Tag: Ramadan

رمضان اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے اور اسے اسلام میں بہت مقدس سمجھا جاتا ہے۔ یہ مہینہ مسلمانوں کے لیے روزے، عبادات، اور قرآن کی تلاوت کا مہینہ ہے۔ رمضان کے دوران مسلمان صبح صادق سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے پینے سے پرہیز کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی برے خیالات اور برے کاموں سے بھی دور رہتے ہیں۔

  • متحدہ عرب امارات: رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟

    متحدہ عرب امارات: رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟

    متحدہ عرب امارات میں موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ آج رمضان المبارک کا آغاز پیر 11 مارچ 2024 سے ہورہا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں اس بار طویل وقفے کے بعد رمضان کی ابتدا موسم سرما میں جبکہ آخری عشرے میں قدرے کم گرمی کے ساتھ رہنے کی توقعات ہیں۔

    متحدہ عرب امارات کی فلکیاتی انجمن کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے گزشتہ ماہ کہا گیا کہ آئندہ سات سال تک رمضان المبارک کی شروعات موسم سرما میں ہوگی اور اس کا سلسلہ 2030 تک جاری رہے گا۔

    امارات میں موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ پہلے نصف حصے میں سحری اور فجر تک موسم ٹھنڈا رہے گا۔ اس کے بعد موسم گرمی کی طرف منتقل ہونے لگے گا، رمضان کے دوران رات کے وقت موسم معتدل سے خوشگوار رہے گا۔

    قومی مرکز کا کہنا ہے کہ رات کے وقت درجہ حرارت 18 سے 21 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقعات ہیں جبکہ دوپہر کے وقت درجہ حرارت 29 سے 34 کے درمیان ہوگا۔

    مسجد الحرام، مسجد نبویؐ میں نماز تراویح کا روح پرور اجتماع

    یو اے ای میں رمضان المبارک کی شروعات میں روزے کی مدت 13 گھنٹے 14 منٹ تک ہوگی جبکہ وقت بڑھنے کے ساتھ روزہ 13 گھنٹے 57 منٹ تک رہے گا۔ اس حوالے سے تمام ریاستوں اور شہروں میں چند منٹوں کا فرق دیکھنے کو ملے گا۔

  • رمضان: برطانیہ کی قرارداد پر سوڈان میں جنگ بندی کا فیصلہ

    رمضان: برطانیہ کی قرارداد پر سوڈان میں جنگ بندی کا فیصلہ

    خرطوم: اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے سوڈان میں رمضان المبارک کے دوران جنگ بندی کے حوالے سے قرارداد منظور کر لی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی قرارداد پر سوڈان میں جنگ بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے، سعودی عرب کی جانب سے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ سلامتی کونسل کے اکثریتی فیصلے کو تمام فریق تسلیم کریں گے۔

    جنگ بندی کے لیے قرارداد برطانیہ کی جانب سے پیش کی گئی تھی، جمعہ کے روز 15 رکنی کونسل کے 14 ممالک نے اس قرارداد کی حمایت کی، جس میں فریقین سے تنازعہ بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، صرف روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

    سلامتی کونسل نے رمضان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 25 ملین افراد تک امداد پہنچانے کی اجازت کی اپیل بھی کی ہے جنھیں خوراک کی اشد ضرورت ہے۔ سعودی عرب نے کہا کہ توقع ہے کہ سلامتی کونسل کے اکثریتی فیصلے کو تمام فریق تسلیم کریں گے۔

    واضح رہے کہ سوڈان میں 15 اپریل 2023 سے فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان جنگ شروع ہوئی تھی، جس میں اب تک 15 ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔ اور جس میں جنرل عبدالفتاح البرہان کی فوج جنرل محمد حمدان دگالو کی نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے خلاف صف آرا ہے۔

  • رمضان میں دفاتر کے اوقات کار کیا ہوں گے؟

    رمضان میں دفاتر کے اوقات کار کیا ہوں گے؟

    پشاور: خیبر پختون خوا حکومت نے رمضان میں دفتری اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    کے پی میں حکومت کی جانب سے رمضان میں دفتری اوقات کار کے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہفتے میں 5 دن کھلنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے 3 بجے تک ہوں گے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کو دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔

    دوسری طرف ہفتے میں 6 روز کھلنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے، جمعہ کو دفاتر صبح 9 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔

  • رمضان میں ملاوٹ سے پاک اشیا کی فراہمی کے لیے فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی

    رمضان میں ملاوٹ سے پاک اشیا کی فراہمی کے لیے فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی

    کراچی: رمضان میں ملاوٹ سے پاک اشیا کی فراہمی کے لیے سندھ فوڈ اتھارٹی نے کارروائیاں شروع کر دیں، اس سلسلے میں کورنگی میں جعلی جوس اور منرل واٹر بنانے والی ایک فیکٹری سیل کر دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈائریکٹر جنرل آغا فخر حسین کی سربراہی میں کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک فیکٹری پر چھاپا مارا جس میں جعلی جوس اور جعلی منرل واٹر تیار کیا جا رہا تھا۔

    اتھارٹی کی ٹیم نے فیکٹری سے بڑی تعداد میں جعلی جوس کے ڈبے اور جعلی منرل واٹر کی بوتلیں برآمد کیں، ٹیم نے تمام جعلی مشروبات اور پانی کو ضائع کر دیا، اس کارروائی کے موقع پر مقامی پولیس بھی ایس ایف اے کی ٹیم کے ہمراہ تھی۔

    ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم رمضان المبارک میں ملاوٹ سے پاک کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ملاوٹ شدہ اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جا رہی ہے، انھوں نے تنبیہہ کی کہ ملاوٹ شدہ کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والے اپنی حرکتوں سے باز آ جائیں۔

  • ماہ رمضان اسلامی ممالک میں کس تاریخ سے شروع ہوگا؟

    ماہ رمضان اسلامی ممالک میں کس تاریخ سے شروع ہوگا؟

    ماہ شعبان اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور مبارک ترین مہینے رمضان کی آمد آمد ہے جس کا چاند دیکھنے کیلئے اسلامی ممالک نے خصوصی انتظامات کرلئے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی ممالک میں 10 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس ہوں گے اور شہادتیں جمع کی جائیں گی لیکن کیا اس دن چاند نظر آجائے گا اور پہلا رمضان 11 مارچ کو ہوگا؟

    ramdan

    ماہرین فلکیات اس حوالے سے بتاتے ہیں کہ اس دن مرکزی کنکشن صبح 9 بجے ہوگا اس حساب سے 10 مارچ کو زیادہ تر اسلامی ممالک میں سورج کے غروب ہونے کے بعد ہی چاند کے نمودار ہونے کی امید ہے۔

    ماہرین فلکیات اس بات پر متفق ہیں کہ 10 مارچ پورے عرب اور اسلامی دنیا میں چاند کو آنکھ یا دوربین سے نہیں دیکھا جا سکتا۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلامی ممالک میں 30 شعبان مکمل ہونے کے بعد رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ بروز منگل سے متوقع ہے۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز نے رمضان سے قبل مہنگی چینی خرید لی

    یوٹیلیٹی اسٹورز نے رمضان سے قبل مہنگی چینی خرید لی

    اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز نے رمضان سے قبل مہنگی چینی خرید لی ہے۔

    ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق کارپوریشن نے رمضان سے قبل 20 ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی ہے، جو آخری ٹینڈر کے مقابلے فی کلو 17.10 روپے مہنگی خریدی گئی ہے۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 142 روپے فی کلوحساب سے چینی خریدی ہے، جو اخراجات ملا کر فی کلو چینی تقریباً 155 روپے میں پڑے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز نے 70 ہزار میٹرک ٹن چینی ٹینڈر کے تحت بولیاں طلب کی تھیں، کیوں کہ رمضان المبارک میں دستیابی کے لیے چینی کی خریداری ناگزیر تھی۔

    پاکستان سے طلائی زیورات کی ایکسپورٹ معطل، کروڑوں ڈالر کے آرڈر منسوخ ہونے کا خطرہ

    اس سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز نے نومبر 2023 میں بھی 40 ہزار ٹن چینی خریدی تھی، اس وقت 124 روپے 90 پیسے فی کلو کے حساب سے خریدی گئی تھی، اور اخراجات ملا کر کارپوریشن کو فی کلو چینی تقریباً 138 روپے میں پڑی تھی۔

  • سال 2023 کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری

    سال 2023 کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری

    کراچی: وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے سال 2023 کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے رواں سال کا زکوٰۃ نصاب جاری کر دیا گیا ہے، ایک لاکھ 3 ہزار 159 روپے یا اس سے زائد بیلنس کے سیونگ اکاؤنٹس پر زکوہ لاگو ہوگی۔

    جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 103159 روپے سے کم بیلنس کے سیونگ کھاتوں سے زکوٰۃ منہا نہیں کی جائے گی۔

  • رمضان کے لیے مسجد نبوی کے دروازوں سے متعلق اہم فیصلہ

    رمضان کے لیے مسجد نبوی کے دروازوں سے متعلق اہم فیصلہ

    ریاض: مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ رمضان میں مسجد کے تمام دروازے کھولے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان کے دوران مسجد نبوی میں زائرین کے استقبال کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، سیکیورٹی امور کے نگران سعود الصاعدی نے کہا کہ ماہ مقدس میں مسجد نبوی کے تمام دروازے کھول دیے جائیں گے۔

    سعود الصاعدی کے مطابق مسجد نبوی کے دروازوں کی مجموعی تعداد 100 ہے، جو مسجد کی چاروں سمتوں میں ہیں، تاکہ ہر جانب سے آنے والوں کو آسانی ہو اور انھیں کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    سیکیورٹی کے مطابق مسجد نبوی کے صحن کی چھت پر جانے کے لیے خود کار زینے مکمل طور پر کام کر رہے ہیں، دیکھ بھال اور اصلاح و مرمت کی ٹیمیں بھی ہمہ وقت موجود ہوتی ہیں۔

    سیکیورٹی امور کے نگران نے بتایا کہ مسجد نبوی میں افطار کرانے والوں کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    سعود الصاعدی کے مطابق افطاری دسترخوان مخصوص دروازوں سے لے جائے جا سکیں گے، تاکہ عام لوگوں کو آمد و رفت میں رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

  • سعودی عرب: رمضان میں شاپنگ مالز کے حوالے سے اہم فیصلہ

    سعودی عرب: رمضان میں شاپنگ مالز کے حوالے سے اہم فیصلہ

    ریاض: سعودی عرب میں رمضان کے مہینے میں شاپنگ مالز میں کام کا دورانیہ 6 گھنٹے پر مشتمل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں شاپنگ مالز کے ملازمین کے کام کا دورانیہ چھ گھنٹے ہوگا، سیکیورٹی گارڈز بھی ان میں شامل ہوں گے۔

    سبق نیوز کے مطابق وزارت افراد قوت کے مشیر رضوان الجلواح نے رمضان میں ڈیوٹی کے اوقات کے حوالے سے بتایا کہ نجی شعبے میں رمضان کے لیے ڈیوٹی کا دورانیہ چھ گھنٹے ہے، اس میں صبح یا رات کی شفٹ کی کوئی تخصیص نہیں۔

    سعودی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بعض کمپنیوں میں رمضان کے دوران رات کی ڈیوٹی کا دورانیہ 8 گھنٹے کر دیا جاتا ہے، یہ قانونی اعتبار سے غلط ہے، ایسا کرنے پر کارکن کو اوورٹائم دیا جائے۔

    انھوں نے ہدایت کی کہ اضافی کام کرنے والے کارکنوں کو حق ہے کہ وہ متبادل چھٹی کی بجائے اپنا اضافی محنتانہ طلب کریں، اور کمپنی انتظامیہ اور کارکن کے درمیان یہ معاملہ پہلے سے طے کریں۔

  • رمضان میں عمرے کے لیے پرمٹ کے حوالے سے اہم خبر

    رمضان میں عمرے کے لیے پرمٹ کے حوالے سے اہم خبر

    ریاض: رمضان میں عمرے کے لیے پرمٹ کا اجرا شروع کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے رمضان میں عمرے کے لیے پرمٹ کااجرا شروع کر دیا ہے، وزارت کا کہنا ہے کہ نسک ایپ کے ذریعے پرمٹ جاری کرائے جا سکتے ہیں۔

    وزارت کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ جو لوگ عمرہ ادا کرنا چاہتے ہیں وہ فوری طور پر نسک ایپ کے ذریعے بکنگ کرا لیں، وزارت کے مطابق نسک ایپ کا اجرا عمرہ خدمات کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔