Tag: ramazan

  • رمضان المبارک میں جسم میں پانی کی کمی کو دور کرنے کے 7 طریقے

    رمضان المبارک میں جسم میں پانی کی کمی کو دور کرنے کے 7 طریقے

    ماہ صیام کے آغاز سے ہی ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں،  کراچی سمیت ملک کے بیشتر ترعلاقوں میں گرمی کی شدت برقرارشدید گرمی اور حبس کی وجہ سے روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    سخت گرمی کے باعث جسم میں پانی کی کمی واقع ہوسکتی ہے، جس کے لئے سحر و افطار میں پانی کا استعمال بڑھا دینا چاہیئے، پانی یا پھلوں کے رس زیادہ سے زیادہ پییں اپنی غذا میں دودھ اور دہی کا استعمال بھی ضرور کریں۔

    رمضان المبارک میں سخت گرمی کے باعث جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے سات آسان طریقے مندرجہ زیل ہیں۔

    سحری میں کم از کم دو گلاس پانی لازمی پیئیں جبکہ جوس اور کولڈ سے دور رہیں یہ آپکا وزن بڑھائیں گیں۔

    ایسے کھانےکا استعمال کریں جس میں پانی کی مقدار زیادہ ہو جسیے تربوز ، کھیرا، سلاد آپ کو پانی کی کمی سے روکنے میں مددگار ثابت ہونگے۔

    افطار کے اوقات میں ایک ساتھ 7 یا 8  گلاس پانی پینے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

    روزہ افطار کو کھجور اور دو گلاس پانی کے ساتھ  افطار کریں۔

    جب رات میں نماز تراویح اور دوسری عبادات کے لئے جائیں تو پانی کی بوتل کو ساتھ لے کر جائیں ۔


    رات کو ایک پانی کی بوتل اپنے قریب رکھیں۔

    کوشش کریں کہ گرم اور دھوپ والی جگہ پر کم سے کم جائیں۔

  • رمضان المبارک کی آمد پر مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماوں کا پیغام

    رمضان المبارک کی آمد پر مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماوں کا پیغام

    رمضان المبارک کی آمد پر مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے ملت اسلامیہ کو رمضان المبارک کی آمد مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ رحمتوں برکتوں والے مہینے میں غرباء، مساکین ، بیواوں اور یتیموں کا خصوصی طور پر خیال رکھنا چاہیے۔

     تحریک منہاج القرآن کے سرپرست علامہ طاہر القادری نے ماہ صیام کی آمد پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماہ صیام کو اللہ کریم نے نزول قرآن اور پیغمبر اکر م نے جہنم سے نجات کا مہینہ قرار دیا ہے، رمضان المبارک دین کی بھلائی اور آخرت کی کمائی کا مہینہ ہے ۔

    امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہاکہ رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے، صاحب ثروت لوگوں کومحروم مجبور غرباء، مساکین ، بیواوں اور یتیموں کا خصوصی طور پر خیال رکھنا چاہئے۔

     جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا کہ رمضان المبارک تزکیہ نفس اور خود احتسابی کاموقع دیتا ہے۔

    اپنے پیغام میں قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک قرآن کی بہار کا مہینہ ہے، ہمیں اپنی اخروی زندگی کا سامان کتاب الٰہی کی پیروی سے تلاش کرنا چاہیے۔

    وفاق المدارس الشیعہ کے سیکرٹری علامہ افضل حیدری نے کہا کہ رمضان المبارک اپنے رب کو راضی کرنے کا مہینہ ہے۔

  • رمضان المبارک کی آمد پرنامورشخصیات کی جانب سے تہنیتی پیغامات

    رمضان المبارک کی آمد پرنامورشخصیات کی جانب سے تہنیتی پیغامات

    رمضان المبار ک کی فضیلتیں سمیٹنے کیلئے دنیا بھر کے راسخ العقیدہ مسلمان کار فرما ہیں، اوراس موقع پرمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کئی نامور افراد نے تمام عالم اسلام کو رمضان کے بابرکت مہینے کی مبارکباد دی ہے۔

    رمضان المبارک کومسلم امہ کیلئے فیوض و برکات کامنبع قرار دیا  جاتاہے۔اس موقع پر کئی مشہور افراد نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے رمضان کے حوالے سے مسلم امہ کو مبارکباد دی ہے۔

  • سحر و افطار میں کن غذاوٗں کا استعمال ضروری ہے جانیئے

    سحر و افطار میں کن غذاوٗں کا استعمال ضروری ہے جانیئے

    رمضان المبارک میں مہینے میں سحر اور افطاری کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے ، رمضان مبارک میں سحر و افطار کے اوقات میں غذا کا اعتدال کے ساتھ استعمال بہت ضروری ہے۔

     سحر و افطار میں پانی کا استعمال بڑھا دینا چاہیئے، پانی یا پھلوں کے رس زیادہ سے زیادہ پییں اپنی غذا میں دودھ اور دہی کا استعمال بھی ضرور کریں۔

    سحری

    ماہرین کا کہنا ہے کہ روزے داروں کو سحری ضرور کرنی چاہیئے تاکہ دن بھر جسم میں پانی اور توانائی کی کمی نہ ہو،سحری میں ایسی غذا استعمال کرنی چاہیئے جس میں کاربوہائیڈریٹس زیادہ ہوں۔

    سحری میں ایک پیلالہ دلیہ دودھ کے ساتھ استعمال کریں ، ساتھ ہی ایک مٹھی میوے کا استعمال بھی فائدے مند ہے ۔

    سحری میں گندم سے بنی اشیاء دودھ کے ساتھ جبکہ ساتھ کیلا اور سیب کا استعمال بھی فائدے مند ہے۔

    سحری کے وقت سخت غذا،بنے ہوئے گوشت اور مصالحہ دار غذا وغیرہ کھانے سے دن میں پیاس لگنے کا امکان ہوتا ہے۔

    سحری میں تیز یا سٹرونگ چائے، کافی، کوک ، سیون اپ یا اس جیسی دیگر مشروبات،مصالحہ جات، تیز مرچ، نمکین غذا کھانے سے  پیاس زیادہ لگنے کا خطرہ ہے۔

    افطاری

    ماہرین کہتے ہیں کہ روزہ کھولنے کے لیے کھجور اور دہی، پانی اور تازہ پھلوں کا رس استعمال کرنا چاہیئے۔ اس کے بعد دس منٹ تک انتظار کرنے کے بعد ایسی خوراک لینی چاہیئے جس میں معدنیات زیادہ ہوں۔

    افطار پر اعتدال سے خوراک لینی چاہیئے۔ کوشش کرنی چاہیئے کہ چینی اور چربی سے بنی چیزوں سے پرہیز کیا جائے، کیونکہ یہ کھانے نہ صرف انسانی میٹابولیزم پر منفی اثرات ڈالتے ہیں، بلکہ اس سے سر میں درد ہو سکتا ہے اور انسان تھکاوٹ محسوس کرتا ہے۔

    افطار میں مرغی کا گوشت اور ابلے ہوئے چاول ، جبکہ سبزیوں اور پھلوں والے کریم سلاد کا بھی استعمال کریں۔

    افطار اور سحری کے درمیان سبزی جات اور فروٹ جسیے تربوز،آڑو وغیرہ دن کے بھوک اور پیاس سے بچانے میں موثر ہیں۔

    ہمارے ہاں سموسوں، پکوڑوں کے بغیر افطار نامکمل سمجھی جاتی ہے اگر اس کے بغیر افطاری ممکن نہیں ہے تو ان سموسوں یا رول پر تیل برش کر کے بیک کر لیں۔

    ایسے کھانے جن میں تیل گھی وغیرہ کا استعمال بالکل نہیں ہوتا یا بہت کم مقدار میں ہوتا ہے، جیسے آلو چھولے کی چاٹ اور دہی بڑے وغیرہ کا استعمال کریں، تیل و گھی والے سموسے، پکوڑے، کچوریوں کے بجائے سینڈوچ بہتر متبادل ثابت ہوگا۔

    ماہرین نرم اور زود ہضم غذا جیسے یخنی،شوربہ ، مرغی کا گوشت،کھیر اور دیگر نرم غذا کھانے کی تاکید کرتے ہیں اسکے علاوہ سبزی جات، فروٹ،سوپ وغیرہ بھی افطاری اور سحری دونوں میں بہت مفید ہے جو نہ صرف بدہضمی سے بچاتا ہے بلکہ آرام دہ نیند میں بھی مفید ہے۔

  • رمضان المبارک میں یاد رکھنے والی باتیں

    رمضان المبارک میں یاد رکھنے والی باتیں

    رمضان المبارک رحمتوں اوربرکتوں سے بھرپورمہینہ ہے اوراس میں مسلمانوں پراللہ تعالیٰ کی جانب سے خصوصی رحمتیں اوربرکتیں نازل کی جاتی ہیں رمضان المبارک کی اہمیت مسلمہ ہے اوراس مبارک مہینے کے کچھ خصوصی آداب ہیں جن کا بے حد خیال رکھنا چاہیئے۔

    روزے کی اہمیت


    ”حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رمضان آیا تو رسول اللہﷺ نے فرمایا” یہ مہینہ جو تم پرآیا ہے اس میں ایک ایسی رات ہے جو(قدرومنزلت کے اعتبار سے) ہزارمہینوں سے بہتر ہے، جو شخص اس(کی سعادت حاصل کرنے سے) محروم رہا وہ ہربھلائی سے محروم رہا۔“ نیز فرمایا” لیلة القدرکی سعادت سے صرف بے نصیب ہی محروم کیا جاتا ہے۔“

    صحیح سنن ابن ماجہ، لئلالبانی، الجزءالاول، رقم الحدیث133۔

    روزے کی فضیلت


    ”حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا”جب رمضان آتا ہے تو آسمان کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں، اور جہنم کے دروازے بند کردئیے جاتے ہیں اور شیاطین قید کردئیے جاتے ہیں۔“

    اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔

    اللؤ لؤ والمرجان، الجزءالاول، رقم الحدیث652

    وہ امور جن سے روزہ مکروہ نہیں ہوتا


    ”حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بنی اکرم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا”جب کوئی بھول کر کھاپی لے تو اپنا روزہ پورا کرے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے کھلایا پلایا ہے۔“

    اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔

    مختصر صحیح بخاری، للزبیدی، رقم الحدیث940

    وہ امور جو روزے کی حالت میں جائز نہیں


    ”حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی اکرمﷺ نے فرمایا”جو شخص(روزہ رکھ کر) جھوٹ بولنا اور اس پر عمل کرنا ترک نہ کرے تو اللہ تعالیٰ کو اس بات کی کوئی حاجت نہیں کہ وہ کھانا پینا چھوڑ دے۔“

    اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔

    مختصر صحیح بخاری، للزبیدی، رقم الحدیث925

    ”حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اکرمﷺ نے فرمایا”روزہ ڈھال ہے۔ لہٰذاس جب کوئی روزہ رکھے تو فحش باتیں نہ کرے۔بے ہودہ پن نہ دکھائے اگرکوئی دوسرا شخص روزہ دارسے گالی گلوچ کرے یا جھگڑے تو روزہ دار کہہ دے(بھائی) میں روزے سے ہوں۔“(تمہاری باتوں کا جواب نہیں دوں گا۔“)

    اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔

    کتاب الصوم، باب ھل یقول انی صائم اذا شتم

    سحری اورافطاری کے مسائل


    سحری کھانے میں برکت ہے نیند سے اٹھ جانے کے بعد جان بوجھ کر سحری ترک نہیں کرنی چاہئے۔

    حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہﷺ نے فرمایا”سحری کھاؤ کیونکہ سحری کھانے میں برکت ہے‘‘۔“

    اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔

    اللؤ لؤ والمرجان، الجزءالاول، رقم الحدیث665

  • بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا,روضہ داروں کے چہرے کھل اٹھے

    بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا,روضہ داروں کے چہرے کھل اٹھے

    پنجاب:رمضان المبارک کے تیسرے عشرے میں مختلف شہروں میں بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا .اور روضہ داروں کے چہرے بھی کھل اٹھے۔ ماہ صیام کے پہلے عشرے نے تو روضہ داروں کو بے حال کردیا لیکن دوسرے عشرے کے شروع ہوتے ہی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔ رمضان کی ابتدا میں شدید گرمی نے جینا محال کر رکھا تھا ۔

    اب ٹھنڈے موسم کے شہری خوب مزہ لے رہے ہیں  ۔ مغفرت ،برکتوں اور رحمتوں والےمہینے نے گرمی کی شدت کو کم کردیا۔گوجرانوالا، بھکر اور پیر محل سمیت پنجاب میں باران رحمت نے شدید گرمی اور حبس کی شدت کو کم کردیا۔موسم تو سہانا ہوا لیکن مختلف شہروں میں نشیبی علاقے زیرآب آگئے،.

    جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے فیصل آباد میں تیز ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیا ۔خیبرپختونخوا سمیت گلگت اور کشمیر میں بھی بادلوں نے ڈیرے ڈال لئے ۔کراچی میں بھی بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے ملک میں مختلف مقامات پر مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔