Tag: Ramadan Relief Package

  • رمضان ریلیف پیکج : حکومت کا مستحقین کیلئے اس سال نیا فیصلہ

    رمضان ریلیف پیکج : حکومت کا مستحقین کیلئے اس سال نیا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیرصنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ہر سال مستحقین کو جو رمضان ریلیف پیکج فراہم کیا جاتا ہے اس بار اس میں اہم تبدیلی کی جارہی ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ رمضان ریلیف پیکج کے تحت اس بار ہم نقد رقم ٹرانسفر کررہے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ اس بار ایک مستحق خاندان کو5ہزار روپے نقد رقم فراہم کررہے ہیں، مستحقین کی کیٹیگری میں آنے والےافراد کو کیش ٹرانسفر کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مستحقین کی کیٹیگری میں آنے والی آبادی کی تعداد 2 کروڑ کے قریب ہے، پیکج کے لیے بی آئی ایس پی یا کسی وفاقی ادارے سے معاونت نہ لینے والے اہل ہونگے۔

    وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پچھلے سال یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے سبسڈی فراہم کی گئی ھتی جس کا تجربہ اچھا نہیں رہا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ پچھلےسال یوٹیلیٹی اسٹورز پر بدانتظامی تھی، کوالٹی بھی صحیح نہیں تھی،
    وزیر اعظم کوبھی پچھلے سال یوٹیلیٹی اسٹورز کے حوالے سے شکایات تھیں۔

    وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا مزید کہنا تھا کہ تمام یوٹیلیٹی اسٹورز کو کہا ہے کہ اپنا فنانشنل ماڈل ٹھیک کریں، بصورت دیگر قانون حرکت میں آئے گا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹور نے کہا ہے کہ وہ سبسڈی کے بغیر اشیاء پر 15 فیصد رعایت دیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یوٹیلٹی اسٹور پر کوالٹی چیک کی ہے، بہتر معیار ہے، قیمت بھی بازار سے سستی ہے، رمضان میں یوٹیلٹی اسٹور کو زیادہ کام کرنا چاہیے، چینی کی قیمت کم کریں۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکچ کا آغاز ،  خریداری کیلئے شرط عائد

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکچ کا آغاز ، خریداری کیلئے شرط عائد

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکچ کا آغاز کردیا گیا ، خریداری کیلئے شناختی کارڈ نمبر لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکچ کا آغاز کر دیا گیا ، رمضان ریلیف پیکج کے تحت 19اشیا ضروریہ پر سبسڈی دی جائے گی۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز مارجن کم کرکے 500 سے 1500 اشیا پر 5 سے 10 فیصد ڈسکاؤنٹ بھی دیں گے ، اس سال رمضان ریلیف پیکیج ٹارگٹڈ اور ان ٹارگٹڈ سبسڈی پر مشتمل ہے۔

    رمضان پیکچ کے تحت سبسڈی والی چیزوں کی خریداری کیلئے شناختی کارڈ نمبر لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    حکام نے بتایا کہ بی آئی ایس پی مستحقین کیلئے گھی،چائے پر 100،100روپے کلو سبسڈی ملے گی،رمضان پیکچ کے تحت آٹے پر فی کلو 51روپے92 پیسے کی سبسڈی دی جائے گی۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز کے حکام کا کہنا ہے کہ چینی،دودھ اور مشروبات پر 30،30روپے ، بیسن اور کھجور پر فی کلو 50 اور آئل پر 25 روپے ، دالوں، چاول پر20 ،20 روپے کی سبسڈی ہوگی۔

    بی آئی ایس پی مستحقین کےعلاوہ آٹے پر فی کلو 27 روپے12 پیسے، چینی 11 اور گھی پر فی کلو 25 روپے، دالوں اور چاول پر فی کلو20،20 روپے ، گھی 25 ،بیسن اورکھجورپر50،50 روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا تھا کہ لال مشروب 303کے بجائے 261 روپے میں 800 ملی لیٹرفروخت ہوگا۔

  • رمضان ریلیف پیکج ، عوام کیلیے بڑی خبر

    رمضان ریلیف پیکج ، عوام کیلیے بڑی خبر

    اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز پررمضان ریلیف پیکج کا آغاز 17 اپریل سے ہوگا، جس کے تحت 19 اشیاپر سبسڈی دی جائے گی جبکہ سیل کا ہدف 30 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی ریلیف کے لئے یوٹیلیٹی اسٹورزپرڈھائی ارب کارمضان ریلیف پیکج17اپریل سےشروع ہوگا ، رمضان ریلیف پیکج کے تحت 19 اشیا پر سبسڈی دی جائے گی، پیکج کے تحت 4 روپے سے 50 روپے تک فی کلو سبسڈی ہوگی۔

    ریلیف پیکج کے تحت آٹے پر 4 روپے،چینی پر 15 روپے فی کلو ، تیل اور گھی پر 30 روپے فی کلو، دال چنا 10روپے، دال مونگ پر 15روپے فی کلو سبسڈی ہوگی۔

    دال مسور 10 روپے،سفید چنے پر 15 روپے، بیسن 20 روپے،کھجور پر 20 روپے ، باسمتی اور سیلا چاول پر 15روپے ، ٹوٹا چاول پر 10 روپے، مشروبات کے1500ملی میٹربوتل پر25روپے،800ملی میٹر پر 20روپے سبسڈی دی جائے گی۔

    رمضان ریلیف پیکج میں چائے پر 50روپے فی کلو، دودھ پر 20روپے، مصالحہ جات پر10 فیصد سبسڈی دی جائے گی جبکہ ریلیف پیکج کے تحت سیل کا ہدف 30 ارب روپے مقر رکردیا گیا ہے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے سبسڈی کو ڈیڑھ ارب سے بڑھا کر ڈھائی ارب کرنے اور ریلیف پیکیج کو عید الفطر تک لے جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر یوٹیلٹی اسٹورز کے ریلیف پیکج کو 7ارب تک لےجایاجاسکتاہے ، ماہ رمضان سے پہلے یوٹیلٹی اسٹورز سبسڈائز 19آئٹمز  کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی ، ضروری اشیا کی دستیابی کیلئےٹاسک فورس بنائی جارہی ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ 1200 ارب ریلیف پیکج میں بھی یوٹیلٹی اسٹورزکیلئے 50ارب رکھےگئےہیں، وزیراعظم کےریلیف پیکج سےبھی10ارب روپےیوٹیلٹی اسٹورزکوجاری ہوچکے ہیں۔