Tag: Rajpal Yadav

  • راج پال یادو نے عمر شریف اور معین اختر سے متعلق کیا کہا؟

    راج پال یادو نے عمر شریف اور معین اختر سے متعلق کیا کہا؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف کامیڈین راج پال یادو بھی پاکستانی لیجنڈری کامیڈین معین اختر اور عمر شریف کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

    پاکستان کے مشہور یوٹیوبر نادرعلی کے پوڈ کاسٹ میں راج پال یادو نے شرکت کی، جس میں انہوں نے بھارت اور پاکستان کے تعلقات کے بارے میں بات کی اور دونوں ملکوں کے اداکاروں سے متعلق بھی احوال بیان کیا۔

    راج پال نے کہا کہ کسی بھی اداکار کے لیے یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ وہ کس کردار کو پسند کرتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ فلم ’چھپ چھپ کے‘ میں ان کے کردار کو بہت سراہا گیا اور آج تک ان کے کردار پر بہت زیادہ میمز بنائی جاتی ہیں، ان کو سب سے زیادہ معاوضہ بھی اس فلم کا ہی ملا تھا۔

    راج پال نے بتایا کہ وہ جب سے فلموں میں آئے ہیں، یہ فیصلہ کیا ہے کسی ایسی فلم میں کام نہیں کریں گے جس میں کسی دوسرے ملک کو بُرا دکھایا جائے، ہم صرف سینما کی بات کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے تعلقات اچھے ہوں۔

    اپنے پسندیدہ پاکستانی کامیڈینز کے بارے میں بات کرتے ہوئے بھارتی کامیڈین نے معین اختر اور عمر شریف کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

    اُنہوں نے کہا کہ ان کے مطابق عمر شریف اور معین اختر اپنے فن کے بادشاہ تھے اور وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے اسکرین پر دلکش اور یادگار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے تھے۔

    راجپال کا مزید کہنا تھا کہ عمر شریف اور معین اختر کی صلاحیتوں کی بدولت آپ انہیں دیکھتے ہوئے ایک لمحے کے لیے بھی اسکرین نہیں چھوڑ سکتے تھے، خاص طور پر لوز ٹاک جیسے پروگراموں میں جہاں ہر مکالمہ برجستہ بے مثال ہوتا تھا۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ ہم عمر شریف کی آڈیو کیسٹ سنتے تھے کیونکہ وہ قدرتی طور پر تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال تھے اور واقعی میں ایک بڑے اسٹارتھے۔

    راجپال یادیو نے بھول بھولیا 3 میں اپنے کردار سے متعلق کیا کہا؟

    پاکستان کے پسندیدہ شہر سے متعلق جب ان سے سوال کیا گیا تو انہوں نے لاہور کا نام دیا، اس کے علاوہ انہو ں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پشاور شہر بھی دیکھیں۔

  • معروف بھارتی اداکار کے والد چل بسے

    معروف بھارتی اداکار کے والد چل بسے

    بالی ووڈ کے معروف کامیڈین اداکار راجپال یادیو  کے والد نورنگ یادیو دہلی میں چل بسے۔

     بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار راجپال یادیو کے والد نورنگ یادیو نے جمعہ کو دہلی میں آخری سانس لی، وہ صحت کے مسائل میں مبتلا تھے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگرچہ اداکار یا ان کی ٹیم نے ابھی تک اس بات کی تصدیو نہیں کی ہے لیکن بھارتی میڈی کا کہنا ہے کہ ان کے والد کافی عرصے سے بیمار تھے اور دہلی کے ایمس اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار راجپال یادیو گزشتہ روز ہی تھائی لینڈ سے واپس نئی دہلی پہنچے تھے، اس سے قبل انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے والد کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی تھی۔

    جس میں اداکار نے لکھا تھا کہ ’میرے والد میری زندگی کی سب سے بڑی قوت رہے ہیں، اگر آپ کا مجھ پر یقین نہ ہوتا تو میں آج اس مقام پر نہ ہوتا‘۔

    https://urdu.arynews.tv/instagram-influencer-simran-singh-found-dead/

  • کپل شرما اور راجپال یادو کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

    کپل شرما اور راجپال یادو کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

    بھارت کے اداکار اور کامیڈین کپل شرما، کامیڈین اداکار راجپال یادیو کو مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معاملہ سامنے آنے پر ممبئی میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، اور پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    موت کی دھمکی والی ای میل میں کہا گیا ہے، ”ہم آپ کی حالیہ سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں اور یہ ضروری ہے کہ ہم آپ کی توجہ ایک حساس معاملے کی طرف دلائیں، ای میل بھیجنے والے نے ‘BISHNU’ کے نام سے سائن آف کیا ہے۔

    14 دسمبر 2024 کو راجپال یادیو کو ایک شخص کی طرف سے ایک ای میل موصول ہوا جو خود کو بشنو کہتا تھا، ای میل میں کپل شرما اور ان کی ٹیم کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی تھی کیونکہ ان کا شو سلمان خان اسپانسر کر رہے تھے۔ جس کے بعد یادو کی بیوی نے ممبئی کے امبولی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔

    واضح رہے کہ کپل اپنی ذہانت اور مزاح کے لیے مشہور ہیں، برسوں سے ہندوستانی تفریحی صنعت میں ایک نامور شخصیت رہے ہیں۔

    کپل شرما کو سکیورٹی گارڈ نے تھپڑ جڑ دیا، اصل وجہ سامنے آگئی

    دریں اثنا، راجپال یادیو، جو کہ متعدد بالی ووڈ فلموں میں اپنے ورسٹائل مزاحیہ کرداروں کے لیے جانے جاتے ہیں،آخری بار بھول بھولیا 3 میں نظر آئے تھے۔

  • راجپال یادیو نے بھول بھولیا 3 میں اپنے کردار سے متعلق کیا کہا؟

    راجپال یادیو نے بھول بھولیا 3 میں اپنے کردار سے متعلق کیا کہا؟

    راجپال یادیو نے اپنے بہت سے مزاحیہ، دلکش اور مشہور کرداروں سے سامعین کا دل جیت لیا ہے، اداکار اب بھول بھولیا 3 میں تیسری بار اپنے پیارے کردار چھوٹا پنڈت کے روپ میں ہی نظر آئیں گے۔

    اپنی معصوم مزاحیہ کردار سے راچپال یادو نے اس کردار کو ناقابل فراموش بنا دیا ہے، فلم میں کاسٹ کی تبدیلیوں اور کہانیوں کے ارتقاء کے درمیان، چھوٹا پنڈت اپنی دلکشی اور مطابقت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک مستقل موجودگی بنا ہوا ہے۔

    اے این آئی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے راجپال یادو نے اپنے کردار پر بات کی، کہا کہ جب سے بھول بھولیا 2007 میں پریمیئر ہوا، چھوٹا پنڈت کے کردار نے مداحوں کے دلوں میں اپنا ایک اثر چھوڑا ہے۔

    راچپال یادیو نے کہا کہ یہ واحد کردار ہے جسے سب سے پہلے منجولیکا (ودیا بالن) نے وٹنس کیا، یہ وہ تجربہ تھا جس نے میری شخصیت میں بنیادی تبدیلی پیدا کی۔

    اپنے کردار کے بارے میں تفصیل سے بات کرتے ہوئے راجپال نے کہا میں صرف ایک کردار نہیں ہے بلکہ ایک کیریکچر ہوں، ہماری ہندوستانی ثقافت میں، بھرت مونی کے نے ایسے کرداروں کا تصور کیا ہے، جو اپنے سوا کسی کا مذاق نہیں اڑاتا ہے۔

    اپنے پُرامزاح انداز میں کردار کی ادائیگی کےلیے مشہور بالی ووڈ اداکار راجپال یادیو کا کہنا ہے کہ فلم بھول بھلیاں 3 میں انکا معروف کردار چھوٹا پنڈت ذرا مختلف انداز میں نظر آئے گا۔

    واضح رہے کہ فلم بھول بھلیاں تھری یکم نومبر سے نمائش کےلیے پیش کی جائے گی۔

  • بالی ووڈ اداکار راج پال یادیو کو 6 ماہ قید کی سزا

    بالی ووڈ اداکار راج پال یادیو کو 6 ماہ قید کی سزا

    ممبئی: بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار راج پال یادیو کو عدالت نے 6 ماہ قید اور 11 کروڑ 20 لاکھ جرمانے کی سزا سنادی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار راج پال یادیو کو چیک باؤنس کیس میں 6 ماہ قید اور 11 کروڑ 20 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے، اداکار اور ان کی اہلیہ پر بھارتی تاجر نے مقدمہ درج کروایا تھا۔

    فلم ’اتا پتہ لاپتہ‘ کے فلاپ ہونے کے بعد قرض کی ادائیگی کی تاریخ آئی تو راج پال یادیو نے چیک سائن کرکے دئیے جو کہ باؤنس ہوگئے تھے، جس پر تاجر اداکار کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

    بھارتی تاجر نے درخواست دائر کی تھی کہ راج پال یادیو نے اپنی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اتا پتہ لاپتہ‘ کے لیے 5 کروڑ روپے کا قرضہ لیا تھا اور مقررہ مدت میں اس کی واپسی نہیں کی، فلم ’اتا پتہ لاپتہ‘ باکس آفس پر بری طرح فلاپ ثابت ہوئی تھی۔

    قرض کی عدم ادائیگی کے حوالے سے کامیڈین پر 7 مقدمات درج کیے گئے تھے، جن پر انہیں 6 ماہ قید اور ہر مقدمے میں ایک کروڑ 60 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا، مجموعی طور پر انہیں 11 کروڑ 20 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

    راج پال یادیو کو سزا سنائے جانے کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے، اداکار نے سزا کے خلاف اعلیٰ عدالت میں جانے کا اعلان کیا ہے جبکہ عدالت نے مقدمے میں شامل راج پال یادیو کی اہلیہ کو بھی 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار راج پال یادیو کئی مشہور فلموں میں مزاحیہ کردار نبھا چکے ہیں جن میں کمپنی، چور مچائے شور، چھپ چھپ کے اور پارٹنر شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔