Tag: ramallah

  • ’سعودی وفد مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ کا دورہ کرے گا‘

    ’سعودی وفد مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ کا دورہ کرے گا‘

    رام اللہ: فلسطینی عہدے دار کا کہنا ہے کہ سعودی وفد مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ کا دورہ کرے گا۔

    روئٹرز کے مطابق سعودی عرب کا ایک وفد رواں ہفتے مقبوضہ مغربی کنارے کا متوقع دورہ کرے گا، سعودی وفد کی فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ خصوصی ملاقات ہوگی۔

    فلسطینی عہدیدار کے مطابق سعودی عرب کا دورہ اسرائیل سعودی معاہدے کی سفارتی کوششوں کا حصہ ہے، وفد کی قیادت فلسطین میں غیر مقیم سعودی سفیر کریں گے، جنھیں گزشتہ ماہ مقرر کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ سعودی ولئ عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان معمول کے تعلقات استوار کرنے کے معاہدے تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں۔

    اس مجوزہ معاہدے کے ضمن میں تصفیہ طلب مسائل میں تنازع فلسطین سرفہرست ہے، علاوہ ازیں امن عمل کے احیا کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں دو ریاستی حل سامنے آئے گا یعنی اسرائیل کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام۔

  • اسرائیلی فوج کے مظالم جاری،17فلسطینی گرفتار، آٹھ اغواء، گھروں میں لوٹ مار

    اسرائیلی فوج کے مظالم جاری،17فلسطینی گرفتار، آٹھ اغواء، گھروں میں لوٹ مار

    رملہ  : قابض صہیونی فوج نے فلسطین میں مظالم کی انتہا کردی، مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران سترہ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

    زیرحراست فلسطینی رہنماﺅں میں سابق اسیران اور سرکردہ مزاحمت کار بھی شامل ہیں جنہیں صہییونی فوج نے مطلوب اور اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

    مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ پیر کی صبح غرب اردن اور القدس میں تلاشی کے دوران 14 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔

    ان میں اسرائیلی فوج کو سیکیورٹی فورسز اور یہودی آبادکاروں پرحملوں میں ملوث فلسطینی بھی شامل ہیں۔ غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں میں العین پناہ گزین کیمپ میں تلاشی کے دوران سابق اسیرحاتم شاہین کو حراست میں لے لیا گیا۔

    اس کے علاوہ اسی شہر کے مشرق میں تقوع کے علاقے میں کارروائی کے دوران دو نوجوانوں ناجی محمود اور مجاھد یوسف طقاطقہ کو گرفتارکیا گیا۔

    بیت فجار سے سابق اسیر قصی خالد ابو سالم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ وسطی شہر رام اللہ سے سلواد کے مقام سے عزام واصل اور اسامہ اسلیم حراست میں لیا جب کہ مغربی رام اللہ سے سابق اسیراسلام دار صالح موسی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

  • رم اللہ میں یہودی بلوائیوں کی فائرنگ، 1 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

    رم اللہ میں یہودی بلوائیوں کی فائرنگ، 1 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

    غزہ : مقبوضہ فسلطین صیہونی ریاست کا ظلم و بربریت تھم نہ سکی، یہودی بلوائیوں نے رم اللہ میں فائرنگ کرکے 1 نہتے فلسطین کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے وسطی شہر رم اللہ میں اسرائیلیوں نے جارحیت کی انتہا کردی، صیہونی آباد کاروں نے رم اللہ کے گاؤں المغیر پر اسرائیلی فورسز کے ہمراہ حملہ کرکے ایک فلسطینی کو شہید جبکہ درجنوں افراد کو زخمی کردیا۔

    فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بلوائیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے فلسطینی کی شناخت 38 سالہ حمدی طالیب نسان کے نام سے ہوئی ہے۔

    فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یہودی بلوائیوں نے المغیرہ گاؤں کے رہائشوں پر برائےراست گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں گھروں میں موجود افراد بھی زخمی ہوئے، متاثرہ افراد پانچ کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں رم اللہ کے اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    المغیر گاؤں کے میئر امین انو علیا نے کہا کہ یہودی آباد کاروں ‌نے گاؤں کے اطراف سے فلسطینی شہریوں پر بے دریغ فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    مزید پڑھیں : قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 2 فلسطینی شہید

    خیال رہے کہ جمعے کے روز  اسرائیلی فورسز کی نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد شہید ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ غیور فلسطینیوں نے 30 مارچ 2018 کو ’تحریک حق واپسی‘ کے تحت غزہ کی پٹی پر احتجاجی مظاہروں کا آغاز کیا تھا، فلسطینی شہری ہر جمعے اسرائیلی سرحد پر جمع ہوکر غزہ کی صیہونی مظالم اور غزہ کی ناکہ بندی کے خلاف مظاہرہ کرتے ہیں۔