Tag: Ramadan

رمضان اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے اور اسے اسلام میں بہت مقدس سمجھا جاتا ہے۔ یہ مہینہ مسلمانوں کے لیے روزے، عبادات، اور قرآن کی تلاوت کا مہینہ ہے۔ رمضان کے دوران مسلمان صبح صادق سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے پینے سے پرہیز کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی برے خیالات اور برے کاموں سے بھی دور رہتے ہیں۔

  • 2 ہزار مصنوعات پر خصوصی رعایت

    2 ہزار مصنوعات پر خصوصی رعایت

    اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹور انتظامیہ نے 2 ہزار سے زائد مصنوعات پر خصوصی رعایت دینے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت جس خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے، وہ  2 ہزار سے زائد مصنوعات پر مشتمل ہوگا۔

    7.8 ارب روپے مالیت کے رمضان ریلیف پیکیج پر کل سے عمل درآمد ہوگا، چینی 68 روپے اورگھی 170 روپے فی کلو میں ملے گا، یوٹیلٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹا 800 روپے میں دستیاب ہوگا۔

    کوکنگ آئل، بیسن، کھجور، اور دودھ پر 20 روپے سبسڈی دی جائے گی، چائے 50، دال مسور 30، سفید چنا 25، دال چنا 15 روپے سستا ملے گا، دال مونگ، ماش پر 10،10 روپے، چاول پر 12 روپے تک ریلیف ملے گا۔

    رمضان پیکج کا اعلان : عوام کو کن اشیاء پر ریلیف ملے گا؟

    یوٹیلیٹی اسٹورز میں مصالحہ جات پر بھی مارکیٹ کے مقابلے میں 10 فی صد سبسڈی دی جائے گی۔

  • رمضان: رویت ہلال کمیٹی کا پہلا اجلاس کس شہر میں ہوگا؟

    رمضان: رویت ہلال کمیٹی کا پہلا اجلاس کس شہر میں ہوگا؟

    پشاور: چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا پہلا اجلاس 13 اپریل کو پشاور میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق مولانا عبدالخبیر آزاد نے پشاور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم پورے ملک میں اتحاد و اتفاق کے لیے کوشش کر رہے ہیں، رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس تمام بڑے شہروں میں ہوں گے۔

    مولانا عبدالخبیر کا کہنا تھا پشاور میں اجلاس کا مقصد اتحاد و اتفاق کا پیغام دینا ہے، اس سلسلے میں کمیٹی کو تمام علما و مشائخ کا تعاون حاصل ہے، حکومت اور وزارت مذہبی امور کا بھی بھرپور تعاون ہے۔

    انھوں نے کہا چاند دیکھے جانے کے سلسلے میں جو بھی شہادت آئے گی، اس پر شرعی لحاظ سے فیصلہ کیا جائے گا، اور انشاء اللہ پورے ملک میں ایک ہی دن روزہ رکھا جائے گا۔

    ایک ہی دن روزہ اور عید منانے کیلئے کوششیں تیز

    چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا ہمیں کرونا وبا کی لہر سے عوام کو بچانے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، اور این سی او سی کی گائیڈ لائنز پر عمل کرنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ اور عید منانے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں، گزشتہ روز اس سلسلے میں ایک ملاقات میں وفاقی وزیر فواد چوہدری اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششیں کرنے کا اعادہ بھی کیا تھا۔ عبدالخبیر آزاد نے آبزرویٹری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی یقین دہانی کرائی تھی اور موبائل فون میں وزارت کی تیار کردہ چاند دیکھنے کی ایپ بھی حاصل کی۔

  • ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار کیا ہوں گے؟  والدین کیلئے اہم خبر آگئی

    ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار کیا ہوں گے؟ والدین کیلئے اہم خبر آگئی

    کراچی : وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے 2 ہفتے کے لئے اسکول بند کرنے کی تجویز دیتے ہوئے ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی زیرصدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری اسکول ایجوکیشن، سیکرٹری کالجز ، بورڈز چیئرمین سمیت دیگرشریک ہوئے۔

    اجلاس میں تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے غور کیا گیا جبکہ سندھ کورونا ٹاسک فورس اور این سی اوسی فیصلوں سے متعلق ممبران کو بریفنگ دی گئی۔

    وزیرتعلیم سندھ نے 2 ہفتے کے لئے اسکول بند کرنے کی تجویز دی ، جس پر نجی اسکولز مالکان نے وزیر تعلیم کو تجویز پر غور کرنے کی درخواست کی۔

    اجلاس میں محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی ، جس کے مطابق صبح کی شفٹ والے اسکول ساڑھے7سےساڑھے11بجے تک ، دوسری شفٹ والے اسکول پونے 12 سے پونے 3بجے تک کھلیں گے جبکہ جمعے کے روز اسکول صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 10 بجے تک کھلیں گے۔

    اجلاس کے بعد وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ میں کوروناکےحوالےسےصورتحال کنٹرول میں ہے ، اجلاس میں اسکولوں کوبندکرنے یا نہ کرنےکی 2مختلف تجاویز آئیں، اسٹیئرنگ کمیٹی کی تجاویزکواین سی اوسی میں رکھاجائےگا تاہم اسٹیئرنگ کمیٹی میں اسکولوں کیلئےرمضان ٹائمنگ سےمتعلق تجویزنہیں آئی۔

  • متحدہ عرب امارات: رمضان المبارک کے لیے نئے اقدامات و ہدایات جاری

    متحدہ عرب امارات: رمضان المبارک کے لیے نئے اقدامات و ہدایات جاری

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں ماہ رمضان کے لیے کرونا وائرس کے پیش نظر نئی ہدایات جاری کردی گئی، حکام نے سختی سے ان ہدایات کی پابندی کی تاکید کی ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق رمضان المبارک میں کرونا وائرس سے بچاؤ اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات نے نئے اقدامات کا اعلان کردیا ہے۔

    اعلان نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی یو اے ای کی جانب سے کیا گیا ہے۔

    رمضان المبارک کے دوران افطار و سحر میں کئی مقامات پر اجتماعی تقاریب منعقد ہوتی ہیں اور بطور خاص مساجد میں مسلمان اجتماعی طور پر عبادات کا اہتمام بھی کرتے ہیں تاہم این سی ای ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہر ایک کو خاندانی اجتماعات منعقد کرنے اوراس میں شرکت سے گریز کرنا چاہیئے۔

    اس ضمن میں یہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ خاندان کے باہر کے افراد سے کھانے کے تبادلے سے بھی گریز کریں۔

    این سی ای ایم اے کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں شب کے اجتماعات سے گریز کریں، ایک دوسرے کے گھر جانے سے اجتناب برتیں اور کھانوں کا تبادلہ یا ان کی تقسیم نہ کریں۔

    متعلقہ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ مزدوروں کی اقامت گاہوں میں رمضان کے دوران کھانے تقسیم کیے جا سکتے ہیں لیکن جو لوگ ورکروں میں کھانا تقسیم کرنا چاہتے ہیں انہیں ان اقامت گاہوں کی انتظامیہ سے رجوع کرنا چاہیئے اور کسی ریستوران کے ذریعے کھانے کے پیلٹس تقسیم کرنے چاہئیں۔

    این سی ای ایم اے کے مطابق مساجد میں نمازعشا اور تراویح کو زیادہ سے زیادہ 30 منٹ میں ختم کرنا ہوگا، نماز کی ادائیگی کے فوری بعد مساجد کو بند کردیا جائے گا۔ خواتین کے لیے نماز کی مخصوص جگہیں و دیگر سہولتیں اور مساجد کے باہر شاہراہوں پر نماز تراویح ادا کرنے پر بدستور پابندی برقرار رہے گی۔

    متعلقہ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نئی پابندیوں اور ہدایات کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔ ماہ صیام کے دوران حکام چھاپہ مار کارروائیوں کی مہم چلائیں گے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد و اداروں کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • 2 ماہ قبل ہی رمضان المبارک اور عیدالفطر کی تاریخوں کا اعلان

    2 ماہ قبل ہی رمضان المبارک اور عیدالفطر کی تاریخوں کا اعلان

    دبئی : متحدہ عرب امارات میں 2 ماہ قبل ہی رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ، امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 24 اپریل جبکہ عید الفطر 24 مئی کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رواں سال رمضان المبارک کے آغاز اور عید الفطر کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا، عرب یونین اسپیس سائنس کے رکن ابراہیم الجروان نے بتایا متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک 24 اپریل بروز جمعہ جبکہ عید الفطر 24 مئی 2020 بروز اتوار کو ہونے کا امکان ہے۔

    متحدہ عرب امارات نے سال 2020 کے لیے عید الاضحیٰ کی تاریخوں کا بھی اعلان کیا، جس کے مطابق عید الاضحیٰ 31 جولائی 2020 بروز جمعہ کو ہوسکتی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ سال متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے سال 2020 میں ہونے والی سرکاری تعطیلات کی منظوری دی تھی ، منظوری کے بعد سرکاری اور پرائیوٹ سیکٹر میں 14 سرکاری تعطیلات دی جائیں گی۔

    مزید پڑھیں : سال 2020 : متحدہ عرب امارات میں‌ 14 سرکاری چھٹیوں کی منظوری

    کابینہ فیصلے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 9 نومبر 2020 کو عید میلاد النبی ﷺ کی سرکاری تعطیل دی جائے گی اسی طرح یکم دسمبر کو یادگاری دن جبکہ دو اور تین دسمبر کو جشن آزادی کے موقع پر چھٹی دی جائے گی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ یکم دسمبر کو اتوار جبکہ دو اور تین دسمبر کو بالترتیب منگل اور بدھ کے دن ہوں گے، ہفتہ وار چھٹیوں کو ملا کر 7 روز میں صرف دو روز کام ہوگا جبکہ سرکاری و پرائیوٹ اداروں میں پانچ دن کی تعطیلات ہوں گی ، اسی طرح چاند کی تاریخ کے حساب سے 29 رمضان سے 3 شوال تک پانچ روز کی سرکاری و نجی ادارے بند ہوں گے، یومِ عرفہ اور عیدالاضحیٰ کے تین روز چھٹی ہوگی۔

    اگست کی 23 تاریخ کو یکم محرم کی چھٹی دی جائے گی جبکہ 29 اکتوبر کو عید میلاد النبی ﷺ ، یکم دسمبر کو یادگاری دن، 2 اور دن دسمبر کو قومی دن کے موقع پر سرکاری تعطیل دی جائے گی۔

  • یوگنڈا: انوکھا ملک، جہاں 1400 سال سے سحر و افطار کے اوقات تبدیل نہیں ہوئے

    یوگنڈا: انوکھا ملک، جہاں 1400 سال سے سحر و افطار کے اوقات تبدیل نہیں ہوئے

    کمپالا: خط استوا پر واقع افریقی ملک یوگنڈا میں‌ ماہ و سال بدلتے ہیں، مگر دن اور رات کے اوقات میں کوئی تبدیلی نہیں‌ آتی.

    تفصیلات کے مطابق یوگنڈا میں‌ موسموں کی تبدیلی بھی اوقات کی تبدیلی پر اثرا انداز نہیں ہوتی، جس کی وجہ سے گزشتہ چودہ صدیوں سے سحر و افطار کے اوقات بھی تبدیل نہیں ہوئے.

    ماہرین کے مطابق جیسے جیسے ہم قطب شمالی کی طرف بڑھتے جائیں گے، دن بڑا اور راتیں مختصر ہوتی جائیں گی، اس کے برعکس قطب جنوبی کی جانب سفر کرنے سے دن چھوٹا اور رات طویل ہوتی جاتی ہے۔ ساتھ ساتھ سال کے چاروں موسم بھی تبدیل ہوتے جاتے ہیں۔

    سحری اور افطار کے اوقات کے حوالے سے ہونے والے مباحثوں‌ کے دوران انکشاف ہوا کہ دنیا کا ایک ایسا ملک بھی ہے، جہاں اسلام کی آمد کے بعد سے اب تک روزے کا وقت تبدیل نہیں ہوا، یہ یوگنڈا ہے، جہاں‌ ہر سال مسلمان 12 گھنٹے کا روزہ رکھتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: افطار میں ٹھنڈا ٹھار املی اور آلو بخارے کا شربت بنائیں

    یوگنڈا خط استوا پر واقع ہے، جہاں سال بھر دن اور رات کے اوقات میں کوئی فرق نہیں آتا، نہ ہی موسم اوقات کار پر اثر انداز ہوتے ہیں.

    یوگنڈا مسلمان اکثریتی ملک نہیں. البتہ وہاں ایک کروڑ سے زاید مسلمان بستے ہیں، جو کل آبادی کا 27 سے 30 فی صد ہیں ۔

    روزوں کے ساتھ ساتھ نمازوں کے اوقات کار میں‌ بھی کوئی تبدیلی نہیں آتی. اس کے برعکس دنیا بھر میں سحر اور افطار کے اوقات میں تبدیلی آتی رہتی ہے.

  • مشیرتجارت عبدالرزاق کی زیرصدارت اجلاس، کھجوروں کی برآمدات سے متعلق تبادلہ خیال

    مشیرتجارت عبدالرزاق کی زیرصدارت اجلاس، کھجوروں کی برآمدات سے متعلق تبادلہ خیال

    اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کھجوروں کی برآمدات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اجلاس میں تبادلہ خیال ہوا کہ کھجور کی برامد سے متعلق نمائندہ وفد کے قیام پر اتفاق وفد بیرون ممالک کے دورے کرکے پاکستانی کھجورکی کھپت کیلئے منڈیاں تلاش کرے گا۔

    مشیر تجارت عبدالرزاق کی زیر صدارت پاکستانی کھجوروں کی برآمدات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری تجارت، سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی اور کھجور کے تاجر، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کے نمائندے نے شرکت کی۔

    اجلاس میں سیکرٹری تجارت احمد نواز سکھیرا نے کھجوروں کی برآمدات کی موجودہ صورت حال سے آگاہ کیا، اجلاس کو بتایا گیا کہ کھجور کی پیداوار کے حوالے سے پاکستان کا شمار دنیا کے دس بڑے کھجور کی پیداواری ممالک میں ہوتا ہے اجلاس میں ایک وفد کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔

    وفد نئی منڈیوں کی تلاش کے لیے بنگلادیش، سری لنکا، نیپال سمیت دیگر ممالک کا دورہ کرے گا وفد ان ممالک میں کھجور کی برآمدات کے حوالے سے منڈیاں تلاش کرے گا۔

  • رمضان کے دوران مشرق وسطیٰ میں سوشل میڈیا کے استعمال میں اضافہ

    رمضان کے دوران مشرق وسطیٰ میں سوشل میڈیا کے استعمال میں اضافہ

    رمضان المبارک کے دوران مشرق وسطیٰ میں سوشل میڈیا کے استعمال میں واضح اضافہ ہوا ہے.

    تفصیلات کے مطابق جب سے اسمارٹ فون ہماری زندگی کا حصہ بنا ہے، سوشل میڈیا نے تفریح کے دیگر ذرائع کی جگہ لے لی، لوگ معیاری تفریح کے لیے فیس بک، ٹویٹر اور واٹس ایپ پر انحصار کرتے ہیں.

    ایک حالیہ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مشرق وسطیٰ میں سوشل میڈیا کا استعمال بڑھا ہے، رمضان میں پانچ کروڑ  اسی لاکھ اضافی گھنٹے فیس بک پر گزارے گئے.

    اس ضمن میں منیجنگ ڈائریکٹر فیس بک برائے مشرق وسطیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رمضان کے دوران صارفین نے عام دنوں سے زیادہ وقت سوشل میڈیا پر گزارا.

    فیس بک کے علاوہ دیگر اپیلی کیشنز بھی صارفین کی توجہ کا محور رہیں. یوٹیوب پر بھی بیوٹی ٹپس، کھانے پکانے کی ترکیبوں، کھیل اور ٹی وی ڈراموں کی ویڈیوز دیکھنے میں بھی سال کے دیگر مہینوں کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے.

    مزید پڑھیں: پاکستان کی کوشش رنگ لے آئیں، سوشل میڈیا نے پولیو مخالف پوسٹیں ڈیلیٹ کردیں

    سوشل میڈیا ایکسپرٹس کہتے ہیں صارفین رمضان کے دنوں میں رات کے وقت زیادہ جاگتے ہیں، دفتروں کے اوقات کم ہو جاتے ہیں، سحری سے قبل بھی سوشل میڈیا کے استعمال میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ سحری اور افطاری کے اوقات میں انتظار کے دوران سوشل میڈیا زیادہ استعمال ہوتا ہے.

  • سعودی عرب میں رمضان المبارک کے حوالے سے پتھروں پر تاریخی نقش نگاری

    سعودی عرب میں رمضان المبارک کے حوالے سے پتھروں پر تاریخی نقش نگاری

    ریاض : سعودی عرب میں تاریخ اور تہذیب وتمدن کے ایک دلدادہ شہری نے مملکت کے شمال میں صدیوں پرانی پتھروں پر نقش و نگاری کا پتا چلایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی سعودی عرب میں تیماء کے علاقے میں پتھروں پر کندہ کی گئی عبارتیں ملیں جن میں سے بعض عبارتوں میں رمضان المبارک کے حوالے سے بھی پیغام شامل ہیں۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایک چٹان پر لکھی عبارت سے اندازہ ہوتاہے کہ وہ عبارت حفص بن عمر کی ہے۔ غالبا یہ وہی شخصیت ہیں جو حفص بن عاصم بن عمر کے نام سے جانی جاتی ہیں، ان کی تاریخ وفات 92ھ یا 98 ھ بتائی جاتی ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ تیماءمیں موجود تاریخی نقوش کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایک شہری عبدالالہ الفارس نے کہاکہ چٹانوں پرموجود تاریخی نقش ونگاری کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اور ممکنہ اقدامات کئے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ جس علاقے میں یہ چٹانیں موجود ہیں وہ تبوک گورنری کا حصہ ہے اور نقش و نگاری کی تاریخ اموی خلیفہ ھشام بن عبدالملک کے دور کی معلوم ہوتی ہے۔

    واضح کہ سعودی عرب میں ایسی بہت ہی جہگیں و سیاحتی مقامات موجود ہیں جہاں زمانہ قدیم کی نقش و نگاری دریافت موجود ہیں۔ ایسا ہی ایک شہر سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع صحرائی سیاحتی مرکز حبہ ہے۔

    مزید پڑھیں : سعودی عرب کے قدیم شہر جبہ میں تاریخ کا پہلا کھلا میوزیم

    حبہ ہجری دور کے قدیم ترین انسانی مراکز کے کھنڈرات ہیں جہاں چٹانوں پر مختلف نقوش اور جانوروں کی تصویریں بنی ہوئی ہیں۔

    جبہ قدیم انسانی تاریخ کا ایک کھلا عجائب گھر ہے جسے یونیسکو نے سنہ 2015 میں عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا تھا، اب سعودی محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ نے اسے جدید خطوط پر استوار کر دیا ہے۔

  • رمضان المبارک، پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کی مسلمانوں کو مبارک باد

    رمضان المبارک، پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کی مسلمانوں کو مبارک باد

    اسلام آباد: پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پال جونز نے بھی رمضان المبارک کی مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، میلانیا ٹرمپ اور کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سمیت عالمی رہنماؤں نے امت مسلمہ کو رمضان کی مبارک باد پیش کرچکے ہیں۔

    پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پال جونز نے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقدس مہینہ عبادتوں اور روحانی غوروفکر کا موقع دیتا ہے۔

    ان کا کہنا تھاکہ امریکا میں تیس لاکھ سے زائد مسلمان آباد ہیں، جو امریکا کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں۔

    قبل ازیں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ویڈیو پیغام میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی۔

    دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ پوری دنیا بالخصوص امریکا کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن کا نزول ہوا اور اس ماہ مسلمان روزوں کا اہتمام کرتے ہیں۔

    کینیڈین وزیراعظم سمیت عالمی رہنماؤں کی امت مسلمہ کو رمضان کی مبارک باد

    خیال رہے کہ پاکستان میں مسلمانوں نے آج پہلے روزے کی سحری کی، جبکہ سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں نے گذشتہ روز پہلا روزہ رکھا۔