Tag: rameez raja

  • پاک انگلینڈ ٹیسٹ : فواد عالم کی ناکامی پر رمیز راجہ حیران پریشان ہوگئے

    پاک انگلینڈ ٹیسٹ : فواد عالم کی ناکامی پر رمیز راجہ حیران پریشان ہوگئے

    لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ میچ میں فواد عالم کی ناکامی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ دوسری اننگز میں بہتری کارکردگی پیش کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فواد عالم نے ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگائے، اسی لئے پورا پاکستان ان کی کامیابی کیلئے دعا کررہا تھا۔
    انہون نے کہا کہ فواد عالم کو مشکل حالات میں موقع دیا گیا مگر ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ میں ان کی ناکامی حیران و پریشان کردینے والی تھی، ان کے پرستار چاہتے تھے کہ ان کو موقع ملے مگر جب ایسا ہوا تو مڈل آرڈر بیٹسمین اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔

    رمیز راجہ نے امید ظاہر کی کہ وہ دوسری اننگز میں بہتر کارکردگی پیش کرنے میں کامیاب ہوں گے اورت اپنے پرستاروں کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے فواد عالم کو بھی قومی ٹیم میں شامل کیا گیا جو 11 سال کے طویل عرصے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں تاہم وہ 4 گیندیں کھیل کر بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے جس پر ماہرین کرکٹ اور شائقین بھی خاصے مایوس ہوئے۔

  • بھارتی کھلاڑی پاکستان سے سیریز کے حامی ہیں، رمیز راجہ

    بھارتی کھلاڑی پاکستان سے سیریز کے حامی ہیں، رمیز راجہ

    لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ بھارتی کھلاڑی بھی پاکستان سے سیریز کھیلنا چاہتے ہیں لیکن خوف کے باعث خاموش ہیں، بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی افسوسناک ہے، اس سے نقصان کرکٹ کا ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی موجودہ حکومت پاکستان کے خلاف ہے جبکہ دونوں ممالک کے کھلاڑی پاک بھارت میچز کے حامی ہیں۔

    بھارت کے کرکٹر بھی پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنا چاہتے ہیں لیکن خوف کے باعث خاموش ہوجاتے ہیں۔

    سابق کپتان نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ معاملہ افسوس ناک ہے، سیاست ہونی چاہیے لیکن اس قدر نہیں کہ روایتیں دفن ہو جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں سیاسی اثر و رسوخ بہت زیادہ ہے، پاک بھارت کرکٹ معاملے پر پاکستان کا کردار مضبوط قوم کا ہے۔

    رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہ کھیلنے کا بھارتی فیصلہ ہر فورم پر اس کی ناکامی کا باعث بن رہا ہے، بھارتی بورڈ کے خلاف کیس درست اقدام ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کرنے والے کھلاڑیوں کو دوبارہ ٹیم میں شامل نہ کرنا درست فیصلہ ہے، پیسے کا لالچ دے کر نہیں بلکہ کرکٹ بنیادوں پر ٹیموں کو بلانا چاہیئے۔

    رمیز راجہ نے کہا کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز مشکل ہے، قومی ٹیم کو نام بنانے کے لیے بیرون ملک میچز جیتنا ہوں گے۔

  • کرکٹ ہمارے خون میں شامل ہے ، اس بار ٹیم میں کئی تبدیلیاں‌ کیں، سلمان اقبال

    کرکٹ ہمارے خون میں شامل ہے ، اس بار ٹیم میں کئی تبدیلیاں‌ کیں، سلمان اقبال

    دبئی: اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او اور کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا ہے کہ کرکٹ ہمارے خون میں شامل ہے ، اس بار ٹیم میں کئی تبدیلیاں کی ہیں، بڑے اسکور کے لیے ٹیم کو سیٹ کیا ہے، کرس گیل ایک اسٹار ہے اس لیے انہیں منتخب کیا، میکلرن کو آل رائونڈر ہونے کے سبب شامل کیا۔


    When team’s coach is happy then I am happy too… by arynews
    میزبان رمیز راجہ سے بات کرتے ہوئے سلمان اقبال نے کہا کہ اس بار بھی ٹیم سے بہت خوش ہوں، ٹیم کے کوچز خوش ہیں تومیں بھی خوش ہوں، کوچز نے بڑی محنت سے ٹیم کا انتخاب کیا، کرکٹ ہمارے خون میں شامل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بڑے اسکور کے حصول کے لیے اس بار ٹیم میں کئی تبدیلیاں کی ہیں، میکلرن آل رائونڈر ہیں اس لیے انہیں ٹیم میں شامل کیا،کرس گیل کو کئی لوگوں نے لینے سے منع کیا لیکن کرس گیل ایک اسٹار ہے اس لیے انہیں منتخب کیا۔

    سلمان اقبال نے بتایا کہ کاشف بھٹی اس ایونٹ میں ڈیبیو کررہےہیں، میرا خیال ہے وہ کامیاب رہیں گے،کاشف بھٹی کو راشد لطیف تلاش کرکے لائے ہیں۔


    یہ پڑھیں:انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کا اعلان


    اونر کراچی کنگز کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے بعد پتا چلا کہ کرکٹ کے شائقین کتنے ہیں، کراچی کے لوگوں کا بیک اپ بھی ہے اور تنقید بھی کرتے ہیں،رائے آئی ہے کہ ایونٹ میں شوبز کے اسٹارز کو بھی بلایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام رکھا جس میں آٹھ لڑکوں کا انتخاب کیا ، دو سے تین سال میں اتنے لڑکوں کا انتخاب کرلیں گے کہ ٹیم بن جائے۔

    سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل ہوگیا تو پتا چل جائے کہ ایونٹ کتنا بڑا ہے، کراچی اور لاہور کا لاہور میں فائنل ہوجائے تو سوچیں کیاہوگا۔

  • کوئی شاٹ کٹ نہیں، بہترکھیل سےپلیئراوپرآسکتاہے، رمیزراجہ

    کوئی شاٹ کٹ نہیں، بہترکھیل سےپلیئراوپرآسکتاہے، رمیزراجہ

    لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ نے لاہور میں سپن بولنگ کیمپ کے آغاز میں کھلاڑیوں کو لیکچر دیا۔

    نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہونے والے کیمپ کے پہلے روز رمیز راجہ کی جانب سے اسپنرز کو صرف لیکچر دیا گیا،انہوں نے کھلاڑیوں کو جدید کرکٹ کھیل کے ڈسپلن کے بارے بتایا۔

    انہوں نے کہا کہ کھیل میں کوئی شاٹ کٹ نہیں ہوتا، سخت محنت سےہی کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کر سکتے ہیں۔ کھلاڑیوں کو چاہئے کہ وہ اپنے سینئرز کی عزت کریں اور ان سے سیکھیں۔

    اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے لیکچر دینے پر رمیزراجہ کا شکریہ ادا کیا۔

  • محمد عامر کی پی ایس ایل میں شمولیت، رمیز راجہ ناخوش

    محمد عامر کی پی ایس ایل میں شمولیت، رمیز راجہ ناخوش

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کیلئے محمد عامر کا نام بھی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے لیکن پی ایس ایل کے سفیر رمیز راجہ شمولیت پر خوش نہیں۔

    پی ایس ایل کے سفیر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ محمد عامر انٹرنیشل کرکٹ میں واپسی کے اہل نہیں، اگر وہ پاور میں ہوتے تو ملک کا نام بدنام کرنے والوں پر تاحیات پابندی عائد کردیتے۔

    رمیز راجہ نے کہا کہ سسٹم اور ماحول کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں تاکہ نوجوان کھلاڑی پیسہ کی چمک دھمک میں کھو نہ جائیں۔

    پی ایس ایل کے سفیر کا کہنا تھا کہ دنیائے کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

  • رمیز راجہ نے محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی کی مخالفت کردی

    رمیز راجہ نے محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی کی مخالفت کردی

    دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے محمد عامر کی دوبارہ کرکٹ میں واپسی کی مخالفت کردی، کہتے ہیں عامر کو ٹیم میں واپس نہیں لینا چاہیے۔

    رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ جس کھلاڑی کا ماضی داغ دار ہو اسے ٹیم میں کیسے شامل کیا جاسکتا ہے، ایک مچھلی سارے تالاب کو گندا کردیتی ہے، سابق کپتان نے کہا کہ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنا درست نہیں۔

    رمیز راجہ نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ عامر کو پسماندہ پس منظر سے آنے کی وجہ سے چھوٹ دے دی جائے پسماندہ حالات میں رہنے سے کسی کھلاڑیوں کو غیر قانونی کام کرنے کی اجازت نہیں مل جاتی اگر ایسا ہوتو پاکستان میں سیکنٹروں کھلاڑیوں کو سخت حالات کا سامنا ہے۔

     پاکستان کرکٹ بورڈ کا محمد عامر کو دوبارہ ٹیم میں لانے کے مقاصد سمجھ سے بالا تر ہیں۔ عامر کی بحالی کے بعد اگر پھر ان سے نو بال ہوگئی تو دنیا پاکستان کو ایک بار پھر شکوک کی نظروں سے دیکھے گی۔