Tag: ramesh kumar

  • کبھی بھی کسی بھی سیاسی جماعت کو ختم نہیں غیر فعال کیا گیا: رمیش کمار کا خصوصی انٹرویو

    کبھی بھی کسی بھی سیاسی جماعت کو ختم نہیں غیر فعال کیا گیا: رمیش کمار کا خصوصی انٹرویو

    اسلام آباد: منحرف پی ٹی آئی رکن اسمبلی رمیش کمار کا کہنا ہے کہ کبھی بھی کسی بھی سیاسی جماعت کو ختم نہیں بلکہ غیر فعال کیا گیا، اور غیر فعال جماعت کبھی بھی دوبارہ اٹھ سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ رمیش کمار نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ملک میں کسی جماعت کا نام و نشان ختم نہیں کیا جا سکتا، غیر فعال کی گئی جماعت کبھی بھی دوبارہ اٹھ سکتی ہے۔

    سربراہ وزیر اعظم ٹاسک فورس رمیش کمار نے کہا کہ اس وقت ملک میں پلان اے، بی اور سی چل رہے ہیں، ایک میں الیکشن، دوسرے میں الیکشن نہیں اور تیسرا آپ خود سمجھتے ہیں، کبھی کبھار معاملہ اے، بی پر آ جائے تو آسان ہوتا ہے لیکن ابھی تو تینوں ہیں۔

    انھوں ںے کہا پی ٹی آئی سربراہ کو ان کی حکومت میں کہتا تھا جو کرو گے کل بھگتنا پڑے گا، ن لیگ نے ماضی سے نہیں سیکھا اور آج پھر بدلے لے رہی ہے، جوآج اپنے ہیں کل کو پرائے ہوں گے، جو غلطیاں دہراتا ہے اس سے مالک کی رحمت بھی ختم ہو جاتی ہے۔

    رمیش کمار کا کہنا تھا کہ پی پی کہتی ہے اگر ہم کسی کا فائدہ اٹھائیں گے تو کل ہمیں بھی سامنا کرنا پڑے گا، 2021 میں آصف زرداری سے ملاقات ہوئی تو اس وقت کے وزیر اعظم نے پوچھا کیا ہوا، میں نے کہا سر آپ جا رہے ہیں، انھوں نے کہا نہیں میرے ساتھ سب ہیں، جب ن لیگ کو چھوڑا تو جو مسئلہ اس وقت تھا آج بھی ان کے ساتھ وہی ہے۔

     

    استحکام پارٹی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ یہ بس ٹھیک ہی ہے اس سے زیادہ اور کچھ نہیں کہہ سکتا، انھوں نے کہا ابھی حالات دیکھ رہا ہوں آئندہ انتخابات کس پارٹی کی طرف سے لڑنا ہے، جمہوریت اور عزت و احترام دیکھا جائے تو پیپلز پارٹی باقیوں سے بہتر ہے۔

  • بھارتی ہندو یاتریوں کی لاہور آمد، رمیش کمار نے استقبال کیا

    بھارتی ہندو یاتریوں کی لاہور آمد، رمیش کمار نے استقبال کیا

    لاہور : بھارتی ہندو یاتری واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچ گئے، ہندو یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے لاہور آئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق واہگہ بارڈر کے ذریعے آنے والے وفد میں 159ہندو یاتری شامل ہیں، اس موقع پر ایم این اے ڈاکٹر رمیش کمار نے ہندو یاتری کے وفد کوخوش آمدید کہا۔

    ہندو یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے خیبر پختونخوا کے علاقے ٹیری کیلئے روانہ ہوگئے، ہندو یاتری پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے پشاور روانہ ہوئے، مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے ہندو یاتری4روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔

    تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر رمیش کمار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ24نومبر کو شری گور مہاراج سے مذہبی ٹورازم کا سلسلہ شروع کیا۔

    رمیش کمار نے کہا کہ مذہبی ٹورازم کا سلسلہ پہلی مرتبہ ماہانہ بنیادوں پرشروع کیا ہے، مختلف ممالک سے آئے یاتری پروازوں سے پشاور پہنچ چکے ہیں۔

    پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہمارے4آستان ہیں ان میں سے ایک ٹیری میں ہے، جنوری میں پاکستان کا ایک وفد اجمیر شریف کا دورہ کرے گا۔

    واضح رہے کہ بھارتی سول ایوی ایشن نے پاکستانی ائیر لائن کو اجازت دینے سے انکار کردیا تھا،161یاتری خصوصی پرواز پر لاہور سے پشاور روانہ ہوگئے، ہندو یاتریوں نے پی آئی اے کی خدمات کو سراہا۔

    اس حوالے سے سی ای اوپی آئی اے ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئےانتظامات کررہا ہے، پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کے مقدس مقامات ہیں۔

  • ن لیگ میں‌ توڑ پھوڑ، ڈاکٹر رامیش کمار نے پارٹی چھوڑ دی، پی ٹی آئی میں‌ شامل

    ن لیگ میں‌ توڑ پھوڑ، ڈاکٹر رامیش کمار نے پارٹی چھوڑ دی، پی ٹی آئی میں‌ شامل

    لاہور: الیکشن سےچند ماہ قبل حکمران جماعت مسلم لیگ ن ٹوٹ پھوٹ اوردھڑے بندوں کاشکار ہوگئی، سندھ سے اقلیتی ایم این اے ڈاکٹررمیش کمارنے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا.

    تفصیلات کے مطابق جوں‌ جوں‌ الیکشن قریب آرہے ہیں، ن لیگ کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، ڈاکٹر رامیش کمار نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے. توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ وہ جلد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کر دیں گے۔

    ڈاکٹررمیش کمار کا موقف ہے کہ ن لیگی قیادت اقلیتی برادری کےمسائل حل کرنےمیں ناکام رہی، اس لیے پارٹی چھوڑ رہا ہوں. ذرایع کے مطابق جلد وہ عمران خان کے ساتھ پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔

    دوسری جانب ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی ن لیگ کے چند ارکان پارٹی سے ناراض ہیں اور انھوں نے شہباز شریف کے حالیہ دورے کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے.

    واضح رہے کہ 8 اپریل کو صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دورے کا اعلان کیا تھا، البتہ وہاں کے مقامی عہدے داروں نے دورے کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، اطلاعات کے مطابق حمزہ شہباز نے ناراض ارکارن کو منانے کی کوشش کی ہے، مگر انھیں اس ضمن میں کامیابی نہیں ہوئی۔

    ناراض ارکان میں ایم این اے جنید انور، ایم پی اے ایوب گادھی، نذیر راحیلہ، ایم پی اے قدیر انور، میاں رفیق اور امجد جاوید شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشہ دونوں مسلم لیگ ن کے دو سابق وفاقی وزرا اور ایک رکن اسمبلی نے پارٹی کو الوداع کہتے ہوئے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا۔


    بلوچستان کے 3 اراکین قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن چھوڑ دی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ہندوؤں کے نام پر مسلمانوں کوشراب کی فروخت جارہی ہے، رمیش کمار

    ہندوؤں کے نام پر مسلمانوں کوشراب کی فروخت جارہی ہے، رمیش کمار

    کراچی : سندھ ہائیکورٹ میں شراب بندش سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے کہا کہ ہندو نہیں، مسلم آبادیوں میں شراب خانے قائم ہیں۔

    سندھ ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سجادعلی شاہ کی سربراہی میں قائم بینچ نے شراب خانوں کی بندش کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران رمیش کمار نے عدالت کو بتایا کہ ہندوؤں کے نام پر مسلمانوں کو شراب کی فروخت جارہی ہے، پنجاب بھر میں بیس جبکہ صرف کراچی میں پچاس شراب اسٹورقائم ہیں۔

    رمیش کمار نے بتایا کہ بوٹ بیسن میں مسجد کے قریب شراب کا اسٹور قائم ہے، ہندو اکثریتی علاقوں میں کوئی شراب خانہ نہیں، کسی بھی مذہب میں شراب جائز نہیں ہے۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ شراب خانوں کا لائسنس کن اقلیتی افراد کو جاری کیا گیا ہے، جس پر ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ لائسنس صرف ہندو تاجروں کو جاری کیا گیا ہے۔

    شراب خانوں کے مالکان کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ ہندو مذہب میں شراب ممنوع نہیں ہے، قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد لائسنس جاری کئے گئے تھے۔

    وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ قانون کے مطابق جاری لائسنس منسوخ نہیں کئے جاسکتے جب تک کہ قوائد کی خلاف ورزی نہ کیجائے۔


    مزید پڑھیں : شراب کی فروخت پر پابندی کا حکم معطل


    یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں سپریم کورٹ نے شراب کی فروخت پر پابندی کا حکم معطل کردیا تھا اور معاملہ دوبارہ سندھ ہائیکورٹ کو بھجوایا اور کہا کہ ہائی کورٹ مقدمے کی دوبارہ سماعت کرے اور جن کا کاروبار متاثر ہوا ہے، ان کا بطور فریق مؤقف سن کر فیصلہ کرے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سجادعلی شاہ نے شراب خانوں کے لائسنس منسوخ کرنے اور بند کرنے کا حکم دیا تھا۔