Tag: Ramadan Office Timings

  • سندھ میں  ماہ رمضان کیلیے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا شیڈول جاری

    سندھ میں ماہ رمضان کیلیے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا شیڈول جاری

    کراچی : سندھ میں ماہ رمضان کیلیے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا، سرکاری دفاتر صبح 10 بجے سے شام 4 بجے جبکہ جمعہ کے روز دورانیہ صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ماہ رمضان میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا شیڈول جاری کردیا ، شیڈول کے تحت سرکاری سندھ میں دفاترمیں اوقات کارپیرتاجمعرات صبح10تاشام4بجےتک ہوں گے جبکہ جمعہ کو دفاتر میں صبح10سےدوپہرایک بجےتک کام ہوگا۔

    یاد رہے حکومت نے رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کیا تھا کہ وفاقی سرکاری دفاتر صبح 10تا 4بجے تک کھلے رہیں گے۔

    حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ 5روز کھلے رہنے والے وفاقی سرکاری دفاتر صبح 10تا 4بجے تک کھلے رہیں گے اور 6 روز کھلے رہنے والے وفاقی دفاتر صبح 10تا 3بجےتک کھلے رہیں گے۔

    واضح رہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں ملازمین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اداروں میں روزانہ اوقات کار میں دو گھنٹے کمی کردی جاتی ہے۔

    یاد رہے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے کہا تھا کہ رمضان کا چاند 13 اپریل کو لاہور،اسلام آباد، پشاورسمیت کئی شہروں میں دیکھاجاسکےگا اور 14اپریل کو پہلا روزہ ہو گا۔

  • رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان

    رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان

    اسلام آباد :  حکومت نے رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا ، وفاقی سرکاری دفاتر صبح 10تا 4بجے تک کھلے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے سرکاری دفاتر کے اوقات کار  پر حکم نامہ جاری کیا، پانچ اور چھ روز کھلے رہنے والے وفاقی دفاتر کیلئے الگ الگ اوقات کار جاری کئے گئے ہیں۔

    حکم نامے میں کہا ہے کہ 5روز کھلے رہنے والے وفاقی سرکاری دفاتر صبح 10تا 4بجے تک کھلے رہیں گے اور 6 روز کھلے رہنے والے وفاقی دفاتر صبح 10تا 3بجےتک کھلے رہیں گے۔

    نوٹیفیکشن کے مطابق جمعتہ المبارک کو وفاقی سرکاری کے اوقات کار صبح 10تا دوپہر1بجے تک ہوں گے۔

    واضح رہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں ملازمین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اداروں میں روزانہ اوقات کار میں دو گھنٹے کمی کردی جاتی ہے۔

    یاد وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے کہا تھا کہ رمضان کا چاند 13 اپریل کو لاہور،اسلام آباد، پشاورسمیت کئی شہروں میں دیکھاجاسکےگا اور 14اپریل کو پہلا روزہ ہو گا۔

  • سعودی عرب: رمضان المبارک کے دوران سرکاری و نجی دفاتر کے اوقات کار کا اعلان

    سعودی عرب: رمضان المبارک کے دوران سرکاری و نجی دفاتر کے اوقات کار کا اعلان

    ریاض: رمضان المبارک کے پیش نظر سعودی عرب میں سرکاری و نجی دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا، سرکاری دفاتر 5 جبکہ نجی دفاتر 6 گھنٹے کام کریں گے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت ہیومن ریسورسز نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری و نجی شعبے کے ڈیوٹی اوقات جاری کر دیے ہیں۔

    وزارت نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران وزارتیں، سرکاری محکمے اور اداروں میں 5 گھنٹے ڈیوٹی ہوا کرے گی۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری محکموں کے ملازمین صبح 10 بجے ڈیوٹی کا آغاز کریں گے جبکہ دوپہر 3 بجے ڈیوٹی ختم ہوجائے گی۔ نجی شعبے کے ملازمین ڈیوٹی کے ایام میں روزانہ 6 گھنٹے کام کریں گے۔

    حکام نے کہا ہے کہ ہر ادارہ اپنے ملازمین کے ڈیوٹی اوقات کا آغاز اور اختام اپنی سہولت کے مطابق طے کرے گا۔

    دوسری جانب سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے ماہ رمضان کے دوران بینکوں، ترسیل زر کے مراکز اور ایکسپریس سروس کے اوقات کار کا بھی اعلان کردیا ہے۔

    ساما کا کہنا ہے کہ رمضان کے دوران بینکوں کی شاخیں صبح 10 سے دوپہر 2 بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ ترسیل زر کے مراکز روزانہ صبح 7 سے سہ پہر 4 بجے تک کھولے جائیں گے۔