Tag: Ramadan moon

  • رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 اپریل کو طلب

    رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 اپریل کو طلب

    پشاور: پاکستان میں ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 اپریل کو طلب کرلیا گیا، اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 اپریل کو پشاور میں ہوگا۔

    وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ اجلاس محکمہ اوقاف پشاورکی عمارت میں ہو گا، چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    رویت ہلال کی ذونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوں گے اور اسلام آباد میں ذونل کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔

    یاد رہے محکمہ موسمیات نے ہفتہ 2 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا پہلا روزہ اتوار 3 اپریل کو ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ شعبان 29 روز کا ہوگا اور 29 شعبان بمطابق 2 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، 2 اپریل کو ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف اور کہیں کہیں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔

    خیال رہے سعودی عرب میں سپریم کورٹ نے مملکت میں تمام افراد سے جمعہ یکم اپریل 29 شعبان 1443ھ کی شام رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔

  • پاکستان میں پہلا روزہ  کب ہوگا ؟ تاریخ کا اعلان

    پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا ؟ تاریخ کا اعلان

    اسلام آباد : وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 25اپریل کوپہلاروزہ ہوگا ، رویت ہلال کمیٹی نے ذیقعداوررجب دونوں کی غلط تاریخ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا انشااللہ رمضان کا چاند 24 اپریل کو پورے ملک میں دیکھا جا سکے گا، پاکستان میں 25اپریل کوپہلاروزہ ہوگا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی نے ذیقعداوررجب دونوں کی غلط تاریخ دیں، 5 مارچ کوپارلیمان کی مذہبی امورکی کمیٹیوں کوبریفنگ دیں گے ، عید اور اسلامی تہوارتقسیم نہیں اتحاد کا باعث بننےچاہئیں۔

    یاد رہے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے قمری کیلنڈر تیار کیا تھا ، جس میں 2019 تا 2024 عید الفطر، عید الاضحی، رمضان المبارک اور دیگر اسلامی مہینوں کے چاند نظر آنے کی تاریخیں طے کی گئی تھیں۔

    قمری کیلنڈر میں بتایا گیا تھا کہ 2020 میں یکم رمضان المبارک25 اپریل ، عید الفطر 24مئی اور عید الاضحی 31جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔

  • سعودی عرب کا چاند سے متعلق اعلان

    سعودی عرب کا چاند سے متعلق اعلان

    ریاض: سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا، سعودی عرب میں پہلار وزہ ہفتے کو ہوگا۔

    العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہے اس لیے اب یکم رمضان المبارک جمعے کو ہونے کا امکان ختم ہوگیا، اب پہلا روزہ ہفتے کو ہوگا۔

    سعودی عرب میں پہلا روزہ ہفتے کو ہونے کے بعد اب پاکستان میں اتوار 28 مئی کو پہلا روزہ ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔


    کل رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بہت کم امکانات ہیں، محکمہ موسمیات


    دوسری جانب محکمہ موسمیات پاکستان نے بھی کہا ہے کہ چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں، امید ہے پہلا روزہ اتوار کو ہوگا تاہم حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل شام کے وقت ملک بھر میں مطلع صاف ہوگا، پاکستان کے کوسٹل علاقے پسنی اورجیوانی میں چاند دیکھے جانے کے بہت کم امکانات ہوسکتے ہیں جبکہ ایشیا کے کسی بھی ملک میں چاند نظرآنے کا امکان نہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔