Tag: Ralway

  • بھارت کی عدالت نے کسان کی شکایت پر ٹرین قبضے میں لےلی

    بھارت کی عدالت نے کسان کی شکایت پر ٹرین قبضے میں لےلی

    دہلی : بھارت کی عدالت نے محکمہ ریلوے کی جانب سے ایک کسان کو اس کی زمین کے بدلے رقم ادا نہ کرنے پر ایک مسافر ٹرین کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ اس وقت ٹرین پر سو سے زیادہ مسافر سوار تھے۔ ریلوے حکام کی یقین دہانی پر مذکورہ ٹرین کو چھوڑدیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی ایک عدالت میں ایک متاثرہ کسان نے درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا کہ محکمہ ریلوے نے سال 2006 میں مجھ سے زمین حاصل کی تھی تاہم ابھی تک اس زمین کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا ہے۔

    شیو کمار نامی کسان نے بتایا کہ 36 لاکھ روپے کےعوض اپنی ایک ایکٹر زمین ریلوے کو فروخت کی تھی۔ کسان نے عدالت سے استدعا کی کہ محکمہ ریلوے کو معاوضے کی ادائیگی کا پابند کیا جائے، جس پر عدالت نے ایکشن لیتے ہوئے محکمہ ریلوے کی ٹرین کو قبضے میں لینے کے احکامات صادر کیے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے کرناٹکا کی ریاست میں واقع ہاری ہار اسٹیشن پر موجود جب اس ٹرین کو قبضے میں لیا تو اس وقت ٹرین پر سو سے زیادہ مسافر سوار تھے۔ تاہم ریلوے حکام کی جانب سے اس یقین دہانی کے بعد کہ وہ کسان کو اس کی زمین کا معاوضہ جلد ادا کر دیں گے عدالتی حکام نے ٹرین کو چھوڑ دیا۔

    یاد رہے کہ سال 2013 میں عدالت نے ریلوے حکام کو حکم دیا تھا کہ شیو کمار کو سود سمیت زمین کا معاوضہ ادا کیا جائے لیکن ریلوے کی جانب سے تین سال تک اس حکم پر عمل درآمد میں ناکامی کے بعد عدالت نے ٹرین کو ضبط کرنے کا حکم دیا۔

    کسان کے وکیل نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ریلوے حکام نے وعدہ کیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر رقم ادا کر دی جائے گی جس کے بعد ٹرین کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔

    ٹرین پر سفر کرنے والے ایک مسافر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’پہلے ہم سمجھے کہ شاید دنگا فساد کرنے والوں نے ٹرین روک لی ہے لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ ٹرین کو عدالتی حکم کے تحت ضبط کیا گیا ہے۔ مجھے غصہ تو آیا لیکن اس پر ہنسی بھی آرہی تھی۔

     

  • چین سے درآمد ریلوے کے دس انجن 2 سال میں خراب، رپورٹ طلب

    چین سے درآمد ریلوے کے دس انجن 2 سال میں خراب، رپورٹ طلب

    لاہور: چین سے 2 سال پہلے خریدے گئے 58 ریلوے انجنوں میں سے 10 خراب ہو گئے، وزیر ریلوے نے انجنوں کی خرابی اور خریداری سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

    پاکستان ریلویز کے ذرائع کے مطابق چین سے 2 سال پہلے خریدے گئے 58 ریلوے انجنوں میں سے 10 میں کریک آ گیا ہے۔

    چینی کمپنی نے ان انجنوں کی عمر 20سال بتائی تھی۔ انجنوں کی خرابی پر وزارت ریلوے نے چینی کمپنی سے رابطہ کیا، جس کے بعد چینی انجینیئرز انجنوں کا جائزہ لینے کیلئے کل 8 فروری کو لاہور پہنچ رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے انجنوں کی خرابی اور خریداری کے بارے میں حکام سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

  • ریلوے کا کرایوں میں کمی سے انکار

    ریلوے کا کرایوں میں کمی سے انکار

    لاہور:محکمہ ریلوے نےٹرین کے کرایوں میں کمی سے انکار کردیا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اس کے  ثمرات عوام تک نہیں پہنچ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق  ڈیزل کی قیمت میں کمی کے باوجود ریلوے نے کرایوں میں کمی سے انکار کردیا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ رہے۔

    ییٹرول اور ڈیزل کے قیمتوں میں کمی کے باوجودروزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی ہے اور اب محکمہ ریلوے کابھی ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے ریلوے کرایے میں کمی کا کوئی ارادہ نہیں لگ رہاہے۔

    ذرائع کے مطابق ریلوے نے گذشتہ دنوں کراچی سے راولپنڈی تک بعض ٹرینوں میں کرائے صرف تین سے پانچ فیصدہی کم کئے تھے۔ مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے تناسب سے مسافر ٹرینوں کے کرائے پچیس فیصد تک کم کئے جائیں۔