Tag: ramazan

  • سندھ کی تقسیم کے مطالبے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں،قائم علی شاہ

    سندھ کی تقسیم کے مطالبے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں،قائم علی شاہ

    کراچی: سندھ کی تقسیم پاکستان کو توڑنے کے مترادف ہوگی، قائم علی شاہ

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے منوڑہ میں انڈر بائی پاس سڑک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نیت صاف ہے،عوام کے بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں،عوام تعاون کریں.

    متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے علیحدہ صوبہ کیے مطالبے پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پانی اوربجلی پر سیاست کرکے صوبے کو توڑنے کی باتیں کرتے ہیں حالانکہ سندھ کی تقسیم پاکستان کو توڑنے کے مترادف ہوگی۔

    انہوں نے وضاحت کی کہ سندھ کی وحدت کو کوئی چھو بھی نہیں سکتا،سندھ نے پاکستان بنانے میں سب سے اہم اوراولین کردارادا کیا تھا،صوبہ سندھ کو توڑنا پاکستان کو توڑنے کے مترادف ہوگا،


    پانی کا بحران، ایم کیوایم وزیراعلی ہاؤس پر مظاہرہ 


    پانی کے بحران پرمتحدہ قومی موومنٹ کے مظاہرے پر وزیر اعلیٰ سندھ نے موقف اختیار کیا کہ اس سے قبل بھی لوگ پیاسے رہے ہیں، پانی اور بجلی کے مسائل پر جتنی تشویش دیگر سیاسی جماعتوں کو ہے اتنی ہمیں بھی ہے اور ہم ان مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

    انہوں نے دعوی کیا کہ کراچی میں پانی کی ضرورت کو پورا کریں گے ہم نے گزشتہ رمضان کی طرح پہلے سے زیادہ تعداد میں پانی کے ٹینکرز پہنچانے کا انتظام کر رکھا ہے،جن علاقوں میں پانی کی قلت ہوگی انہیں 12 سو ٹینکرز کے ذریعے مفت پانی فراہم کیا جائے گی۔

  • ماہ رمضان کے لیے کراچی ٹریفک پولیس نے پلان تیار کرلیا

    ماہ رمضان کے لیے کراچی ٹریفک پولیس نے پلان تیار کرلیا

    کراچی: رمضان المبارک میں ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس نے کراچی کے لیے منصبہ بندی تیار کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں شہریوں کو مشکلات سے نجات دلانے کیلئے کراچی میں ٹریفک پلان مرتب کرلیا گیا ہے، تاکہ کراچی کے شہری بغیر کسی ٹریفک جام میں پھنسے گھروں کوافطار سے پہلے پہنچ سکیں۔

    ٹریفک پلان کے مطابق شہر کی اہم شاہراہوں پر مزید 13 سو اہلکار تعینات کیے جائیں گے، جن کی مدد کے لیے 600 سٹی وارڈن اور اسکاؤٹس بھی موجود ہو ں گے۔

    ٹریفک پولیس نے تاکید کی ہے کہ وہ دوپہر 2 بجے سے رات 8 بجے تک واپسی کے لئے لیاری ایکسپریس استعمال کریں، اس سلسلے میں لیاری ایکسپریس وے پر ماری پور سے سہراب گوٹھ تک ٹریفک مخالف سمت میں چلایا جائے گا۔

    ہنگامی طور پر سڑکوں پر رش کے اوقات میں شہر کے 189 مقامات پر 474 ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے،جس کو ممکن بنانے کے لیے شہریوں کی سہولت کے لئے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

  • سندھ پولیس کا رمضان سیکیورٹی پلان تیار

    سندھ پولیس کا رمضان سیکیورٹی پلان تیار

    کراچی: ماہ رمضان سے قبل ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے پولیس کو الرٹ جاری کردیا ہے،رمضان میں گداگری، بھتہ خوری،لوٹ مار اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے پولیس نے حکمت عملی تیار کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں امن عامہ کو یقینی بنانے کے لیے کراچی پولیس چیف نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے رابطوں میں رہیں اور امن وامان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،اس سلسلے میں خاص طور پر لانڈھی کی صورتحال پر نظر رکھی جائے۔

    مشتاق مہر کی جانب سے ہدایت جاری کی گئیں ہیں کہ مساجد،امام بارگاہوں اور پبلک مقامات پر سیکیورٹی کو موثر بنایا جائے، جبکہ نماز تراویح ،فجر اور نماز مغرب کے دوران سرویلینس میں بھی اضافہ کیا جائے،اس موقع پر انہوں نےتاجر ایسوسی ایشنز اور دکانداروں سے اپیل کی ہے کہ ماہ رمضان میں نجی سیکیورٹی گارڈز یا رضاکار بھی رکھیں۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی نے گداگروں کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت جاری کردی،شہر کے داخلی راستوں کی سخت نگرانی کر کے گداگروں کی شہر میں داخل ہونے کی کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا، جب کہ شہر بھر کے شاپنگ سینٹرز، چوراہوں اور سنگلز سے گداھروں کی گرفتاری کا عمل پورے ماہ جاری رہے گا۔

    رمضان میں بلا تعطل ٹریفک روانی کے لیے ضلعی پولیس ٹریفک پولیس کی مدد کے لیے موجود ہو گی،اس سلسلے میں لیاری ایکسپریس وے کے دونوں ٹریک کھولنے کی تجویز دی گئی ہے۔

  • خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ، پاکستان میں چاند نظرآنے کا قوی امکان

    خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ، پاکستان میں چاند نظرآنے کا قوی امکان

    عرب ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد آج پہلا روز ہے جبکہ پاکستان میں چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے،ماہ رمضان کاچاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج ہوگا۔

    اطلاعات کے مطابق خلیجی ممالک میں چاند نظر آنے کے باضابطہ اعلان کے بعد آج وہاں پہلا روزہ ہے، فلپائن، انڈونیشیا،ملائشیا، آسٹریلیا، سنگاپور، ترکی،جاپان اور کوریا میں بھی چاند نظرآنے کے بعد آج پہلا روزہ رکھا جارہا ہے۔

    اس حوالے سے پاکستان کے چیف میٹرو لوجسٹ کا کہنا ہے کہ آج پاکستان میں چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہشام تک چاند کی عمر 30 تا 35 گھنٹے ہوچکی ہوگی،عمودی زاویے پر کل چاند 10 ڈگری پر ہوگا،سورج غروب ہونے کے بعد 30 تا 50 منٹ مطلع صاف ہونے پر ملک کےمیدانی علاقوں میں چاند دیکھا جاسکے گا۔

  • ڈنمارک کے سفیر نے سیکیورٹی گارڈز کےلئے سحری تیار کی

    ڈنمارک کے سفیر نے سیکیورٹی گارڈز کےلئے سحری تیار کی

    ڈنمارک اور بوسنیا ہرزے گووینا نے ڈنمارک کے سفیروں نے ڈنمارک کے سفارت خانے میں اپنے عملے اور سیکیورٹی گارڈز کے لئے سحری کا خصوصی اہتمام کیا۔

    سفیروں نے نا صرف یہ کہ عملے اور سیکیورٹی گارڈز کے لئے سحری تیار کی بلکہ ان کے ہمراہ سحری تناول بھی کی اور اس کی تصاویر ڈنمارک ایمبیسی کے آفیشل فیس بک پیج پر شیئر کی گئی ہیں۔

    سحری میں فرائیڈ رائس، چکن کری، آلو کی سلاد، لاسانی، روٹیاں پراٹھے اور پھل رکھے گئے تھے جبکہ چائے جس یورپی ممالک کے رہنے والے ’’پاکستانی چائے‘‘کہتے ہیں سحری کا حصہ تھی۔

    Sehri: Ambassadors prepare, serve, and enjoy with guards and Embassy staffThis morning, the Ambassadors of Bosnia &... Posted by Embassy of Denmark in Pakistan on Sunday, July 12, 2015

    اس موقع پر ڈنمارک کے سفیر میخاریوک کا کہنا تھا کہ رمضان کے ماہ مقدس میں اپنے پاکستانی دوستوں کے ہمراہ سحری کرنا انتہائی پر لطف تجربہ تھا۔

  • رمضان میں نمازِتہجد پڑھنے کی فضیلت

    رمضان میں نمازِتہجد پڑھنے کی فضیلت

    رمضان المبارک ماہ برکات و فیضان ہے اور رمضان کی رحمتیں اور نعمتیں اور شخص کے لئے جاری ہیں بس فائدے میں وہ ہے جو اس مہینے کی اہمیت سمجھے اوراسے ہاتھ سے نا جانے دے،تہجد ویسے بھی انتہائی اہمیت کی حامل نمازہے جسے سارا سال پڑھنا چاہیئے لیکن رمضان میں تو اسے خصوصیت کے ساتھ ادا کرنا چاہیئے کیونکہ یہ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہے۔

    رمضان المبارک کے دوران حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز تہجد کی ادائیگی کے بارے میں معمول مبارک یہ تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز تہجد میں آٹھ رکعت ادا فرماتے‘ جس میں وتر شامل کر کے کل گیارہ رکعتیں بن جاتیں۔ تہجد کا یہی مسنون طریقہ آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منسوب ہے۔

    حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا

    عليکم بقيام الليل فانه داب الصالحين قبلکم

    (سنن الترمذی‘2: 194‘ کتاب الدعوات‘ رقم حديث : 3549)

    ’’تم پر رات کا قیام (نماز تہجد) لازمی ہے کیونکہ تم سے صالحین کا یہ عمل رہا ہے۔‘‘

    فضائل نماز تہجد


    نماز تہجد تمام نفلی نمازوں میں افضلیت کا درجہ رکھتی ہے۔ اس کی فضیلت کا ذکر کرتے ہوئے آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔

    شرف المومن صلاته بالليل و استغناؤه فی ايدن الناس

    (سلسله الاحاديث الصحيحة‘ 4: 526‘ رقم حديث: 1903)

    ’’مومن کی بزرگی قیام اللیل میں ہے اورعزت لوگوں سے استغناء میں ہے۔‘‘

    نماز تہجد میں مداومت اختیار کرنے سے بندہ اپنے رب کی نظر میں وہ مقام و مرتبہ حاصل کرلیتا ہے کہ اسے عزت و وقاراور شانِ استغناء نصیب ہوتی ہے‘ جس کے صلے میں اسے دنیا میں کسی کے آگے دست سوال دراز کرنے کی حاجت نہیں رہتی اور اس کی جبین نیاز آستانہ خداوندی کے سوا اور کسی در پر نہیں جھکتی۔ بندہ جب اپنے رب سے تعلق آشنائی محکم و پختہ تر کر لیتا ہے تو اس کی زندگی علامہ اقبال ۔رحمۃ اللہ علیہ کے اس شعرکی عملی تفسیر بن جاتی ہے۔

    دو عالم سے کرتی ہے بیگانہ دل کو
    عجب چیز ہے لذت آشنائی

    راتوں کی تنہائی میں خدا سے رازونیاز اوراس کے آگے گڑگڑا کرتضرع و زاری کے ساتھ دعائیں مانگنے سے بندہ دنیا سے مستغنی ہو جاتا ہے اورکسی فرعون کو خاطر میں نہیں لاتا۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی امت کے شب زندہ دار اور نماز تہجد کی خاطر قیام اللیل کرنے والوں کی شان بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا

    عن ابن عباس رضی الله عنه‘ قال: قال رسول اللّٰه صلی الله عليه وآله وسلم : اشراف امتی حملة القرآن و اصحاب الليل۔

    (شعب الایمان‘ 2: 557 ‘ رقم حدیث: 2703)

    میری امت کے برگزیدہ افراد وہ ہیں جو قرآن کو (اپنے سینوں میں) اٹھائے ہوئے ہیں اور شب بیداری کرنے والے ہیں‘‘۔’’

    امت مصطفوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یہ پاک باز اور قدسی صفات مردان باخدا ہیں‘ جن کے بارے میں اللہ رب العزت نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا

    إِنَّ نَاشِئَةَ اللَّيْلِ هِيَ أَشَدُّ وَطْئًا وَأَقْوَمُ قِيلًا

    (القرآن، المزمل‘ 73 : 6)

    بیشک رات کا اٹھنا نفس کو سختی سے روندتا ہے اور (وقت دعا دل و زبان کی یکسانیت کے ساتھ) سیدھی بات نکلتی ہے‘‘۔’’

  • ربِ کعبہ کی قسم آج علی(کرم اللہ وجہہ) کامیاب ہوگیا

    ربِ کعبہ کی قسم آج علی(کرم اللہ وجہہ) کامیاب ہوگیا

    آج ملک بھر میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یومِ شہادت منایا جارہا ہے عالم اسلام میں آپ کی اہمیت مسلمہ ہے آپ ایک بہادر سالار، ایک جید عالم ، ایک انتہائی سخی انسان اور پیغمبراسلام صلی علیہ وآلہ وسلم کے داماد تھے۔

    حضرت علی کرم اللہ وجہہ 13 رجب 599ء (24 قبل‌ہجری) کو شہرمکہ میں خانہ کعبہ میں پیدا ہوۓ۔ آپ کے والد کا نام ابوطالب علیہ السّلام اور والدہ کا نام فاطمہ بنت اسد سلام اللہ علیہا ہے۔ آپ کی پیدائش خانہ کعبہ کے اندر جمعہ 30 عام الفیل کو ہوئی۔

    حضرت علی کرم اللہ وجہہ پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا زاد بھائی ہیں بچپن میں پیغمبر کے گھر آۓ اوروہیں پرورش پائی۔ پیغمبرکی زیرنگرانی آپ کی تربیت ہوئی ۔حضرت کرم اللہ وجہہ پہلے شخص تھے جنہوں نے اسلام کا اظہارکیا آپ کی عمراس وقت تقریبا13 سال تھی۔

    جہاد


    سلام کی پہلی لڑائی غزوہ بدر کے نام سے مشہور ہے اس جنگ میں رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے عزیزوں کو پہلے خطرے میں ڈالا چنانچہ آپ کے چچا زاد بھائی عبیدہ ابن حارث ابن عبدالمطلب اس جنگ میں شہید ہوئے، حضرت علی ابن ابو طالب کرم اللہ وجہہ کو جنگ کا یہ پہلا تجربہ تھا 25 برس کی عمر تھی مگر جنگ کی فتح کا سہرا حضرت کرم اللہ وجہہ کے سررہا .جتنے مشرکین قتل ہوئے تھے ان میں سے آدھے مجاہدین کے ہاتھوں قتل ہوئے تھے اس کے بعد غزوہ احد، غزوہ خندق، غزوہ خیبراور غزوہ حنین یہ وہ بڑی لڑائیاں ہیں جن میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ رہ کراپنی بے نظیر بہادری کے جوہر دکھلائے۔ غزوہ خندق میں دشمن کے سب سے بڑے سورما عمروبن عبدود کو جب آپ نے مغلوب کرلیااوراس کاسر کاٹنے کے لیے اس کے سینے پربیٹھے تو اس نے آپ کے چہرے پرلعب دہن پھینک دیا۔ آپ کو جلال آگیااور آپ اس کے سینے پرسے اتر ائے صرف اس خیال سے کہ اگر غصّے میں اس کو قتل کیا تو یہ عمل محض خدا کی راہ میں نہ ہوگا بلکہ خواہش نفس کے مطابق ہوگا۔ آپ نے کبھی دشمن کی عورتوں یا بچّوں پرہاتھ نہیں اٹھایا اور کبھی مالِ غنیمت کی طرف رخ نہیں کیا۔

    خدمات


    جہاد سمیت اسلام اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے کسی کام کے کرنے میں آپ کو انکار نہ تھا۔ یہ کام مختلف طرح کے تھے رسول کی طرف سے عہد ناموں کا لکھنا، خطوط تحریر کرنا آپ کے ذمہ تھا اور لکھے ہوئے اجزائے قرآن کے امانت دار بھی آپ تھے۔ اس کے علاوہ یمن کی جانب تبلیغ اسلام کے ليے پیغمبرصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے آپ کو روانہ کیا جس میں آپ کی کامیاب تبلیغ کا اثریہ تھا کہ سارا یمن مسلمان ہو گیا جب سورہ براَت نازل ہوئی تو اس کی تبلیغ کے ليے بحکم خدا آپ ہی مقرر ہوئے اورآپ نے جا کرمشرکین کو سورہ براَت کی آیتیں سنائیں۔ اس کے علاوہ بھی رسالت مآب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ہر خدمت انجام دینے پر تیار رہتے تھے یہاں تک کہ یہ بھی دیکھا گیا کہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی جوتیاں اپنے ہاتھ سے سی رہے ہیں۔ حضرت کرم اللہ وجہہ اس سب کو اپنے لئے باعثِ فخر سمجھتے تھے۔

    بعدِ رسول ﷺ


    پیغمر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے وصال کے بعد آپ اسلام کی روحانی اورعلمی خدمت میں مصروف رہے قرآن کو ترتیب، نزول کے مطابق ناسخ و منسوخ اور محکم اور متشابہ کی تشریح کے ساتھ مرتب کیا، مسلمانوں کے علمی طبقے میں تصنیف وتالیف کااور علمی تحقیق کاذوق پیدا کیااور خود بھی تفسیر اور کلام اور فقہ واحکام کے بارے میں ایک مفید علمی ذخیرہ فراہم کیا۔ بہت سے ایسے شاگرد تیار کئے جو مسلمانوں کی آئندہ علمی زندگی کیلئے معمار کاکام انجام دے سکیں،زبان عربی کی حفاظت کیلئے علم نحوکی داغ بیل ڈالی اور فن صرف اور معانی بیان کے اصول کو بھی بیان کیا

    خلافت


    سن 35ھ میں مسلمانوں نے خلافت اسلامی کامنصب حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے سامنے پیش کیا . آپ نے اسے اس شرط سے منظورکیا کہ میں بالکل قران اور سنتِ پیغمبر کے مطابق حکومت کروں گا اور کسی رورعایت سے کام نہ لوں گا مسلمانوں نے اس شرط کو منظور کیا اور آپ نے خلافت کی ذمہ داری قبول کی۔

    آپ کے دورِحکومت میں جمل، صفین اورنہروان جیسی خون ریز لڑائیاں ہوئیں جن میں حضرت علی بن ابی طالب کرم اللہ وجہہ نے اسی شجاعت اوربہادری سے جنگ کی جو بدر،احد، خندق، خیبرمیں کسی وقت دیکھی جاچکی تھی اورزمانہ کو یاد تھی۔

    آپ نےاپنی مختصرمدّت خلافت میں اسلام کی سادہ زندگی، مساوات اورنیک کمائی کے لیے محنت ومزدوری کی تعلیم کے نقش تازہ کردئے، آپ خلیفہ اسلام ہونے کے باوجود کجھوروں کی دکان پربیٹھنا اوراپنے ہاتھ سے کھجوریں بیچنا بُرا نہیں سمجھتے تھے، پیوند لگے ہوئے کپڑے پہنتے تھے، غریبوں کے ساتھ زمین پربیٹھ کر کھاناکھالیتے تھے، جو روپیہ بیت المال میں آتا تھا اسے تمام مستحقین پربرابرسے تقسیم کرتے تھے ، یہاں تک کہ آپ کے سگے بھائی عقیل نے یہ چاہا کہ کچھ انہیں دوسرے مسلمانوں سے زیادہ مل جائے مگرآپ نے انکارکردیا اور کہا کہ اگر میرا ذاتی مال ہوتا تو خیر یہ بھی ہوسکتا تھا مگریہ تمام مسلمانوں کا مال ہے مجھے حق نہیں ہے کہ میں اس میں سے کسی اپنے عزیزکو دوسروں سے زیادہ دوں۔

    شہادت


    حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو 19 رمضان40ھ (660ء) کو صبح کے وقت مسجد میں عین حالتِ نمازمیں عبدالرحمن ابن الملجم نامی شخص نے زہرمیں بجھی ہوئی تلوار سے آپ کے سراقدس پرعین حالتِ سجدہ میں وارکیا، زخمی ہونے پر آپ کے لبوں پر جو پہلی صدا آئی وہ تھی کہ ’’ربِ کعبہ کی قسم آج علی کامیاب ہوگیا‘‘۔

    جب آپ کے قاتل کو گرفتار کرکے آپ کے سامنے لائے اور آپ نے دیکھا کہ اس کا چہرہ زرد ہے اور آنکھوں سے آنسو جاری ہیں تو آپ کو اس پر بھی رحم آ گیا اور اپنے دونوں فرزندوں حضرت حسن علیہ السلام اور حضرت حسین علیہ السلام کو ہدایت فرمائی کہ یہ تمہارا قیدی ہے اس کے ساتھ کوئی سختی نہ کرنا جو کچھ خود کھانا وہ اسے کھلانا۔ اگر میں اچھا ہو گیا تو مجھے اختیار ہے میں چاہوں گا تو سزا دوں گا اور چاہوں گا تو معاف کردوں گا اور اگر میں دنیا میں نہ رہا اور تم نے اس سے انتقام لینا چاہا تو اسے ایک ہی ضرب لگانا، کیونکہ اس نے مجھے ایک ہی ضرب لگائی ہے اور ہرگزاس کے ہاتھ پاؤں وغیرہ قطع نہ کیے جائیں، اس لیے کہ یہ تعلیم اسلام کے خلاف ہے۔

    دو روز تک حضرت علی کرم اللہ وجہہ بستر بیماری پر انتہائی کرب اور تکلیف کے ساتھ رہے آخرکار زہر کا اثر جسم میں پھیل گیا اور 21 رمضان کو نمازِ صبح کے وقت آپ کی شہادت ہوئی۔ حضرت حسن علیہ السلام و حضرت حسین علیہ السلام نے تجہیزو تکفین کی اور پشتِ کوفہ پرنجف کی سرزمین میں دفن کیے گئے۔

  • انگلش کرکٹرمعین علی ایشزمیں روزے رکھیں گے

    انگلش کرکٹرمعین علی ایشزمیں روزے رکھیں گے

    کارڈیف: انگلش کرکٹر معین علی نے تصدیق کردی کہ وہ رمضان المبارک میں آںےوالی ایشز سیریز کے دوران روزے بھی رکھیں گے، ان کا کہنا تھا کہ کھانے پینے سے دور رہ کران کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہوگا۔

    معین علی نے غیر ملکی جریدے ڈیلی میل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روزہ رکھ کر کھیلنا اتنا بھی مشکل نہیں جتنا لگتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ رمضان کا مہینہ برداشت، تحمل ، نظم و ضبط سیکھنے کے لئے بہترین ہے اور ساتھ ہی ساتھ جسم سے فاسد مادوں کا اخراج بھی ہوجاتا ہے جس سے انسان بہت محسوس کرتا ہے۔

    انگلینڈ میں آسٹریلیا کے ساتھ کھیلی جانے والی سیریز ایشز 2015 بدھ سے کارڈیف میں شروع ہوتے ہیں۔

  • رمضان میں زیادہ کھانے کے باعث درجنوں افراد اسپتال پہنچ گئے

    رمضان میں زیادہ کھانے کے باعث درجنوں افراد اسپتال پہنچ گئے

    ابوظہبی: رمضان المبارک کے پہلے پانچ روزے میں سو سے زائد افراد معدے اور پیٹ میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے۔

    ابوظہبی کے اسپتال کے مطابق  ایمرجنسی میں لائے گئے 150سے افراد میں سے تقریبا 30فیصد افراد روزے میں زیادہ کھانے ، غلط کھانے، ایک ہی طرح کے کھانے روز کھانے سے بیمار ہوئے ہیں ۔

    اسپتال کے ایمرجنسی  کے اسپیشلسٹ  ڈاکٹر مگدی کا کہنا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق پچھلے ہفتےروزہ رکھنے کے باعث تقریبا چالیس مریض اسپتال لائے گئے۔

    تاہم ان کا کہنا تھا کہ رمضان میں کچھ لوگوں کے جسم روزہ رکھنے کے عادی ہوجاتے ہیں ، لیکن رمضان المبارک میں جو زیادہ تر کیس سامنے آتے ہیں ان میں گیسٹرو کی مسائل  اور معدے کی سوزش اور معدے میں انفیکشن نمایاں ہیں ۔

  • جائزے اور تبصرے: رمضان المبارک میں مہنگائی اور لوڈشیڈنگ

    جائزے اور تبصرے: رمضان المبارک میں مہنگائی اور لوڈشیڈنگ

    کہتے ہیں رمضان المبارک کے مہینے میں شیطان کو قید کردیا جاتا ہے،لیکن اگر ہم اپنے اعتراف کی طرف نظر ڈالیں تو ایسا لگتا ہے کہ  شیطان قید نہیں ہوا بلکہ ہر جگہ دیکھائی دے رہا ہے ۔

    دنیا بھر میں مسلمانوں کے لئے رمضان میں خصوصی پیکجز دیے جاتے ہیں ، اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں خصوصی کمی کی جاتی ہے تاکہ لوگوں کے لئے سحر و افطار میں آسانی ہو۔ لیکن افسوس کے ہمارے ہی مسلمان بھائی ہم پر ہی یہ ظلم کرتے ہیں۔

    رمضان کے مبارک مہینے میں قیمتوں پر کنٹرول کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور مہنگائی کا سلسلہ جاری ہے رمضان کے پہلے ہی ہفتے میں تقریباً تمام پھلوں کی قیمتوں میں کِئ گنا اضافہ ہو گیا ہے۔

    سال کے گیارہ مہینے ہم ہر گناہ کے پیچھے شیطان کا ہاتھ قرار دے دیتے ہیں لیکن جبکہ رمضان شریف میں شیطان قید کردیا جاتا ہے تو ہمارے اپنے مسلمان بھائی شیطان کے روپ میں منظرعام پر آتے ہیں ۔ پاکستان میں سبزیوں ، پھلوں ، اشیاء خوردنوش اور دیگررتمام اشیاء کی قیمتیں آسماں چھونے لگتی ہیں ۔  ہمارے یہاں رمضان آتے ہی جو لوٹ مار کا سلسلہ ایسا شروع ہوتا ہے کہ رکنے کا نام ہی نہیں لیتا، اشیاء خورو نوش کی قیمتوں میں یکایک بلاجواز اضافہ نےشہریوں کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔ عوام پر ایسا ظلم تو شاید شیطان بھی نا کرے  جسیا ایک مسلمان دوسرے مسلمان کے ساتھ کرتا پایا جاتا ہے۔

    کراچی سمیت بیشتر شہروں میں اس وقت بیسن ایک سو بیس روپے کلو فروخت ہو رہا ہے جس کی قیمت چند دن پہلے تک نوے سے پچانوے روپے تک تھی ۔ اس کے علاوہ میدہ ، مختلف دالوں ، سفید چنے کی قیمت بھی بیس روپے کلو تک بڑھا دی گئی ہے ۔ چینی کی قیمت جو پہلے ہی بتدریج بڑھ رہی تھی ، اس میں بھی مزید پانچ روپے کلو تک اضافہ ہو گیا ہے ۔

    مہنگائی رمضان المبارک کے مہینے میں سر چڑھ کر بولتی ہے،جبکہ اشیائے خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی بھی مسلمان اس مقدس ماہ میں کرنے کو اپنا اولین فریضہ سمجھ کر سر انجام دیتے ہیں۔عیسائی مذہب کے تہوار وں پر وہ لوگ ہر چیز پر ڈسکاؤنٹ دیکر ہمارا منہ چڑا رہے ہوتے ہیں ، لمحہ فکریہ یہ ہے کہ وہ غیر مسلم ہوکر اپنے تہواروں پر ہر شخص کو رعایت دیتے ہیں جبکہ ہم مسلمان ہوکر بھی اپنے تہواروں پر مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کی انتہا کر دیتے ہیں، رمضان بازار لگانا ،یوٹیلٹی سٹورز میں اشیائے خوردونوش فراہم کرنے کے دعوؤں سے نکل کر عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

    سونے پر سہاگہ یہ کہ سخت اور چنچلاتی گرمی الیکٹرک کمپنزیز نے بھی قسم کھائی ہے کہ  عوام چین لینے نہیں دینگے ، رمضان کی آمد سے قبل محترم وزیر اعظم جناب نواز شریف صاحب نے ایک بیان دیا تھا کہ سحرو افطار میں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے لیکن ہمارے اداروں نے وزیر اعظم صاحب کے اس اعلان کو سنجیدگی سے نہیں لیا ۔

    یہ کوئی نئی بات نہیں گزشتہ کئی سالوں سے ہم یہ سنتے آئے ہیں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا ، بجلی نہیں جایا کرے لیکن کسی بھی قسم کا عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آتا ۔

    ماہ مقدس رمضان المبارک میں حکومت نے دعوے کئے تھے کہ لوڈ شیڈ نگ میں خاطر خواہ کمی ہو گی ،مگر حکومتی دعووں کے بر عکس سحری و افطاری سمیت تراویح کے اوقات میں بھی بجلی غائب ہے ،جبکہ کئی علاقوں میں ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث کئ کئی گھنٹے سے بجلی غائب ہے۔

    ایک تو گرمی نے جہاں انسان کو بہت ہی پریشان اور بیمار کر رکھا ہے وہاں بجلی نے بھی جینا سخت حرام کر رکھا ہے ایک تو روزے کی وجہ سے انسان اتنی سخت گرمی میں نڈھال رہتا ہے اوپر سے بجلی بھی نہیں ہوتی ہے کہ وہ چند لمحے سکون سے گزار  سکے اسی وجہ سے بہت سے لوگ روزہ بھی نہیں رکھتے ہیں اور جو لوگ روزے رکھ رہے ہیں وہ گرمی اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے  سخت بیمار ہو رہے ہیں۔

     یہ لوگ تو انپے محلوں میں بہت سکون اور عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں کم از کم اس مبارک مہینے  کا تو خیال کیا جا سکتا ہے مگر ان بے حس لوگوں کے کان پر جو تک نہیں رینگتی ہے مگر یہ لوگ ڈریں اس وقت سے جب یہ الله کے حضور روز ،محشر میں کھڑے ہونگیں تو پھر کیا جواب دیں گیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی عوام کے کچھ ردعمل کو دیکھا گیا ہے۔