوزر اے آر رحمان سمیت دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی۔

    بھارت کی پہلی تھری ڈی فلم کا ٹریلر 2 منٹ 2 سیکنڈ پر محیط ہے جس کے ابتدا میں دکھایا گیا ہے کہ موبائل فون ایک دم فضا میں اڑنے لگے اور پھر لوگوں کو کسی نے دھمکی دی۔

    2.0 trailer rajinikanth akshay kumar

    ایکشن سے بھرپور اس روبوٹک فلم میں اکشے کمار سپر ولن کا کردار ادا کررہے ہیں جن کو ٹریلر پراسرار مخلوق سے ٹکراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    اکشے کمار دراصل ایسا کردار ادا کررہے ہیں جو دنیا کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں جبکہ رجنی کانت (ڈاکٹر وسی کرن) کا کردار ادا کررہے ہیں جو دنیا کو ربوٹک تباہی سے نجات دلانے کی کاوشوں میں مصروف ہیں۔

    رجنی کانت اس ٹریلر میں بھرپور ایکشن میں نظر آئے جو ’چٹی‘ کی مدد سے ایمی جیکن (اکشے کمار) کو زیر کررہے ہیں۔ قبل ازیں 14 ستمبر کو فلم 2.0 کا ٹیزر جاری کیا گیا تھا جس پر شائقین نے ملا جھلا ردعمل دیا تھا۔

    فلم کا بجٹ543 (لگ بھگ ساڑھے پانچ ارب) کروڑ ہے اسی وجہ سے اسے بھارت کی مہنگی ترین فلم کرار دیا گیا، یہ وہ واحد فلم ہے جسے بیک وقت کئی زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: ساڑھے پانچ ارب کی لاگت سے بننے والی بھارت کی مہنگی ترین فلم کا ٹیزرریلیز

    68 سالہ رجنی کانت 2.0 میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، یاد رہے کہ فلم 2.0 رجنی کانت ہی کی 2011 میں ریلیز ہونے والی سپرہٹ فلم روبوٹ کا سیکوئل ہے، ایس شنکر ہی اس کے ہدایت کار ہیں جنہوں نے روبوٹ میں بھی ہدایت کاری کے امور انجام دیے تھے۔

    بالی وڈ کے اسٹار اکشے کمار ولن کا کردار  ادا کرتے نظر آئیں گے ، اس فلم کی شوٹنگ میں 3 سال سے زیادہ کا عرصہ لگا۔

    واضح رہے کہ رجنی کانت کا شمار بھارت کے میگا اسٹارز میں‌ ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ اُن کی مداحوں میں اثرپذیری اور دیوانگی خانز سے بہت زیادہ ہے۔

    تمل زبان میں‌ شوٹ ہونے والی یہ فلم 29 نومبر کو 13 زبانوں میں دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

  • نواز الدین صدیقی نے کسے دنیا کا سب سے بڑا سپراسٹار قرار دے دیا؟

    نواز الدین صدیقی نے کسے دنیا کا سب سے بڑا سپراسٹار قرار دے دیا؟

    ممبئی: نواز الدین صدیقی نے ایک بھارتی اداکار کو دنیا کا سب سے بڑا سپراسٹار قرار دے دیا.

    اپنی جان دار اداکاری کے لیے  مشہور  نوازالدین صدیقی اپنے ایک ہم وطن کو دنیا کا سب سے بڑا اسٹار تصور کرتے ہیں۔

    اپنی آنے والی فلم میں اردو کے نامور افسانہ نگار منٹو کا کردار نبھانے والے نواز الدین صدیقی اس وقت مختلف پراجیکٹس میں مصروف ہیں۔ وہ متنازع لیڈر بال ٹھاکرے کا کردار بھی نبھا رہے ہیں.

    اس کے علاوہ نواز الدین جلد سپراسٹار رجنی کانت کے ساتھ بھی ایک فلم میں نظر آئیں گے، جنھیں وہ دنیا کا سب سے بڑا سپراسٹار کہتے ہیں.

    نواز الدین نے ایک برطانوی خبر رساں اینجسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، رجنی سر دنیا کے سب سے بڑے سپر اسٹار ہیں۔ ان کے مداحوں میں ان کے لیے جو جذبہ ہے، وہ کسی اور کے لیے نہیں نظر آتا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جب آپ ان سے ملیں گے ،تو  رجنی کانت آپ کو یہ احساس نہیں ہونے دیں گے کہ وہ اتنے بڑے اسٹار ہیں، بلکہ وہ یہ ظاہر کریں گے کہ وہ آپ ہی کی طرح ہیں، ایک عام آدمی۔

    یاد رہے کہ کچھ عرصے قبل نواز الدین نے اپنی آپ بیتی شایع کی تھی، جو شدید تنازعات کا شکار ہوئی تھی، جس کی وجہ سے انھیں‌کتاب واپس لینے پڑی.

  • ساڑھے پانچ ارب کی لاگت سے بننے والی بھارت کی مہنگی ترین فلم کا ٹیزرریلیز

    ساڑھے پانچ ارب کی لاگت سے بننے والی بھارت کی مہنگی ترین فلم کا ٹیزرریلیز

    ممبئی: بھارت  کی مہنگی ترین فلم کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا، جسے شائقین کی جانب سے شان دار ردعمل ملا ہے.

    تفصیلات کے مطابق 543 (لگ بھگ ساڑھے پانچ ارب) کروڑ سے بننے والی بھارت کی مہنگی ترین فلم کا تین زبانوں میں‌ ٹیزر جاری کیا گیا ہے، جسے بھرپور سراہا گیا.

    دل چسپ امر یہ ہے کہ بھارت کی مہنگی ترین فلم عامر یا سلمان خان کی نہیں، بلکہ ساؤتھ کے سپراسٹار رجنی کانت کی فلم ہے.

    جی ہاں، فلم 2.0 میں 68 سالہ رجنی کانت کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں. یہ فلم 29 نومبر2018 کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی.

    فلم 2.0 رجنی کانت ہی کی 2011 میں ریلیز ہونے والی سپرہٹ فلم روبوٹ کا سیکوئیل ہے. فلم کے ہدایت ایس شنکر ہیں، جنھوں نے پہلی فلم کی ہدایت کاری کا فریضہ بھی انجام دیا تھا.

    مزیر پڑھیں: کنگ خان، اب بنیں گے مارول کے سپرہیرو

    اس فلم میں بالی وڈ کے اسٹار اکشے کمار ولن کا کردار نبھا رہے ہیں. فلم کی تکمیل میں‌ تین برس صرف ہوئے.

    واضح رہے کہ رجنی کانت کا شمار بھارت کے میگا اسٹارز میں‌ ہوتا ہے اور وہ اپنی اثرپذیری اور مداحوں کی دیوانگی کے لحاظ سے خانز سے آگے دکھائی دیتے ہیں.

    تمل زبان میں‌ شوٹ ہونے والی یہ فلم 13 زبانوں میں ریلیز ہوگی.