Tag: Ramadan

رمضان اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے اور اسے اسلام میں بہت مقدس سمجھا جاتا ہے۔ یہ مہینہ مسلمانوں کے لیے روزے، عبادات، اور قرآن کی تلاوت کا مہینہ ہے۔ رمضان کے دوران مسلمان صبح صادق سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے پینے سے پرہیز کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی برے خیالات اور برے کاموں سے بھی دور رہتے ہیں۔

  • الحرمین الشریفین میں استقبال رمضان کی تیاریاں عروج پر

    الحرمین الشریفین میں استقبال رمضان کی تیاریاں عروج پر

    مکہ المکرمہ: الحرمین الشریفین کے انتظامی ادارے کی پریزڈنسی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں استقبال رمضان کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

    رمضان المبارک کے دوران الحرمین الشریفین میں دس ہزار مرد و خواتین کارکنان مقامات مقدسہ کی دیکھ بھال اور رومزہ امور کی انجام دہی کے لیے موجود ہوں گے، صفائی ستھرائی کے لیے بڑی تعداد میں خدام المساجد بھی رمضان المبارک میں اپنے فرائض پہلے سے زیادہ سرعت اور ذمہ داری سے ادا کریں گے۔

    منصوبے پر عملدرآمد کے لیے رفتار کار میں بہتری اور انسانی وسائل کی بحالی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی، مسجد الحرام میں موجود 28 برقی زینے چوبیس گھنٹے کام کریں گے۔

    ایسی ہی سہولیات مسجد نبوی میں بھی فراہم کی گئی ہیں، معذور افراد کی مساجد میں باآسانی رسائی کے لیے 38 داخلی راستے مختص کئے گئے ہیں، دیگر سہولیات کے ساتھ خواتین کی الحرمین الشریفین تک رسائی کے لیے سات خصوصی داخلی راستوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

    پریزڈنسی کے توسط سے فراہم کردہ خدمات میں ورکشاپس کا انعقاد۔ تقسیم مصحف، مذہبی کتابچے اور خطبے جمعے کا متعدد زبانوں میں ترجمہ شامل ہے، ضیوف الرحمان کی رہنمائی کے لیے لگائے گئے بورڈز پر بھی مختلف زبانوں میں ہدایات کے اندراج کو یقینی بنایا گیا ہے۔

    مقامات مقدسہ میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لیے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، اس سال طے کئے جانے والے اہداف میں یہ امر سرفہرست ہے کہ مقامات مقدسہ مناسک حج اور عمرہ کے لیے آنے والے زائرین کو دینی شعائر کی ادائیگی میں زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • ماہ رمضان وزن کم کرنے کا بہترین موقع

    ماہ رمضان وزن کم کرنے کا بہترین موقع

    لاہور : رمضان المبارک وزن کم کرنے کا بہترین موقع ہے، ماہرین نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک میں کیسی ورزش کرنی چاہیئے اور اس کے لئے بہترین وقت کون سا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جسمانی فٹنس اور صحت کے لئے رمضان المبارک میں ورزش جاری تو رکھنی چاہئے لیکن عام دنوں کی طرح نہیں۔

    فٹنس ماہرین کہتے ہیں کہ وزن کم کرنے کے لئے رمضان المبارک سے بہترین موقع مل ہی نہیں سکتا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو افطارسے قبل ورزش کریں تاکہ بیس منٹ بعد آپ اپنی مکمل خوراک لے سکیں۔

    اس کے علاوہ اگرآپ مسلز کو طاقتور اور مضبوط بنانا چاہتے ہیں تو افطار کے بعد ٹریننگ کریں۔ فٹنس ماہرین کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں ورزش جاری رکھنی چاہیئے لیکن تھوڑی تبدیلی کے ساتھ تاکہ صحت اور فٹنس دونوں برقرار رہ سکیں۔

  • رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

    رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

    کراچی: ملک بھر  رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل بروز اتوار پہلا روزہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا سرکاری اعلان کردیا گیا جس کے بعد مساجد کی رونقوں میں اضافہ ہوگیا اور ملک بھر میں تراویح کے اجتماعات کی تیاریاں مذہبی جوش و جذبے سے جاری ہیں۔

    رحمتوں، برکتوں کے مہینے کا آغاز ہوتے ہی اہل اسلام نے مساجد کا رُخ کرلیا اور تروایح کےاجتماعات کے لیے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں، چاند نظر آنے کے بعد کل ملک بھر میں پہلا روزہ رکھا جائے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس معنقد کیا گیا تھا جس میں ملک کے کسی بھی حصے میں رمضان کا چاند دکھنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی تھی۔

    خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند کل نظر آیا تھا، جس کے بعد عرب ممالک میں کل پہلی نماز تراویح اور آج پہلا روزہ رکھا گیا تھا۔

  • رمضان میں دہشت گردی کاخدشہ، وزارت داخلہ کا صوبوں کو الرٹ جاری

    رمضان میں دہشت گردی کاخدشہ، وزارت داخلہ کا صوبوں کو الرٹ جاری

    اسلام آباد: وزارت داخلہ نے رمضان المبارک میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر تمام صوبوں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت دی ہیں۔

    محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے خط کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    خط میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختون خوا سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد گروپ لیجا نے دہشت گردی کا منصوبہ تیار کیا ہے، دہشت گردی کےلیے بڑی رہائشی عمارتوں یا کمپلکس کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، دہشت گرد اسلحہ کے ساتھ ٹارگٹڈ ایریا کے قریب پہنچ چکے ہیں اس لیے تمام صوبے اپنی فورسز کو الرٹ کردیں۔

    محکمہ داخلہ نے تمام صوبوں کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ سیکیورٹی مزید سخت کردیں تاکہ دہشت گردوں کو کامیاب ہونے کا موقع نہ مل سکے۔

  • رمضان المبارک کا احترام ، عیسائی نوجوانوں کا مسلمانوں سے اظہار محبت

    رمضان المبارک کا احترام ، عیسائی نوجوانوں کا مسلمانوں سے اظہار محبت

    غزہ :عیسائی فلسطینی نواجوان لڑکے مسلمانوں کے روزہ افطار کے لئے سڑکوں پر نکل آئے۔

    رمضان المبارک کے موقع پر فلسطین میں مسلمان روزہ افطار اور رمضان کا اہتمام کرتے ہیں ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور فیس بک پر کچھ پوسٹ دیکھی گئیں ہیں جس میں فلسطین کے عیسائی شہری بھی مسلمانوں کے روزہ افطار کے لئے سڑکوں پر دیکھا ئی دے رہے ہیں ۔

    فلسطین کے ایک نوجوان نے اپنی پوسٹ میں واضح دیکھایا کہ جس میں فلسطینی عیسائی شہری مسلمانوں کو روزہ افطار کے لئے پانی کی بوتلیں فراہم کررہے ہیں۔

    ایک ٹوئٹ میں دیکھا گیا ہے کہ گزشتہ برس اسرائیل کی جانب سے کئے جانے والے بم حملوں کی وجہ سے کئی مسلمان فلسطینوں کے گھر تباہ ہوگئے تھے جن میں سے ایک متاثرین اپنے اہلخانہ کے ساتھ افطار کرتے ہوئے دیکھائی دے رہا ہے۔

    01

    02

    03

  • خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ، پاکستان میں چاند نظرآنے کا قوی امکان

    خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ، پاکستان میں چاند نظرآنے کا قوی امکان

    عرب ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد آج پہلا روز ہے جبکہ پاکستان میں چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے،ماہ رمضان کاچاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج ہوگا۔

    اطلاعات کے مطابق خلیجی ممالک میں چاند نظر آنے کے باضابطہ اعلان کے بعد آج وہاں پہلا روزہ ہے، فلپائن، انڈونیشیا،ملائشیا، آسٹریلیا، سنگاپور، ترکی،جاپان اور کوریا میں بھی چاند نظرآنے کے بعد آج پہلا روزہ رکھا جارہا ہے۔

    اس حوالے سے پاکستان کے چیف میٹرو لوجسٹ کا کہنا ہے کہ آج پاکستان میں چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہشام تک چاند کی عمر 30 تا 35 گھنٹے ہوچکی ہوگی،عمودی زاویے پر کل چاند 10 ڈگری پر ہوگا،سورج غروب ہونے کے بعد 30 تا 50 منٹ مطلع صاف ہونے پر ملک کےمیدانی علاقوں میں چاند دیکھا جاسکے گا۔

  • یورپ کے تمام ممالک میں سب زیادہ برطانیہ میں رمضان منایا گیا

    یورپ کے تمام ممالک میں سب زیادہ برطانیہ میں رمضان منایا گیا

    کراچی: برطانیہ یورپ کے ان تمام ممالک میں سرفہرست ہے جہاں مسلمانوں کی آبادی میں روز با روز اضافہ ہورہا ہے۔

    برٹش ہائی کمیشن پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ یورپ کے تمام ممالک میں برطانیہ ایسا ملک جہاں مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور برطانیہ میں مقیم مسلمان رمضان المبارک کا اہتمام اور اس کی آنے کی خوشیاں مناتے نظر آتے ہیں ۔

    ان کے مطابق برطانیہ میں رواں سال 2015 میں 4.4 فیصد افراد رمضان المبارک کی برکتوں سے فیضیاب ہوئے ہیں جبکہ اندازے کے مطابق 2030 تک برطانیہ میں 8.3 فیصد افراد رمضان کی خوشیاں سمیٹے نظر آئیں گے۔جس کے بعد برطانیہ مسلمانوں کے حوالے سے یورپ کے ان تمام مملک میں سرفہرست ہوگا۔

     

    ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ برطانیہ میں گزشتہ برس مسلمانوں نے رمضان المبارک میں سو ملین پاونڈ عطیہ کیا۔اور اس برس اس تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

     

    جبکہ ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق برطانیہ میں دوسرا بڑامذہب اسلام ہے۔

  • غزہ: عیسائی فلسطینی مسلمانوں کے روزہ افطار کے لئے سڑکوں پر نکل آئے

    غزہ: عیسائی فلسطینی مسلمانوں کے روزہ افطار کے لئے سڑکوں پر نکل آئے

    غزہ :عیسائی فلسطینی مسلمانوں کے روزہ افطار کے لئے سڑکوں پر نکل آئے۔

    رمضان المبارک کے موقع پر فلسطین میں مسلمان روزہ افطار اور رمضان کا اہتمام کرتے ہیں ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور فیس بک پر کچھ پوسٹ دیکھی گئیں ہیں جس میں فلسطین کے عیسائی شہری بھی مسلمانوں کے روزہ افطار کے لئے سڑکوں پر دیکھا ئی دے رہے ہیں ۔

    فلسطین کے ایک صحافی محمد ماٹر نے اپنی پوسٹ میں واضح دیکھایا کہ جس میں فلسطینی عیسائی شہری مسلمانوں کو روزہ افطار کے لئے پانی کی بوتلیں فراہم کررہے ہیں۔

    ایک ٹوئٹ میں دیکھا گیا ہے کہ گزشتہ برس اسرائیل کی جانب سے کئے جانے والے بم حملوں کی وجہ سے کئی مسلمان فلسطینوں کے گھر تباہ ہوگئے تھے جن میں سے ایک متاثرین اپنے اہلخانہ کے ساتھ افطار کرتے ہوئے دیکھائی دے رہا ہے۔