Tag: ramazan

  • آج ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہؓ کا یومِ وصال ہے

    آج ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہؓ کا یومِ وصال ہے

    آج ام المومنین، صدیقہٗ عالم جنابِ عائشہ کا یوم وفات ہے، آپ نے 17 رمضان 58 ہجری، بروز منگل 66 سال کی عمر میں اس دارِ فانی سے پردہ فرمایا تھا۔

    حضرت عائشہ پیغمبر اسلام ﷺ کی صغیر سن زوجہ تھیں اور آپ ﷺ نے انہیں شرفِ زوج اپنے دوست اورصحابی حضرت ابوبکرؓ کے احترام میں عطا کیا تھا۔

    ولادت

    حضرت ام رومان کا پہلا نکاح عبداللہ ازدی سے ہوا تھا، عبداللہ کے انتقال کے بعد وہ حضرت ابوبکرصدیقؓ کے عقد میں آئیں حضرت ابوبکر کے دو بچے تھے، عبدالرحمنؓ اور عائشہؓ۔ حضرت عائشہؓ کی تاریخ ولادت کے متعلق تاریخ وسیرت کی تمام کتابیں خاموش ہیں۔ ان کی ولادت کی صحیح تاریخ نبوت کے پانچویں سال کا آخری حصہ ہے۔ ان کا لقب صدیقہ تھا، ام المومنین ان کا خطاب تھا، نبی مکرم محمد صلی اﷲ علیہ وسلم نے بنت الصدیق سے بھی خطاب فرمایا ہے اور کبھی کبھار حمیرا کے لقب سے بھی پکارتے تھے۔


    حضرت ابوبکرصدیق ؓ کا یومِ وصال


     کنیت

    عرب میں کنیت شرافت کا نشان ہےچونکہ حضرت عائشہؓ کے ہاں کوئی اولاد نہ تھی اس لیے کوئی کنیت بھی نہ تھی۔ ایک دفعہ آنحضرت محمد صلی اﷲ علیہ وسلم سے حسرت کے ساتھ عرض کیا کہ اورعورتوں نے تو اپنی سابق اولادوں کے نام پر کنیت رکھ لی ہے، میں اپنی کنیت کس کے نام پر رکھوں؟ فرمایا اپنے بھانجے عبداللہ کے نام پر رکھ لو، چنانچہ اسی دن سے ام عبداللہ کنیت قرارپائی۔

    نکاح

    حضرت عائشہؓ ایک روایت کے مطابق ہجرت سے ٣ برس قبل سید المرسلین ﷺ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں اور9برس کی عمرمیں رخصتی ہوئی۔ ان کا مہر بہت زیادہ نہ تھا صرف 500 درہم تھا۔

    وفات

    سن ٥٨ ہجری کے ماہ رمضان میں حضرت عائشہؓ بیمار ہوئیں اور انہوں نے وصیت کی کہ انہیں امہات المومنینؓ اور رسول اللہ محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کے اہل بیت کے پہلو میں جنت البقیع میں دفن کیا جائے۔ ماہ رمضان کی 17تاریخ منگل کی رات ام المومنین عائشہؓ نے وفات پائی۔ آپ 18سال کی عمر میں بیوہ ہوئی تھیں اور وفات کے وقت ان کی عمر 66 برس تھی۔ حضرت ابوہریرہؓ نے نماز جنازہ پڑھائی۔

    حضرت عائشہؓ اور احادیث نبوی

    ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہؓ کو علمی صداقت اور احادیث روایت کرنے کے حوالے سے دیانت وامانت میں امتیاز حاصل تھا۔ ان کا حافظہ بہت قوی تھا جس کی وجہ سے وہ حدیث نبوی کے حوالے سے صحابہ کرام کے لیے بڑا اہم مرجع بن چکی تھیں۔

    حضرت عائشہ حدیث حفظ کرنے اورفتویٰ دینے کے اعتبار سے صحابہ کرام سے بڑھ کرتھیں۔ جنابِ عائشہ صدیقہؓ نے دو ہزار دو سو دس (2210) احادیث روایت کرنے کی سعادت حاصل کی۔

    دور نبوی کی کوئی خاتون ایسی نہیں جس نے ام المومنین عائشہؓ سے زیادہ رسول اللہ محمد صلی اﷲ علیہ وسلم سے احادیث روایت کرنے کی سعادت حاصل کی ہو۔ صدیقہؓ سے ایک سو چوہتر (174) احادیث ایسی مروی ہیں جو بخاری ومسلم میں ہیں۔

  • قبلہ کی سمت تلاش کرنے کے لیے گوگل ایپ متعارف

    قبلہ کی سمت تلاش کرنے کے لیے گوگل ایپ متعارف

    مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے قبلہ کی سمت تلاش کرنے کے لیے قبلہ فائنڈر ایپ متعارف کروادی۔

    یہ سروس رمضان کے مقدس ماہ میں متعارف کروائی گئی ہے۔

    قبلہ فائنڈر ایپ موبائل براؤزر کے ذریعے آگمینٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی اور موجودہ مقام کے ماحول کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے صارف کو قبلے کی صحیح سمت ڈھونڈنے میں مدد دے گی۔ بس صارف کو اپنے موبائل میں لوکیشن کا فیچر آن کرنا ہوگا۔

    یہ ایپ اینڈرائڈ اور آئی او ایس سمیت تمام موبائل فونز میں استعمال کی جاسکے گی۔

    گوگل کے مطابق انٹرنیٹ پر قبلہ کی سمت معلوم کرنے کے لیے بہت بڑے پیمانے پر سرچنگ کی جاتی ہے اور اکثر افراد اس مقصد کے لیے قطب نما ایپ بھی سرچ کرتے ہیں۔

    اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے گوگل نے یہ ایپ متعارف کروائی ہے تاکہ دنیا کے کسی بھی ملک میں رہنے والے مسلمان با آسانی قبلہ کی سمت معلوم کر سکیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • افطاری میں بنائیں مزیدار لاہوری چنا چاٹ

    افطاری میں بنائیں مزیدار لاہوری چنا چاٹ

    رمضان المبارک میں لوگ مختلف اقسام کے کھانے کھاتے اور بناتے ہیں لیکن چاٹ ہر افطار کی جان سمجھی جاتی ہے اور دسترخوان کی زینت ہوتی ہے، افطار چاہے گھر میں ہو یا کسی اور جگہ لیکن چنا چاٹ کا ہونا لازمی ہوتا ہے۔

    اب آپ گھر پر مزیدار لاہوری چنا چاٹ با آسانی بنانا سکتے ہیں۔.


    لاہوری چنا چاٹ


    اجزاء 

    ابلی چنے – دو سو پچاس گرام اُبلے ہوئے

    آلو – ایک کپ کیوبز اور اُبلے ہوئے

    ہری مرچ – چار عدد باریک کٹی ہوئی

    پیاز- آدھا کپ باریک کٹی ہوئی

    لیموں کا رس – دو کھانے کے چمچ

    چینی – ایک کھانے کا چمچ

    زیرہ – ایک کھانے کا چمچ بھنا اور کٹا ہوا

    لال مرچ – ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی

    کُٹی ہوئی لال مرچ  – ایک چائے کا چمچ

    چاٹ مصالحہ – ایک چائے کا چمچ

    نمک – ایک چائے کا چمچ

    ٹماٹر – ایک عدد باریک کٹا ہوا

    ہرا دھنیا – دو کھانے کے چمچ

    املی کی چٹنی – آدھا کپ تیار کی ہوئی

    پاپڑی – ایک کپ کچلی ہوئی

    ترکیب

    ایک پیالے میں کابلی چنے، آلو ، ہری مرچ، پیاز، لیموں کا رس، چینی، زیرہ، پسی لال مرچ، کٹی لال مرچ، چاٹ مصالحہ، نمک، ٹماٹر اور ہرا دھنیا ڈال کر مکس کریں۔
    اب اس پر ہرا دھنیا، املی کی چٹنی اور پاپڑی ڈال کر سرو کریں

  • رمضان کا دوسرا عشرہ ، گناہوں سے توبہ کرنے والا

    رمضان کا دوسرا عشرہ ، گناہوں سے توبہ کرنے والا

    اللہ تعالیٰ کی اپنے بندوں کے لیے نعمتوں اور انعامات کا شمار ممکن نہیں لیکن اللہ کی ان نعمتوں میں رمضان المبارک کو ایک منفرد حیثیت حاصل ہے۔ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس مہینے کا انتظار رہتا تھا اور اس کا شوق سے استقبال کرتے تھے۔

    رمضان المبارک کا پہلا عشرہ یعنی عشرہ رحمت اختتام پذیر ہوا اور دوسرا عشرہ یعنی عشرہ مغفرت کا آغاز ہوچکا ہے۔

    رمضان المبارک اﷲ تعالیٰ کی رحمت و بخشش اور مغفرت کا مہینہ ہے، وہ لوگ خوش قسمت ہیں جنہوں نے اس مبارک و مقدس مہینے میں روزہ ا ورعبادت کے ذریعہ اﷲ تعالیٰ کو راضی کیا، یہ وہ مبارک مہینہ ہے کہ جس میں اﷲ تعالیٰ نفل کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب ستر گنا بڑھا دیتا ہے۔

    روزہ ایسی عبادت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے مطابق زندگی کے ان تمام مراحل میں کار آمد ثابت ہوتا ہے ۔ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت کا ہے جو زندگی کے خصوصاً پہلے مرحلے میں اشد ضروری ہے۔

    دوسرا عشرہ مغفرت کا ہے جو زندگی کے دوسرے مرحلے کے لئے کار آمد ہے کہ اس کی وجہ سے قبر میں راحت ملے گی اور تیسرا عشرہ جہنم سے آزادی کا ہے جو زندگی کے تیسرے مرحلے میں کار آمد ہے ۔

    ماہ رمضان مغفرت کا وہ عظیم الشان مہینہ ہے کہ جو شخص اس کو پانے کے بعد بھی مغفرت سے محروم رہ گیا وہ انتہائی بدقسمت اور حرماں نصیب ہے۔


    دوسرے عشرے کی دعا


    حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ” تین آدمیوں کی دعا رد نہیں ہوتی، ایک روزہ دار کی افطار کے وقت، دوسرے عادل بادشاہ کی اور تیسرےمظلوم کی۔

    حدیث پاک صلی اللہ علیہ وسلّم میں ارشاد ہے کہ

    “اے لوگو ! اتنی ہی عبادت کرو جو قابلِ برداشت ہو کیونکہ اللہ ثواب دینے سے نہیں تھکتا یہاں تک کے تم خود عبادت کرنے سے اُکتا جاؤ گے۔

    بہت سی قومیں ایسی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے توبہ و استغفار کرنے کی وجہ سے ان پر سے عذاب ٹلا دیا۔

    سورۂ یونس میں اللہ تعالیٰ نے حضرت یونس علیہ السلام کی قوم کا ذکر فرمایا ! عذاب ان کے قریب آچکا تھا اور انہوں نے اپنی آنکھوں سے عذاب دیکھ لیا تھا، لیکن اللہ تعالیٰ کی طرف سے توفیق ہوئی اور ساری قوم اپنے گھروں سے باہر نکل آئی اور اللہ تعالیٰ سے رو کر اور گڑگڑا کر توبہ کی تو اللہ تعالیٰ نے ان پر سے عذاب کو ہٹا دیا۔

    حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے

    “رمضان کو اس لیے رمضان کہا جاتا ہے چونکہ یہ گناہوں کو جلا دیتا ہے”

    توبہ واستغفار اس مہینہ کے اہم ترین مقاصد میں سے ہے۔ جس شخص کی توبہ قبول ہوگئی، اور رب نے اسے بخش دیا، وہ رمضان کے فضائل وبرکات سے محظوظ ہوگیا۔ رسول اللہ ﷺ ہر لمحہ توبہ واستغفار کرتے تھے۔

    حضرت عبادہ بن صامت بیان کرتے ہیں کہ جب رمضان آیا تو سرور کائنات ۖ نے فرمایا ۔

    تمھارے پاس رمضان آگیا ہے یہ برکت کا مہینہ ہے اللہ تعالی تم کو اِس میں ڈھانپ لیتا ہے اِس میں رحمت نازل ہو تی ہے اور گناہ جھڑ جاتے ہیں اور اِس میں دعا قبول ہو تی ہے اللہ تعالی اِس مہینہ میں تمھار ی ر غبت کو دیکھتا ہے سو تم اللہ کو اس مہینہ میں نیک کام کرتے دکھاؤ کیونکہ وہ شخص بد بخت ہے جو اس مہینہ میں اللہ کی رحمت سے محروم رہا۔

    صادق الامین خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں

    جس نے رمضان کے روزے ایمان اور احتساب کی نیت سے رکھے تو اس کے گذشتہ گناہ بخش دیے گئے۔( بخاری، حدیث ۱۹۰۱، مسلم، حدیث ۱۷۵۔)

    اس ماہ مبارک کی آمد کا یہی وہ مبارک دن تھا جب تقریبا” پندرہ سو سال قبل مسجد نبوی کے منبر سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنی امت کو یہ خوش خبری سنائی تھی۔

     لوگو ! خدا کا مہینہ برکت و رحمت اور مغفرت کے ساتھ تمہاری طرف آ رہا ہے وہ مہینہ جو خدا کے نزدیک بہترین مہینہ ہے جس کے ایام بہترین ایام جس کی راتیں بہترین راتیںہیں اور جس کی گھڑیاں بہترین گھڑیاں ہیں ، (اس مہینہ میں ) تمہاری سانسیں ذکر خدا میں پڑھی جانے والی تسبیح کا ثواب رکھتی ہیں تمہاری نیندیں عبادت ، اعمال مقبول اور دعائیں مستجاب ہیں اپنے پروردگار کے سامنے سچی نیتوں اور پاکیزہ دلوں کے ساتھ روزہ رکھنے اور قرآن کریم کی تلاوت کرنے کی توفیق کی دعا کرنی چاہئے وہ شخص بڑا بدقسمت ہے جو اس عظیم مہینے میں خداکی ان برکات سے بہرہ مند نہ ہو سکے۔

     

    روزہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں روز ہ دار کے لیے شفاعت و سفارش کرے گا۔

    حضرت عبداللہ بن عمروؓ روایت کرتے ہیں کہ حضور سید عالمؐ نے ارشاد فرمایا

    روزے اور قرآن دونوں بندے کے لیے شفاعت (سفارش) کریں گے۔ روزے عرض کریں گے: ’’ اے پروردگار! میں نے اس بندے کو کھانے پینے اور نفس کی خواہش پورا کرنے سے روکے رکھا تھا، آج میری سفارش اس کے حق میں قبول فرما اور قرآن کہے گا کہ، ’’ میں نے اس بندے کو رات کو سونے اور آرام کرنے سے روکے رکھا تھا، آج اس کے حق میں میری سفارش قبول فرما، چناں چہ روزہ اور قرآن دونوں کی سفارش بندے کے حق میں قبول فرمائی جائے گی۔‘‘

    (شعب الایمان للبیہقی، مشکوٰۃ المصابیح)

    بے شک اﷲ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو بخشنے کے لیے دین میں بہت سی آسانیاں فرمائی ہیں۔ ایسی ہی ایک نعمت ماہ رمضان کی صورت میں مسلمانوں کو عطا ہوئی جس میں خالق کائنات نے واضع کر دیا جو لوگ ماہ رمضان کے روزے احکام شریعت کے مطابق رکھیں اور تمام برائیوں سے بچے رہیں ان کے واسطے دینا اورآخرت کی بھلائی اور بڑا اَجر ہے اور جنہیں اﷲ کی ذات انعام واَجرسے نواز دے وہی پرہیزگار اور متقی لوگ ہیں۔

    اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ ہم لوگ ماہ رمضان میں اﷲ تعالیٰ کی خاص رحمتوں اور برکتوں سے کس قدر فائدہ اٹھاتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں ۔

  • کراچی والوں پر بدترین لوڈشیڈنگ کاعذاب، دوسرے عشرے کی پہلی سحری بھی اندھیرے میں

    کراچی والوں پر بدترین لوڈشیڈنگ کاعذاب، دوسرے عشرے کی پہلی سحری بھی اندھیرے میں

    کراچی : کے الیکٹرک حسب روایت بجلی کی بلا تعطل فراہمی میں بری طرح ناکام کراچی والوں نے رمضان المبارک کے پہلےعشرے کی طرح دوسرے عشرے کی پہلی سحری بھی اندھیرے میں کی۔

    تفصیلات کے مطابق شدید گرمی میں کراچی والوں پر ایک مرتبہ پھر بدترین لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط کردیا گیا، ماہ صیام کےدوسرے عشرے کی پہلی سحری بھی کراچی والوں نےاندھیرےمیں کی۔

    بلدیہ ٹاؤن، فیڈرل بی ایریا، نیوکراچی، گڈاپ،کاٹھور، گلشن معمار، احسن آباد،اسکیم 33،گلزار ہجری میں بجلی غائب رہی، نصرت بھٹو کالونی، غریب آباد، ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن، موسی کالونی، پرانی سبزی منڈی، گارڈن، اولڈ ایریا، ماڑی پور سمیت ملیر کے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوبے رہے۔

    وام کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے کارکردگی صفر ہے۔ بجلی آتی ہی نہیں ، حکومت فوری بنیادوں پر اس مسئلے کو حل کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کا عملہ دادرسی کیلئے تیار نہیں فون تک نہیں اٹھایا جارہا۔

    ان اندھیروں کے با وجود کے الیکٹرک کا یہی اصرار ہے کہ بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے، کہیں بھی اعلانیہ یا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی ہے۔

    کےالیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں بجلی کی فراہمی معمول کےمطابق ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • راجھستان: ہندو برادری بھی مسلمانوں کے ساتھ روزے دار

    راجھستان: ہندو برادری بھی مسلمانوں کے ساتھ روزے دار

    آپ نے مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان مذہبی ہم آہنگی کے بہت سے مظاہرے دیکھے ہوں گے، لیکن آپ نے شاید کسی ہندو کو مسلمانوں کے ساتھ روزہ رکھتے نہ دیکھا ہو۔ ایسی حقیقت بھارت کی ریاست راجھستان میں موجود ہے جہاں ہندو افراد مسلمانوں کا ساتھ دینے کے لیے رمضان میں روزے رکھتے ہیں۔

    راجھستان کے بارمر اور جیسلمر ضلع میں مذہبی ہم آہنگی کا بہترین مظاہرہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ یہاں مسلمان نہ صرف ہندؤوں کے ساتھ ہولی اور دیوالی مناتے ہیں بلکہ ہندو ان سے ایک قدم آگے بڑھ کر ماہ رمضان میں روزے بھی رکھتے ہیں۔

    یہی نہیں ہندو اپنے مسلمان بھائی بہنوں کے ساتھ 5 وقت نماز بھی پڑھتے ہیں۔ بقول ان کے اس طرح ان پر بھی خدا کی رحمتیں نازل ہوں گی۔ مسلمان بھی ان کے ہولی اور دیوالی کے تہواروں میں شریک ہوتے ہیں اور دیگر مذہبی تہواروں پر ان کے ساتھ مذہبی گیت یا بھجن بھی گاتے ہیں۔

    بارمر کے رہائشی شنکر رام کے مطابق، ’ہمارا مذہب مختلف ہے لیکن روایات مشترک ہیں۔ ہمارے یہاں چھوٹے بچے بھی روزہ رکھتے ہیں‘۔

    یہ روایت صرف ان 2 ضلعوں میں ہی نہیں بلکہ پورے راجھستان میں ہے۔ یہاں کے علاقے گوہڑ کا تلہ میں واقع سعید کسم درگاہ میں بھی مسلمان اور ہندو دونوں ہی حاضری دیتے ہیں۔

    راجھستان میں یہ روایات عام تو ہیں، مگر ان کا آغاز کب اور کیسے ہوا، یہ کوئی نہیں جانتا۔ یہاں کچھ خاندان ایسے بھی ہیں جو تقسیم بھارت کے وقت سندھ سے ہجرت کر کے آئے تھے۔

    بارمر میں ایک سرکاری اہلکار کے مطابق یہاں لوگ ایک دوسرے کی خوشیوں اور دکھوں میں شریک ہوتے ہیں۔ یہ سوچنا بھی ناممکن ہے کہ کسی مسلمان کو ہندو یا ہندو کو کسی مسلمان سے الگ کردیا جائے۔

    پاکستان اور بھارت میں جہاں شرپسند عناصر کی جانب سے مذہبی تنگ نظری کو فروغ دیا جارہا ہے وہاں یہ منظر مذہبی رواداری کی بہترین مثال ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • افطار میں مزیدار پنیر بالز تیار کریں

    افطار میں مزیدار پنیر بالز تیار کریں

    آج افطار میں آلو کے مزیدار پنیر بالز پیش کریں جو یقیناً آپ کے افطار دستر خوان کی رونق بڑھائیں گے۔

    اجزا

    آلو: ابلے اور بھرتہ کیے ہوئے آدھا کلو

    پنیر: کدوکش کیا ہوا 150 گرام

    ہرا دھنیہ: کترا ہوا آدھی گڈی

    لہسن: 5 جوئے

    ہری مرچیں: کتری ہوئی 4 عدد

    پسی ہوئی لال مرچ: 1 کھانے کا چمچ

    پسا ہوا سفید زیرہ: 1 کھانے کا چمچ

    میدہ: چھنا ہو آدھی پیالی

    انڈے: 4 عدد

    ڈبل روٹی کا چورا: ایک پیالی

    نمک: حسب ذائقہ

    تیل: حسب ذائقہ

    سلاد کے پتے: سجانے کے لیے

    ترکیب

    ایک پیالے میں پنیر، دھنیہ، لہسن، ہری مرچیں، زیرہ اور نمک ملالیں۔

    ہتھیلی کو گیلا کر کے تھوڑے سے آلو رکھیں اور اس کے درمیان میں پنیر کا تھوڑا سا آمیزہ بھر کر گیند کی شکل دے دیں۔

    گیند کو پہلے میدے اور پھر انڈے اور ڈبل روٹی کے چورے میں لپیٹ لیں۔

    اس عمل کو دہراتے ہوئے سارے آلوؤں کی بالز تیار کرلیں۔

    تمام آلوؤں کی بالز بنانے کے بعد کڑاہی میں تیل گرم کریں اور بالز کو سنہری ہونے تک تل کر نکال لیں۔

    ڈش کو سلاد کے پتوں کے ساتھ سجا کر آلو کے پنیری بالز اس پر رکھیں اور ٹماٹو کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • رمضان المبارک ، افطاری کے دسترخوان کی سوغات چٹنیاں

    رمضان المبارک ، افطاری کے دسترخوان کی سوغات چٹنیاں

    سحر و افطار کا اہتمام کرنا رمضان المبارک کی اہم روایت ہے اور رمضان مین صحت بخش غذا کا انتخاب آپ کو صحت مند اور توانا رکھتا ہے، پکوڑے٬ سموسے٬ فروٹ چاٹ اور دہی بڑوں کے بغیر افطاری ادھوری سی لگتی ہے، افطار میں موجود سموسے ہو یا پکوڑے بغیر مزیدار چٹنی مزہ نہیں دیتے ، چٹنیاں ان اشیاﺀ کے ذائقے میں مزید اضافہ کردیتی ہے۔

    سموسے٬ پکوڑے یا رول کے ساتھ پیش کرنے کے لیے مزیدار چٹنیاں اب آپ گھر پر بھی تیار کرسکتی ہیں۔


    آلو بخارے کی چٹنی


    اجزاء

    آلو بخارا – ایک پاؤ

    چی – ایک پاؤ

    بادام کی گری – دس عدد

    کشمش – آدھا چھٹانک

    لہسن – چار جوئے

    ثابت مرچ – چار عدد

    کلونجی – ایک چائے کا چمچ

    سفید سرکہ – ½ پیالی

    نمک – آدھا چائے کا چمچ

    ترکیب

    الو بخاروں کو گرم پانی میں بھگودیں، جب وہ نرم پڑجائیں تو ہاتھ سے اچھی طرح میش کرلیں، اب اس میں 1 پیالی املی کا گاڑھا رس ملادیں، پھر ایک مٹی کی ہانڈی میں املی، آلو بخارے، چینی یا گڑھ، ابلے بادام، باریک کٹی لہسن، عدد ثابت لال مرچ، کلونجی اورسفید سرکہ ملا کر ہلکی آنچ پر پکالیں۔، گاڑھی ہونے کے بعد چولھے سے اتارلیں اور ٹھنڈا کرلیں۔


    املی اور پودینے کی چٹنی


    اجزا

    املی کا رس – ایک کپ

    پودنہ – آدھی گٹھی

    لال مرچ پاؤڈر – ایک کھانے کا چمچ

    زیرہ – ایک کھانے کا چمچ

    نمک – حسب ضرورت

    ترکیب

    سب سے پہلے املی کو ایک کپ پانی میں 20منٹ کے لیے بھگو دیں پھر املی کا رس نکالیں ، اب بلینڈر میں املی کا رس ، زیرہ، لال مرچ پاؤڈر ، پودینہ اور نمک ڈال کر بلینڈ کر لیں، مزیدار املی اور پودنہ کی چٹنی تیار ہے، پکوڑوں کے ساتھ سرو کریں۔


    ہری چٹنی


    اجزاء

    ہرا دھنیا -ایک گٹھی

    لہسن – 2عدد

    ہری مرچ – 2 سے 3عدد

    پیاز – آدھی

    سفید زیرہ – ایک کھانے کا چمچ

    نمک – حسب ضرورت

    سفید تل – ڈیڑھ کھانے کا چمچ

    تیل – 2 کھانے کے چمچ

    املی کا رس – 2 کھانے کے چمچ

    ترکیب

    ایک بلینڈر میں ہرا دھنیا، لہسن، ہری مرچ ، پیاز ،سفید زیرہ ، نمک، سفید تل ،تیل اور املی کا رس ڈال کر بلینڈ کر لیں ، ہری چٹنی تیار ہے۔


    املی کی چٹنی


    اجزاء

    املی – ایک پاؤ

    پانی – دو پیالی

    پسی لال مرچ – ایک کھانے کا چمچ

    سونٹھ – تین کھانے کے چمچ (پسی ہوئی)

    سفید زیرہ – ایک کھانے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا)

    کالا نمک – ایک چٹکی

    نمک – حسبِ ذائقہ

    ترکیب

    پہلے اِملی کو گرم پانی میں ڈال کر گاڑھا رس نکال لیں، اب اسے ایک نان اسٹک پین میں ڈال کر پسی لال مرچ، پسی ہوئی سونٹھ اور بھنا اور پسا ہوا سفید زیرہ کے ساتھ پانچ منٹ پکا لیں۔

    پھر اسے اُتار کر ٹھنڈا ہونے دیں، آخر میں کالا نمک اور نمک ڈالیں، مزے دار اِملی کی چٹنی تیار ہے۔


    کیری کی چٹنی 


    اجزاء

    آم – کچے ایک کلو

    چینی – ایک کلو

    نمک – ایک چائے کا چمچ

    سرخ مرچ – ایک کھانے کا چمچ

    پیاز – ایک عدد

    ادرک – کٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ

    لہسن – پسا ہوا۔ ایک کھانے کا چمچ

    سرکہ – ایک پیالی

    بادام – ایک چھوٹی پیالی۔ بھگو کر چھیل لیں

    کشمش – تھوڑی سی

    کالی مرچ – ایک چائے کا چمچ

    کوکنگ آئل – ایک پیالی

     

    ترکیب

    آم چھیل کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اس میں پانی ڈال کر دو چار ابال دے کر اتار لیں اور چھلنی میں ڈال کر خشک کر لیں۔ دیگچی میں آئل گرم کر کے پیاز ہلکی پراون کریں اور آئل سے نکال لیں ۔ اسی آئل میں لہسن ڈال کر چمچہ چلائیں اور آموں کے ٹکڑے بھی اس میں ڈال کر فرائی کریں اور پھر انہیں بھی نکال لیں ۔ اس میں اب سرخ مرچ اور ادرک ڈال کر فرائی کریں اور پھر پیاز ، آم ، کشمش ، بادام ، کالی مرچ اور چینی ڈال دیں۔ تھوڑا سا چمچ چلائیں تاکہ چینی پانی چھوڑ دے۔ ایک کپ پانی ڈالیں ، جب شیرا گاڑھا جو جائے اور آم گل جائیں تو اتار لیں اور سرکہ ملا لیں ۔ ٹھنڈا ہونے پر آپ اس کو مرتبان میں بھی محفوظ کر سکتے ہیں۔


    ٹماٹر کی چٹنی


    اجزاء

    ٹماٹر – 3عدد

    لال مرچ – آدھا چمچ

    سرکہ – 2چمچ

    لہسن – ایک چمچ پیسا ہوا

    کارن فلور – ایک چمچ

    نمک – حسب ضرورت

     

    ترکیب

    ٹماٹر کو ایک برتن میں ابلنے کے لیے رکھ دیں ،جب ٹماٹر نرم ہو جائیں تو انکا چھلکا اتار لیں، اب بلینڈر میں ٹماٹر،لال مرچ، سرکہ لہسن ،کارن فلاور اور نمک ڈال کر بلینڈ کر لیں ،اب اس کو ایک جگ میں رکھ کر محفوظ کر لیں مزیدار ٹماٹر چٹنی تیار ہے

  • رمضان المبارک میں گرمی کا توڑ کرنے والے پھل

    رمضان المبارک میں گرمی کا توڑ کرنے والے پھل

    کراچی : رمضان کا مہینہ اپنی تمام تر برکتوں کے ساتھ شروع ہوچکا ہے اور اس سال بھی گرمی کی شدت میں اضافے نے بہت سے لوگ یہ سوچنے پرمجبورہوگئے ہیں کہ اس رمضان میں ایسا کیا کیا جائے کے گرمی کی شدّت کم ہوجائے۔ کون سی ایسی غذالی جائے یا کون سے ایسے مشروبات لئے جائیں جن سے گرمی کی شدّت میں کمی ہو۔

    لذت اور غذائیت سے بھرپور پھل گرمی میں کسی نعمت سے کم نہیں، موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی بازراوں میں خوش ذائقہ پھلوں کی جیسے بہار آجاتی ہے اور یہ پھل نا صرف بہت لذیذ ہوتے ہیں بلکہ ان کا استعمال آپ کے لئے باعثِ ٹھنڈک ہے جبکہ ان پھلوں کا استعمال جسم میں پانی کی کمی کو بھی دُورکرتا ہے۔

    تربوز

    تربوز میں 92 فیصد تک پانی ہوتا ہے۔ یہ پھل زیادہ ترپانی اور چینی پر مشتمل ہے جس میں میگنیشیم، کیلشیم، سوڈیم اور پوٹاشیم جیسے معدنیات بھی وافرمقدارمیں پائے جاتے ہیں جن کے سبب آپ کو بھرپورتوانائی اورہائڈریٹنگ کا احساس حاصل ہوتا ہے۔ اِس سال رمضان چونکہ جون جولائی کے مہینے میں ہے اس لئے تربوز آپ کو وافرمقدار میں بازار میں ملے گا۔

    خربوزہ

    خربوزہ گرمیوں کا ایک لذیذ پھل ہے، گرمیوں کی تیز دھوپ میں مشقت کے بعد اگر خربوزہ کھایا جائے تو جسم کو سکون ملتا ہے۔ اس میں وٹامن اے، بی اور ڈی کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے، اس میں 90 فی صد پانی موجود ہوتا ہے، گرمیوں کی تیز دھوپ میں مشقت کے بعد اگر خربوزہ کھایا جائے تو جسم کو سکون ملتا ہے۔ اس میں وٹامن اے، بی اور ڈی کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔

    یہ پودوں سے حاصل ہونے والی معدنیات، وٹامن اے اور زی زینتھن (جو کہ ایک اہم غذائی عنصر ہے) سے بھرپور ہوتا ہے۔ وٹامن اے اور زی زینتھن بینائی کے لیے زبردست ہوتے ہیں۔

    فالسے

    فالسہ گرمیوں کا مرغوب اور ہر دل پسند پھل ھے۔ یہ پھل کھٹا میٹھا ھونے کی وجہ سے ہر کوئی بڑی رغبت سے کھاتا ہے۔ اس میں وٹامن بی اور سی کی وافر مقدار موجود ھوتی ہے۔ فولاد اور نمکیات اس کے اہم غذائی اجزآ ہیں۔

    شدید گرمی اور لُو میں فالسے کا شربت سن اسٹروک سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس میں 81 فیصد پانی کے علاوہ پروٹین اور نشاستہ بھی موجود ہوتا ہے۔ فالسے میں لذت کے علاوہ بے شمار طبی اور غذائی فوائد بھی پائے جاتے ہیں۔

    چکوترا

    چکوترے میں 90 فیصد تک پانی ہوتا ہے اور اس میں کیلوریز اورڈیٹوآکسیفائنگ لیمنوآئڈز کی موجودگی اسے آپ کے لئے اوربھی مفید بناتی ہے۔ رمضان میں چکوترے کا استعمال آپ کو یقیناً پانی کی کمی سے بچا سکتا ہے۔

    آم

    پھلوں کا بادشاہ آم آپ کو 135 کیلوریز فراہم کرتا ہے۔ آم کا استعمال وٹامن اے ، بی 6 اورسی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔ گرمیوں میں نا صرف آم وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں بلکہ یہ کافی سستے بھی ہوتے ہیں۔ اِس لئے اِس رمضان آموں کا استعمال بھرپور کریں اور صحت مند رہیں۔

    ترش پھل

    مالٹا، انگور اور لیموں جیسے ترش پھل بہت زیادہ ٹھنڈی تاثیر رکھتے ہیں۔ مزیدار ذائقوں کے علاوہ یہ پھل آپ کو صحت مند اور جوان بنائے رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ترش پھل نظام انہضام کو بہتر بنا کر عمومی صحت کو برقرار رکھتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • افطاری کیلئے چکن تکہ اسپرنگ رول کی جھٹ پٹ ترکیب

    افطاری کیلئے چکن تکہ اسپرنگ رول کی جھٹ پٹ ترکیب

    افطار کے دیگر لوازمات میں رول بھی انہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، جس طرح پکوڑوں کے بغیر افطاری کو نامکمل سمجھا جاتا ہے, اسی طرح رول اور سموسے بھی افطاری کا بنیادی جز مانے جاتے ہیں, جسے بچے بھی پسند کرتے ہیں جبکہ بڑے بھی شوق سے کھاتے ہیں

    آج افظاری کیلئے پیش ہے ، مزیدار چکن تکہ اسپرنگ رول بنانے کی آسان ترکیب جو آپ کے افطار دسترخوان کی رونق بڑھادیں گے۔

    چکن تکہ اسپرنگ رولز

    اجزاء

    چکن- 250 گرام (بون لیس

    لال مرچ – ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی

    لہسن کا پیسٹ – ایک چائے کا چمچ

    ادرک کا پیسٹ – ایک چائے کا چمچ

    گرم مصالحہ – آدھا چائے کا چمچ

    نمک – حسب ضرورت

    لیموں کا رس – چار کھانے کے چمچ

    ہلدی – ایک چٹکی

    زیرہ – آدھا چائے کا چمچ (پسا ہوا

    میدہ – دو کھانے کے چمچ

    شاشلک اسٹکس – حسب ضرورت

    تیل – حسب ضرورت

    انڈہ – ایک عدد

    چیز اسٹکس – حسب ضرورت

    پیاز – ایک عدد

    کوئلہ – ایک ٹکڑا

    ترکیب

    ایک پیالے میں چکن کو لال مرچ، لہسن کا پیسٹ، ادرک کا پیسٹ، گرم مصالحہ، نمک، لیموں کا رس، ہلدی اور زیرہ لگا کر میری نیٹ کر لیں، اب چکن کو شاشلک اسٹکس میں پروئیں اور گرل پین میں تھوڑا تیل لگا کرگرل کر لیں۔

    اس کے بعد چکن کو کوئلے کا دھواں لگائیں۔

    میدے میں انڈہ شامل کرکے گوندھیں اور رول پٹی تیار کرلیں۔

    اب اس میں تیار چکن، چیز اسٹکس اور پیاز بھر کر اچھی طرح بند کر لیں، گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرکے سرو کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔