Tag: Rajkumar Hirani

  • راج کمار ہیرانی پر ہراساں کرنے کے الزامات، نامور شخصیات نے خاموشی توڑ دی

    راج کمار ہیرانی پر ہراساں کرنے کے الزامات، نامور شخصیات نے خاموشی توڑ دی

    ممبئی: بالی ووڈ فلموں کے معروف ہدایت کار راج کمار ہیرانی کے حق میں نامور شخصیات نے آواز بلند کرتے ہوئے جنسی ہراساں کرنے کے الزامات پر خاموشی توڑ دی۔

    تفصیلات کے مطابق چار روز قبل بھارتی میڈیا میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ہدایت پر معاون ساتھی ڈائریکٹر نے جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا اور دعویٰ کیا کہ راج کمار ہیرانی نے اُن کے ساتھ فلم سنجو کی شوٹنگ کے دوران دو بار غیر اخلاقی حرکات کیں یا اُن کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کیا۔

    راج کمار ہیرانی نے اپنے اوپر عائد ہونے والے الزام کو مسترد کرتے ہوئے خاتون کے خلاف قانونی ایکشن لینے کا اعلان کیا تھا۔

    بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف شخصیات بونی کپور، شرمان جوشی، دیا مرزا، ارشد وارثی نے راج کمار ہیرانی کے حق میں آواز اٹھائی اور ان پر عائد ہونے والے الزام کو یکسر مسترد کیا۔

    مزید پڑھیں:فلم سنجو سمیت دیگر کامیاب فلمیں‌ بنانے والے راج کمار ہیرانی پر ساتھی خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام

    نامور اسکرپٹ رائٹر نے بھی اس معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے ہدایت کار کے حق میں آواز بلند کی اور انہیں ’انتہائی سنجیدہ‘ شخصیت قرار دیا۔

    جاوید اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں کہا کہ ’میں نے 1965 سے انڈسٹری میں اپنے سفر کا آغاز کیا، اس دوران سیکڑوں شخصیات سے ملاقات بھی ہوئی مگر میں ہیرانی کو سب سے زیادہ سنجیدہ اور اچھی شخصیت کا مالک قرار دیتا ہوں‘۔

    دوسری جانب منّا بھائی ایم بی بی ایس، لگے رہو منّا بھائی، تھری ایڈیٹس، پی کے، سنجو جیسی نامور فلمیں بنانے والے 56 سالہ ہدایت کار نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں الزامات کا سُن کر حیران رہ گیا تھا، یہ باتیں میرے علم میں دو ماہ قبل آگئیں تھیں جس کے بعد میں نے یہ مشورہ دیا کہ ایسے الزامات کو میڈیا پر لانا بہت ضروری ہے کیونکہ میں بے قصور ہوں اور کسی کا خوف بھی نہیں ہے’۔

  • فلم سنجو سمیت دیگر کامیاب فلمیں‌ بنانے والے راج کمار ہیرانی پر ساتھی خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام

    فلم سنجو سمیت دیگر کامیاب فلمیں‌ بنانے والے راج کمار ہیرانی پر ساتھی خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام

    ممبئی: بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار راج کمار ہیرانی پر اُن کی ساتھی نے ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلم سنجو میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا کے طور پر امور سرانجام دینے والی خاتون نے کاسٹ کو بذریعہ ای میل مطلع کیا کہ انہیں ہیرانی نے ہراساں کیا۔

    خاتون نے الزام عائد کیا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ہیرانی نے نازیبا کلمات ادا کیے اور ان کے ساتھ کچھ عجیب برتاؤ بھی کیا۔

    بالی ووڈ انڈسٹری میں جنسی ہراسانی (می ٹو مہم) کے خلاف گزشتہ برس اکتوبر سے آوازیں اٹھنا شروع ہوئیں تھیں جس کی زر میں اداکار اور ہدایت کار آئے تھے۔

    اداکار نانا پاٹیکر، آلوک ناتھ اور موسیقار انو ملک سمیت بھارتی صحافیوں اور سیاستدانوں پر بھی خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات لگائے جبکہ بھارتی گلوکار میکا سنگھ کو ہراساں کرنے کے الزام میں دبئی میں ایک روز حراست میں بھی لیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: راج کمار ہیرانی کی ’’سنجو‘‘ کے سامنے باکس آف ریکارڈز پاش پاش ہوگئے

    علاوہ ازیں بالی ووڈ فلم ساز ساجد خان، سبھاش گائے اور وکاس بہل پر بھی خواتین اداکاراؤں نے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے جس کی وجہ سے انڈسٹری میں ایک بھونچال بھی آیا۔

    مسٹر پرفیکٹ نے می ٹو کی زد میں آنے والے افراد کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دیگر لوگوں کو بھی مشورہ دیا تھا کہ جب تک ملزم کلیئر نہیں ہوجاتا اس سے رابطہ منقطع کردیا جائے۔

    بالی ووڈ ہدایت کار سبھاش گھائے پر الزامات لگانے والی خواتین نے عدالت میں مقدمہ لڑنے سے معذرت کی جبکہ ساجد خان کو فلم کے ڈائریکٹر کے عہدے سے سبکدوش بھی ہونا پڑا۔

    قبل ازیں جن خواتین نے جنسی ہراساں کرنے کے واقعات کا تذکرہ کیا وہ پرانے تھے البتہ یہ پہلی بار ہے کہ فلم کی ریلیز کے چند ماہ بعد ہی کسی ڈائریکٹر پر الزام عائد کیا گیا۔

    بھارتی میڈیا نے خاتون کی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے جنسی ہراساں کرنے سے متعلق ٹیم کے دیگر ممبران کو نومبر 2018 میں ہی بذریعہ ای میل مطلع کردیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: سنجو نے عامر خان اور سلمان کی کامیاب فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا

    رپورٹ کے مطابق خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے پروڈیوسر ونود چوپڑا اور اُن کی صحافی اہلیہ ، فلم ڈائریکٹر انوپم چوپڑا، سنجو کے اسکرپٹ رائٹر ابھیجیت جوچی اور اُن کی اہلیہ کو نومبر میں ہی ای میل کردی تھی۔

    خاتون نے دعویٰ کیا کہ انہیں سنجو کی شوٹنگ کے دوران 2 مواقعوں پر راج کمار ہیرانی نے ہراساں کیا جس کی وجہ سے انہیں شدید صدمہ بھی پہنچا اور وہ کئی عرصے تک مایوس بھی رہیں۔

    سنجو کے پروڈیوسر، اہلیہ، اسکرپٹ رائٹر اور انوپم چوپڑا نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے موصول ہونے والی ای میل کی تصدیق بھی کی البتہ کسی نے بھی اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

    بالی ووڈ کی کامیاب فلمیں دینے والے ہدایت کار نے اپنے اوپر عائد ہونے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں اپنے خلاف سازش قرار دے دیا۔ ہیرانی نے مذکورہ خاتون کو ہتک عزت کا نوٹس بھی ارسال کیا۔

    اسے بھی پڑھیں: جنسی ہراساں کرنے کا الزام، ساجد خان پر ایک سال کی پابندی

    مزید پڑھیں: جنسی ہراساں کرنے والوں‌ کا بائیکاٹ‌ کیا جائے، عامر خان کا مشورہ

    یاد رہے کہ راج کمار ہیرانی نے بالی ووڈ انڈسٹری میں 2003 سے بطور ڈائریکٹر کیریئر کا آغاز کیا اور انہوں نے پہلی فلم ’منّا بھائی ایم بی بی ایس‘ بنائی جس بہت زیادہ کامیاب رہی۔

    بعد ازاں انہوں نے تھری ایڈیٹس، پی کے اور سنجو جیسی بلاک بسٹر فلموں میں بھی ہدایت کاری کی اور چند ہی کامیاب فلمیں بنا کر متعدد ایوارڈز وصول کیے، اُن کا شمار انڈسٹری کے کامیاب ترین ڈائریکٹرز میں ہوتا ہے۔

  • فلم سنجو کا ٹریلر آتے ہی چھا گیا۔۔۔ ویڈیو دیکھیں

    فلم سنجو کا ٹریلر آتے ہی چھا گیا۔۔۔ ویڈیو دیکھیں

    ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا جس میں اُن کی زندگی کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جن کی جاندار اداکاری نے نہ صرف شوبز انڈسٹری بلکہ ساتھی اداکاروں سمیت مداحوں کو بھی ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

    فلم کی ہدایت کاری کے فرائض راج کمار ہیرانی انجام دے رہے ہیں جن کہ رنبیر کے ساتھ دیگر فنکاروں میں پاریش راول، منیشا کوئرالا، سونم کپور اور دیا مرزا اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے علاوہ ازیں انوشکا شرما بھی مختصر کردار ادا کریں گی۔

    تین منٹ چار سیکنڈ کے آفیشل ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنجے دت جیل سے رہا ہونے کے بعد اپنی کہانی بیان کرتے ہیں، ویڈیو کے ابتداء میں بالی ووڈ اداکار کی آواز ہے جس میں وہ یہ کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ آج اُن کی زندگی کا سب سے بڑا دن ہے۔

    مزید پڑھیں: فلم ’سنجو‘ میں انوشکا شرما کا منفرد روپ

    فلم میں مرکزی کردار کو منشیات سے لے کر دیگر جرائم میں ملوث دکھایا گیا تاہم ایک موقع پر رنبیر کپور یہ کہتے بھی نظر آئے کہ ’میں سب کچھ کرسکتا ہوں مگر دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے‘۔

    ٹریلر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سنجے دت نے پہلی والد کی ناراضی اور دوسری بار والدہ کی علالت کے باعث منشیات استعمال کی جس کے بعد وہ اس بری لت میں مبتلا ہوگئے۔

    ٹریلر دیکھیں

    فلم رواں برس 29 جون کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں