Tag: rally

  • پی ٹی آئی ریلی پرفائرنگ کی ایف آئی آرلیگی رہنماؤں کیخلاف درج

    پی ٹی آئی ریلی پرفائرنگ کی ایف آئی آرلیگی رہنماؤں کیخلاف درج

    جہلم:تحریک انصاف کی ریلی پر فائرنگ کی ایف آئی آر درج کرلی گئی، جہلم کےعلاقے گرمالہ میں اتوارکو پی ٹی آئی کی ریلی پر فائرنگ کی ایف آئی آر صدر تھانے میں درج کرلی گئی ہے۔

    جہلم میں اتوار کو پی ٹی آئی کے جلسے سے پہلےگرمالہ سے گزرنےوالی ریلی پر فائرنگ کی گئی تھی۔ اس واقعے کی ایف آئی آر آج تھانہ صدر میں مسلم لیگ ن کےسابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم اور چوہدری راشد کےخلاف درج کرلی گئی ہے۔ گرمالہ میں پی ٹی آئی کی ریلی پرفائرنگ سے نو افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • فلپائن کی سڑکوں پر بھوت نکل آئے

    فلپائن کی سڑکوں پر بھوت نکل آئے

    فلپائن: دنیا بھرمیں ہالووین کا تہوار روایتی جوش وخروش سے منایا جارہا ہے۔کوئی بھوت بنتا ہے تو کوئی  چڑیل کا روپ دھار لیتی ہے۔ کسی نے خوفناک روپ اپنایا تو کسی نے اپنایا منفرد بھیس۔

    دنیا بھر میں ہالووین کو مذہبی تہوار کے طورپرمنایا جاتا ہے۔ مسیحیوں کا ماننا ہے کہ سردیوں کے آغاز میں روحیں زمین پرآتی ہیں، اس روزلوگ بھیس بدل کر اوربچے ڈراﺅنے ماسک لگا کر شوخیاں کرتے ہیں۔

    ہالووین کے موقع پر بازاروں کی رونقیں بڑھ گئی ہیں جہاں لوگ ہالووین کیلئے منفرد لباس اور ماسک کی خریداری کررہے ہیں۔ فلپائن میں خوفناک روپ دھارے لوگ سڑکوں پر نکل آئے اورریلی نکالی۔ اس میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی خوب رنگ جمایا۔

  • گوجرانوالہ: ن لیگ کی ریلی کیلئے سرکاری وسائل کااستعمال

    گوجرانوالہ: ن لیگ کی ریلی کیلئے سرکاری وسائل کااستعمال

    گوجرانوالہ: مسلم لیگ ن کی ریلی کو کامیاب بنانے کے لئے سرکاری وسائل کا بھرپوراستعمال کیا گیا۔ سرکاری محکموں کے ملازمین کومبینہ طورپرریلی میں شرکت پر مجبورکیا گیا۔ گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کی طرف سے نکالی جانے والی استحکام پاکستان ریلی کو کامیاب بنانے کے لئے سرکاری وسائل کا بھرپوراستعمال کیا گیا۔

    محکمہ ہیلتھ ،ایجوکیشن ،سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ورکروں اورمیونسپل کارپوریشن کے سیکڑوں ملازمین کوریلی میں شرکت کا پابند کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کی ریلی کی قیادت تین وزراء نے کی ۔ریلی میں کامونکی ،وزیرآباد،حافظ آباد اور نوشہرہ ورکاں سے ن لیگ کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    ریلی چندا قلعہ بائی پاس سے شروع ہو کر پنڈی بائی پاس پر اختتام پذیر ہوئی، مقررین نے خطاب میں پارلیمنٹ ہاؤس کےباہر دھرنوں پر کڑی تنقید کی اور پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے مطالبات کو غیرآئینی قراردیا، اس موقع پر شرکاءنے وزیراعظم  کی حمایت میں نعرے بازی بھی کی۔

  • ن لیگ کی ریلیوں کے لئے علیحدہ سےروٹس تعین کرنےکاحکم

    ن لیگ کی ریلیوں کے لئے علیحدہ سےروٹس تعین کرنےکاحکم

    اسلام آباد: وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نےمسلم لیگ نون کی احتجاجی ریلیوں کیلئےعلیحدہ سےروٹس تعین کرنےکاحکم دےدیا۔ ریلی کوکسی بھی صورت پی ٹی آئی یاعوامی تحریک کےآمنےسامنےنہ لایاجائے، ضلعی انتظامیہ اورپولیس کو وزیرداخلہ چوہدری نثار کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلوسوں کے روٹس کی سیکیورٹی کو مزید سخت کریں۔

    مسلم لیگ نون کی احتجاجی ریلی کو زیرو پوائنٹ تک اجازت دینی چاہیئے۔ اور اس حوالے سے انتظامیہ تمام امور کو یقینی بنائے۔ اسلام آباد میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سیکیورٹی کے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں ۔

    تمام ریلیوں کے روٹس کو مختلف ترتیب دیا جائے۔ وزیر داخلہ نے مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کی احتجاجی ریلی کو کسی بھی صورت پی ٹی آئی یا عوامی تحریک کے احتجاجی دھرنے کے آمنے سامنے نہ لایا جائے۔

  • اہل فلسطین بیت المقدس کی آزادی کیلئے مقدس جہاد کررہے ہیں، سراج الحق

    اہل فلسطین بیت المقدس کی آزادی کیلئے مقدس جہاد کررہے ہیں، سراج الحق

    اسلام آباد: جماعت اسلامی نے غزہ کے شہریوں سے اظہار ِ یکجہتی کے لئے ریلی نکالی جس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ اہل فلسطین بیت المقدس کی آزادی کیلئے مقدس جہاد کررہے ہیں، ریلی میں وزیر اطلاعات پرویز رشید بھی شریک ہوئے۔

    غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا ۔غزہ پر تین ہفتے سے بموں کی بارش کی جارہی ہے، انسانی بستیاں تباہ ہورہی ہیں، غزہ کی صورت حال پر او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے۔،

    وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشیدکا ریلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان فلسطنیوں کے ساتھ کھڑا ہے سترہ اگست کو یوم فلسطین ہر سال سرکاری طور پر منایا جائے گا

    ریلی میں پروفیسر محمد ابراہیم ،عبدالرشید ترابی ،میاں محمد اسلم ،صاحبزادہ طارق اللہ ۔تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمد علی خان اوردیگر بھی شریک ہوئے۔

  • کوئٹہ:اسرائیلی جارحیت کیخلاف جماعتہ الدعوۃ کی احتجاجی ریلی

    کوئٹہ:اسرائیلی جارحیت کیخلاف جماعتہ الدعوۃ کی احتجاجی ریلی

    کوئٹہ :فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور اسرائیلی پرچم نذر آتش کیا گیا،جماعتہ الدعوۃ کی اپیل پر ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کےلئے یوم احتجاج منایا گیا اور جامع مسجد تقویٰ ڈبل روڈ سے یکجہتی فلسطین کارواں ریلی نکالی گئی اور میزان چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،

    جماعت الدعوۃ کے مرکزی رہنماء انجیئنر نوید قمر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم فلسطینی مسلمانوں کو غاصب اسرائیل کے ظلم سے نجات دلانا پوری مسلم امہ پر فرض ہےفلسطینی عوام 6 دہائیوں سے قربانیاں پیش کر رہے ہیں لیکن آج تک ظلم و جبر سےمرعوب نہیں ہوئے مظاہرین نے اسرائیل پرچم نذر آتش کرتے ہوئے اسرائیلی مصنوعات سے بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔