Tag: Rajouri

  • ویڈیو رپورٹ: مقبوضہ کشمیر کے راجوری ضلع میں 16 پراسرار اموات کا معمہ

    ویڈیو رپورٹ: مقبوضہ کشمیر کے راجوری ضلع میں 16 پراسرار اموات کا معمہ

    مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوی کے گائوں بدھل میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 16 افراد کی پراسرار بیماری سے اموات ہوئی ہیں۔

    پراسرار بیماری سے مرنے والے افراد میں نیوروٹوکسن کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے، نیوروٹوکسن ایک کیمیکل یا مادہ ہے جو اعصابی بافتوں کو نقصان پہنچاتا ہے اور انسانی اعصابی نظام پر سنگین اثرات مرتب کرتا ہے۔

    بعض کیمیائی آلودگیاں جیسے پالیمیرائزڈ کیمیکلز یا ہیوی میٹلز (سیسہ، پارہ، ایٹم وغیرہ) نیوروٹوکسن کے طور پر کام کر سکتے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق 16 افراد کی پراسرار اموات نے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔

    7 دسمبر سے 17 جنوری کے درمیان ہونے والی اموات میں متاثرین نے بخار، درد، متلی اور ہوش میں کمی کی شکایات کیں، حکام کے مطابق کا کہنا ہے کہ بیش تر متاثرین ایک ہی خاندان سے ہیں، جس نے مقامی سطح پر مزید تشویش پیدا کر دی ہے۔

    ہوشیار، بھارت آن لائن دھوکا دہی کرنے والوں کی جنت بن گیا (ویڈیو رپورٹ)

    ماہرین صحت نے تحقیقات کے دوران نیوروٹوکسن کی موجودگی کی تصدیق کی ہے، ماہرین صحت کے مطابق مزید تحقیقات کی ضرورت ہے تاکہ اصل سبب کا پتا چل سکے، مقبوضہ کشمیر میں نیوروٹوکسن کا جان بوجھ کر استعمال خارج از امکان نہیں، امکان ہے کہ یہ انسانیت سوز کام کشمیریوں کی دشمن بھارتی فوج کی جانب سے کیا گیا ہو۔

    یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مخصوص علاقوں میں کھاد یا دیگر ذرائع سے نیوروٹوکسن کا استعمال ہو رہا ہے، مودی سرکار کی جانب سے تحقیقات کا آغاز تو کیا گیا ہے تاہم ماضی میں ہونے والی تحقیقات کی طرح یہ بھی محض اعلان ہے۔

  • راجوڑی میں فوجی ٹرک میں لگنے والی آگ کی ہزیمت مٹانے کی خاطر جعلی آپریشن کی تیاری

    راجوڑی میں فوجی ٹرک میں لگنے والی آگ کی ہزیمت مٹانے کی خاطر جعلی آپریشن کی تیاری

    اسلام آباد: مودی سرکار نے اپنے عوام کو ایک اور دھوکا دینے کی تیاری شروع کر دی ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوڑی میں ایک فوجی ٹرک میں لگنے والی آگ کی ہزیمت مٹانے کی خاطر جعلی آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز مقبوضہ کشمیر کے راجوڑی سیکٹر کی نیشنل ہائی وے پر توتا گلی کے مقام پر راشٹریہ رائفلز یونٹ کی گاڑی پر آسمانی بجلی گرنے سے 5 فوجی جل کر ہلاک ہو گئے تھے، تاہم بعد ازاں، مودی سرکار نے اسے کشمیری مجاہدین کے گرنیڈ حملے کا نتیجہ قرار دے دیا تھا۔

    اب ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی آڑ میں مودی سرکار ایک بار پھر جعلی آپریشن کی تیاری کر رہی ہے، اور جعلی آپریشن میں پہلے سے چھپائے گئے گولہ بارود کی برآمدگی ظاہر کی جائے گی۔

    ذرائع نے بھی بتایا ہے کہ جعلی آپریشن میں بھمبر گلی میں واقع 120 انفنٹری بریگیڈ حصہ لے گا، جعلی برآمدگی کے بعد تصاویر اور ویڈیوز میڈیا کو ریلیز کی جائیں گی، اس جعلی برآمدگی کو ایک بڑی کامیابی کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق جعلی برآمدگی کا ملبہ پاکستان اور تحریک آزادئ کشمیر پر ڈالنے کے بھی امکانات ہیں، اس جعلی آپریشن کا مقصد راجوڑی واقعے میں ناکامی پر پردہ ڈالنا اور بھارتی عوام کو رام کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت عالمی میڈیا میں اپنے جعلی آپریشن کی وجہ سے پہلے ہی کافی بدنام ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں 2 پراسرار دھماکے

    مقبوضہ کشمیر میں 2 پراسرار دھماکے

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری میں 2 دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری کے کنڈی علاقے میں پے در پے دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیر کر محاصرہ کر لیا ہے۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق ضلع راجوری کے کنڈی پولیس تھانے کے آس پاس دو الگ الگ دھماکے ہوئے، جس کے بعد پورے علاقے کو فوج اور پولیس نے محاصرے میں لے لیا ہے۔

    دھماکوں میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کسی بھی شخص کو علاقے میں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

    پولیس اور فوج کے اعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں، سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کم شدت والے تھے اور ہفتے کی شام کو ہوئے، پولیس نے احتیاطی اقدام کے طور پر مین روڈ اور بازار کو بند کیا۔

    مصروف شہر میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تھا، جب کہ فورسز نے دھماکوں کی وجہ جاننے کے لیے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کیں۔