Tag: rally

  • انتخابی ریلیوں میں شیر گھمانے کیخلاف درخواست کی سماعت

    انتخابی ریلیوں میں شیر گھمانے کیخلاف درخواست کی سماعت

    لاہور : عدالت نے عام انتخابات میں شیرکو ریلیوں میں لانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب کر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بلدیاتی امیدواروں کی جانب سے فتح کے جشن اور ریلیوں میں اصلی شیر گھمانے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

    درخواست گزار فریال گوہر نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم امتناعی کےباوجودجشن فتح اور ریلیوں میں شیر کو گھمایا جا رہا ہے۔

    مسلم لیگ (ن) نے شیر کو انتخابی مہم کا حصہ بنایا اور شیر کے گلے میں پٹا ڈال کر اسے سڑکوں پر گھمایا گیا جو وائلڈ لائف قوانین کے علاوہ جانوروں کے حقوق کی خلاف ورزی بھی ہے۔

    درخواست گزار کاکہنا تھا کہ شیر کو سرعام لے کرگھمانے سے جانوروں اورانسانی زندگیوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ اس لئے مسلم لیگ (ن) کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    عدالت عالیہ نے اس سلسلےمیں الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب کر لی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے اس سےپہلےعام انتخابات میں شیرکو ریلیوں میں لانے پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔ عدالت نے کارروائی 20 نومبر تک ملتوی کردی۔

  • لاہور میں پنک رکشے سڑکوں پر رواں دواں

    لاہور میں پنک رکشے سڑکوں پر رواں دواں

    لاہور: پنک رکشے سڑکوں پر رواں دواں ہوتے ہی خواتین کی خوشیوں کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔

    لاہور کی مال روڈ پر دوڑتے یہ پنک رکشے صنفِ نازک کس خوبصورتی سے چلا رہی ہیں یہ دیکھ کر مرد بھی حیران ہیں۔

    کس مزے سے پنک رکشے کا انجن چالو کیا ہے اور پھر رفتار ایسی بڑھائی کہ سواریاں جھوم جھوم اٹھی ہیں،خواتین ہی چلائیں گی اور خواتین ہی سفر کریں گی، یعنی پنک رکشے میں بیٹھ کر آپ چاہے میک اپ درست کریں کوئی نہیں تاڑے گا۔

    اب تک پانچ پنک رکشے تیار ہو چکے ہیں جنہیں چلانے کے لئے خواتین کی بھی تیاری بھرپور ہے۔

  • وکلاءکی احتجاجی ریلی، عدالتوں کا بائیکاٹ،سائیلین کو مشکلات

    وکلاءکی احتجاجی ریلی، عدالتوں کا بائیکاٹ،سائیلین کو مشکلات

    کراچی : جج کی جانب سے وکیل کے خلاف مقدمہ درج کرانے پروکلاء نے احتجاجی ریلی نکالی ۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری سندھ ہائی کورٹ کے باہر تعینات کی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے وکلاء نے سلیمان نعیم عباسی ایڈووکیٹ کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہونے کے خلاف سندھ بار کونسل کی اپیل پر دوسرے دن بھی ہڑتال کردی۔

    سٹی کورٹ میں مقدمات کی سماعت نہ ہونے سے سائیلین کو مشکلات کا سامنا رہا۔ کراچی  بار سے وکلاکی احتجاجی ریلی سندھ ہائی کورٹ روانہ ہوئی۔

    وکلاء نے دہشت گردی بند کرو، ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے کے نعرے لگائے۔ وکلاء کی ریلی کے باعث پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری سندھ ہائی کورٹ کے باہر مو جود تھی اور واٹر کینن بھی طلب کرلی گئی ۔

    سندھ ہائی کورٹ بار نے بھی اظہار یکجہتی کے طور پرعدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا ۔ وکلاءکے وفد نےچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے ملاقات کی اور عدالتی امور معطل کرنے کی درخواست کی۔

  • بغداد:بدعنوانی کےخاتمےاورسیاسی اصلاحات کیلئےعوام کااحتجاج

    بغداد:بدعنوانی کےخاتمےاورسیاسی اصلاحات کیلئےعوام کااحتجاج

    بغداد: عراق میں خانہ جنگی کے ستائے عوام سیاسی اصلاحات اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے سڑکوں پرنکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد میں بد عنوانی کے خاتمے اور سیاسی اصلاحات کے لیے 20 ہزار سے زائد افراد نےریلی نکالی ۔

    ریلی میں ہزاروں افراد شریک ہوئےاور شرکاء نے حکومت سے بد عنوانی کا خاتمہ اورعوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

    واضح رہے کہ عراق میں گزشتہ ایک ماہ سے سیاسی اصلاحات اوربدعنوانی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔

    دوسری جانب عراق میں خانہ جنگی کی بھی صورتحال ہے داعش نامی دہشت گرد تنظیم عراق کے مختلف علاقوں میں اپنا تسلط جمائے بیٹھی ہےجس کے خلاف عراق اور اس کی اتحادی افواج نبرد آزما ہیں۔

  • پیپلز پارٹی کے جیالوں کی ذوالفقار مرزا کے خلاف احتجاجی ریلی

    پیپلز پارٹی کے جیالوں کی ذوالفقار مرزا کے خلاف احتجاجی ریلی

    کراچی : پیپلزپارٹی ملیر کے کارکنوں نے ذوالفقار مرزا کے خلاف صدر سے کراچی پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    مظاہرین سابق صدر آصف علی زرداری اور ایم این اے فریال تالپور کے حق میں اور ذوالفقار مرزا کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے ۔

    پریس کلب کے باہر سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا، مقررین کا کہنا کہ پیپلزپارٹی کے قائدین کے خلاف کسی بھی قسم کی بدکلامی برداشت نہیں کی جائے گی۔

      ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی زبان کو لگام دیں ورنہ انہیں پیپلزپارٹی کے جیالوں سے کوئی بھی بچا نہیں سکے گا۔

  • این اے 122: پی ٹی آئی فتح کا جشن منائے گی،آزادی کینٹینر لاہور منتقل

    این اے 122: پی ٹی آئی فتح کا جشن منائے گی،آزادی کینٹینر لاہور منتقل

    اسلام آباد : پی ٹی آئی نے حلقہ این اے ایک سو بائیس کا فیصلہ حق میں آنے پرلاہور میں آزادی ریلی نکالنے کا فیصلہ کیاہے، آزادی کینٹینر کو لاہور منتقل کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

    حلقہ این اےایک سو22 بائیس ٹربیونل کافیصلہ جشن  کا میدان سجائے گا ۔تبدیلی کے متوالےایک بارپھر سڑکوں پر ہونگے۔ فیصلہ حق میں آنے پر پی ٹی آئی نے خوشی میں لاہور میں آزادی بس ریلی نکالنے کا فیصلہ کیاہے۔

    اس سلسلے میں آزادی کینٹینرکو اسلام آباد سے لاہور منتقل کرنےکی حکمت عملی تیار کرلی گئی۔عمران خان نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بھی تیاررہنے کا حکم دے دیا۔

    آزادی کنٹینرڈی چوک میں پاکستان تحریکِ انصاف کے دھرنے میں توجہ کا مرکز تھا۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات مکمل ہونے تک آزادی کنٹینر لاہور میں ہی رہے گا۔

  • یمن کا مسئلہ پاکستان کے استحکام سے جڑا ہے، اورنگزیب فاروقی

    یمن کا مسئلہ پاکستان کے استحکام سے جڑا ہے، اورنگزیب فاروقی

    کراچی : اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی اور مولانا اورنگ زیب فاروقی نے کہا ہے کہ یمن کا مسئلہ پاکستان کے استحکام سے جڑا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام نکالی گئی تحفظ حرمین شریفین ریلی اور جلسہ سے خطاب کے دوران کیا۔ ریلی میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

    ریلی کے بعد جلسے میں پاکستانی فوج سعودی عرب بھیجنے کی قرارداد منظور کی گئی۔جلسے سےخطاب میں دیگرمقررین کا کہنا تھا کہ حوثی باغی مدینہ اور مکہ سے چند گھنٹوں کے فاصلے پر آگئے ہیں انہیں فوری طورپر کچلا جائے۔

    اس سے پہلے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اورنگ زیب فاروقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یمن کا مسئلہ پاکستان کے استحکام سے جڑا ہوا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے متحد ہوجانا چاہیئے۔

    ریلی کےشرکا نے سعودی عرب سےاظہاریکجہتی کیلئے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی۔

  • کراچی: قوم حرمین الشریفین کےدفاع کیلئےتیارہے،مولانا فضل الرحمٰن

    کراچی: قوم حرمین الشریفین کےدفاع کیلئےتیارہے،مولانا فضل الرحمٰن

    کراچی : مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ قوم حرمین شریفین کےدفاع کیلئےتیارہے،پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی ہر امتحان میں پوری اترے گی۔

    کراچی میں تبت سینٹر پر دفاع حرمین الشریفین ریلی کے شرکا سے خطاب میں مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اورامت مسلمہ تحفظ حرمین الشریفین کیلئےسعودی عرب کےساتھ ہے ۔

    مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ ملکوں پرقبضے کیلئےتھی،ہمیں سوچنا ہوگاکہ اس جنگ نے ہمیں کہاں پہنچایا۔

    فضل الرحمان نے کہا کہ چھوٹے ملازمین کاتحفظ جمعیت علمائے اسلام کا منشور ہے، مولانافضل الرحمان نے کہا کہ اکیسویں ترمیم کی کوئی وقعت نہیں۔

    یہ ترمیم دینی مدارس کےخلاف لائی گئی اورپارلیمان کوبھی دینی مدارس کےخلاف استعمال کیاگیا،انہوں نے کہا کہ خالد محمود سومرو کے قاتلوں کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

  • ایم کیو ایم نے گھوسٹ پولنگ اسٹیشن بنا رکھے ہیں، عمران اسمٰعیل

    ایم کیو ایم نے گھوسٹ پولنگ اسٹیشن بنا رکھے ہیں، عمران اسمٰعیل

    کراچی : این اے دو سو چھیالیس میں پاکستان تحریک ا نصاف کے امیدوارعمران اسمٰعیل نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے گھوسٹ پولنگ اسٹیشن بنائے ہوئے ہیں، جس کے ثبوت وہ الیکشن کمیشن کو دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کی ریلی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    قومی اسمبلی کے حلقہ دو سو چھیالیس میں انتخابی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، تحریکِ انصاف کی ریلی میں کارکنان کا جوش و جذبہ قابل دید تھا۔

    عمران اسمٰعیل نے کہا کہ  تحریک انصاف ضمنی معرکہ جیت گئی ہے، عزیز آباد اب ایم کیوایم کا نہیں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پری پول دھاندلی ہورہی ہے، ایم کیو ایم نے گھوسٹ پولنگ اسٹیشن بنائے ہوئے ہیں ۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں خوف کی فضاء کا خاتمہ ہورہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کوایم کیوایم کےقبضےسےآزادکرائیں گے۔

    انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ  پی ٹی آئی  مذکورہ الیکشن جیت کر علاقے سے پانی،بجلی اور گیس کےمسائل حل کرےگی۔

  • پی ٹی آئی کارکنان دوسروں سے لڑتے لڑتے آپس میں لڑ پڑے

    پی ٹی آئی کارکنان دوسروں سے لڑتے لڑتے آپس میں لڑ پڑے

    کراچی : حلقہ این اے246میں پی ٹی آئی کی جانب سےریلی نکالی گئی اس دوران مختلف مقامات پرپی ٹی آئی اورایم کیوایم کے کارکنوں کےدرمیان نعرےبازی بھی دیکھنےمیں آئی۔

    تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن کی جنگ میں مزید تیزی آگئی ہے،عمران اسماعیل کی قیادت میں انتخابی ریلی کے موقع پر پی ٹی آئی اورایم کیوایم کارکن گتھم گتھا ہوگئے۔

    اس موقع پر شدید نعرے بازی کاتبادلہ بھی ہوا، تاہم اس دوران کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا، بعد ازاں پی ٹی آئی کارکنان دوسروں سے لڑتے لڑتے آپس میں ہی لڑ پڑے۔

    ، پی ٹی آئی کی ریلی کے بعد مقامی رہنماء نازیہ ربانی کی رہائش گاہ پر کارکنان کیلئے ضیافت کا اہتمام کیا گیا، اس دوران کھانے کے معاملے پر کارکنان میں جھگڑا ہوگیا، جس میں آزادانہ طور پر گھونسوں اور لاتوں کا استعمال کیا گیا۔

    جائے وقوعہ پر موجود ذمہ داران نے حالات کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی، اور نازیہ ربانی کی رہائش گاہ کا مرکزی دروازہ بند کر دیا گیا، اس موقع پر عمران اسماعیل رہائش گاہ کے باہر ہی موجود رہے۔