Tag: ramazan

  • چاکلیٹ پائی بنانے کی ترکیب جانیں

    چاکلیٹ پائی بنانے کی ترکیب جانیں

    پائی بیک کر کے بنائی جانے والی ایک نہایت آسان ڈش ہے جو مختلف اشیا کے ساتھ تیکھے یا میٹھے ذائقوں میں بنائی جاتی ہے۔

    آج ہم آپ کو براؤنی کی طرز کی چاکلیٹ چپ پائی بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔


    اجزا

    پائی کی بیس بنانے کے لیے

    مکھن: 4 اونس

    کاسٹر شوگر: 2 اونس

    میدہ: 8 اونس

    انڈے کی زردی: 1 عدد

    ٹھنڈا پانی: حسب ضرورت

    براؤنی کے لیے

    مکھن: 6 اونس

    چاکلیٹ: 200 گرام

    انڈے: 3 عدد

    ونیلا ایسنس: 1 چائے کا چمچ

    میدہ: 1 کپ

    چاکلیٹ چپ: 1 کپ

    چینی: دیڑھ سے 2 کپ

    آئسنگ شوگر چھڑکنے کے لیے: حسب ضرورت


    ترکیب

    بیس کے لیے

    مکھن اور کاسٹر شوگر کو ملا کر پھینٹ لیں، یہاں تک کہ وہ کریمی ہو جائے۔

    اب اس میں میدہ اور انڈے کی سفیدی شامل کریں، یہاں تک کہ وہ بریڈ کرمبز کی شکل اختیار کرلے۔

    پھر اسے حسب ضرورت ٹھنڈے پانی سے گوندھ لیں اور آٹھ انچ کی پائی پلیٹ میں پھیلا دیں۔

    اب اسے کانٹے کی مدد سے گود لیں اور پہلے سے گرم اوون میں 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر 20 منٹ کے لیے بیک کر لیں۔

    براؤنی بنانے کے لیے

    ایک سوس پین میں چاکلیٹ اور مکھن کو پگھلائیں یہاں تک کہ مکھن اور چاکلیٹ اچھی طرح پگھل جائیں۔

    اب انہیں ایک پیالے میں نکال لیں۔

    پھر اس میں چینی شامل کر کے مکس کریں۔

    اب اس میں ایک ایک کرکے انڈے ڈالتے جائیں اور اچھی طرح پھینٹ لیں۔

    اس کے بعد ونیلا ایسنس اور میدہ شامل کرکے اچھی طرح فولڈ کر لیں۔

    چاکلیٹ چپ ڈال کر مکس کر لیں۔

    اب اسے بیس پر ڈالیں اور اوپر سے چاکلیٹ چپ چھڑک دیں۔

    اس کے بعد پہلے سے گرم اوون میں 40 منٹ کے لیے بیک کر لیں، یہاں تک کہ وہ سیٹ ہو جائے۔

    اب اسے نکال کر ٹھنڈا کریں اور آئسنگ شوگر چھڑک دیں۔

    آخر میں ٹکڑوں میں کاٹ کر سرو کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مزیدار لزانیہ بنانے کی ترکیب جانیں

    مزیدار لزانیہ بنانے کی ترکیب جانیں

    لزانیہ ایک اطالوی ڈش ہے اور اسے پاستا کی سب سے قدیم قسم مانا جاتا ہے۔

    اسے گھر میں بنانا بھی نہایت آسان ہے، آئیں آج اپنے گھر والوں کو مزیدار لزانیہ سے لطف اندوز ہونے کا موقع دیں۔

     


    اجزا

    دودھ: 1 لیٹر

    میکرونی: 1 پیکٹ

    میدہ: 2 کھانے کے چمچ

    نمک: حسب ذوق

    پسی کالی مرچ: ڈھائی چائے کا چمچ

    انڈے: 4 یا 5 عدد


    سوس بنانے کے لیے

    تیل: 6 کھانے کے چمچ

    ادرک لہسن کا پیسٹ: 1 چائے کا چمچ

    ٹماٹر پیوری: 1 کپ

    چلی سوس: 2 کھانے کے چمچ

    نمک: حسب ذوق

    سرکہ: 1 کھانے کا چمچ

    پیاز: 2 عدد

    شملہ مرچ: 1 سے 2 عدد

    پسی کالی مرچ: 1 چائے کا چمچ


    ترکیب

    ایک پین میں دودھ کو گرم کر لیں۔

    اب ایک اور پین میں میدے کو پانی میں گھول لیں اور گرم دودھ اس میں شامل کردیں۔

    اب اس میں نمک، پسی کالی مرچ ڈال کر مکس کریں۔

    ایک پین میں تیل ڈالیں۔

    اس میں ادرک لہسن پیسٹ، ٹماٹر پیوری، چلی سوس، نمک، سرکہ، پیاز اور پسی کالی مرچ ڈال کر پکائیں۔

    ایک باؤل میں انڈوں کو توڑیں۔ اس میں کالی مرچ اور نمک ڈال کر پھینٹیں۔

    اب اس سوس کو ابلی میکرونی میں ڈال کر مکس کریں۔

    ساتھ ہی بیکنگ ٹرے میں میکرونی کو پھیلا لیں اوراس پر بنایا ہوا ریڈ سوس پھیلائیں اور میکرونی ڈال دیں۔

    اوپر سے بقیہ سوس ڈال دیں۔

    انڈے کو پھینٹ کر اوپر سے ڈال دیں۔

    شملہ مرچ، گاجر کے سلائس لگادیں اور بیک کرلیں۔

    تیار ہونے پر نکال کر سرو کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مزیدار افغانی کباب بنانے کی ترکیب

    مزیدار افغانی کباب بنانے کی ترکیب

    رمضان کا مبارک مہینہ اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس دوران یقیناً آپ نے اپنے اہل خانہ کے لیے بہت سی ڈشز بنائی ہوں گی اور ان سے داد پائی ہوگی۔

    آج ہم ایسی ہی ایک اور لذیذ ڈش افغانی کباب بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    قیمہ: 1 کلو

    پیاز: 1 عدد

    شملہ مرچ: 1 عدد

    ٹماٹر: 1 عدد

    ہری مرچ: 3 عدد

    ہرا دھنیہ: نصف کپ

    ثابت دھنیہ: 1 کھانے کا چمچ

    ثابت زیرہ: 1 کھانے کا چمچ

    کٹی لال مرچ: 1 کھانے کا چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    بیسن: چوتھائی کپ

    انار دانہ: 2 کھانے کے چمچ

    ترکیب

    پیاز، شملہ مرچ، ٹماٹر اور ہری مرچ کو باریک چوپ کر کے قیمہ میں مکس کریں۔

    ساتھ ہی نمک، کٹی لال مرچ، بیسن، انار دانہ اور باقی تمام اجزا شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔

    اب قیمہ کو سیخ پر لگا کر باربی کیو کرلیں یا پتیلی میں ہلکا سا تیل ڈال کر فرائی کرلیں۔

    مزیدار افغانی کباب تیار ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • تھائی ڈش سویٹ رائس ود مینگو بنانے کی ترکیب

    تھائی ڈش سویٹ رائس ود مینگو بنانے کی ترکیب

    پاکستان میں مقامی روایتی کھانوں کے ساتھ ساتھ دیس بدیس کے کھانے بھی نہایت مقبول ہیں اور لوگ انہیں شوق سے کھاتے ہیں۔

    اسی لیے آج ہم آپ کو تھائی لینڈ میں کھائی جانے والی مشہور ڈش سویٹ رائس بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں جو آم کے ساتھ نہایت شوق سے کھائی جاتی ہے۔

    اجزا

    چاول: 4 کپ

    کوکونٹ کریم: 2 کپ

    چینی: 1 کپ

    نمک: حسب ذائقہ

    کوکونٹ ملک: آدھا کپ

    چینی: 2 کھانے کے چمچ

    آم: 2 سے 3 عدد

    تل: 1 کھانے کا چمچ

    ترکیب

    چاولوں کو ایک پیالے میں ڈال دیں اور اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ چاول ڈھک جائیں۔

    تین گھنٹے تک بھگو کر رکھیں۔

    ایک دیگچی میں پانی گرم کریں۔

    چاولوں کا پانی نکال کر کسی برتن میں ڈال کے گرم پانی کے برتن اوپر رکھیں اور بیس منٹ کے لیے اسٹیم دیں۔

    اس کے بعد چاولوں کو ہلکا سا بھون لیں۔

    ایک بڑے پیالے میں کوکونٹ کریم، چینی اور نمک کو آدھی مقدار ڈال دیں۔

    اس میں چاول ڈال کر چمچہ چلاتے رہیں۔

    اب اس کے بعد اس کو ٹھنڈا کر کے رکھ دیں۔ چاول کوکونٹ مکسچر کو جذب کرلیں گے۔ وقفے وقفے سے چمچہ بھی چلاتے رہیں۔

    ایک چھوٹے پیالے میں کوکونٹ ملک، 2 کھانے کے چمچ، چینی اور ایک چٹکی نمک مکس کرلیں۔

    پیش کیے جانے کے وقت چاولوں کو سرونگ باؤلز میں تقسیم کیں۔ اس پر آم کے سلائس رکھیں۔

    اس کے بعد کوکونٹ ملک مکسچر ڈالیں اور تل سے سجا کر سرو کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مزیدار چکن تکہ پیزا گھر میں تیار کریں

    مزیدار چکن تکہ پیزا گھر میں تیار کریں

    پیزا بچوں اور بڑوں سب ہی کو پسند ہوتا ہے۔ آج ہم آپ کو گھر میں پیزا بنانے کی نہایت آسان ترکیب بتا رہے ہیں جسے بنا کر آپ اپنے اہل خانہ کا دل جیت لیں گی۔

    اجزا

    پیزا ڈو کے لیے

    میدہ: 2 کپ

    خمیر: 1 کھانے کا چمچ

    کاسٹر شوگر: 1 چائے کا چمچ

    ملک پاؤڈر: 1 کھانے کا چمچ

    تیل: 4 کھانے کے چمچ

    نمک: آدھا چائے کا چمچ

    انڈا: 1 عدد

    پیزا سوس کے لیے

    تیل: 2 کھانے کے چمچ

    لہسن: 3 جوئے کٹا ہوا

    کٹی ہوئی لال مرچ: 1 کھانے کا چمچ

    نمک: 1 چائے کا چمچ

    اوریگانو: 1 چائے کا چمچ

    کٹی ہوئی پیاز: 1 عدد

    چینی: 1 چائے کا چمچ

    ٹماٹر کا پیسٹ: 1 کپ

    کیچپ: 2 کھانے کے چمچ

    ٹوپنگ کے لیے

    چکن تکہ چنکس: 1 کپ

    پیاز: 1 عدد

    شملہ مرچ کے سلائس: 1 عدد

    ٹماٹر: 1 عدد

    موزریلا چیز: 1 کپ

    چیڈر چیز: 1 کپ

    کٹی ہوئی لال مرچ: 1 کھانے کا چمچ

    زیتون کا تیل: حسب ضرورت

    چلی گارلگ سوس: حسب ضرورت

    ترکیب

    پیزا ڈو کے لیے

    میدہ، خمیر، کاسٹر شوگر، ملک پاؤڈر، 4 کھانے کے چمچ تیل، آدھا چائے کا چمچ نمک اور انڈے کو نیم گرم پانی سے گوندھیں اور ڈھک کر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔

    جب میدہ ڈبل ہوجائے تو رول کر کے بیل لیں۔

    پیزا سوس کے لیے

    پین میں 2 کھانے کے چمچ تیل کو گرم کے اس میں لہسن، 1 چائے کا چمچ نمک، اوریگانو، چینی، کٹی لال مرچ، پانی، کیچپ اور کپ ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر پکالیں، تاکہ گاڑھا ہوجائے۔

    اب پہلے پیزا کے ڈو پر حسب ضرورت زیتون کا تیل لگائیں۔

    پھراس پر کپ چیز ڈال کر پیزا سوس لگا دیں۔

    اب چکن تکہ چنکس، پیاز، ٹماٹر، شملہ مرچ اور چیز ڈال دیں۔

    آخر میں کٹی لال مرچ اور چلی گارلک سوس چھڑک کر 20 منٹ کے لیے بیک کرلیں۔

    مزیدار چکن تکہ پیزا تیار ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ملک بھرمیں آج سے معتکفین خالق کائنات کو راضی کرنے کیلئے اعتکاف میں بیٹھیں گے

    ملک بھرمیں آج سے معتکفین خالق کائنات کو راضی کرنے کیلئے اعتکاف میں بیٹھیں گے

    کراچی : ملک بھرمیں آج سے معتکفین خالق کائنات کو راضی کرنے کیلئے اعتکاف میں بیٹھیں گے، مساجد میں معتکفین کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

    رمضان المبارک کا آخری عشرہ اور اللہ کی رضا اور قربت کے لیے ملک بھر میں اعتکاف کا اہتمام کیا جاتا ہے، رمضان المبارک کاعشرہ مغفرت شروع ہوتے ہی اہل ایمان مساجد اور گھروں میں اللہ کو راضی کرنے کے لیے اعتکاف کرتے ہیں اور دنیاوی کام چھوڑ کے اپنے پرودگار سے لو لگا لیتے ہیں۔

    متعفکین بیسویں روزے کو نمازِمغرب سے اعتکاف کی نیت کرکے عبادت میں مشغول ہوجاتے ہیں، معتکفین اکیسویں شب سے شروع ہونے والی طاق راتوں میں خصوصی عبادات نوافل ذکر واذکار کا اہتمام کرتے ہیں۔

    خالق کائنات کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے عید کا چاند نظر آنے تک عبادات کا یہ سلسلہ جاری رہتا ہے جب کہ خواتین گھروں میں اعتکاف کی سعادت حاصل کریں گے۔

    ملک بھر کی بڑی مساجد میں صوبائی حکومتوں کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • اعتکاف کی تیاریاں مکمل‘ بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوگا

    اعتکاف کی تیاریاں مکمل‘ بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوگا

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اورجڑوں شہرراولپنڈی کاسب سے بڑااعتکاف فیصل مسجد اسلام آباد میں ہو گا۔جس کے لیے رواں سال بھی حسب روایت اعتکاف کے وسیع انتظامات کئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی فیصل مسجد میں 729 افراد اعتکاف بیٹھیں گے۔ جن کا انتخاب ہزاروں درخواستوں میں سے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کیاگیا ہے۔

    اعتکاف بیٹھنے والوں کے لئے افطاری سحری اور رات کے کھانے کا خصوصی انتظامات کیا گیا ہے ۔ جس کے لئے ہر معتکف سے ایک مخصوص رقم بھی جمع کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں مسلمان بیسویں روزے کو اعتکاف بیٹھیں گے۔ حضور اکرم ﷺ کی سنت مبارکہ پر عمل کرتے ہوئے رمضان المبارک کے بیسویں روزے کودنیا بھر میں لاکھوں مسلمان مساجد میں آخری 10روز کے قیام کے لئے اعتکاف کی نیت کرتے ہیں ۔20


     اعتکاف اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ


    رمضان المبارک کو نماز عصر کے بعد لوگ مساجد میں عارضی قیام گاہیں بنا کر اعتکاف بیٹھتے ہیں۔ اعتکاف عید کاچاند نظر آنے تک جاری رہتا ہے۔

    اعتکاف کے اجتماعات میں آئمہ و خطبا قرآن کی تفاسیر بیان کریں گے، اعتکاف کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی و استحکام ، دہشت گردی کے خاتمے اور امت مسلمہ کی سربلندی کیلیے خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی ۔

    آخری عشرے کی طاق راتوں میں مسلمان پوری رات اللہ کے حضور عبادات کرتے ہوئے اپنی حاجات و مناجات پیش کریں گے، شہر بھر میں رمضان کی21 شب سے محافل شبینہ منعقد ہوں گی جن سے علمائے کرام خطاب کریں گے شہر کی بیشتر مساجد میں معتکفین کو مساجد کی انتظامیہ اور مخیرحضرات کی جانب سے سحری و افطار فراہم کی جائیگی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • فنکاروں کا پسندیدہ افطار

    فنکاروں کا پسندیدہ افطار

    ماہ رمضان اپنی رحمتیں و فضیلتیں نچھاور کیے ہوئے ہے اور ایسے میں ہر شخص چاہتا ہے کہ ان برکات کو سمیٹ کر اپنے دامن میں بھر لے۔

    اس ماہ میں مزے مزے کی ڈشز بنانے کا سلسلہ بھی اپنے عروج پر ہے اور ہر شخص سحر و افطار میں منفرد ڈشز بنانا اور کھانا چاہتا ہے۔

    اس موقع پر ہم نے کچھ فنکاروں سے بھی ان کے پسندیدہ افطار کے بارے میں پوچھا اور اب ان کی پسند آپ تک پہنچارہے ہیں۔

    ارمینہ رانا خان


    سپر ہٹ فلم ’جاناں‘ کی اداکارہ ارمینہ رانا خان کو افطار میں فروٹ سلاد، گھر کے بنے ہوئے دہی بڑے اور ایک کپ چائے پسند ہے۔

    عمران عباس


    رمضان کے بارے میں اداکار عمران عباس کے خیالات کچھ مختلف ہیں۔ ان کے خیال میں پورا سال اپنی صحت کا خیال رکھنے کے بعد رمضان میں تھوڑی سی بد پرہیزی کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

    ان کے خیال میں افطار لال شربت، پکوڑں اور جلیبی کے بغیر ادھورا ہے۔

    بشریٰ انصاری

    بشریٰ انصاری کو افطار میں صرف تازہ پھلوں کی چاٹ پسند ہے۔

    احمد علی بٹ


    مزاحیہ اداکار احمد علی بٹ کا کہنا ہے کہ افطار میں ہلکی پھلکی اور غذائیت بخش اشیا ہونی چاہئیں بشمول مشروبات، تازہ پھل، سلاد اور بھنی ہوئی مرغی اور ہاں احمد علی بٹ کا افطار سموسے اور پکوڑوں کے بغیر ادھورا ہے۔

    عمیر جسوال

    معروف گلوکار عمیر جسوال کو افطار کے دستر خوان پر صرف فروٹ چاٹ اور لیمونڈ چاہیئے۔

    طوبیٰ صدیقی

    فلم ’دوبارہ پھر سے‘ کی اداکارہ طوبیٰ صدیقی کو افطار میں چنا چاٹ، پکوڑے اور سرخ شربت درکار ہے۔

    علی حیدر

    معروف گلوکار علی حیدر کو سادہ اور روایتی افطار یعنی کھجور، پکوڑے، لال شربت، چائے اور بعد ازاں فروٹ چاٹ پسند ہے۔

    فیصل قریشی

    فیصل قریشی کا پسندیدہ افطار کھجور، ایک پکوڑے، پانی، چنا چاٹ، اور کچھ پھلوں پر مشتمل ہے۔

    وسیم بادامی

    کیا آپ جانتے ہیں پاکستان کی مقبول ترین رمضان نشریات شان رمضان کے میزبان وسیم بادامی اپنا روزہ کس سے افطار کرتے ہیں؟

    چائے کے دھتی وسیم بادامی اپنا روزہ بھی چائے کے گھونٹ سے افطار کرتے ہیں۔

    ماریہ میمن

    اے آر وائی نیوز کی مقبول اینکر ماریہ میمن اپنا روزہ پانی اور فروٹ چاٹ سے افطار کرتی ہیں اور اس کے فوراً بعد رات کا کھانا کھانا پسند کرتی ہیں۔

    ان کے مطابق افطار کی روایتی اشیا پکوڑے اور سموسے وزن میں اضافے کا باعث بنتے ہیں لہٰذا وہ ان سے پرہیز کرتی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • گرمی کے روزے میں ایپل سموتھی سے فرحت پائیں

    گرمی کے روزے میں ایپل سموتھی سے فرحت پائیں

    موسم گرما اپنے عروج پر ہے اور ایسے میں مسلمان بھی ماہ رمضان کی فضیلت و برکات سمیٹنے میں مصروف ہیں۔

    گرمیوں کے روزوں میں افطار میں مشروبات کی طلب بڑھ جاتی ہے۔ اسی لیے آج ہم آپ کو فرحت بخش ایپل سموتھی بنانے کا طریقہ بتا رہے ہیں جو نہایت آسان ہے۔

    اجزا

    سیب: 2 عدد

    دہی: 1 کپ

    کٹی ہوئی اسٹرابریز: 3 سے 4 عدد

    ونیلا آئس کریم: 2 اسکوپس

    کٹی ہوئی برف: حسب ضرورت

    ترکیب

    اسے بنانے کی ترکیب نہایت آسان ہے۔ تمام اشیا کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کرلیں۔

    ٹھنڈی ذائقہ دار ایپل اسموتھی تیار ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اٹھارہ رمضان ۔  حضرت داؤد علیہ السلام پر زبور نازل ہونے کا دن

    اٹھارہ رمضان ۔ حضرت داؤد علیہ السلام پر زبور نازل ہونے کا دن

    اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی ہدایت و رہنمائی کے لیے جو 4 آسمانی کتب نازل فرمائیں، وہ سب رمضان المبارک کے مہینے میں ہی نازل ہوئیں۔

    ماہ رمضان کی 18 تاریخ کو حضرت داؤد علیہ السلام پر زبور نازل کی گئی۔

    زبور کے لغوی معنیٰ ایک پارے اور ٹکڑے کے ہیں۔ اس کا ایک مطلب شیر بھی ہے۔

    زبور تختی یا کتاب لکھنے کے معنوں میں بھی استعمال ہوا ہے۔ عربی شاعری میں زبور اور زبر کتابت، کتاب اور تختی کے معنوں میں کئی جگہ استعمال ہوا ہے۔

    حضرت داؤد علیہ السلام

    حضرت داؤد علیہ السلام اللہ کے برگزیدہ نبی تھے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت داؤد علیہ السلام کو یہ معجزہ عطا کیا تھا کہ آپ کی آواز نہایت شیریں اور پرسوز تھی۔

    جب آپ تلاوت فرماتے تو اس لحن کے باعث پرندے و جانور تک وجد میں آ جاتے۔ آپ کی آواز میں وہ نغمگی، مٹھاس اور ایسا زیر و بم تھا کہ شجر و حجر سبھی کو متاثر کرتا تھا۔ ہوا میں اڑتے ہوئے پرندے رک جاتے۔

    اللہ تعالیٰ کے حکم سے پہاڑ بھی صبح و شام ان کے ساتھ تسبیح کرنے پر معمور تھے۔

    صحیح حدیث میں ہے کہ ایک رات صحابی رسول حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ تلاوت کلام پاک کر رہے تھے۔ رسول کریم ﷺ دیر تک سنتے رہے، پھر خوش ہو کر فرمایا کہ آج مجھے لحن داؤد علیہ السلام کا کچھ حصہ مل گیا ہے۔

    حضرت داؤد علیہ السلام سے پہلے بنی اسرائیل میں یہ سلسلہ قائم تھا کہ حکومت ایک خاندان اور نبوت و رسالت کسی دوسرے خاندان سے وابستہ ہوتی تھی۔ حضرت داؤد علیہ السلام کے عہد میں یہودا کا گھرانا نبوت اور افراہم کا خاندان حکومت و سلطنت سے سرفراز تھا۔

    اس خاندان سے حضرت شموئیل کے عہد میں لوٹ مار اور حملہ آوروں کا زور بڑھتا جا رہا تھا۔ بنی اسرائیل نے آپ علیہ السلام سے درخواست کی کہ آپ اپنے بیٹوں کے بجائے کسی اور کو بادشاہ مقرر کر دیں، جو ظالموں کا مقابلہ کرنے کی طاقت و قوت رکھتا ہو۔

    بنی اسرائیل کے اصرار پر حضرت شموئیل نے طالوت نامی شخص کو بادشاہ مقرر کیا جو بہت بہادر و جری تھا۔

    طالوت فلسطین کے حکمران جالوت سے برسر پیکار ہونے کے لیے آگے بڑھا، جو اپنی طاقت اور کثیر لشکر کے زعم میں بنی اسرائیل کو ہر صورت میں غلام بنانے پر تیار تھا۔ طالوت مقابلے کی سکت نہ رکھتا تھا اور پریشان تھا۔

    مجلس مشاورت بلوائی گئی اور وہاں یہ تجویز منظور کی گئی کہ بنی اسرائیل کا جو جوان جالوت سے مقابلہ کر کے اسے ہلاک کرے گا، اسے نصف سلطنت کا مالک بنا دیا جائے گا۔

    یہی زمانہ تھا کہ جب بنی شموئیل کو بشارت ہوئی تھی کہ یسیٰ (طبقات ناصری میں یہ نام انسا اور قصص الانبیا میں ایشا درج ہے) کا چھوٹا بیٹا، طالوت کی وفات کے بعد بنی اسرائیل کا حکمران ہو گا اور اس سے بڑھ کر ایک اور اعزاز اس کا منتظر ہے اور وہ یہ ہے کہ اللہ نے نبوت کے لیے بھی اسی کو منتخب فرمایا ہے۔

    حضرت داؤد علیہ السلام مستقبل کے اس خوب صورت لیکن ذمہ دار دور سے بے خبر جنگلوں میں بھیڑ بکریاں چراتے رہے اور ساتھ ساتھ اپنے دل پسند مشغلے میں بھی محو رہے۔

    ان کی بہادری کے قصے بھی مشہور تھے، یہ بات بھی عام تھی کہ وہ جنگل میں شیر پر سواری کیا کرتے تھے۔

    بعد ازاں حضرت داؤد علیہ السلام نے ایک جنگ میں جالوت کو شکست دی جس کے بعد سلطنت آپ کے حوالے کردی گئی۔

    حضرت داؤد علیہ السلام کا ذکر قرآن کریم کی 9 سورتوں میں 16 مرتبہ آیا ہے۔ سورہ البقرہ، النساء، المائدہ، الانعام، الاسراء، الانبیاء، النمل، السبا اور ص میں آپ کے حالات و واقعات اور رشد و ہدایت کا بیان ہے اور اللہ تعالیٰ کے انعامات کا ذکر ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔